0:00:06.969,0:00:11.479 شو شین جو کہ انتہائی قابل نوجوان ماہر [br]نباتات تھا، وہ مشکل میں تھا۔ 0:00:11.479,0:00:13.422 یہ اس کے لیے فتحیابی کے لمحات تھے – 0:00:13.422,0:00:16.212 اس نے حال ہی میں اپنا دوا خانہ کھولا تھا۔ 0:00:16.212,0:00:19.132 لیکن اس نے اس کے لیے سامان[br]اپنے پرانے مالک سے خریدا تھا، 0:00:19.132,0:00:22.252 رنجیدہ آدمی نے اسے گلی سڑی[br]نباتات بیچ دیں تھیں۔ 0:00:22.252,0:00:25.722 جبکہ شو شین حیران تھا کہ وہ[br]اس بیکار سامان کا کیا کرے، 0:00:25.722,0:00:27.872 مریض جوق در جوق اس کی دکان میں آنے لگے۔ 0:00:27.872,0:00:29.592 شہر پر ایک طاعون نے حملہ کر دیا تھا، 0:00:29.592,0:00:31.662 اور اس کے پاس ان کا کوئی علاج نہ تھا۔ 0:00:31.662,0:00:33.602 وہ گھبراہٹ میں مبتلا ہوا ہی چاہتا تھا کہ 0:00:33.602,0:00:39.242 اس کی بیوی بائی سو ژن نے ایک نسخے سے[br]ان گلی سڑی نباتات سے ایک دوا تیار کر لی۔ 0:00:39.242,0:00:43.093 اس کی تیار کردہ دوا سے طاعون سے متاثرہ[br]تمام شہری فی الفور ٹھیک ہو گئے۔ 0:00:43.093,0:00:46.523 حتیٰ کہ شو شین کے پچھلے مالک کو بھی[br]وہی گلی سڑی جڑی بوٹیان خریدنا پڑ گئیں 0:00:46.523,0:00:48.193 اپنے گھر والوں کے علاج کی خاطر۔ 0:00:48.193,0:00:52.793 کچھ عرصہ بعد، فا ہائی نامی ایک جوگی شو شین[br]کے پاس آیا، 0:00:52.793,0:00:55.882 اور اسے خبردار کیا کہ اس کے[br]گھر میں ایک عفریت ہے۔ 0:00:55.882,0:00:58.502 اور وہ عفریت، اس نے بتایا، بائی سو ژن ہے۔ 0:00:58.502,0:00:59.932 شو شین ہنسنے لگا۔ 0:00:59.932,0:01:03.512 اس کی رحم دل اور خوش تدبیر بیوی عفریت[br]نہیں تھی۔ 0:01:03.512,0:01:04.922 فا ہائی اپنی بات پر مُصر رہا۔ 0:01:04.922,0:01:10.122 اسنے شوشین کو کہا وہ پانچویں مہینے کی پانچ[br]تاریخ کو اپنی بیوی کو ہرتال کی شراب پلائے 0:01:10.122,0:01:12.052 جب عفریت کی طاقت کم ہوتی ہے۔ 0:01:12.052,0:01:15.312 اگر وہ عفریت نہیں ہے تو یہ اسے ضرر نہیں [br]پہنچائے گی، اس نے وضاحت کی۔ 0:01:15.312,0:01:17.292 شو شین نے جوگی کو شائستگی سے رخصت کیا، 0:01:17.292,0:01:20.152 اس ارادے کے ساتھ کہ وہ بائی سو ژن کو[br]شراب نہیں پلائے گا۔ 0:01:20.152,0:01:23.252 لیکن جب وہ دن آیا تو اس نے اس بات کو[br]آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔ 0:01:23.252,0:01:25.902 جونہی شراب نے بائی سو ژن کے ہونٹوں کو چھوا 0:01:25.902,0:01:29.122 وہ اپنے کمرے کی طرف بھاگی کہ اس کی طبیعت [br]ٹھیک نہیں ہے۔ 0:01:29.122,0:01:32.262 شو شین نے ایک دوا تیار کی اور اس کو دیکھنے[br]کے لیے گیا۔ 0:01:32.262,0:01:33.712 لیکن وہاں اس کی بیوی کی بجائے 0:01:33.712,0:01:37.952 اس نے ایک دو شاخی زبان والا دیو ہیکل سفید[br]اژدھا بستر پر دیکھا۔ 0:01:37.952,0:01:40.512 وہ صدمے سے وہیں گر کر مر گیا۔ 0:01:40.512,0:01:42.482 جب بائی سو ژن کی آنکھ کھلی 0:01:42.482,0:01:45.292 تو اسے احساس ہوا کہ کیا ہوا ہو گا۔ 0:01:45.292,0:01:48.522 درحقیقت بائی سو ژن ایک لافانی سانپ تھی، 0:01:48.522,0:01:50.792 جو کہ انتہائی مہیب جادوئی طاقتوں کی [br]مالک تھی۔ 0:01:50.792,0:01:53.562 اس نے اپنی طاقتوں کا استعمال کر کے [br]انسانی شکل اختیارکی تھی 0:01:53.562,0:01:56.212 تاکہ اپنی اور اپنے شوہر کی [br]قسمت بدل سکے۔ 0:01:56.212,0:01:58.412 اس کا جادو شو شین کو زندہ نہ کر سکا، 0:01:58.412,0:02:00.822 لیکن اس کو ایک اور خیال سوجھا اس کی زندگی[br]بچانے کا: 0:02:00.822,0:02:05.052 ایک بُوٹی جو کہ نہ صرف طویل عمر عطا کرتی [br]تھی بلکہ مُردوں کو بھی زندہ کر دیتی تھی، 0:02:05.052,0:02:07.400 جس کی حفاطت قطب جنوبی کا بوڑھا کرتا تھا 0:02:07.400,0:02:12.250 کُن لین پہاڑوں کی ممنوعہ چوٹیوں پر۔ 0:02:12.253,0:02:15.543 وہ بادل پر سوار ہو کر[br]ان پہاڑوں کی طرف گئی، 0:02:15.543,0:02:18.303 پھر گزرگاہوں اور محرابوں میں سے پیدل[br]گزرتی چلی گئی 0:02:18.303,0:02:21.103 حتی کہ پہنچی ایک نشان پر جہاں[br]تحریر تھا "ممنوعہ برائے فانی" 0:02:21.103,0:02:22.783 چاندی کے معلق پل پر۔ 0:02:22.783,0:02:24.013 دوسری طرف، 0:02:24.013,0:02:27.293 بوڑھے شخص کے دو چیلے[br]اس بوٹی کی حفاظت پر مامور تھے۔ 0:02:27.293,0:02:29.753 بائی سو ژن نے جوگی کی شکل اختیار کی اور 0:02:29.753,0:02:33.883 انہیں بتایا کہ وہ بوڑھے شخص کو دیوتاؤں کے [br]ایک اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے آئی ہے۔ 0:02:33.883,0:02:35.377 جب وہ اس کا پیغام پہنچانے گئے، 0:02:35.377,0:02:37.575 اس نے بوٹی سے کچھ پتے توڑے اور دوڑی۔ 0:02:37.575,0:02:40.595 غلام دھوکے کا احساس ہونے پر[br]اس کے تعاقب میں بھاگے. 0:02:40.595,0:02:43.715 بائی سو ژن نے ایک جادو کی[br]گیند بنا کر ایک پر اچھالی۔ 0:02:43.715,0:02:45.695 دوسرا جب اس کے نزدیک آیا، 0:02:45.695,0:02:48.485 اس نے بوٹی کو محفوظ رکھنے کی خاطر اپنی [br]زبان کے نیچے رکھا، 0:02:48.485,0:02:51.915 لیکن اس کے جادوئی اثر سے وہ دونوں اپنی اصل[br]شکل میں آگئے۔ 0:02:51.915,0:02:54.355 جوں ہی سارس نے اپنی لمبی چونچ سے اس کی [br]گردن دبوچی، 0:02:54.355,0:02:55.935 بوڑھا نمودار ہوا۔ 0:02:55.935,0:02:59.125 اس نے پوچھا، اس نے بوٹی کو چرانے کی خاطر[br]اتنا بڑا خطرہ کیوں مول لیا 0:02:59.125,0:03:00.995 جب کہ وہ پہلے سے ہی لافانی تھی؟ 0:03:00.995,0:03:03.745 بائی سو ژن نے شو شین کیلیے اپنی محبت کی[br]داستان سنائی۔ 0:03:03.745,0:03:07.235 چاہے اب وہ اس کے ساتھ نہ رہنا چاہے گا، کہ[br]وہ جان چکا تھا کہ وہ عفریت تھی، 0:03:07.235,0:03:09.725 وہ اس کی زندگی لوٹانے کے لیے پرعزم تھی۔ 0:03:09.725,0:03:13.575 ان دونوں کا ہزاروں سال سے جنموں کا[br]رشتہ تھا۔ 0:03:13.575,0:03:15.625 جب بائی سو ژن ایک چھوٹا سا سانپ تھی، 0:03:15.625,0:03:17.675 ایک بھکاری نے اس کو مار ڈالنا چاہا، 0:03:17.675,0:03:19.965 لیکن ایک رحمدل راہگیر نے اس کی جان بچالی۔ 0:03:19.965,0:03:23.405 اس کا مسیحا شو شین ہی تھا، اپنے پچھلے[br]جیون میں۔ 0:03:23.405,0:03:26.085 شو شین کی خاطر اپنی زندگی کو جوکھوں میں [br]ڈالنے کی وجہ سے، 0:03:26.085,0:03:30.905 بوڑھا آدمی اس سے بہت متاثر ہوا اور اس نے[br]بائی سو ژن کو لافانی بوٹی لے جانے دی۔ 0:03:30.905,0:03:35.831 بائی سو ژن شو شین کو دوبارہ[br]زندہ کرنے گھر لوٹ آئی۔ 0:03:35.832,0:03:37.032 جب اس نے آنکھیں کھولیں، 0:03:37.032,0:03:40.512 تو اس کے چہرے کے ہیبتناک تاثرات ایک [br]مسکراہٹ میں بدل گئے۔ 0:03:40.512,0:03:41.411 عفرہت ہو یا نہ ہو، 0:03:41.411,0:03:43.811 وہ اپنی بیوی کو دیکھ کر بہت مسرور تھا۔