تائیوان میں پرورش پانا
ایک خطاط کی بیٹی کے طور پر ،
میری سب سے قیمتی یادوں میں سے ایک یاد ،
میری ماں کا مجھے چینی حروف کی خوبصورتی ،
اور شکل کا دکھانا تھی -
اس وقت سے ، میں اس ناقابلِ یقین زبان
کی طرف متوجہ تھی-
مگر ایک غیر کے لئے اس پر عبور حاصل کرنا
دیوارِچین کو عبور کرنے کی طرح ہے -
میں کئی سالوں سے ، سوچ رہی ہوں کہ
کیا میں اس دیوار کو گرا سکتی ہوں،
تاکہ کوئی بھی شخص ، جو اس اعلیٰ
ظرف زبان کی خوبصورتی کو
سمجھنا اور اس کا معترف ہونا چاہے ، تو وہ ہوسکتا ہے -
میں نے سوچا کہ کس طرح ایک نیا ، تیز طریقہ کار
چینی زبان سیکھنے کے لئے کارآمد ہوسکتا ہے -
پانچ سال کی عمر سے میں سیکھ رہی ہوں کہ
ہر ایک حرف کی ہر ایک لکیر کو
صحیح ترتیب کے ساتھ کس طرح بنانا ہے
میں نےاگلے 15 برسوں کے دوران
ہر دن ایک نیا حرف سیکھا-
کیونکہ ہمارے پاس صرف 5 منٹ ہیں ،
یہ بہتر ہوگا کہ ہمارے پاس
ایک تیز اور آسان طریقہ ہو -
ایک چینی عالم 20،000 حروف سمجھ سکتا ہے -
آپ کو اس زبان پر عبور کے لئے صرف
1،000 حروف کی سمجھ ہونی چاہیے
200 اہم حروف آپ کو 40 فیصد
بنیادی ادب سمجھنے میں مدد دیں گے --
یہ آپ کے لئے کافی ہوگا : سڑک کے اشاروں ،
ریستوران کے مینو کو پڑھنے کے لئے ،
ویب پیج کی بنیادی باتیں سمجھنے کے لئے
یا اخبارات کے لئے -
آج میں شروع کرونگی 8 حروف کے ساتھ
تاکہ میں دکھا سکوں یہ طریقہِ کار
کس طرح کام کرتے ہے -
آپ تیار ہیں؟
جتنا آپ سے ہوسکے ، اپنا منہ کھولیے
یہاں تک کہ وہ چوکور ہوجاۓ -
آپ کو ملتا ہے ' منہ ' -
یہ ایک شخص چہل قدمی کر رہا ہے -
' شخص '-
اگر ایک شخص کی شکل میں آگ ہو
اور اس کے دونوں ہاتھ دونوں طرف ہوں ،
جیسے وہ چلّا رہی ہو ،
" مدد کرو ! میں جل رہی ہوں " --
یہ علامت حقیقت میں شعلوں کی شکل سے بنی ہے ،
میں اس طرح سوچتی ہوں - جو آپ بہتر سمجھیں -
یہ ایک درخت ہے -
' درخت '-
یہ ایک پہاڑ ہے.
سورج -
چاند -
دروازے کی علامت
اس طرح لگتی ہے جیسے پرانے وقتوں
میں مغرب میں سراۓ کے دروازے ہوں -
میں ان 8 حروف کو ' ریڈیکلز ' کہتی ہوں -
آپ انکو مزید حروف بنانے میں
استعمال کرسکتے ہیں -
ایک شخص -
اگر کوئی پیچھے چلے ، تو یہ ہے " پیچھے چلنا -"
جیسے پرانی کہاوت ہے ،
دو لوگ ہوں تو ' ساتھ ' ہوتا ہے اور
تین لوگ ہوں تو ' مجمع ' ہوتا ہے -
اگر ایک شخص اپنے بازو پھیلاۓ ،
تو یہ شخص کہہ رہا ہے ، " وہ اتنا بڑا تھا -"
ایک شخص منہ کے اندر ، ایک شخص پھنس گیا ہے -
وہ ایک ' قیدی ' ہے ، جیسے یونس
بڑی مچھلی کے اندر - ہمارے پاس
ایک درخت - ایک ' درخت ' ہے - دو
درخت ایک ساتھ ایک ' جنگل ' ہے -
تین درخت ایک ساتھ ، ہم بناتے ہیں ایک ' گھنا جنگل ' -
ایک لکڑی کا پٹا رکھیے درخت کے
نیچے ، ہمارے پاس ایک ' بنیاد ' ہے -
ایک منہ رکھیے درخت کے اوپر ، وہ ' بیوقوف ' ہے - ( ہنسی )
آسانی سے یاد ہونے والا ،
کیونکہ بولنے والا درخت بیوقوفانہ ہے -
آگ یاد ہے ؟
دو آگ ایک ساتھ ، ' میں بہت گرم ہوجاتی ہوں ' -
تین آگ ایک ساتھ ، ' وہ بہت سارے شعلے ہیں ' -
دو درختوں کے نیچے آگ لگائیں ، ' یہ جل رہا ہے ' -
ہمارے لئے ، سورج خوشحالی کا سبب ہے -
دو سورج ایک ساتھ ، ' خوشحال ' -
تین سورج ایک ساتھ ، وہ ' دمک ' ہے -
سورج اور چاند کو ایک ساتھ رکھیے ،
یہ ' روشنی کی تیزی ' ہے -
اس کا مطلب ' کل ' بھی ہے ،
ایک دن اور ایک رات کے بعد -
سورج افق سے ابھر رہا ہے - ' طلوعِ آفتاب ' -
ایک دروازہ - ایک لکڑی کا پٹا رکھیں دروازے میں -
یہ ' دروازے کا تالہ ' ہے -
ایک منہ رکھیے دروازے میں ، ' سوال پوچھنا ' -
دستک دستک. کوئی گھر پر ہے؟
یہ شخص ایک دروازے سے چپکے سے نکل رہا ہے -
' بھاگنا ' - ' بدکنا ' -
بائیں طرف ، ہمارے پاس ایک عورت ہے -
دو عورتیں ایک ساتھ ، وہ بحث کر رہی ہیں -
( ہنسی )
تین عورتیں ایک ساتھ ، دھیان سے ،
یہ 'غیر ازدواجی تعلق' ہے -
ابھی ہم نے تقریباً 30 حروف دیکھے ہیں -
اس طریقہ کار سے ، پہلے آٹھ ' ریڈیکلز '
آپ کو 32 حروف بنانے میں مدد دیں گے -
آٹھ حروف کے اگلے گروپ
32 مزید حروف بنائیں گے -
اس طرح بہت تھوڑی کوشش سے ،
آپ دو سو حروف سیکھ سکتے ہیں ،
جو بالکل آٹھ سالہ چینی بچے کے برابر ہے -
حروف جاننے کے بعد ، ہم الفاظ جملے بناتے ہیں -
مثال کے طور پر ، پہاڑ اور آگ ایک ساتھ ،
ہمارے پاس ہے آگ کا پہاڑ - یہ آتش فشاں ہے -
ہمیں معلوم ہے کہ جاپان کی
سرزمین سے سورج طلوع ہوتا ہے -
یہ ایک سورج ہے جسے سمت کے ساتھ رکھا ہے ،
کیونکہ جاپان چین کے مشرق میں ہے -
اب سورج اور سمت ایک ساتھ ،
ہم ' جاپان ' بناتے ہیں -
ایک شخص جاپان کے پیچھے ، ہمیں کیا ملتا ہے ؟
ایک ' جاپانی ' -
یہ بائیں طرف دو پہاڑوں کا حرف ہے
ایک کے اوپر ایک رکھا ہوا ہے -
قدیم چین میں اس کا مطلب جلاوطنی ہے ،
کیونکہ چینی شہنشاہ ، اپنے سیاسی مخالفین کو
پہاڑوں کے پار جلاوطن کر دیتے تھے -
آج کل ، جلاوطنی ' باہر نکلنا ' بن گیا ہے -
ایک منہ جو بتاتا ہے کہ کہاں سے نکلنا ہے
کا مطلب ' خارجی راستہ ' ہے -
یہ ایک سلائڈ ہے جو مجھے یاد دلاتی
ہے کہ مجھے بولنا بند کردینا چاہیے
اور اسٹیج سے اتر جانا چاہیے - شکریہ -
( تالیاں )