1 00:00:03,561 --> 00:00:05,771 نمسکار [سلام] 2 00:00:05,810 --> 00:00:09,540 میں ایک فلمی ستارہ ہوں، میری عمر51 سال ہے، 3 00:00:09,588 --> 00:00:11,844 اور اب تک بوٹوکس استعمال نہیں کرتا۔ 4 00:00:11,868 --> 00:00:13,084 (قہقہے) 5 00:00:13,108 --> 00:00:18,308 تو میں صاف ہوں، لیکن میں اپنی فلموں میں ایک 21 سالہ کا برتاو کرتا ہوں۔ 6 00:00:18,368 --> 00:00:19,684 ہاں، میں یہ کرتا ہوں۔ 7 00:00:19,708 --> 00:00:24,604 میں خواب بیچتا ہوں، اور اپنے گھر بھارت میں کروڑوں لوگوں کو محبت فروخت کرتا ہوں 8 00:00:24,628 --> 00:00:26,884 جو یہ سجمھتے ہیں کہ میں دنیا کا بہترین عاشق ہوں۔ 9 00:00:26,908 --> 00:00:29,458 (قہقہے) 10 00:00:29,508 --> 00:00:32,724 اگر آپ کسی کو نہ بتائیں، تو میں آپ کو بتاوں کہ میں ایسا نہیں ہوں، 11 00:00:32,748 --> 00:00:34,684 لیکن میں کبھی ایسا محسوس نہیں ہونے دیتا۔ 12 00:00:34,708 --> 00:00:35,724 (قہقہے) 13 00:00:35,748 --> 00:00:37,338 مجھے یہ بھی یقین دلایا گیا ہے 14 00:00:37,338 --> 00:00:39,904 کہ یہاں آپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرا کام نہیں دیکھا، 15 00:00:39,904 --> 00:00:41,354 اور میں آپ کے لیے افسردہ ہوں۔ 16 00:00:41,354 --> 00:00:43,764 (قہقہے) 17 00:00:43,788 --> 00:00:47,718 (تالیاں) 18 00:00:47,798 --> 00:00:51,818 لیکن اس سے یہ حقیقت جھٹلائی نہیں جا سکتی کہ میں مکمل طور پر خود پسند ہوں، 19 00:00:51,818 --> 00:00:53,444 جیسا ایک فلمی ستارے کو ہونا چاہیے۔ 20 00:00:53,468 --> 00:00:54,524 (قہقہے) 21 00:00:54,548 --> 00:00:58,164 تبھی میرے دوستوں کرس اور جولیٹ نے مجھے یہاں دعوت دی 22 00:00:58,168 --> 00:00:59,784 مستقبل کے "آپ" پر گفتگو کے لیے۔ 23 00:00:59,784 --> 00:01:02,714 قدرتی طور پر اس کا مطلب ہے کہ میں آج کے "میں" پر بات کروں گا۔ 24 00:01:02,738 --> 00:01:06,868 (قہقہے) 25 00:01:06,968 --> 00:01:10,044 کیونکہ میرا پختہ یقین ہے کہ انسانیت کافی حد تک میرے جیسی ہے۔ 26 00:01:10,068 --> 00:01:11,284 (قہقہے) 27 00:01:11,308 --> 00:01:12,684 ہاں ہاں ۔ یہ ہے۔ 28 00:01:12,708 --> 00:01:15,098 یہ ڈھلتی عمر کے فلمی ستارے جیسی ہے، 29 00:01:15,138 --> 00:01:18,004 جو اپنے اردگرد کے نئے پن پر گرفت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، 30 00:01:18,028 --> 00:01:20,684 سوچتا ہے کہ کیا اس نے شروع سے اسے صحیح سمجھا ہے، 31 00:01:20,708 --> 00:01:22,724 اور ابھی بھی راستے کی تلاش میں ہے 32 00:01:22,748 --> 00:01:25,358 تاکہ وہ اپنی چمک برقرار رکھ سکے۔ 33 00:01:25,498 --> 00:01:29,668 میں انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک پناہ گزینوں کی آبادی میں پیدا ہوا۔ 34 00:01:29,748 --> 00:01:32,444 اور میرے والد آزادی کے ایک جنگجو تھے۔ 35 00:01:32,468 --> 00:01:36,408 جبکہ میری ماں صرف ایک جنگجو تھیں جیسا کہ مائیں ہوتی ہیں۔ 36 00:01:36,558 --> 00:01:40,564 اورکافی حد تک قدیم انسانوں کی طرح، 37 00:01:40,588 --> 00:01:42,798 ہم بقا کی جدوجہد کرتے تھے۔ 38 00:01:42,828 --> 00:01:45,044 جب میں 20 کی دہائی میں تھا، 39 00:01:45,068 --> 00:01:46,804 تو میں نے اپنے والدین کو کھو دیا، 40 00:01:46,828 --> 00:01:50,164 جو مجھے ماننا ہوگا بظاہر میری لاپرواہی تھئ، 41 00:01:50,188 --> 00:01:51,484 لیکن -- 42 00:01:51,508 --> 00:01:55,328 (قہقہے) 43 00:01:55,458 --> 00:01:58,924 مجھے وہ رات یاد ہے جب میرے والد فوت ہوئے، 44 00:01:58,948 --> 00:02:03,844 اور مجھے ہمسائے کا وہ ڈرائیور یاد ہے جو ہمیں پسپتال لے جا رہا تھا۔ 45 00:02:03,868 --> 00:02:06,684 وہ کچھ یوں بڑبڑایا "مردے اچھی بخشش نہیں دیتے" 46 00:02:06,708 --> 00:02:08,868 اور اندھیرے میں گم ہو گیا۔ 47 00:02:08,908 --> 00:02:10,884 تب میں صرف 14 سال کا تھا، 48 00:02:10,908 --> 00:02:14,358 اور میں نے اپنے والد کے مردہ جسم کو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ڈالا، 49 00:02:14,358 --> 00:02:15,604 ماں میرے ساتھ بیٹھیں، 50 00:02:15,628 --> 00:02:18,204 میں نے ہسپتال سے واپس گھر کی طرف گاڑی چلانی شروع کر دی۔ 51 00:02:18,228 --> 00:02:21,844 اور خاموشی سے سسکنے کے دوران، میری ماں نے میری طرف دیکھا اور انہوں نے کہا، 52 00:02:21,868 --> 00:02:25,188 "بیٹا، تم نے گاڑی چلانی کب سیکھی؟" 53 00:02:25,428 --> 00:02:29,284 میں نے اس کے بارے میں سوچا اور اندازہ ہوا، اور میں نے اپنی ماں سے کہا، 54 00:02:29,308 --> 00:02:30,604 "امی، ابھی ابھی۔" 55 00:02:30,628 --> 00:02:32,884 (قہقہے) 56 00:02:32,908 --> 00:02:34,444 تو پھر اس رات کے بعد سے، 57 00:02:34,468 --> 00:02:37,164 کافی حد تک نوجوانی میں انسانیت کی طرح، 58 00:02:37,188 --> 00:02:41,028 میں نے بقا کے اصلی طریقے سیکھے۔ 59 00:02:41,048 --> 00:02:44,804 اور سچی بات ہے اس وقت زندگی کی حکمت عملی بہت زیادہ سادہ تھی۔ 60 00:02:44,828 --> 00:02:47,804 تو بس جو بھی ملا، کھا لیا 61 00:02:47,828 --> 00:02:49,644 اور جو بھی آپ کو کہا گیا وہ کر دیا۔ 62 00:02:49,668 --> 00:02:53,004 میں سوچتا تھا 'سیلییک' ایک سبزی تھی، 63 00:02:53,028 --> 00:02:57,564 اور 'وی گن' 'سٹار ٹریک' فلم کے کردار مسٹر سپاکس کا گمشدہ ساتھی تھا۔ 64 00:02:57,588 --> 00:02:58,684 (قہقہے) 65 00:02:58,708 --> 00:03:01,684 آپ نے اس لڑکی سے شادی کی جس سے پہلی محبت بھری ملاقات ہوتی، 66 00:03:01,708 --> 00:03:06,428 اور آپ کو تکنیکی آدمی سمجھا جاتا اگر آپ اپنی گاڑی کا کاربوریٹر ٹھیک کرسکتے تھے۔ 67 00:03:06,568 --> 00:03:11,638 اور میں واقعی سمجھتا تھا کہ 'گے' انگریزی میں خوشی کے لیے ایک مہذب لفظ ہے۔ 68 00:03:11,718 --> 00:03:15,084 اور "لیزبین" تو جیسے آپ سب جانتے ہی ہیں پرتگال کا دارلخلافہ تھا۔ 69 00:03:15,108 --> 00:03:16,364 (قہقہے) 70 00:03:16,388 --> 00:03:19,678 میں کہاں تھا؟ 71 00:03:19,698 --> 00:03:23,044 ہم نظاموں پر انحصار کرتے تھے 72 00:03:23,068 --> 00:03:26,764 جو نسلوں کی مشقت اور قربانیوں کے بعد بنائے گئے تھے 73 00:03:26,788 --> 00:03:28,244 ہماری حفاظت کے لیے، 74 00:03:28,268 --> 00:03:31,924 اور ہمیں لگتا تھا کہ حکومتیں حقیقت میں ہماری بہتری کے لیے کام کرتی ہیں۔ 75 00:03:31,948 --> 00:03:33,884 سائنس سادہ اور منطقی تھی، 76 00:03:33,908 --> 00:03:36,678 'سیب' ابھی تک صرف ایک پھل تھا 77 00:03:36,728 --> 00:03:39,244 جو پہلے حوا اور پھر نیوٹن کی ملکیت تھا، 78 00:03:39,268 --> 00:03:41,588 تب تک سٹیو جابز کے قابو میں نہیں آیا تھا۔ 79 00:03:41,588 --> 00:03:43,414 اور "یوریکا!" کی صدا آپ بلند کرتے تھے 80 00:03:43,414 --> 00:03:46,218 جب آپ گلیوں میں ننگے بھاگنا چاہتے تھے۔ 81 00:03:46,228 --> 00:03:49,844 زندگی جہاں آپ کو کام کے لیے لے جاتی آپ چلے جاتے، 82 00:03:49,868 --> 00:03:52,518 اور زیادہ تر لوگ آپ کو خوش آمدید کہتے۔ 83 00:03:52,528 --> 00:03:54,564 ہجرت کی اصطلاح تب 84 00:03:54,588 --> 00:03:57,978 سائیبیریا سے آئے پرندوں کے لیے تھی، انسانوں کے لیے نہیں۔ 85 00:03:57,988 --> 00:04:00,844 سب سے اہم، آپ جو تھے وہ تھے 86 00:04:00,868 --> 00:04:03,088 اور جو سوچتے وہ کہہ دیتے تھے۔ 87 00:04:03,108 --> 00:04:04,644 پھر20 کی دہائی کے آخر میں، 88 00:04:04,668 --> 00:04:08,404 میں ممبئی جیسے وسیع و عریض شہر میں آ گیا، 89 00:04:08,428 --> 00:04:09,764 اور میری ساخت، 90 00:04:09,788 --> 00:04:13,084 نئی آرزوئیں لیتی صنعتی انسانیت کی طرح، 91 00:04:13,108 --> 00:04:14,758 بدلنا شروع ہوگئی۔ 92 00:04:14,788 --> 00:04:18,028 اس نئی شہری اور پر کشش بقا کے پیچھے بھاگتے ہوئے، 93 00:04:18,047 --> 00:04:20,404 چیزیں ذرا مختلف نظر آنے لگیں۔ 94 00:04:20,428 --> 00:04:23,798 میں دنیا بھر سے آئے لوگوں سے ملا، 95 00:04:23,838 --> 00:04:27,364 چہرے، نسلیں، اصناف، ساہو کار۔ 96 00:04:27,388 --> 00:04:30,188 کسی کی واضح تعریف کرنا مشکل ہو گیا۔ 97 00:04:30,198 --> 00:04:33,018 اس وقت کام آپ کی وضاحت کرتا تھا 98 00:04:33,068 --> 00:04:36,044 ایک زبردست برابری سے، 99 00:04:36,068 --> 00:04:38,924 اور سارے نظام مجھے کم قابلِ اعتبار محسوس ہونے لگے، 100 00:04:38,948 --> 00:04:42,084 اتنے مشکل کہ نا قابلِ بھروسہ 101 00:04:42,108 --> 00:04:44,084 انسانیت کے تنوع کی طرح 102 00:04:44,108 --> 00:04:47,218 اور انسان کی ترقی اور آگے بڑھنے کی ضرورت کی طرح۔ 103 00:04:47,308 --> 00:04:51,098 خیالات زیادہ آزادی اور تیزی کے ساتھ پھیل رہے تھے۔ 104 00:04:51,158 --> 00:04:56,724 اور میں انسانی ایجاد اور تعاون کےمعجزاتی تجربوں سے گزرا، 105 00:04:56,748 --> 00:04:58,164 اور اپنی تخلیق کے، 106 00:04:58,188 --> 00:05:02,684 جب اس مشترکہ کوشش کے پیچھے وسائل ہوں، 107 00:05:02,708 --> 00:05:05,138 جس نے مجھے شہرت کی بلندی پر لا کھڑا کیا۔ 108 00:05:05,148 --> 00:05:07,564 مجھے محسوس ہونا شروع ہوا کہ میں پہنچ گیا ہوں، 109 00:05:07,588 --> 00:05:11,084 اور ویسے، جب میں 40 سال کا ہوا، تو میں واقعی ہواوں میں اڑ رہا تھا۔ 110 00:05:11,108 --> 00:05:12,364 میں ہر جگہ تھا۔ 111 00:05:12,388 --> 00:05:14,404 آپ کو معلوم ہے؟ میں نے تب تک 50 فلمیں کیں 112 00:05:14,428 --> 00:05:16,768 اور 200 گانے، 113 00:05:16,788 --> 00:05:19,044 اور مجھے ملائيشيا کے لوگوں کی طرف سے خطاب ملا۔ 114 00:05:19,068 --> 00:05:22,364 مجھے فرانسیسی حکومت کی طرف سے اعلی ترین شہری اعزاز دیا گیا، 115 00:05:22,388 --> 00:05:25,724 جس کا نام ابھی تک میں بھرپور کوشش کے باوجود ادا نہیں کر سکتا۔ 116 00:05:25,748 --> 00:05:26,804 (قہقہے) 117 00:05:26,828 --> 00:05:30,244 میں معافی چاہتا ہوں فرانس اور اس کے لیے آپ کا شکریہ فرانس۔ 118 00:05:30,268 --> 00:05:33,604 لیکن اس سے بھی بڑھ کر مجھے اینجلینا جولی سے ملنے کا موقعہ ملا -- 119 00:05:33,628 --> 00:05:36,364 (قہقہے) 120 00:05:36,388 --> 00:05:37,884 تقریباً ڈھائی سیکنڈ کے لیے۔ 121 00:05:37,908 --> 00:05:39,204 (قہقہے) 122 00:05:39,228 --> 00:05:41,924 اور پکی بات ہے کہ اس کو بھی یہ ملاقات یاد ہو گی۔ 123 00:05:41,948 --> 00:05:43,164 اچھا، ہو سکتا ہے نہ ہو۔ 124 00:05:43,188 --> 00:05:46,724 اور ایک گول میز عشائیے پر میں ھینا مونٹانا کے ساتھ بیٹھا 125 00:05:46,748 --> 00:05:49,568 جو زیادہ وقت میری طرف پیٹھ کیے بیٹھی رہی۔ 126 00:05:49,588 --> 00:05:52,678 جیسے کہ میں نے کہا کہ میں اڑ رہا تھا، ملی سے جولی تک، 127 00:05:52,748 --> 00:05:56,004 اور انسانیت میرے ساتھ پرواز کر رہی تھی۔ 128 00:05:56,028 --> 00:05:59,258 ہم دونوں دراصل کافی حد تک تندی و تیزی سے اڑ رہے تھے۔ 129 00:05:59,268 --> 00:06:01,438 اور پھر آپ سب جانتے ہیں کہ کیا ہوا۔ 130 00:06:01,468 --> 00:06:03,698 پھر انٹرنیٹ آ گیا۔ 131 00:06:03,748 --> 00:06:05,684 میں 40 کی دہائی کے آخر میں تھا، 132 00:06:05,708 --> 00:06:09,048 اور میں نے 'چہچہانا' شروع کیا پنجرے میں قید کینری کی طرح 133 00:06:09,058 --> 00:06:12,244 اس تصور کے ساتھ کے لوگ جو میری دنیا میں جھانک رہے ہیں 134 00:06:12,268 --> 00:06:13,524 اس کی تعریف کریں گے 135 00:06:13,528 --> 00:06:15,644 ایک معجزے کے جس کے ہونے کا مجھے یقین ہے۔ 136 00:06:15,668 --> 00:06:18,688 مگر کچھ اور تھا جومیرا اور انسانیت کا منتظرتھا 137 00:06:18,748 --> 00:06:23,644 ہم توقع کر رہے تھے کہ خواب اور خیالات وسیع ہو جائیں گے 138 00:06:23,668 --> 00:06:26,828 دنیا میں رابطوں میں بہتری کے ساتھ ۔ 139 00:06:26,898 --> 00:06:34,438 ہم نے ناتراشیدہ سوچوں کے حصار کے لیے جستجو نہیں کی تھی، 140 00:06:34,478 --> 00:06:36,724 فیصلوں کے لیے، وضاحت کے لیے 141 00:06:36,748 --> 00:06:38,884 جو اسی جگہ سے پھوٹتی ہے 142 00:06:38,908 --> 00:06:42,188 جہاں سے آزادی اور انقلاب جنم لے رہے تھے۔ 143 00:06:42,268 --> 00:06:44,890 سب کچھ جو میں نے کہا اس نے ایک نیا معنی لے لیا۔ 144 00:06:44,908 --> 00:06:47,818 جو بھی میں نے کیا -- اچھا، برا، بھونڈا -- 145 00:06:47,828 --> 00:06:51,164 وہ دنیا کے لیے تھا کہ وہ اس پر تبصرے کرے اور اس کا مواخذہ کرے۔ 146 00:06:51,188 --> 00:06:54,498 درحقیقت، جو بھی میں نے نہیں کہا یا کیا 147 00:06:54,538 --> 00:06:56,538 اس کا بھی یہی حشر ہوا۔ 148 00:06:56,578 --> 00:06:58,908 چار سال پہلے 149 00:06:58,948 --> 00:07:03,578 میری پیاری بیوی گوری اور میں نے فیصلہ کیا کہ ہمارا تیسرا بچہ ہونا چاہیے۔ 150 00:07:03,618 --> 00:07:06,778 اس کے بارے میں انٹرنیٹ پر دعویٰ کیا گیا 151 00:07:06,788 --> 00:07:08,884 کہ وہ ناجائز بچہ تھا 152 00:07:08,908 --> 00:07:10,688 ہمارے پہلے بچے کا 153 00:07:10,708 --> 00:07:12,118 جو خود 15 سال کا تھا۔ 154 00:07:12,128 --> 00:07:15,884 بظاہر، وہ اس کی نوجوانی کی ایک حماقت کا نتیجہ تھا جو اس نے ایک لڑکی سے کی تھی 155 00:07:15,908 --> 00:07:18,738 رومانیہ میں گاڑی چلاتے ہوئے۔ 156 00:07:18,758 --> 00:07:21,388 اور ہاں، اس کے ساتھ اس واقعے کی ایک جعلی ویڈیو بھی تھی۔ 157 00:07:21,388 --> 00:07:23,438 اور ہم ایک خاندان کی حثیت سے سخت پریشان تھے۔ 158 00:07:23,438 --> 00:07:24,824 میرا بیٹا جو اب 19 سال کا ہے، 159 00:07:24,824 --> 00:07:26,564 اب بھی جب آپ اسے "ہیلو" کہتے ہیں، 160 00:07:26,588 --> 00:07:28,028 وہ مڑتا ہے اور کہتا ہے، 161 00:07:28,028 --> 00:07:30,794 "لیکن بھائی، میرے پاس تو یورپی ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں ہے۔" 162 00:07:30,794 --> 00:07:33,244 (قہقہے) 163 00:07:33,268 --> 00:07:35,028 ہاں۔ 164 00:07:35,028 --> 00:07:36,724 اس نئی دنیا میں، 165 00:07:36,748 --> 00:07:40,124 آہستہ سے، حقیقت مجازی بن گئی اور مجازی حقیقت بن گیا، 166 00:07:40,148 --> 00:07:41,804 اور مجھے محسوس ہونے لگا 167 00:07:41,828 --> 00:07:45,364 کہ میں وہ نہیں جو میں بننا چاہتا تھا یا یوں کہیے جو میں نے سوچا تھا، 168 00:07:45,388 --> 00:07:48,248 اور اس وقت انسانیت 169 00:07:48,308 --> 00:07:50,244 بالکل میرے جیسی تھی۔ 170 00:07:50,268 --> 00:07:54,278 میرا خیال ہے کہ ہم دونوں ادھیڑ عمری کے بحران کا سامنا کر رہے تھے، 171 00:07:54,308 --> 00:07:58,404 اور انسانیت میری طرح ایک بے قابو شتر بے مہار بن رہی تھی۔ 172 00:07:58,428 --> 00:08:00,124 میں نے سب کچھ بیچنا شروع کر دیا، 173 00:08:00,148 --> 00:08:03,044 بالوں کے تیل سے لے کر ڈیزل جنریٹر تک۔ 174 00:08:03,068 --> 00:08:05,084 انسانیت سب کچھ خرید رہی تھی 175 00:08:05,108 --> 00:08:07,484 خام تیل سے لے کر نیوکلیائی ری ایکٹر تک۔ 176 00:08:07,508 --> 00:08:11,484 آپ جانتے ہیں میں نے جسم سے چپکے ہوئے کپڑے پہنا ہوا سپر ہیرو بننے کی بھی کوشش کی 177 00:08:11,508 --> 00:08:13,988 اپنے آپ کو نئے سرے سے دریافت کرنے کے لیے۔ 178 00:08:14,028 --> 00:08:17,008 مجھے اعتراف کرنا چاہیے کہ میں بری طرح ناکام ہوا۔ 179 00:08:17,028 --> 00:08:22,044 اور چپکے چپکے سے کہنا چاہوں گا تمام سپائیڈر مین، بیٹ مین کی طرف سے 180 00:08:22,068 --> 00:08:24,164 اور سپر مین جو اس دنیا میں ہیں، 181 00:08:24,188 --> 00:08:26,044 آپ کو ان کی تعریف کرنی چاہیے، 182 00:08:26,068 --> 00:08:28,844 کیونکہ اس سپر ہیرو کے کپڑوں میں زیرِ ناف بہت درد ہوتی ہے۔ 183 00:08:28,868 --> 00:08:29,924 (قہقہے) 184 00:08:29,948 --> 00:08:33,918 میں سچ کہہ رہا ہوں۔ یہاں یہ بات آپ کو بتانی ضروری تھی۔ 185 00:08:33,948 --> 00:08:35,164 سچ میں۔ 186 00:08:35,188 --> 00:08:38,708 اور حادثاتی طور پر میں نے ایک نیا ناچ ایجاد کیا 187 00:08:38,708 --> 00:08:40,883 جو مجھے پتہ نہیں چلا اور یہ بہت مقبول ہو گیا۔ 188 00:08:40,907 --> 00:08:42,057 تو اگر یہ مناسب ہے، 189 00:08:42,057 --> 00:08:45,484 اور آپ نے مجھے کچھ دیکھا ہے میں کافی بے شرم ہوں تو میں آپ کو دکھاتا ہوں 190 00:08:45,484 --> 00:08:46,804 اسے لنگی ناچ کہا جاتا تھا۔ 191 00:08:46,808 --> 00:08:49,944 تو اگر یہ مناسب ہے تو میں آپ کو دکھاتا ہوں۔ ویسے میں باصلاحیت ہوں۔ 192 00:08:49,948 --> 00:08:51,184 (تحسین کی آوازیں) 193 00:08:51,188 --> 00:08:53,848 تو یہ کچھ اس طرح ہوتا ہے۔ 194 00:08:53,868 --> 00:08:56,284 لنگی ناچ۔ لنگی ناچ۔ لنگی ناچ۔ لنگی ناچ۔ 195 00:08:56,308 --> 00:08:58,724 لنگی ناچ۔ لنگی ناچ۔ لنگی ناچ۔ لنگی ناچ۔ 196 00:08:58,748 --> 00:09:01,404 لنگی ناچ۔ لنگی ناچ۔ لنگی ناچ۔ لنگی۔ 197 00:09:01,408 --> 00:09:03,134 بس یہی ہے۔ یہ خاصا مقبول ہو گیا تھا۔ 198 00:09:03,134 --> 00:09:04,404 (تحسین کی آوازیں) 199 00:09:04,428 --> 00:09:07,798 یہ واقعی ہوا۔ 200 00:09:07,838 --> 00:09:11,568 جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ کسی کو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کیا ہو رہا ہے سوائے میرے 201 00:09:11,568 --> 00:09:13,244 اور واقعی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 202 00:09:13,268 --> 00:09:15,484 کیونکہ ساری دنیا، اور ساری انسانیت، 203 00:09:15,508 --> 00:09:18,518 میری طرح الجھن میں اور کھوئی ہوئی تھی۔ 204 00:09:18,518 --> 00:09:19,804 میں نے تب ہار نہیں مانی۔ 205 00:09:19,828 --> 00:09:22,604 میں نے سماجی میڈیا ہر اپنی شناخت دوبارہ بنانے کی کوشش کی 206 00:09:22,628 --> 00:09:23,884 جیسے ہر شخص کرتا ہے۔ 207 00:09:23,908 --> 00:09:26,644 میں نے سوچا اگر میں فلسفیانہ ٹویٹ کروں 208 00:09:26,668 --> 00:09:28,244 لوگ سوچیں گے کہ میں زبردست ہوں، 209 00:09:28,268 --> 00:09:30,844 لیکن کچھ جوابات جو مجھے ٹویٹس کے ملے 210 00:09:30,868 --> 00:09:34,204 ان میں کچھ انتہائی الجھا دینے والے مخففات تھے۔ آپ جانتے ہیں؟ 211 00:09:34,228 --> 00:09:36,284 آر او یف ایل، ایل او ایل۔ 212 00:09:36,308 --> 00:09:40,458 "ایڈیڈاس"، کسی نے میری ایک سوچ و بچار پر مائل کرنے والی ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھا 213 00:09:40,458 --> 00:09:43,024 اور میں حیران تھا کہ آپ ایک جوتے کا نام کیوں لکھیں گے، 214 00:09:43,024 --> 00:09:45,884 میرا مطلب ہے کہ آپ ایک جوتے کا نام مجھے کیوں لکھ بھیجیں گے؟ 215 00:09:45,908 --> 00:09:48,764 میں نے اپنی سولہ سالہ بیٹی سے پوچھا اور اس نے مجھے بتایا۔ 216 00:09:48,788 --> 00:09:52,258 "ایڈیڈاس" کا اب مطلب ہے "آل ڈے آئی ڈریم اباوٹ سیکس۔" 217 00:09:52,308 --> 00:09:54,564 (قہقہے) 218 00:09:54,564 --> 00:09:55,838 واقعی۔ 219 00:09:55,838 --> 00:09:57,454 میں نہیں جانتا اگر آپ کو پتہ ہے۔ 220 00:09:57,454 --> 00:10:02,004 تو میں نے واپس جواب میں مسٹر ایڈیڈاس کو بڑے الفاظ میں لکھا، "ڈبلیو ٹی ایف", 221 00:10:02,028 --> 00:10:07,178 دل میں شکر کرتے ہوئے کہ کچھ چیزیں اور مخففات کبھی نہیں بدلیں گے۔ 222 00:10:07,188 --> 00:10:09,518 ڈبلیو ٹی ایف۔ 223 00:10:09,528 --> 00:10:11,728 لیکن یم یہاں ہیں۔ 224 00:10:11,748 --> 00:10:14,084 میں 51 سال کا ہوں، جیسے میں نے آپ کو بتایا ہے، 225 00:10:14,108 --> 00:10:17,408 ذہن کو ماؤُف کرنے والے مخففات کے باوجود، 226 00:10:17,408 --> 00:10:19,004 میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں 227 00:10:19,028 --> 00:10:22,244 اگر انسانیت کے وجود کے لیے کوئی اہم وقت ہے، 228 00:10:22,268 --> 00:10:23,884 تو وہ اب ہے، 229 00:10:23,908 --> 00:10:27,228 کیونکہ آج کے آپ بہادر ہیں۔ 230 00:10:27,248 --> 00:10:28,644 آج کے آپ پر امید ہیں۔ 231 00:10:28,668 --> 00:10:31,964 آج کے آپ اختراع پسند اور باوسائل ہیں، 232 00:10:31,988 --> 00:10:36,208 اور یقیناً آج کے آپ غصہ دلانے کی حد تک نہ سمجھ میں آنے والے ہیں۔ 233 00:10:36,238 --> 00:10:38,218 اور اس مسحور کن، 234 00:10:38,218 --> 00:10:40,724 وُجُودیت کے نا مکمل لمحے میں، 235 00:10:40,748 --> 00:10:43,324 کچھ بہادری محسوس کرتے ہوئے یہاں آنے سے بالکل پہلے، 236 00:10:43,348 --> 00:10:47,548 میں نے اپنے چہرے پر ایک مکمل نظر ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ 237 00:10:47,568 --> 00:10:51,324 اور مجھے احساس ہوا کہ میں اور زیادہ ملنے لگا ہوں 238 00:10:51,328 --> 00:10:53,764 مادام تساؤ کے عجائب گھر میں رکھے اپنے مومی مجسمے سے۔ 239 00:10:53,788 --> 00:10:56,044 (قہقہے) 240 00:10:56,068 --> 00:10:58,564 اور ہاں، احساس کے اس لمحے میں، 241 00:10:58,588 --> 00:11:04,088 میں نے اپنے آپ سے اور انسانیت سے سب سے موزوں سوال پوچھا: 242 00:11:04,178 --> 00:11:07,368 کیا مجھے اپنی شکل درست کرنے کی ضرورت ہے؟ 243 00:11:07,388 --> 00:11:10,724 سچ میں۔ میں ایک اداکار ہوں، جیسا میں نے آپ کو بتایا، 244 00:11:10,748 --> 00:11:14,124 انسانی تخلیق کا ایک جدید اظہار۔ 245 00:11:14,148 --> 00:11:15,684 جس سرزمین سے میں آیا ہوں 246 00:11:15,708 --> 00:11:21,568 وہ ناقابلِ بیان لیکن بہت سادہ روحانیت کا سر چشمہ ہے۔ 247 00:11:21,638 --> 00:11:24,198 اپنی حد سے زیادہ فیاضی میں، 248 00:11:24,218 --> 00:11:27,124 انڈیا نے کسی طرح فیصلہ کیا 249 00:11:27,148 --> 00:11:31,124 کہ میں، ایک قلاش آزادی کے سپاہی کا مسلمان بیٹا 250 00:11:31,148 --> 00:11:35,868 جس نے حادثاتی طور پر خواب بیچنے کے کاروبار میں قسمت آزمائی کی، 251 00:11:35,908 --> 00:11:40,648 وہ اس کا رومانی بادشاہ بن جائے گا، 252 00:11:40,708 --> 00:11:43,758 "بالی وڈ کا بادشاہ"، 253 00:11:43,798 --> 00:11:47,348 سب سے بڑا عاشق جو اس ملک میں کبھی بھی آیا ... 254 00:11:47,368 --> 00:11:49,008 اس شکل کے ساتھ ۔ 255 00:11:49,018 --> 00:11:50,444 جی ہاں۔ 256 00:11:50,468 --> 00:11:51,564 (قہقہے) 257 00:11:51,588 --> 00:11:54,468 جس کو متبادل طور پر بد صورت، غیر روایتی کہا گیا 258 00:11:54,468 --> 00:11:56,374 اور حیران کن طور پر زیادہ چاکلیٹی نہیں۔ 259 00:11:56,374 --> 00:12:00,688 (قہقہے) 260 00:12:00,758 --> 00:12:04,004 اس قدیم سرزمین کے لوگوں نے 261 00:12:04,028 --> 00:12:06,444 اپنے بے پناہ پیار میں مجھے سمو لیا، 262 00:12:06,468 --> 00:12:08,848 اور میں نے ان لوگوں سے سیکھا 263 00:12:08,868 --> 00:12:11,778 کہ نہ طاقت اور نہ غربت 264 00:12:11,798 --> 00:12:13,924 آپ کی زندگی کو مزید سحر انگیز بنا سکتی ہے 265 00:12:13,948 --> 00:12:15,888 یا کم پیچیدہ۔ 266 00:12:15,898 --> 00:12:18,564 میں نے اپنے ملک کے لوگوں سے سیکھا ہے 267 00:12:18,588 --> 00:12:20,684 کہ ایک زندگی کا وقار، 268 00:12:20,708 --> 00:12:25,208 ایک انسان، ایک ثقافت، ایک مذہب، ایک ملک 269 00:12:25,218 --> 00:12:27,628 اصل میں بستا ہے 270 00:12:27,638 --> 00:12:30,318 اس کی نفاست اور غم گساری میں۔ 271 00:12:30,318 --> 00:12:33,258 میں نے سیکھا ہے جو چیز بھی آپ میں جوش پیدا کرے، 272 00:12:33,268 --> 00:12:35,964 جو بھی آپ کو تخلیق کرنے یا تعمیر پر ابھارے، 273 00:12:35,988 --> 00:12:37,644 جو بھی آپ کو ناکام ہونے سے روکے، 274 00:12:37,668 --> 00:12:39,924 جو بھی آپ کی بقا میں آپ کی مدد کرے، 275 00:12:39,948 --> 00:12:44,324 وہ شاید انسانیت کا سب سے پرانا اور سادہ جذبہ ہے، 276 00:12:44,348 --> 00:12:47,438 اور وہ ہے پیار۔ 277 00:12:47,508 --> 00:12:50,404 میری سرزمین کے ایک صوفی شاعر کا مشہور کلام، 278 00:12:50,428 --> 00:13:01,084 (ہندی میں نظم سناتے ہیں) 279 00:13:01,088 --> 00:13:02,794 (نظم ختم ہوتی ہے) 280 00:13:02,794 --> 00:13:05,338 اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ جو بھی -- 281 00:13:05,338 --> 00:13:07,504 ضرور، اگر آپ ہندی جانتے ہیں تو تالیاں بجائیں۔ 282 00:13:07,504 --> 00:13:08,924 (تالیاں) 283 00:13:08,948 --> 00:13:11,432 یہ یاد رکھنا کافی مشکل ہے۔ 284 00:13:11,432 --> 00:13:14,004 اس کا ترجمہ کچھ اس طرح بنتا ہے 285 00:13:14,028 --> 00:13:16,484 کہ علم کی وہ تمام کتابیں جو شاید آپ پڑھیں 286 00:13:16,508 --> 00:13:19,404 اور پھر جائیں اور اپنا علم پھیلائیں 287 00:13:19,428 --> 00:13:22,764 ایجادات سے، تخلیق سے، ٹیکنالوجی سے، 288 00:13:22,788 --> 00:13:25,924 لیکن انسانیت اپنے مستقبل کے متعلق کبھی بھی سمجھدار نہیں ہو گی 289 00:13:25,948 --> 00:13:32,688 جب تک یہ اپنے اندر دوسرے انسانوں کے لیے پیار اور غم گساری نہ پیدا کرے۔ 290 00:13:32,708 --> 00:13:36,284 ڈھائی حرفوں سے بنا یہ لفظ، "پریم،" 291 00:13:36,308 --> 00:13:37,724 جس کا مطلب ہے "محبت،" 292 00:13:37,748 --> 00:13:39,644 اگر آپ اس کو سمجھ جاتے ہیں 293 00:13:39,668 --> 00:13:41,244 اور اس پر عمل کرتے ہیں، 294 00:13:41,268 --> 00:13:44,958 یہ بذاتِ خود انسانیت کی روشن خیالی کے لیے کافی ہے۔ 295 00:13:44,998 --> 00:13:48,128 تو مجھے مکمل یقین ہے کہ مستقبل کے "آپ" کو 296 00:13:48,148 --> 00:13:50,598 ایسا ہونا چاہیے جو پیار کرے۔ 297 00:13:50,628 --> 00:13:53,588 ورنہ اس کا پھلنا پھولنا رک جائے گا۔ 298 00:13:53,628 --> 00:13:58,418 یہ اپنی ذات میں محو ہو کر فنا ہو جائے گا۔ 299 00:13:58,438 --> 00:14:00,648 تو آپ چاہے طاقت استعمال کریں 300 00:14:00,668 --> 00:14:02,364 دیواریں بنانے کے لیے 301 00:14:02,388 --> 00:14:04,968 اور لوگوں کو باہر رکھنے کے لیے، 302 00:14:04,968 --> 00:14:09,748 یا آپ اسے رکاوٹیں توڑنے کے لیے استعمال کریں اور انہیں اندر خوش آمدید کہیں۔ 303 00:14:09,778 --> 00:14:11,804 آپ چاہیں تو اپنے عقیدے کو استعمال کریں 304 00:14:11,828 --> 00:14:13,828 لوگوں کو ڈرانے کے لیے 305 00:14:13,828 --> 00:14:16,968 اور ان کو خوفزدہ کر کے اطاعت پر مجبور کریں، 306 00:14:16,998 --> 00:14:19,684 یا آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں لوگوں کو ہمت دلانے کے لیے 307 00:14:19,708 --> 00:14:23,444 تاکہ وہ انسانی روشن خیالی کی اعلی ترین سطح تک پہنچ سکیں۔ 308 00:14:23,468 --> 00:14:25,404 آپ اپنی توانائی کو استعمال کر سکتے ہیں 309 00:14:25,428 --> 00:14:28,764 نیوکلیائی بم بنانے کے لیے اور اندھیرا اور تباہی پھیلانے کے لیے، 310 00:14:28,788 --> 00:14:33,418 یا آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں کروڑوں لوگوں تک خوشی کی روشنی پھیلانے کے لیے۔ 311 00:14:33,428 --> 00:14:37,564 آپ چاہیں تو سمندروں کو لاپرواہی سے گندا کر دیں اور سارے جنگل کاٹ دیں۔ 312 00:14:37,588 --> 00:14:40,004 آپ ماحولیات کو تباہ کر سکتے ہیں، 313 00:14:40,028 --> 00:14:42,204 یا پھر پیار سے توجہ دے کر 314 00:14:42,228 --> 00:14:45,448 پانیوں سے اوردرختوں سے نئی زندگی پیدا کر سکتے ہیں۔ 315 00:14:45,468 --> 00:14:47,244 آپ مریخ پر اتر سکتے ہیں 316 00:14:47,268 --> 00:14:50,638 اور مسلح قلعے تعمیر کر سکتے ہیں، 317 00:14:50,668 --> 00:14:56,408 یا پھر آپ زندگی کی انواع و اقسام تلاش کر سکتے ہیں تاکہ سیکھیں اور تعظیم کریں۔ 318 00:14:56,428 --> 00:15:00,164 اور آپ وہ سارے پیسے جو ہم سب نے مل کر کمائے ہیں وہ استعمال کر سکتے ہیں 319 00:15:00,188 --> 00:15:03,088 لا حاصل جنگیں شروع کرنے میں 320 00:15:03,108 --> 00:15:06,004 اور چھوٹے بچوں کے ہاتھوں میں بندوقیں تھمانے میں 321 00:15:06,028 --> 00:15:08,358 تاکہ وہ ایک دوسرے کو مار سکیں، 322 00:15:08,378 --> 00:15:10,418 یا پھر اسے استعمال کر سکتے ہیں 323 00:15:10,428 --> 00:15:12,164 مزید خوراک اگانے میں 324 00:15:12,188 --> 00:15:14,578 تاکہ ان کے پیٹ بھر سکیں۔ 325 00:15:14,618 --> 00:15:16,324 میرے ملک نے مجھے سکھایا ہے 326 00:15:16,348 --> 00:15:21,738 کہ ایک انسان کی پیار کرنے کی صلاحیت جڑی ہوئی ہے خدا ترسی سے۔ 327 00:15:21,748 --> 00:15:26,204 یہ ایسی دنیا میں روشنی پھیلاتی ہے 328 00:15:26,228 --> 00:15:32,628 جہاں تہذیب کے ساتھ، میرے خیال میں، پہلے ہی بہت ردوبدل ہو چکی ہے۔ 329 00:15:32,668 --> 00:15:35,404 پچھلے کچھ دنوں میں، یہاں جو گفتگو ہوئی، شاندار لوگ جو 330 00:15:35,428 --> 00:15:37,164 آئے اور اپنے ہنر دکھائے، 331 00:15:37,188 --> 00:15:40,524 اپنی انفرادی کامیابیوں کے بارے میں بات کی، ایجادات، ٹیکنالوجی، 332 00:15:40,548 --> 00:15:43,884 سائنس، علم جو یہاں ہونے کی وجہ سے ہم حاصل کر رہے ہیں 333 00:15:43,908 --> 00:15:46,684 ٹیڈ گفتگو کی موجودگی اور آپ سب 334 00:15:46,708 --> 00:15:49,724 کافی وجوہات ہیں کہ ہم مستقبل کے "ہم" کا جشن منائیں۔ 335 00:15:49,748 --> 00:15:52,398 لیکن اس جشن میں 336 00:15:52,398 --> 00:15:56,988 ہمارے پیار اور غم گساری کی صلاحیت کے بڑھاوا دینے کی جستجو کو 337 00:15:56,998 --> 00:16:01,148 اپنے آپ کو منوانا ہو گا، اپنے آپ کو منوانا ہو گا، 338 00:16:01,148 --> 00:16:03,648 اس کے ساتھ ساتھ۔ 339 00:16:03,668 --> 00:16:07,018 تو مجھے یقین ہے کہ مستقبل کے "آپ" 340 00:16:07,028 --> 00:16:09,208 لا محدود ہیں۔ 341 00:16:09,228 --> 00:16:12,808 اسے انڈیا میں چکرا کہتے ہیں، دائرے جیسا۔ 342 00:16:12,828 --> 00:16:17,058 یہ اپنے آپ کو مکمل کرنے کے لیے وہاں ختم ہوتا ہے جہاں سے شروع ہوتا ہے۔ 343 00:16:17,068 --> 00:16:20,764 آپ جو وقت اور خلا کو مختلف انداز سے سمجھتے ہیں 344 00:16:20,788 --> 00:16:24,488 دونوں کو سمجھتے ہیں 345 00:16:24,558 --> 00:16:29,278 آپ کی ناقابلِ تصور 346 00:16:29,308 --> 00:16:31,924 اور شاندار اہمیت 347 00:16:31,948 --> 00:16:38,628 اور کائنات کے اس بڑے تناظر میں آپ کا مطلق غیر اہم ہونا. 348 00:16:38,668 --> 00:16:40,958 آپ جو واپس لوٹتے ہیں 349 00:16:40,958 --> 00:16:42,804 انسانیت کی اصل معصومیت کی طرف، 350 00:16:42,828 --> 00:16:45,748 جو دل کی گہرائیوں سے پیار کرتی ہے، 351 00:16:45,748 --> 00:16:49,118 جو سچائی کی آنکھ سے دیکھتی ہے، 352 00:16:49,118 --> 00:16:55,998 جو ایک خالص دماغ کی روشنی میں خواب دیکھتی ہے۔ 353 00:16:55,998 --> 00:16:58,198 مستقبل کے "آپ" کو ایک 354 00:16:58,208 --> 00:17:01,078 ڈھلتی عمر کے فلمی ستارے کی طرح ہونا چاہیے 355 00:17:01,078 --> 00:17:04,004 جسے یہ یقین دلایا گیا ہے کہ یہ امکان ہے کہ 356 00:17:04,028 --> 00:17:06,803 ایسی دنیا جو مکمل طور پر، 357 00:17:06,828 --> 00:17:09,844 پوری، اپنی ذات میں محو ہو کر 358 00:17:09,868 --> 00:17:11,938 اپنے آپ سے پیار کرتی ہو۔ 359 00:17:11,947 --> 00:17:15,244 ایک دنیا -- حقیقت میں، یہ آپ پر ہے 360 00:17:15,268 --> 00:17:17,204 کہ ایسی دنیا بنائیں 361 00:17:17,227 --> 00:17:19,678 جو اپنی سب سے بڑی عاشق ہو۔ 362 00:17:19,688 --> 00:17:21,798 خواتین و حضرات، میرا یقین ہے کہ 363 00:17:21,798 --> 00:17:23,484 مستقبل کے "آپ" کو ایسا ہونا چاہیے۔ 364 00:17:23,484 --> 00:17:24,884 آپ کا بہت شکریہ۔ 365 00:17:24,908 --> 00:17:26,124 شکریہ۔ 366 00:17:26,148 --> 00:17:28,283 (تالیاں) 367 00:17:28,308 --> 00:17:29,523 شکریہ۔ 368 00:17:29,548 --> 00:17:32,484 (تالیاں) 369 00:17:32,508 --> 00:17:33,764 شکریہ۔ 370 00:17:33,788 --> 00:17:37,868 (تالیاں)