سٹیمپی: پتہ نہیں سٹیسی کیا کر رہی ہے؟ سٹیسی: واہ، میرا خیال ہے میں صحیح جگہ پر ہوں۔ یہ واقعی زبردست ہے۔ مجھے لگتا میں مائنکرافٹ میں واپس آ گئی ہوں۔ ہیلو۔ کیسے ہیں آپ؟ ہیلو؟ اوہ، رینگتی ہوئی مخلوق ہے۔ آپ کچھ بھی نہیں کرتے ارے؟ کیٹی: سٹیسی؟ سٹیسی: ہائے، کیٹی؟ کیٹی: ہاں! مائنکرافٹ میں خوش آمدید۔ سٹیسی: شکریہ! کیٹی: اندر آئیئے! سٹیسی: یہ واقعی زبردست ہے۔ تو آپ یہاں روزانہ بحثیت ڈولپر کام کرتی ہے نا؟ کیٹی: ہاں یہاں کام کافی خوب ہے۔ میں مائنکرافٹ کے بازار کی ٹیم میں ڈولپر ہوں۔ سٹیسی: آپ کو کتنی کوڈ لکھنے کی زبانیں آتیں ہیں؟ کیٹی: میں نے زندگی میں نے شاید درجن سے زیادہ میں کام کیا ہے۔ سٹیسی: ایک درجن؟ کیٹی: جی۔ سٹیسی: تو آپ کو اس گولم کی طرح کے بندے کے بارے کے بارے میں کچھ معلوم ہے وہی جسے "ایجنٹ" کہتے ہیں؟ کیٹی: ہم ایجنٹ سے وہ کام لیتے ہیں جو سٹیو اور ایلکس نہیں کر سکتے، جیسےلاوا پر چلنا۔ سٹیسی: میں کوڈ لکھنا سیکھنا چاہتی ہوں، اور وہ بھی سیکھنا چاہتے ہیں، تو وہ کونسی چیز ہے جو کچھ بھی سیکھنے کے لئے جاننا ضروری ہوتی ہے؟ کیٹی: آپ کو لوپس کے بارے میں سیکھنا ہو گا۔ سٹیسی: اچھا۔ کیٹی: لوپس ایسا کوڈ ہے جو پروگرام اس مقصد سے لکھتے ہیں کہ کمپیوٹر لوپ کے کمانڈ کو بار بار چلاتے جائیں۔ سٹیسی: سمجھ گئی، میرے خیال میں آگلے لیولز کوئی ایسی ہی چیز آ رہی ہے، تو آئیں اور لوپس بنانے کی سعی کر لیں۔ اگلے لیول میں آپ لوپ استعمال کرتے ہوئے ایجنٹ کو راستے پر آگے لے جا سکتے ہیں۔ تکراری بلاک ورک سپیس میں لے جائیں اور move forward بلاک کو تکراری بلاک کے اندر لے جائیں۔ یہ کمپیوٹر کو بتاتا ہے کہ وہ ایک ہی کام کئی بار دہرائے اور ورک سپیس میں بہت زیادہ بلاک ڈالنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ آپ تکراری بلاک میں ایک عدد ڈال کر اسے بتا سکتے ہیں کہ کتنی دفعہ تکرار ہو۔ آپ تکراری بلاک میں مڑنے اور متعدد کمانڈ ڈال سکتے ہیں، لیکن اب کی بار ایجنٹ کو تکراری انداز میں کچھ قدم آگے لے جائیں۔ یاد رہے کہ اگر پزل میں مشکل ہے تو آپ ہمیشہ "reset" کا بٹن دبا کر دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کیٹی جیسی اچھی نوکری چاہتے ہیں تو جا کر "show code" پر کلک کریں، لیکن تب جب ہر لیول ختم کر لو۔ آپ کو وہ جاوا سکرپٹ کوڈ نظر آئے گا جو کیٹی جیسے لوگ مائنکرافٹ کو پروگرام کرتے ہوئے استعمال کرتے ہیں۔ اچھا آپ کی توجہ کا بہت شکریہ! کیٹی: ہاں، سب کو گڈ لک!