ایک چیز جس میں کمپیوٹرز واقعی بہت اچھے ہیں وہ کمانڈز کو دہرانا ہے۔ بحیثیت ایک شخص، اگر آپ کو ایک ہی ترتیب میں ایک ہی کام کافی زیادہ مرتبہ کرنا پڑے تو آپ واقعی میں بہت بیزار ہو جائیں گے۔ لیکن ایک کمپیوٹر لاکھوں یا کروڑوں مرتبہ بھی ایک ہی کام کر سکتا ہے، اور بیزار بھی نہیں ہوتا اور اسے بہت اچھے طریقے سے انجام دینے کے قابل ہوتا ہے۔ لہذا مثال کے طور پر اگر میں فیس بک پر ہر کسی کو ای میل بھیج کر انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، تو ہر کسی کو وہ تمام ای میلز لکھنے میں مجھے ایک صدی سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن صرف چند لائنوں کے کوڈ کے ساتھ، میں فیس بک پر ہر کسی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہوئی ای میل بھیجنے والا ایک نظام لاگو کر سکتا ہوں۔ تو یہ وہی چیزیں ہیں جو لوپس ہیں، اور وہ کیوں قابل قدر ہیں، اور ایسی چیز جو کمپیوٹرز بہت اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں۔ اس مثال میں آپ کا ہدف پرندے کو پگ کے پاس پہنچانا ہے۔ اب ہم یہ کام آسانی سے کرنے کے قابل ہونے کے لئے "رپیٹ" بلاک استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ آپ پرندے کو ہر بار ایک قدم پگ کی طرف بڑھانے کے لئے یہ کام یا تو کمپیوٹر کو پانچ بار "آگے بڑھیں" کمانڈ دے کر کر سکتے ہیں۔ یا آپ کمپیوٹر کو صرف ایک بار "آگے بڑھنے" کا کہہ سکتے ہیں، اور پھر اسے 5 بار "دہرانے" کا کہہ سکتے ہیں، اور یہ ایسے ہی کام کرے گا۔ لہذا ایسا کرنے کے لئے، آپ اپنی "آگے بڑھیں" کمانڈ کو گھسیٹ کر لاتے ہیں، اور پھر آپ اسے "رپیٹ" بلاک کے اندر ڈال دیتے ہیں۔ اور آپ اس پر کلیک کر سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ آپ کتنی مرتبہ اس بلاک کو دہرانا چاہتے ہیں اسے بتا سکتے ہیں کہ آپ اس سے کتنے قدم آگے بڑھوانا چاہتے ہیں۔ اب ایک اور چیز یہ ہے کہ آپ "رپیٹ" بلاک کے اندر جتنی کمانڈز چاہیں ڈال سکتے ہیں۔ لہذا اس مثال میں آپ اسے آگے بڑھنے اور بائیں مڑنے کا کہہ رہے ہیں، جو یہ پانچ مرتبہ کرے گا۔ ٹھیک ہے اچھا کام اور لطف اٹھائیں:-)