کمپیوٹر احکامات دہرانے میں واقعی ماہر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی کام بہت زیادہ مسسل کرنا پڑے تو آپ بہت زیادہ تنگ ہو جائیں گے۔ لیکن کمپیوٹر لاکھوں اور کروڑوں دفعہ ایک ہی مکرر عمل کر سکتا ہے، اور تنگ بھی نہیں ہوتا اور اچھی طرح تکرار کر رہا ہوتا ہے۔ مثلا اگر میں نے چاہا کہ فیسبک میں سب کو سالگرہ مبارک کا ایمیل بھیجوں، تو مجھے ہر کسی کو ایمیل لکھنے میں پوری صدی لگ سکتی ہے۔ لیکن کوڈ کے کچھ سطروں سے میں ایک نظام بنا سکتا ہوں کہ فیسبک میں سب کو سالگرہ مبارک ایمیل بھیجے۔ تو انہیں کہتے loops، اور اہم اسی لئے تو ہیں، اور کمپیوٹر تکرار کا کام اچھا کر سکتے ہیں۔ اس مثال میں ہدف پرندے کو حرکت دے کر سور پکڑنا ہے۔ اور اب ہم "repeat" بلاک استعمال کر سکتے ہیں کہ یہ کام آسانی سے سرانجام ہو۔ آپ یہ کام یا تو کمپیوٹر کو "move forward" کا کمانڈ پانچ دفعہ دینے سے کر سکتے ہیں تاکہ پرندہ ہر دفعہ سور کی جانب نزدیک ہو۔ یا آپ کمپیوٹر کو ایک دفعہ "move forward" کا بتا سکتے ہیں، اور پھر اسے کہیں کہ یہی عمل 5 دفعہ تکرار کرے، اور وہ کرے گا۔ یہ انجام دینے کے لئے آپ کمانڈ "move forward" گسیٹھ کر "repeat" بلاک کے اندر لگا سکتے ہیں۔ آپ اس پر کلک کر کے بتا سکتے ہیں کہ بلاک کتنی دفعہ مکرر ہو تاکہ اسے بتا سکیں کہ آگے جانے کے لئے کتنے قدم جائے۔ اب بات یہ ہے کہ آپ "repeat" بلاک کے اپنی مرضی جتنے کمانڈ لگا سکتے ہیں۔ اس مثال میں آپ اسے بتا رہے ہیں کہ آگے جا کے بائیں مڑے، جو یہ پانچ دفعہ کرے گا۔ اچھا خوب ہے اور مزے لے کر سیکھیں :-)