سرکٹس کے بارے میں جو سب سے زبردست باتیں میں نے دریافت کی ہے وہ یہ کہ سرکٹری ایک فن کی شکل ہو سکتی ہے جیسے اگر میرے پاس ایک تخلیقی تصور ہے، تو میں سرکٹس کے استعمال سے اس تخلیقی خیال کو عملی شکل دے سکتی ہوں۔ لہذا اگر آپ کے پاس تصورات ہیں، تو آپ ان تصورات کو کام میں لانے کے لئے ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر کا ہر ان پٹ یا آؤٹ پٹ مؤثر طور پر معلومات کی ایک قسم ہے، جس کی آن یا آف برقی سگنلز یا ایک اور صفروں کے ذریعہ نمائندگی کی جا سکتی ہے۔ ان پٹ کے طور آنے والی معلومات کو پراسیس کرنے اور وہ معلومات بنانے کے لئے جو آؤٹ پٹ ہے، کمپیوٹر کو ان پٹ سگنلز میں ترمیم اور انہیں یکجا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا کرنے کے لئے، ایک کمپیوٹر لاکھوں ننھے الیکٹرانک اجزاء استعمال کرتا ہے، جو ایک ساتھ مل کر سرکٹس تشکیل دیتے ہیں۔ آئیں اس پر ایک گہری نظر ڈالتے ہیں کہ سرکٹس کس طرح اس معلومات میں ترمیم اور اسے پراسیس کر سکتے ہیں جن کی ایک اور صفروں میں نمائندگی کی جاتی ہے۔ یہ ایک انتہائی سادہ سرکٹ ہے۔ یہ برقی سگنل کو، آن یا آف لیتا ہے، اور یہ اسے پلٹ دیتا ہے۔ لہذا آپ جو اسے سگنل دیتے ہیں وہ 1 ہے، تو سرکٹ آپ کو 0 دیتا ہے، اور اگر آپ سرکٹ کو 0 دیتے ہیں، تو یہ آپ کو 1 دیتا ہے۔ جو سگنل اندر جاتا ہے ویسا نہیں ہے جیسا سگنل باہر آتا ہے، اور اس لئے ہم اس سرکٹ کو 'NOT' کہتے ہیں۔ مزید پیچیدہ سرکٹس متعدد سگنلز لے سکتے ہیں اور انہیں یکجا کر سکتے ہیں، اور آپ کو ایک مختلف نتیجہ دے سکتے ہیں۔ اس مثال میں، ایک سرکٹ دو برقی سگنل لے گا، اب ہر ایک 1 یا 0 ہو سکتا ہے۔ اگر آنے والا کوئی بھی سگنل 0 ہے، تو نتیجہ بھی 0 ہے۔ یہ سرکٹ آپ کو صرف 1 دے گا، اگر پہلا سگنل اور دوسرا سگنل دونوں ایک 1 ہیں، لہذا ہم سرکٹ کو 'AND' کہتے ہیں۔ اس طرح کے بہت سے چھوٹے سرکٹس ہیں جو سادہ منطقی حساب کتاب انجام دیتے ہیں۔ ان سرکٹس کو ایک ساتھ جوڑ کر، ہم زیادہ پیچیدہ سرکٹس بنا سکتے ہیں جو زیادہ پیچیدہ حساب کتاب کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ ایک سرکٹ بنا سکتے ہیں جو 2 بٹس کو یکجا کرتا ہے جسے شامل کار کہتے ہیں۔ یہ سرکٹ 2 انفرادی بٹس لیتا ہے، ہر ایک 1 یا 0، اور مجموعے کا حساب کرنے کے لئے انہیں یکجا کر دیتا ہے۔ مجموعہ 0 جمع 0 مساوی 0، 0 جمع 1 مساوی 1، یا 1 جمع 1 مساوی 2 ہو سکتا ہے۔ آپ کو دو تاروں کے سامنے آنے کی ضرورت ہے کیونکہ مجموعی کی نمائندگی کرنے کے لئے اس میں دو بائنری ہندسے لگ سکتے ہیں۔ جب آپ کے پاس معلومات کے دو بٹس شامل کرنے کے لئے ایک سنگل شامل کار ہو تو، آپ کافی بڑے اعداد کا ایک ساتھ اضافہ کرنے کے لئے ان شامل کار سرکٹس کے ضرب کو پہلو بہ پہلو ایک ساتھ یکجا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یہاں یہ ہے کہ 8 بٹ شامل کار کیسے اعداد 25 اور 50 کا اضافہ کرتا ہے۔ ہر عدد کی 8 بٹس استعمال کرتے ہوئے نمائندگی کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں 16 مختلف برقی سگنلز سرکٹ میں جاتے ہیں۔ ایک 8 بٹ شامل کار کے لئے سرکٹ کے اندر بہت سارے چھوٹے شامل کار ہوتے ہیں، جو ایک ساتھ مل کر، مجموعے کا حساب لگاتے ہیں۔ مختلف الیکٹریکل سرکٹس دوسرے سادہ حساب کو انجام دے سکتے ہیں جیسے تفریق یا ضرب۔ در حقیقت، آپ کے کمپیوٹر کی طرف سے پراسیس کی جانے والی تمام معلومات فقط بہت ساری معمولی سادہ کاروائیوں کو یکجا کرنا ہے۔ ایک کمپیوٹر کی طرف سے کی جانے والی ہر انفرادی کارروائی اتنی ہی آسان ہے کہ اسے ایک انسان بھی آسانی سے کر سکتا ہے، لیکن کمپیوٹر کے اندر یہ سرکٹس کہیں زیادہ تیز تر ہیں۔ اگر ماضی میں دیکھیں، تو یہ سرکٹس بڑے اور بھاری بھرکم تھے، اور 8 بٹ شامل کار فرج جتنے بڑے تھے، اور انھیں ایک سادہ حساب کتاب کرنے میں کئی منٹ لگتے ہوں گے۔ آجکل، کمپیوٹر سرکٹس سائز میں مائکروسکوپک ہیں، اور اُن کی نسبت کہیں زیادہ تیز ہیں۔ چھوٹے کمپیوٹر بھی تیز تر کیوں ہوتے ہیں؟ خوب، کیونکہ سرکٹ جتنا چھوٹا ہے، برقی سگنل کو اتنا کم فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ بجلی تقریباً روشنی کی رفتار سے ہی منتقل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جدید سرکٹس فی سیکنڈ اربوں کا حساب کتاب کر سکتے ہیں۔ لہذا چاہے آپ کوئی گیم کھیل رہے ہیں، ویڈیو ریکارڈ کر رہے ہیں، یا کائنات سے متعلق دریافت کر رہے ہیں، ہر وہ چیز جو آپ ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی کے ساتھ کر سکتے ہیں اس کے لئے بہت ساری معلومات کو انتہائی تیزی سے پراسیس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ساری پیچیدگی کے نیچے فقط بہت سارے انتہائی چھوٹے سرکٹس ہیں جو بائنری سگنل کو ویب سائٹ، ویڈیوز، موسیقی اور گیمز میں بدل دیتے ہیں۔ یہ سرکٹس یہاں تک کہ کسی مرض کی تشخیص اور علاج کرنے کے لئے DNA کو ڈی کوڈ کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ تو آپ ان تمام سرکٹس کے ساتھ کیا کرنا چاہیں گے؟