”سائینسی مغالطہ“ سے مراد یہ یقین ہے کہ سائنس قدرت کی حقیقت کو اصولی طور پر پہلے سے جانتی ہے۔ صرف اس ادراک کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں یہ ہمارے معاشرے میں عام طور پر پھیلا ہوا یقین ہے یہ ان لوگوں کا یقین ہے جو یہ کہتے ہیں: ”ہم خدا کو نہیں مانتے، ہم سائنس کو مانتے ہیں“۔ یہ وہ نظریہ ہے جو پوری دنیا میں پھیلتا جا رہا ہے۔ لیکن عین سائنس کے قلب میں اس بات میں اختلاف ہیے۔