1 00:00:01,000 --> 00:00:03,000 ميں یہاں چار سال پہلے آیا تها 2 00:00:03,000 --> 00:00:05,000 اور مجهے یاد ہے، اس وقت 3 00:00:05,000 --> 00:00:08,000 بات چیت آن لائن نہیں رکھی جاتیں تهیں. 4 00:00:08,000 --> 00:00:12,000 ميرے خيال ميں وه TEDsters کو ڈبے ميں دی جاتی تهيں، 5 00:00:12,000 --> 00:00:14,000 ڈی وی ڈی سیٹ کے ڈبے، 6 00:00:14,000 --> 00:00:17,000 جو وه اپنی الماری پر رکهتے تهے، جہاں وه آج بهی ہيں. 7 00:00:17,000 --> 00:00:19,000 (ہنسی) 8 00:00:19,000 --> 00:00:21,000 اور اصل ميں، Chris نے مجهے کال کی 9 00:00:21,000 --> 00:00:23,000 ميرے Talk دینے کے ہفتے بعد 10 00:00:23,000 --> 00:00:25,000 اور اس نے کہا، "ہم ان کو آن لائن کررہے ہيں. 11 00:00:25,000 --> 00:00:28,000 کيا ہم تہماري آئن لائن رکھ سکتے ہيں؟" ميں نے کہا، "ضرور". 12 00:00:28,000 --> 00:00:30,000 اور چار سال بعد، 13 00:00:30,000 --> 00:00:32,000 جيسا ميں نے کہا، یہ ديکهی گئی ہے چار... 14 00:00:32,000 --> 00:00:35,000 بلکہ، چاليس لاکهہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی گئی ہے. 15 00:00:35,000 --> 00:00:38,000 تو ميرا خيال ہے آپ اسے 20 یا کچھ اور سے ضرب ديں 16 00:00:38,000 --> 00:00:40,000 تاکہ تعداد مل جائے جتنے لوگوں نے اسے ديکها ہے. 17 00:00:40,000 --> 00:00:44,000 اور جيسے Chris کہتا ہے، ايک بھوک ہے 18 00:00:44,000 --> 00:00:46,000 ميرے ويڈيوز کے لئے. 19 00:00:46,000 --> 00:00:49,000 (ہنسی) 20 00:00:49,000 --> 00:00:52,000 (تالياں) 21 00:00:54,000 --> 00:00:55,000 ....آپ کو نہيں لگتا ؟ 22 00:00:55,000 --> 00:00:58,000 (ہنسی) 23 00:01:00,000 --> 00:01:03,000 تو، يہ بہت بڑی تقريب منعقد کی گئی ہے 24 00:01:03,000 --> 00:01:07,000 کہ ميں ايک اور دفعہ آپ کے لئے پيش کروں، تو آئيے شروع کرتے ہيں. 25 00:01:07,000 --> 00:01:08,000 (ہنسی) 26 00:01:10,000 --> 00:01:12,000 الگورنے تقرير کی تھی 27 00:01:12,000 --> 00:01:15,000 TED کانفرنس ميں چار سال پہلے جہاں ميں نے بھی کی تھی 28 00:01:15,000 --> 00:01:17,000 اور ماحولیاتی بحران کے بارے ميں بات کی تھی . 29 00:01:17,000 --> 00:01:19,000 اور ميں نے اس کا حوالہ ديا تها 30 00:01:19,000 --> 00:01:21,000 اپنی پچهلی تقرير کے اختتام پر. 31 00:01:21,000 --> 00:01:23,000 تو میں وہاں سے شروع کرنا چاہتا ہوں 32 00:01:23,000 --> 00:01:26,000 کيونکه ميرے پاس 18منٹ ہی تهے، واضح طور سے. 33 00:01:26,000 --> 00:01:28,000 تو، جيسے ميں کہہ رہا تها... 34 00:01:28,000 --> 00:01:33,000 (ہنسی) 35 00:01:36,000 --> 00:01:38,000 ديکهيں نا، وه صحيح ہے. 36 00:01:38,000 --> 00:01:41,000 میرا مطلب ہے، واقعی، ايک بڑا ماحولياتی بحران ہے، 37 00:01:41,000 --> 00:01:44,000 اور اگر لوگ يقين نہيں کرتے، تو انہيں زیادہ باہر نکلنا چاہئے. 38 00:01:44,000 --> 00:01:47,000 (ہنسی) 39 00:01:47,000 --> 00:01:50,000 لیکن مجھے یقین ہے کہ ايک اور ماحولياتی بحران بھی ہے، 40 00:01:51,000 --> 00:01:53,000 جو اتنا ہی شديد ہے، 41 00:01:53,000 --> 00:01:56,000 اور اس کا ماخذ بهی وہی ہے، 42 00:01:56,000 --> 00:01:59,000 اور ہميں اس سے بھی فوری طور پر نپٹنا ہے. 43 00:01:59,000 --> 00:02:01,000 اور میرا اس سے یہ مطلب ہے-- 44 00:02:01,000 --> 00:02:03,000 اور آپ شايد کہيں. "دیکھو، میں ٹھیک ہوں. 45 00:02:03,000 --> 00:02:05,000 ميرے پاس ايک ماحولياتی بحران ہے؛ 46 00:02:05,000 --> 00:02:08,000 مجهے واقعی دوسرے کی ضرورت نہيں." 47 00:02:08,000 --> 00:02:10,000 مگر يہ بحران، قدرتی وسائل کا نهيں-- 48 00:02:10,000 --> 00:02:13,000 اگرچہ مجھے یقین ہے کہ یہ سچ ہے -- 49 00:02:13,000 --> 00:02:15,000 بلکہ انسانی وسائل کا بحران ہے. 50 00:02:15,000 --> 00:02:17,000 بنيادی طور پر مجهے يقين ہے، 51 00:02:17,000 --> 00:02:19,000 جیسا کہ کئی مقررین نے گزشتہ چند دنوں کے دوران کہا ہے، 52 00:02:19,000 --> 00:02:22,000 کہ ہم بہت خراب استعمال کرتے ہیں 53 00:02:22,000 --> 00:02:25,000 اپنی صلاحيتوں کا. 54 00:02:25,000 --> 00:02:27,000 کئ لوگ اپنی پوری زندگی گزار ديتے هيں 55 00:02:27,000 --> 00:02:30,000 بغير اپنی صلاحيتوں کا حقیقی احساس کئے ہوئے، 56 00:02:30,000 --> 00:02:32,000 يا پهر ان کے پاس کوئی ہے بهی يا نهيں. 57 00:02:32,000 --> 00:02:34,000 ميں ہر طرح کے لوگوں سے ملتا هوں 58 00:02:34,000 --> 00:02:37,000 جو نہیں سمجهتے یيں کہ وہ کسی بھی چیز ميں بہت اچھے ہیں. 59 00:02:38,000 --> 00:02:41,000 دراصل، ميں دنيا کو اب دو حصوں ميں تقسيم کرتا ہوں. 60 00:02:41,000 --> 00:02:44,000 Jeremy Bentham, عظیم عملی فلسفی 61 00:02:44,000 --> 00:02:46,000 نے ايک دفعہ یہ دلیل دی. 62 00:02:46,000 --> 00:02:48,000 اس نے کہا "دنيا ميں دو طرح کے لوگ ہيں: 63 00:02:48,000 --> 00:02:50,000 وه جو دنيا کو دو حصوں ميں تقسيم کرتے ہيں 64 00:02:50,000 --> 00:02:52,000 اور وه جو نهيں کرتے"۔ 65 00:02:52,000 --> 00:02:55,000 (ہنسی) 66 00:02:57,000 --> 00:02:59,000 خير ميں کرتا ہوں 67 00:02:59,000 --> 00:03:01,000 (ہنسی) 68 00:03:04,000 --> 00:03:06,000 ميں ہرطرح کے لوگوں سے ملتا ہوں 69 00:03:06,000 --> 00:03:09,000 جو لطف اندوز نہیں ہوتے اس سے جو وہ کرتے ہیں. 70 00:03:09,000 --> 00:03:11,000 وه صرف اپنی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں. 71 00:03:11,000 --> 00:03:13,000 بس گزار رہے ہوتے ہيں۔ 72 00:03:13,000 --> 00:03:15,000 وہ جو کر رہے ہوتے ہیں انهيں اس کام ميں مزه نهيں آتا. 73 00:03:15,000 --> 00:03:18,000 وہ اس سے لطف اندوز کی ہونے کے بجائے اسے برداشت کرتے ہیں 74 00:03:18,000 --> 00:03:21,000 اور اختتام ہفتہ کا انتظار کرتے ہیں. 75 00:03:21,000 --> 00:03:23,000 مگر میں ايسے لوگوں سے بھی ملتا ہوں 76 00:03:23,000 --> 00:03:25,000 جو اپنے کام سے عشق کرتے ہيں 77 00:03:25,000 --> 00:03:27,000 اور کچھ اور کرنے کا سوچ بهی نهيں سکتے. 78 00:03:27,000 --> 00:03:30,000 اگر آپ انہيں کہیں "یہ کام اب بس کر دو" تو وه حيران ہوجائيں گے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں. 79 00:03:30,000 --> 00:03:33,000 کیونکہ صرف یہ نہیں کہ وہ یہ کام کرتے ہیں بلکہ یہ ان کی شخصیت کا حصہ ہوتا ہے، وہ کہتے ہیں، 80 00:03:33,000 --> 00:03:35,000 "یکن یہ میں ہوں، آپ جانتے ہیں. 81 00:03:35,000 --> 00:03:37,000 اسے چهوڑنا میرے لیے بيوقوفی ہوگی، کيونکہ 82 00:03:37,000 --> 00:03:39,000 یہ میری شخصیت کا بہترین اظہار کرتا ہے"۔ 83 00:03:39,000 --> 00:03:42,000 اور یہ کافی لوگوں کے لئے سچ نہیں ہے. 84 00:03:42,000 --> 00:03:44,000 اصل میں، اس کے برعکس، ميرے خيال ميں 85 00:03:44,000 --> 00:03:46,000 یہ صرف اقليت کے لیے سچ ہے۔ 86 00:03:46,000 --> 00:03:48,000 اور ميرے خيال ميں اس کی کافی 87 00:03:48,000 --> 00:03:50,000 ممکنہ وجوهات ہيں۔ 88 00:03:50,000 --> 00:03:52,000 اور اِن میں نمایاں 89 00:03:52,000 --> 00:03:54,000 تعليم هے، 90 00:03:54,000 --> 00:03:56,000 کيونکه تعليم ايک طرح سے 91 00:03:56,000 --> 00:03:58,000 کافی لوگوں کو دور کرديتی هے 92 00:03:58,000 --> 00:04:00,000 اپنی اصل صلاحيتوں سے۔ 93 00:04:00,000 --> 00:04:03,000 اور انسانی وسائل بالکل قدرتی وسائل کی طرح ہوتے ہيں 94 00:04:03,000 --> 00:04:05,000 يه اکثر بہت گہرائی ميں دفن ہوتے هيں۔ 95 00:04:05,000 --> 00:04:07,000 آپ کو انہيں تلاش کرنا پڑتا ہے 96 00:04:07,000 --> 00:04:09,000 يه اوپری سطح پر پڑے ہوئے نہيں ہوتے۔ 97 00:04:09,000 --> 00:04:12,000 آپ کو ایسے حالات بنانے پڑتے ہيں جہاں یہ خود کو ظاہر کر دیں۔ 98 00:04:12,000 --> 00:04:14,000 اور آپ اکثر یہ سوچتے ہوں گے 99 00:04:14,000 --> 00:04:16,000 که تعليم یہ سب کچھ کرے گی، 100 00:04:16,000 --> 00:04:18,000 مگر زیادہ تر ايسا نهيں ہوتا۔ 101 00:04:18,000 --> 00:04:20,000 دنيا کے ہر نظام تعليم میں 102 00:04:20,000 --> 00:04:22,000 اس وقت اصلاحات کی جا رہی ہیں 103 00:04:22,000 --> 00:04:24,000 اور يه کافی نہیں ہے. 104 00:04:24,000 --> 00:04:26,000 اصلاح کرنا اب کافی نہيں، 105 00:04:26,000 --> 00:04:29,000 کيونکہ یہ صرف ايک تباہ شدہ نظام کی مرمت کرنا ہے 106 00:04:29,000 --> 00:04:31,000 ہميں کيا چاہیئے -- 107 00:04:31,000 --> 00:04:33,000 اور یہ لفظ گزشتہ دنوں میں کئی بار استعمال ہوچکا ہے -- 108 00:04:33,000 --> 00:04:35,000 کہ ارتقا نہیں 109 00:04:35,000 --> 00:04:38,000 بلکه تعليم ميں انقلاب۔ 110 00:04:38,000 --> 00:04:40,000 اس کو ڈھالنا ہوگا 111 00:04:40,000 --> 00:04:42,000 کسی اور چيز ميں۔ 112 00:04:42,000 --> 00:04:47,000 (تالياں) 113 00:04:48,000 --> 00:04:50,000 ايک حقیقی مسئلہ یہ ہے کہ 114 00:04:50,000 --> 00:04:52,000 کہ بنيادی جدت لائی جائے 115 00:04:52,000 --> 00:04:54,000 تعليم ميں۔ 116 00:04:54,000 --> 00:04:56,000 جدت لانا مشکل هے 117 00:04:56,000 --> 00:04:58,000 اِس کا مطلب ہے کچھ ايسا کرنا 118 00:04:58,000 --> 00:05:00,000 جو عام طور پر لوگوں کے لئے آسان نہيں۔ 119 00:05:00,000 --> 00:05:03,000 مطلب ايسی چيزوں کو للکارنا جو پہلے سے تسلیم شدہ ہيں، 120 00:05:03,000 --> 00:05:06,000 چيزيں جنہيں ہم یقینی سمجهتے هيں۔ 121 00:05:06,000 --> 00:05:08,000 اصلاح کا بڑا مسئلہ 122 00:05:08,000 --> 00:05:10,000 يا سدھارنے کا 123 00:05:10,000 --> 00:05:12,000 عام فہی کا جبر ہے؛ 124 00:05:12,000 --> 00:05:14,000 لوگ جو سوچتے ہیں، 125 00:05:14,000 --> 00:05:16,000 "دیکھیں, يہ کام صرف ايک ہی طرح سے کيا جاسکتا هے." 126 00:05:16,000 --> 00:05:19,000 پچهلے دنوں, میں نے ابراہیم لنکن کا ایک شاندار قول پڑھا 127 00:05:19,000 --> 00:05:22,000 جو ميرے خيال ميں آپ کو اچها لگے گا اس موقع پر ۔ 128 00:05:22,000 --> 00:05:24,000 (ہنسی) 129 00:05:24,000 --> 00:05:27,000 اس نے يہ دسمبر 1862 ميں کہا تها 130 00:05:27,000 --> 00:05:30,000 کانگرس کے دوسرے سالانہ اجلاس ميں۔ 131 00:05:31,000 --> 00:05:34,000 ميں بتانا چاہوں گا کہ مجهے کچھ پتہ نہيں اس وقت کيا ہورہا تها 132 00:05:36,000 --> 00:05:38,000 ہم برطانيہ ميں امريکی تاريخ نہيں پڑهاتے۔ 133 00:05:38,000 --> 00:05:40,000 (ہنسی) 134 00:05:40,000 --> 00:05:43,000 ہم اسے دبا ديتے ہيں۔ یہ ہمارا اصول ہے۔ 135 00:05:43,000 --> 00:05:45,000 (ہنسی) 136 00:05:46,000 --> 00:05:48,000 تو 1862 میں يققينا کچھ زبردست ہورہا ہوگا، 137 00:05:48,000 --> 00:05:50,000 ہم ميں جو امريکی ہیں 138 00:05:50,000 --> 00:05:52,000 جانتے ہوں گے۔ 139 00:05:53,000 --> 00:05:55,000 لیکن اس نے کہا 140 00:05:55,000 --> 00:05:57,000 "خاموش ماضی 141 00:05:57,000 --> 00:05:59,000 کا عقيده 142 00:05:59,000 --> 00:06:02,000 حال کے طوفان کے آگے نا کافی ہے۔" 143 00:06:02,000 --> 00:06:04,000 حالات 144 00:06:04,000 --> 00:06:06,000 مشکلات سے بھرپور ہیں، 145 00:06:06,000 --> 00:06:09,000 اور ہميں حالات کے ساتھ ابهرنا ہے۔" 146 00:06:09,000 --> 00:06:11,000 مجهے بڑا پسند ہے يہ۔ 147 00:06:11,000 --> 00:06:14,000 ....کہ مقابل نہيں بلکہ ساتھ ساتھ 148 00:06:15,000 --> 00:06:17,000 "جيسا کہ ہمارا معاملہ نيا ہے 149 00:06:17,000 --> 00:06:20,000 تو ہماری سوچ بهی نئی ہونی چاہئے 150 00:06:20,000 --> 00:06:23,000 اور عمل بهی۔ 151 00:06:23,000 --> 00:06:26,000 ہميں اپنے آپ کو آزاد کرنا ہو گا 152 00:06:26,000 --> 00:06:29,000 اور پھرہم اپنے ملک کو بچاسکيں گے۔" 153 00:06:29,000 --> 00:06:31,000 کمال کا لفظ ہے "آزاد " 154 00:06:31,000 --> 00:06:33,000 پتہ ہے کيا مطلب ہے اس کا؟ 155 00:06:33,000 --> 00:06:36,000 کہ ايسی سوچ جس ميں ہم جکڑے ہوئے ہیں، 156 00:06:36,000 --> 00:06:38,000 جسے ہم بس عام سی بات سمجهتے ہیں 157 00:06:38,000 --> 00:06:40,000 جيسے قدرتی سلسلہ ہو، بس ايسے ہی ہے۔ 158 00:06:40,000 --> 00:06:42,000 اور ہمارے بہت سے خیالات 159 00:06:42,000 --> 00:06:45,000 اس صدی کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی ہیں، 160 00:06:45,000 --> 00:06:48,000 بلکہ پچھلی صدی کے حالات کے مطابق ہیں۔ 161 00:06:48,000 --> 00:06:50,000 مگر ہمارے ذہن ابھی تک اس ميں محصور ہيں، 162 00:06:50,000 --> 00:06:53,000 اور ہمیں اِن میں سے کچھ سے اپنے آپ کو آزاد کروانا ہوگا۔ 163 00:06:53,000 --> 00:06:56,000 اب ایسا کرنے سے زیادہ آسان کہنا ہے. 164 00:06:56,000 --> 00:06:59,000 ويسے يہ جاننا کافی مشکل ہے کہ آپ کسے اہمیت نہیں دیتے۔ (ہنسی) 165 00:06:59,000 --> 00:07:02,000 اور اس کی وجہ يہ ہے کہ آپ اسے اہمیت نہیں دیتے۔ 166 00:07:02,000 --> 00:07:05,000 تو چليں ميں آپ سے کچھ پوچهتا ہوں جسے آپ اہمیت نہیں دیتے۔ 167 00:07:05,000 --> 00:07:08,000 آپ ميں سے کون پچيس سال سے بڑے ہيں؟ 168 00:07:08,000 --> 00:07:10,000 میرے خیال میں یہ ایسی چیز نہیں جسے آپ اہمیت نہ دیتے ہوں، 169 00:07:10,000 --> 00:07:12,000 يقينا آپ کو اس بارے میں پتہ ہوگا۔ 170 00:07:12,000 --> 00:07:15,000 یہاں کوئي ہے جو پچيس سے کم ہو؟ 171 00:07:15,000 --> 00:07:18,000 ذبردست۔ چلیں وه جو اب پچيس سے زياده ہیں، 172 00:07:18,000 --> 00:07:21,000 اگر آپ نے گهڑي پہنی ہوئي ہے تو ہاتھ بلند کريں؟ 173 00:07:21,000 --> 00:07:24,000 ہم جيسے کافی ہيں، ہیں نا؟ 174 00:07:24,000 --> 00:07:27,000 يہی سوال نئی نسل کے بهرے مجمع سے کريں 175 00:07:27,000 --> 00:07:29,000 نئی نسل گهڑي نہيں پہنتی۔ 176 00:07:29,000 --> 00:07:31,000 يہ نہيں کہ وہ پہن نہيں سکتے یا انہیں اجازت نہیں، 177 00:07:31,000 --> 00:07:33,000 وه بس پہننا نہيں چاہتے۔ 178 00:07:33,000 --> 00:07:35,000 وجہ يہ ہے کہ ہم ڈيجٹل دور سے پہلے کے ہيں 179 00:07:35,000 --> 00:07:38,000 ہم پچيس سال سے زياده والے۔ 180 00:07:38,000 --> 00:07:40,000 اور اگر ہم نے وقت معلوم کرنا ہو 181 00:07:40,000 --> 00:07:42,000 تو ہمیں جاننے کے لیے کچھ پہننا ہو گا۔ 182 00:07:42,000 --> 00:07:45,000 بچے اب اس ڈيجٹل دور ميں رہتے ہيں، 183 00:07:45,000 --> 00:07:47,000 ان کے لئے وقت ہر جگہ ہے۔ 184 00:07:47,000 --> 00:07:49,000 ان کے پاس کوئی وجہ نہيں گهڑي پہننے کی۔ 185 00:07:49,000 --> 00:07:51,000 اور ويسے آپ کو بھی ضرورت نہيں؛ 186 00:07:51,000 --> 00:07:54,000 بس يہ اس لئے ہے کہ آپ اسے ہميشہ استعمال کرتے آئے ہيں اور کرتے رہيں گے۔ 187 00:07:54,000 --> 00:07:57,000 ميری بيٹی کبھی گهڑی نہیں پہنتی، کيٹ، وه بيس کی ہے۔ 188 00:07:57,000 --> 00:07:59,000 اس کے خیال میں اس کو پہننے کی کوئی وجہ نہیں۔ 189 00:07:59,000 --> 00:08:02,000 وه کہتی ہے "يہ صرف ايک ہی کام کرتی ہے." 190 00:08:02,000 --> 00:08:07,000 (ہنسی) 191 00:08:07,000 --> 00:08:10,000 "يعنی یہ کيسی بے کار بات ہے؟" 192 00:08:10,000 --> 00:08:12,000 اور ميں کہتا ہوں "نہيں نہيں يہ تاريخ بھی بتاتی ہے۔" 193 00:08:12,000 --> 00:08:16,000 (ہنسی) 194 00:08:17,000 --> 00:08:20,000 ".يہ کئی کام کرتی ہے"۔ 195 00:08:20,000 --> 00:08:23,000 مگر ہم تعليم ميں بهی کئی چیزوں سے جکڑے گئے ہيں.۔ 196 00:08:23,000 --> 00:08:25,000 میں آپ کے سامنے کچھ مثالیں رکھتا ہوں۔ 197 00:08:25,000 --> 00:08:28,000 ان ميں سے ايک ہے لکيرکے فقير کی سوچ: 198 00:08:28,000 --> 00:08:31,000 یہ ایسا ہے کہ يہاں سے شروع کرو اور اس راستے پر چلو 199 00:08:31,000 --> 00:08:33,000 اور اگر سب صحيح کروگے تو اختتام 200 00:08:33,000 --> 00:08:35,000 صحيح ہوگا آئنده زندگی کے لیے۔ 201 00:08:37,000 --> 00:08:39,000 تمام لوگ جنہوں نے TED میں گفتگو کی انہوں نے بھی ڈھکے چھپے انداز میں کہا، 202 00:08:39,000 --> 00:08:42,000 يا کچھ نے کھل کر بتائی، ایک فرق کہانی: 203 00:08:42,000 --> 00:08:45,000 زندگی لکير کی طرح نہيں بلکه عضوي ہے۔ 204 00:08:45,000 --> 00:08:47,000 ہم اپنی زند گي ايک دوسرے کے ساتھ گزارتے ہيں 205 00:08:47,000 --> 00:08:49,000 اور اپنی صلاحيتوں کو کهوجتے ہيں 206 00:08:49,000 --> 00:08:52,000 حالات و واقعات کے ساتھ جو وہ ہمارے لئے پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں. 207 00:08:52,000 --> 00:08:54,000 مگر پتہ ہے کہ ہم اثر ميں ہيں 208 00:08:54,000 --> 00:08:56,000 اس روايت کے۔ 209 00:08:56,000 --> 00:08:58,000 اور شايد تعليم کا اصل ہميں 210 00:08:58,000 --> 00:09:00,000 کالج ميں داخل کروانا ہے۔ 211 00:09:00,000 --> 00:09:03,000 میرا خیال ہے کہ ہم لوگوں کو کالج بھیجنے کے لیے پاگل ہو چکے ہيں۔ 212 00:09:03,000 --> 00:09:05,000 خاص قسم کے کالجوں میں۔ 213 00:09:05,000 --> 00:09:07,000 میرا مطلب يہ نہيں کہ آپ کو کالج نہيں جانا چاہیے، لیکن شايد ہر کسی کا جانا ضروری نہيں 214 00:09:07,000 --> 00:09:09,000 اور شايد سب کا ابھی جانا ضروری نہيں۔ 215 00:09:09,000 --> 00:09:11,000 شايد وہ بعد ميں جائیں، پرابهی نہيں. 216 00:09:11,000 --> 00:09:13,000 کچھ عرصہ پہلے ميں سان فرانسسکو ميں تها 217 00:09:13,000 --> 00:09:15,000 ایک کتاب کی تعارفی تقريب ميں۔ 218 00:09:15,000 --> 00:09:17,000 ايک شخص جو تيس کے لگ بھگ تھا کتاب خرید رہا تھا۔ 219 00:09:17,000 --> 00:09:19,000 ميں نے پوچها "کيا کرتے ہو؟" 220 00:09:19,000 --> 00:09:22,000 وہ بولا فائر مين ہوں، آگ بجهانے والا. 221 00:09:22,000 --> 00:09:24,000 میں نے پوچھا کتنے عرصے سے یہ کام کر رہے ہو؟. 222 00:09:24,000 --> 00:09:26,000 اس نے کہا "میں ہميشہ سے فائر مين بننا چاہتا تھا۔" 223 00:09:26,000 --> 00:09:28,000 ميں نے پوچها "تم نے کب اس کا فيصلہ کيا؟" 224 00:09:28,000 --> 00:09:31,000 وہ بولا "جب میں بچہ تھا"، "اصل ميں اسکول ميں یہ میرے لیے مسلہَ تها، 225 00:09:31,000 --> 00:09:34,000 کيونکہ اسکول ميں ہر کوئی فائرمين بننا چاہتا تها۔" 226 00:09:34,000 --> 00:09:37,000 "ليکن ميں اصل میں فائرمين بننا چاہتا تها۔" 227 00:09:37,000 --> 00:09:40,000 اور اس نے کہا "جب ميں سينئر اسکول ميں پہنچا، 228 00:09:40,000 --> 00:09:43,000 ميرے استاد اس کو سنجيدگی سے نہيں ليتے تهے۔ 229 00:09:43,000 --> 00:09:45,000 خاص طور سے ايک استاد۔ 230 00:09:45,000 --> 00:09:47,000 وہ کہتا تها ميں اپنی زندگی ضائع کررہا ہوں 231 00:09:47,000 --> 00:09:49,000 اگر میں يہی کرنا چاہتا ہوں؛ 232 00:09:49,000 --> 00:09:52,000 کہ مجهے کالج جانا چاہئے، پروفيشنل آدمی بننا چاہئے، 233 00:09:52,000 --> 00:09:54,000 کہ مجھ ميں بڑي صلاحيتيں ہيں 234 00:09:54,000 --> 00:09:56,000 اور ميں ایسا کر کے اپنی صلاحيتيں ضائع کررہا ہوں۔" 235 00:09:56,000 --> 00:09:58,000 اور اس نے کہا "يہ کافی تکليف ده تها کیونکہ 236 00:09:58,000 --> 00:10:00,000 اس نے یہ ساری کلاس کے سامنے کہا تها اور مجهے بڑا دکھ ہوا تها۔ 237 00:10:00,000 --> 00:10:02,000 مگر يہ ميری خواہش تهی اور جیسے ہی ميں نے اسکول ختم کیا، 238 00:10:02,000 --> 00:10:05,000 میں نے فائرمين بننے کے لئے درخواست دی اور بهرتی ہو گيا۔" 239 00:10:05,000 --> 00:10:07,000 اور اس نے کہا "آپ جانتے ہیں ميں اسی شخص کے بارے ميں سوچ رہا تها، 240 00:10:07,000 --> 00:10:10,000 اسی استاد کے بارے میں، کچھ لمحہ پہلے جب آپ بات کررہے تهے،" 241 00:10:10,000 --> 00:10:12,000 اس نے کہا "کيونکہ چھ مہينے پہلے، 242 00:10:12,000 --> 00:10:14,000 ميں نے اس کی جان بچائی تھی." 243 00:10:14,000 --> 00:10:16,000 (ہنسی) 244 00:10:16,000 --> 00:10:18,000 اس نے کہا "وه ايک کار کے حادثے ميں تها، 245 00:10:18,000 --> 00:10:21,000 ميں نے اس کو باہر نکالا، طبی امداد دی، 246 00:10:21,000 --> 00:10:24,000 اور اس کی بيوی کی جان بهی بچائی۔" 247 00:10:24,000 --> 00:10:26,000 اس نے کہا "ميرے خيال ميں وه اب تو ميرے بارے ميں اچها سوچتا ہو گا۔" 248 00:10:26,000 --> 00:10:28,000 (ہنسی) 249 00:10:28,000 --> 00:10:33,000 (تالياں) 250 00:10:34,000 --> 00:10:36,000 پتہ ہے ميرے لئے 251 00:10:36,000 --> 00:10:38,000 انسانی معاشره 252 00:10:38,000 --> 00:10:40,000 جداگانہ صلاحيتيوں پر منحصر ہے، 253 00:10:40,000 --> 00:10:43,000 نہ کہ ايک ہی طرح کی قابليت کی سوچ 254 00:10:43,000 --> 00:10:45,000 اور ہمارے مسئلے کی جڑ -- 255 00:10:45,000 --> 00:10:47,000 (تالياں) 256 00:10:47,000 --> 00:10:49,000 ہمارے مسئلے کی جڑ ہے 257 00:10:49,000 --> 00:10:51,000 صلاحيت اور قابليت کے 258 00:10:51,000 --> 00:10:53,000 شعور کو بدلنا۔ 259 00:10:53,000 --> 00:10:55,000 يه لکير کی فقير کی سوچ ايک مسئلہ ہے۔ 260 00:10:55,000 --> 00:10:57,000 جب ميں L.A آيا 261 00:10:57,000 --> 00:10:59,000 تقريبا 9 سال پہلے، 262 00:10:59,000 --> 00:11:02,000 مجهے ايک نظم ونسق کا جملہ ملا -- 263 00:11:02,000 --> 00:11:04,000 کمال ارادے کے ساتھ تها -- 264 00:11:04,000 --> 00:11:07,000 یہ تھا "کالج شروع ہوتا ہے کے۔جی سے" 265 00:11:09,000 --> 00:11:11,000 نہيں, یہ نہيں ہوتا۔ 266 00:11:11,000 --> 00:11:14,000 (ہنسی) 267 00:11:14,000 --> 00:11:16,000 یہ نہيں ہوتا۔ 268 00:11:16,000 --> 00:11:19,000 اگر ہمارے پاس وقت ہوتا تو ميں تفصیلی بحث کرتا، لیکن وقت نہیں۔ 269 00:11:19,000 --> 00:11:21,000 (ہنسی) 270 00:11:21,000 --> 00:11:23,000 کے۔ جی شروع ہوتی ہے کے۔ جی سے.۔ 271 00:11:23,000 --> 00:11:25,000 (ہنسی) 272 00:11:25,000 --> 00:11:27,000 ميرے ايک دوست نے ایک مرتبہ کہا تها، 273 00:11:27,000 --> 00:11:30,000 "تمہیں پتہ ہے ایک تين سال کا بچہ چھ سال والے کا آدها نہيں ہوتا۔" 274 00:11:30,000 --> 00:11:32,000 (ہنسی) 275 00:11:32,000 --> 00:11:37,000 (تالياں) 276 00:11:37,000 --> 00:11:39,000 وه تين کا ہوتا ہے. 277 00:11:39,000 --> 00:11:41,000 ليکن جيسا ابھی ہم نے آخری سیشن میں سنا، 278 00:11:41,000 --> 00:11:44,000 کے۔ جی ميں داخلے کے لیے اتنا سخت مقابلہ ہے -- 279 00:11:44,000 --> 00:11:46,000 کے۔ جی ميں داخلے کے لیے -- 280 00:11:46,000 --> 00:11:49,000 کہ تین سال کی عمر میں ان کا انٹرويو ہورہا ہے۔ 281 00:11:51,000 --> 00:11:53,000 بچے سخت چہروں والے پینل کے سامنے بيٹهے ہيں، 282 00:11:53,000 --> 00:11:55,000 اپنی درخواست کے ساتھ، 283 00:11:55,000 --> 00:11:58,000 (ہنسی) 284 00:11:58,000 --> 00:12:00,000 صفحے پلٹتے ہوئے "بس یہی ہے؟" 285 00:12:00,000 --> 00:12:02,000 (ہنسی) 286 00:12:02,000 --> 00:12:05,000 (تالياں) 287 00:12:05,000 --> 00:12:08,000 "آپ چهتيس مہينوں سے ہو اور بس یہی ہے؟" 288 00:12:08,000 --> 00:12:15,000 (ہنسی) 289 00:12:15,000 --> 00:12:18,000 "آپ نے کچھ بهی حاصل نهيں کيا -- بےکار۔ 290 00:12:18,000 --> 00:12:21,000 جیسا نظر آ رہا ہے شروع کے چھ مہينے بس دودھ پيتے گزاردئيے۔" 291 00:12:21,000 --> 00:12:24,000 (ہنسی) 292 00:12:26,000 --> 00:12:29,000 ديکهيں سوچ کے لحاظ سے کتنا بکواس ہے، مگر پهر بهی [واضح نہیں]۔ 293 00:12:29,000 --> 00:12:31,000 دوسرا بڑا مسئلہ ہم آہنگی کا ہے۔ 294 00:12:31,000 --> 00:12:33,000 ہم نے اپنے تعليمی نظاموں کو 295 00:12:33,000 --> 00:12:35,000 فاسٹ فوڈ کے نظام پر بنايا ہے۔ 296 00:12:35,000 --> 00:12:38,000 اس کے بارے ميں جیمی اوليور نے اس دن بات کی۔ 297 00:12:38,000 --> 00:12:40,000 کيڑنگ کے کام ميں معيار کے دو نظام ہوتے ہيں۔ 298 00:12:40,000 --> 00:12:42,000 ايک ہے فاسٹ فوڈ، 299 00:12:42,000 --> 00:12:44,000 جہاں سب کچھ ايک خاص معيار اور طريقہ پر ہوتا ہے۔ 300 00:12:44,000 --> 00:12:46,000 اور دوسرے ہيں زگٹ اور مچلن ريسٹورنٹ کی طرح، 301 00:12:46,000 --> 00:12:48,000 جہاں سب کچھ ايک خاص نظام اور طریقہ پر نہيں ہوتا۔ 302 00:12:48,000 --> 00:12:50,000 يہاں اسے ماحول اور ضرورت کے مطابق بنايا جاتا ہے۔ 303 00:12:50,000 --> 00:12:53,000 اور ہم نے اپنے آپ کو تعلیم کے فاسٹ فوڈ نظام کے ہاتهوں بيچ ديا ہے، 304 00:12:53,000 --> 00:12:56,000 اور یہ کهوکهلا کر رہا ہے ہماری روح اور توانائيوں کو 305 00:12:56,000 --> 00:12:59,000 جیسے فاسٹ فوڈ ہماری صحتوں کو تباہ کر رہا ہے. 306 00:12:59,000 --> 00:13:04,000 (تالياں) 307 00:13:05,000 --> 00:13:07,000 ميرے خيال ميں ہمیں کچھ چیزوں کا جاننا ضروری ہے۔ 308 00:13:07,000 --> 00:13:10,000 ایک یہ کہ انسانی صلاحيتيں بڑی الگ الگ ہوتی ہيں۔ 309 00:13:10,000 --> 00:13:12,000 لوگوں کا بڑا الگ الگ رجحان ہوتا ہے۔ 310 00:13:12,000 --> 00:13:14,000 مجهے حال ہی ميں پتہ چلا کہ 311 00:13:14,000 --> 00:13:16,000 مجهے بچپن ميں گٹاردیا گیا تها 312 00:13:16,000 --> 00:13:19,000 تقريبا اسی عمر ميں جس ميں ايرک کلپٹن کو ملا تھا۔ 313 00:13:20,000 --> 00:13:23,000 آپ کو پتہ ہے وه ايريک کے لئے کام کرگیا، يہی ميں کہہ رہا ہوں. 314 00:13:23,000 --> 00:13:25,000 (ہنسی) 315 00:13:25,000 --> 00:13:27,000 ايک طرح سے ميرے لئے نہيں۔ 316 00:13:27,000 --> 00:13:30,000 ميں اس سے کام نہيں لے پا رہا تها 317 00:13:30,000 --> 00:13:32,000 چاہے جتنے بهی زور سے ميں نے اس ميں پهونکيں ماريں 318 00:13:32,000 --> 00:13:34,000 بس وه کام کرتا ہی نهيں تها (ہنسی) 319 00:13:37,000 --> 00:13:39,000 ليکن بات صرف يہ نہيں ہے۔ 320 00:13:39,000 --> 00:13:41,000 بات ہے جذبے کی۔ 321 00:13:41,000 --> 00:13:43,000 اکثر لوگ ماہر ہیں ان چیزوں کے بارے میں، جن کی انہيں کوئی پروا نہيں ہوتی۔ 322 00:13:43,000 --> 00:13:45,000 بات ہے جذبے کی، 323 00:13:45,000 --> 00:13:48,000 اور ہماری روح کو کيا چيز جوش اور توانائی ديتی ہے۔ 324 00:13:48,000 --> 00:13:51,000 اور اگر آپ وه کرتے جس سے آپ کو عشق ہے اور اس ميں آپ ماہر بهی ہيں، 325 00:13:51,000 --> 00:13:54,000 وقت بالکل الگ طريقے سے چلتا ہے۔ 326 00:13:54,000 --> 00:13:57,000 ميری بيوی نے ابھی ناول لکهنا ختم کيا ہے، 327 00:13:57,000 --> 00:13:59,000 اور ميرے خيال ميں یہ ایک اچهی کتاب ہے، 328 00:13:59,000 --> 00:14:02,000 مگر وه گهنٹوں غائب ہوجاتی ہے۔ 329 00:14:02,000 --> 00:14:04,000 پتا ہے اگر آپ وه کر رہے ہيں جس سے آپکو عشق ہے، 330 00:14:04,000 --> 00:14:07,000 گهنٹہ لگتا ہے منٹ ميں بدل گیا ہو۔ 331 00:14:07,000 --> 00:14:09,000 اور اگر کام آپ کے جذبے سے مطابقت نہیں رکھتا 332 00:14:09,000 --> 00:14:11,000 تو پانچ منٹ گهنٹہ کی طرح لگتے ہیں۔ 333 00:14:11,000 --> 00:14:14,000 اور آج کل جو اتنے لوگ تعليم سے بهاگ رہے ہيں 334 00:14:14,000 --> 00:14:16,000 اس لئے کہ ان کی روح کو کچھ نہيں مل رہا، 335 00:14:16,000 --> 00:14:19,000 وه ان کے جذبے اور ان کے اندر کو کچھ نہيں دے رہا۔ 336 00:14:19,000 --> 00:14:22,000 تو شايد ہميں استعارے بدلنے ہوں گے۔ 337 00:14:22,000 --> 00:14:25,000 ہميں ايک صنعتی تعليمي نظام سے، 338 00:14:25,000 --> 00:14:27,000 جو صرف پيداوار کا نظام ہے، 339 00:14:27,000 --> 00:14:29,000 اور جو بلکل سيدهے خط ميں ہے 340 00:14:29,000 --> 00:14:32,000 اور جتھے میں اور ہم آہنگی ميں ہے۔ 341 00:14:32,000 --> 00:14:34,000 ہميں ايک ايسے نظام کی طرف جانا ہے 342 00:14:34,000 --> 00:14:37,000 جس کی بنياد زیادہ زرعی اصولوں پر ہو۔ 343 00:14:37,000 --> 00:14:40,000 ہميں معلوم ہونا چاہئے کہ انسان کا پنپنا 344 00:14:40,000 --> 00:14:42,000 میکانکی عمل نہيں؛ 345 00:14:42,000 --> 00:14:44,000 بلکہ عضوی عمل ہے۔ 346 00:14:44,000 --> 00:14:47,000 نیز آپ انسانی ترقی کے نتيجے کا اندازہ نہيں لگا سکتے۔ 347 00:14:47,000 --> 00:14:49,000 ہم زیادہ سے زیادہ، ايک کسان کی طرح، 348 00:14:49,000 --> 00:14:51,000 ايسے حالات بنا ديں جن میں 349 00:14:51,000 --> 00:14:53,000 يه پهل پهول سکيں۔ 350 00:14:53,000 --> 00:14:56,000 تو جب ہم ديکهتے ہيں کہ تعليم کو بدلنا ہے يا بہتر بنانا ہے، 351 00:14:56,000 --> 00:14:59,000 تو ايسا نہيں کہ نظام تو پودي قلم کی طرح لگاتے جائيں۔ 352 00:14:59,000 --> 00:15:01,000 کئی بہت اچهے ہیں، جیسے KIPP's بہت اچها نظام ہے۔ 353 00:15:01,000 --> 00:15:03,000 کئی زبردست ماڈل ہيں۔ 354 00:15:03,000 --> 00:15:06,000 اصل ميں بات ہے اپنے حالات کے مطابق بنانے کي 355 00:15:06,000 --> 00:15:08,000 اور تعليم کو اپنے مطابق ڈھالنے کی 356 00:15:08,000 --> 00:15:10,000 جن لوگوں کو اصل میں ہم يہ پڑھا رہے ہيں ۔ 357 00:15:10,000 --> 00:15:12,000 اور ايسا کرنا ميرے خيال ميں، 358 00:15:12,000 --> 00:15:14,000 مستقبل کا حل ہے 359 00:15:14,000 --> 00:15:17,000 کيونکہ يه ايک نئے حل کو وسعت دينا نہيں؛ 360 00:15:17,000 --> 00:15:19,000 بکله ايسی تبديلي لانا ہے 361 00:15:19,000 --> 00:15:22,000 جس ميں لوگ حل خود ڈھونڈیں، 362 00:15:22,000 --> 00:15:25,000 لیکن بيرونی مدد کےساتھ جس کی بنياد ذاتی نصاب ہو۔ 363 00:15:25,000 --> 00:15:27,000 اب اس کمرے ميں، 364 00:15:27,000 --> 00:15:29,000 ايسے لوگ ہيں جو 365 00:15:29,000 --> 00:15:31,000 کمال تجارتی وسائل رکهتے ہيں، 366 00:15:31,000 --> 00:15:33,000 ملٹي ميڈيا اور انٹرنيٹ ميں۔ 367 00:15:33,000 --> 00:15:35,000 يه ٹيکنالوجیز، 368 00:15:35,000 --> 00:15:38,000 استادوں کی عظيم صلاحيتوں کے ساتھ مل کر، 369 00:15:38,000 --> 00:15:41,000 تعليم میں انقلابی تبدیلی کا موقع فراہم کر رہی ہیں۔ 370 00:15:41,000 --> 00:15:43,000 اور ميں زور ديتا ہوں کہ آپ اس ميں حصہ ڈاليں 371 00:15:43,000 --> 00:15:45,000 کيونکہ يہ صرف ہمارے لئے ہی قیمتی نہيں، 372 00:15:45,000 --> 00:15:47,000 بلکہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے بهی ہے۔ 373 00:15:47,000 --> 00:15:49,000 مگر ہميں ايک صعنت کاری نظام سے بدلنا ہے 374 00:15:49,000 --> 00:15:51,000 ايک زرعي نظام کی طرف، 375 00:15:51,000 --> 00:15:54,000 جہاں ہر اسکول پهولے اور پهلے اپنے کل کيلئے۔ 376 00:15:54,000 --> 00:15:56,000 يه ہے وه جگہ جہاں بچے زندگی کے تجربے حاصل کرتے ہيں۔ 377 00:15:56,000 --> 00:15:58,000 يا اپنے گهروں پر اگروہ چاہیں 378 00:15:58,000 --> 00:16:00,000 اپنے خاندان کےساتھ يا دوستوں کے ساتھ۔ 379 00:16:00,000 --> 00:16:02,000 يهاں کافی باتيں خوابوں کے بارے ميں ہوئی ہيں. 380 00:16:02,000 --> 00:16:05,000 پچهلے چند دنوں ميں۔ 381 00:16:05,000 --> 00:16:07,000 اور میں ذرا جلدي سے عرض کرتا ہوں -- 382 00:16:07,000 --> 00:16:10,000 ميں کل رات بڑا متاثر ہوا نتاليا مرچنٹ کے گانے سے 383 00:16:10,000 --> 00:16:12,000 پراني نظميں تلاش کرتے ہوئے۔ 384 00:16:12,000 --> 00:16:14,000 آپ کے سامنے جلدی سے ایک چهوٹي سي نظم پيش کرتا ہوں 385 00:16:14,000 --> 00:16:17,000 W.B. Yeats کی ،جس کو آپ جانتے ہوں گے 386 00:16:17,000 --> 00:16:19,000 اس نے يہ اپنے پيار کو لکها تها، 387 00:16:19,000 --> 00:16:21,000 Muad Gonne 388 00:16:21,000 --> 00:16:24,000 کہ وه بڑا رنجيده تها اس خيال سے 389 00:16:24,000 --> 00:16:27,000 کہ وه اسے وہ کچھ نہ دے سکا جو وه چاہتی تھی اس سے۔ 390 00:16:27,000 --> 00:16:30,000 اور وہ کہتا ہے "ميرے پاس کچھ اور ہے مگر يہ تمہارے لئے شايد نہ ہو۔" 391 00:16:30,000 --> 00:16:32,000 وه یہ کہتا ہے: 392 00:16:32,000 --> 00:16:35,000 "ميرے پاس جنت کی کشيدہ کاری کیے کپڑے ہوں 393 00:16:35,000 --> 00:16:37,000 سونے کے ساتھ بنے ہوے 394 00:16:37,000 --> 00:16:39,000 اور چاندی کي روشنيوں کے ساتھ، 395 00:16:39,000 --> 00:16:41,000 نيلي اور مدہم 396 00:16:41,000 --> 00:16:43,000 اور گہرے رنگ کے لباس 397 00:16:43,000 --> 00:16:46,000 اندھيری، روشني اور ہلکی روشنيوں کے ساتھ، 398 00:16:46,000 --> 00:16:49,000 ميں ان لباسوں کو بچھا دوں تہمارے قدموں ميں: 399 00:16:49,000 --> 00:16:52,000 ليکن ميں غريب هوں، 400 00:16:52,000 --> 00:16:55,000 ميرے پاس تو صرف خواب ہی ہيں؛ 401 00:16:55,000 --> 00:16:58,000 اور ميں ان خوابوں کو بچھاتا ہوں تہمارے قدموں ميں؛ 402 00:16:58,000 --> 00:17:00,000 تو ذرا دهيرے سے قدم رکهنا 403 00:17:00,000 --> 00:17:03,000 کيونکہ تم ميرے خوابوں پر چلتے ہو." 404 00:17:03,000 --> 00:17:06,000 اور ہر روز ہر جگہ، 405 00:17:06,000 --> 00:17:09,000 ہمارے پهول جيسے بچے خواب ہمارے قدموں کے نيچے بچھاتے ہيں۔ 406 00:17:09,000 --> 00:17:12,000 ہميں سنبھل کر قدم رکهنا ہو گا۔ 407 00:17:12,000 --> 00:17:14,000 شکريہ۔ 408 00:17:14,000 --> 00:17:31,000 (تالياں) 409 00:17:31,000 --> 00:17:33,000 بہت بہت شکريہ۔