0:00:00.000,0:00:06.000 سوانح عمری لکھنا ایک عجیب مرحلہ ہے 0:00:06.000,0:00:08.000 یہ ایک سفر ہے کسی اور کی زندگی کی 0:00:08.000,0:00:12.000 نا آشنا سرزمین کا, 0:00:12.000,0:00:14.000 ایک سفر، ایک ایسی تلاش، جو آپ کو ان جگہوں پر لے جا سکتی ہے 0:00:14.000,0:00:17.000 جہاں جانا کبھی آپ نے خواب و خیال میں بھی نہ سوچا ہوگا 0:00:17.000,0:00:19.000 اور اب بھی بمشکل یقین ہوتا ہے کہ آپ وہاں پہنچ چکے ہیں, 0:00:19.000,0:00:22.000 خاص طور پر اگر آپ میری طرح ایک ملحد یہودی ہو 0:00:22.000,0:00:24.000 اور جس زندگی کا آپ مطالعہ کر رہے ہو 0:00:24.000,0:00:29.000 وہ محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کی ہو. 0:00:29.000,0:00:32.000 مثال کے طور پر 5 سال قبل 0:00:32.000,0:00:35.000 میں کہر آلود Seattle میں ہر صبح خود کوایک سوال کی وجہ سے بیدار پاتی تھی 0:00:35.000,0:00:38.000 جسکا جواب پانا میرے خیال سے نا ممکن تھا- 0:00:38.000,0:00:42.000 کہ درحقیقت ہوا کیا تھا 0:00:42.000,0:00:43.000 ایک ریگستانی رات میں, 0:00:43.000,0:00:47.000 یہاں سے آدھی زمین دور اور تقریباً آج سے آدھی تاریخ قبل? 0:00:47.000,0:00:48.000 یعنی ہوا کیا تھا 0:00:48.000,0:00:51.000 اس رات سال 610 میں 0:00:51.000,0:00:54.000 جب محمّد (صل الله و علیھ وسلم) پر مکہ کے باہر ایک پہاڑ پر 0:00:54.000,0:00:59.000 قرآن کی پہلی وحی نازل ہوئی. 0:00:59.000,0:01:03.000 یہ ہی اسلام کا بنیادی صوفیانہ لمحہ ہے 0:01:03.000,0:01:05.000 اور پھر ظاہر ہے کے یہ 0:01:05.000,0:01:08.000 آخباتی تجزیہ کا انحراف کرتا ہے. 0:01:08.000,0:01:12.000 پھر بھی یه سوال میرے دماغ میں گھومتا رہا. 0:01:12.000,0:01:15.000 میں اس بات سے بخوبی آگاہ تھی کے مجھ جیسے لا دینی شخص کا 0:01:15.000,0:01:17.000 محض یه پوچھنا بھی 0:01:17.000,0:01:20.000 گستاخی سمجھا جاۓ گا. 0:01:20.000,0:01:23.000 (ہنسی) 0:01:23.000,0:01:25.000 اور میں اپنا جرم قبول کرتی ہوں, 0:01:25.000,0:01:29.000 کیوں کہ تمام کھوجیں، جسمانی یا دانشورانہ 0:01:29.000,0:01:33.000 لامحالہ طور پر کسی نہ کسی اعتبار سے حدود تجاوز کرنے 0:01:33.000,0:01:37.000 کی باگی ہوتی ہیں.. 0:01:37.000,0:01:43.000 پھر بھی کچھ حدود دوسری حدودوں سے بڑی ہوتی ہیں. 0:01:43.000,0:01:46.000 لہٰذا کسی انسان کا الہی سے سامنا 0:01:46.000,0:01:49.000 جیسے مسلمانوں کا یقین ہے کہ محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کا ہوا, 0:01:49.000,0:01:52.000 کسی بھی با شعور شخص کے لئے یہ حقیقت نہیں 0:01:52.000,0:01:53.000 بلکہ ایک خواہش مندانہ افسانوی کہانی ہے, 0:01:53.000,0:01:57.000 اور ہم سب کی طرح , میں بھی خود کو دلائل والا شخص سمجھنا پسند کرتی ہوں. 0:01:57.000,0:02:00.000 شاید اسی وجہ سے جب میں نے اس رات کی 0:02:00.000,0:02:02.000 قدیم ترین تحریروں کو دیکھا, 0:02:02.000,0:02:05.000 مجھے ان باتوں نے نہیں چونکایا جو کہ اس رات واقع ہوئی تھیں 0:02:05.000,0:02:10.000 بلکہ ان باتوں نے جو کہ نہیں ہوئی تھیں. 0:02:10.000,0:02:13.000 محمّد (صل الله و علیھ وسلم) پہاڑ سے اڑتے ہوئے نہیں آے 0:02:13.000,0:02:16.000 جیسے کہ ہوا میں تیر رہیں ہو. 0:02:16.000,0:02:19.000 نہ وہ دوڑتے ہوئے اور "خدا کا شکر" چلاتے ہوے آے اور 0:02:19.000,0:02:21.000 نہ ہی کہا "خدا بھلا کرے " 0:02:21.000,0:02:25.000 نہ ہی کوئی روشنی اور خوشی ان میں سے خارج ہوئی. 0:02:25.000,0:02:26.000 فرشتوں کا کوئی ہجوم انکے ساتھ نہ تھا, 0:02:26.000,0:02:30.000 نہ کوئی موسیقی، نہ کوئی فرحت و شادمانی، نہ ہی کوئی از حد خوشی, 0:02:30.000,0:02:33.000 نہ کوئی سنہرا ہالہ انکے ارد گرد تھا, 0:02:33.000,0:02:38.000 نہ ہی کوئی احساس ازل سے مقرّر کردہ , 0:02:38.000,0:02:41.000 خدا کے رسول ہونے کا. 0:02:41.000,0:02:44.000 انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا 0:02:44.000,0:02:46.000 جس سے اس واقع کو جھوٹ قرار دینے میں آسانی ہو, 0:02:46.000,0:02:51.000 یا جس سے اس کہانی کو ایک پارسا داستان سمجھ کر دبایا جا سکے 0:02:51.000,0:02:54.000 اس کے برعکس 0:02:54.000,0:02:58.000 انکے اپنے الفاظ میں یہ بات ہے کہ 0:02:58.000,0:03:00.000 آغاز میں وہ پر یقین تھے 0:03:00.000,0:03:06.000 کہ جو ہوا وہ حقیقت نہیں ہو سکتی 0:03:06.000,0:03:08.000 بہترین حالات میں، انہوں نے سوچا، یہ ہذیان ہو سکتا ہے -- 0:03:08.000,0:03:10.000 یا شاید نظر یا سماعت کا دھوکہ, 0:03:10.000,0:03:12.000 یا انکا کوئی دماغی وہم ہے . 0:03:12.000,0:03:15.000 بدترین حالات میں 0:03:15.000,0:03:17.000 ان پر کوئی جن قابض آگیا ہے, 0:03:17.000,0:03:19.000 کوئی روح جو انکو دھوکا دینا چاہتی ہو, 0:03:19.000,0:03:22.000 یا پھر انکی زندگی قبض کرنا چاہتی ہو 0:03:22.000,0:03:25.000 یہاں تک کہ انہیں اس بات پر اتنا یقین تھا 0:03:25.000,0:03:26.000 کہ ان پر کسی جن کا سایہ ہے, 0:03:26.000,0:03:28.000 جب انہوں نے خود کو زندہ پایا 0:03:28.000,0:03:33.000 انکا پہلا خیال یہ ہی تھا کہ وہ خود کو خود ہی ختم کر دیں, 0:03:33.000,0:03:36.000 سب سے اونچی چوٹی سے چھلانگ مار لیں 0:03:36.000,0:03:40.000 اور اپنی اس آزمائش کے خوف سے نجات پا لیں, 0:03:40.000,0:03:47.000 اپنی زندگی ختم کر کے- 0:03:47.000,0:03:50.000 تو جو شخص اس رات پہاڑ پر سے نیچے اترا 0:03:50.000,0:03:52.000 وہ خوشی سے نہیں لرزا 0:03:52.000,0:03:57.000 بلکہ وہ حقیقی اور اولین خوف سے لرزا . 0:03:57.000,0:04:03.000 انکو یقین نے نہیں بلکے شک نے گھیر لیا تھا. 0:04:03.000,0:04:06.000 اور اس حادثہ کی دہشت, 0:04:06.000,0:04:08.000 ہر جانی پہچانی چیز کا ریزہ ریزہ ہو جا نا, 0:04:08.000,0:04:12.000 اور ایک ایسی چیز کا شعورمیں آجانا 0:04:12.000,0:04:15.000 جسکو انسان سمجھ نہیں سکتا, 0:04:15.000,0:04:22.000 ایک دہشتناک خوف ہی کہلایا جا سکتا ہے. 0:04:22.000,0:04:25.000 یہ بات شاید سمجھنے میں تھوڑا مشکل ہو 0:04:25.000,0:04:27.000 اب چونکہ ہم زبردست کا لفظ استعمال کرتے ہیں 0:04:27.000,0:04:32.000 کسی نئی اپپ یا پھر کسی فوراً مشہور ہو جانے والی ویڈیو کے لئے. 0:04:32.000,0:04:35.000 لہٰذا ہم کسی تباہ کن زلزلے کو چھوڑ کے, 0:04:35.000,0:04:37.000 حقیقی حیران کن خوف سے محفوظ رہتے ہیں. 0:04:37.000,0:04:39.000 ہم دروازے بند کر کے چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں, 0:04:39.000,0:04:42.000 اس یقین کے ساتھ کہ ہم اختیار میں ہیں, 0:04:42.000,0:04:45.000 .یا کم از کم اختیار کی امید میں ہوتے ہیں. 0:04:45.000,0:04:47.000 ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم اس حقیقت کو نظر انداز کر دیں 0:04:47.000,0:04:49.000 کہ ہم ہمیشہ اختیار میں نہیں ہوتے, 0:04:49.000,0:04:52.000 اور یہ کہ ہر چیز سمجھائی نہیں جا سکتی. 0:04:52.000,0:04:56.000 لیکن چاہے آپ حقیقت پسند ہوں یا صوفی, 0:04:56.000,0:04:58.000 چاہے آپ یہ سوچیں کہ جو الفاظ محمّد (صل الله و علیھ وسلم) نے اس رات سنے 0:04:58.000,0:05:03.000 وہ انکے اندر سےآے یا باہر سے, 0:05:03.000,0:05:07.000 پر جو بات واضح ہے وہ یہ کہ محمّد (صل الله و علیھ وسلم)نے وہ سب حقیقت میں محسوس کیا تھا 0:05:07.000,0:05:10.000 اور انہوں نے اس شدّت سے اسکو محسوس کیا کہ انکا اپنی ذات اور اس دنیا 0:05:10.000,0:05:12.000 کا شعور ریزہ ریزہ ہوگیا 0:05:12.000,0:05:15.000 اور یہ سیدھا سادہ بندا 0:05:15.000,0:05:22.000 معاشی اور معاشرتی انصاف کے وکیل میں تبدیل ہوگیا. 0:05:22.000,0:05:27.000 خوف ہی واحد ہوشمند رد عمل تھا, 0:05:27.000,0:05:32.000 واحد انسانی جواب بھی. 0:05:32.000,0:05:35.000 کچھ لوگوں کے لئے کچھ زیادہ ہی انسانی, 0:05:35.000,0:05:37.000 جیسے قدامت پسند مسلمان الہیات جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں 0:05:37.000,0:05:39.000 کہ محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کا خود کو ختم کر دینے کے خیال کا 0:05:39.000,0:05:42.000 ذکر ہی نہیں کرنا چاہئے اس کے باوجود کہ 0:05:42.000,0:05:46.000 یہ اسلام کی اولین سوانح حیات میں موجود ہے. 0:05:46.000,0:05:49.000 وہ اس بات پر اسرار کرتے ہیں کہ انکو کبھی شک نے نہیں گھیرا 0:05:49.000,0:05:56.000 ایک پل کہ لئے بھی نہیں ، مایوس ہونا تو دور کی بات ہے- 0:05:56.000,0:05:59.000 کمال پرستی کا مطالبہ کرتے ہوے، وہ انسانی نقص کو تسلیم کرنے سے 0:05:59.000,0:06:04.000 انکار کر دیتے ہیں. 0:06:04.000,0:06:11.000 حالانکہ شک میں ایسا کیا ہے جو کمال پرست نہیں؟ 0:06:11.000,0:06:14.000 جب میں نے محمّد (صل الله و علیھ وسلم)کہ بارے میں پڑھا تو مجھے اندازہ ہوا 0:06:14.000,0:06:18.000 کہ انکا شک ہی تو تھا جس نے انکو میرے لئے زندہ رکھا, 0:06:18.000,0:06:21.000 جسنے مجھے انکو مکمّل طور پر دیکھنے کی اجازت دی, 0:06:21.000,0:06:24.000 انکو حقیقت سے ہم آہنگ دیکھنے دیا. 0:06:24.000,0:06:26.000 اور میں نے اس بارے میں جتنا زیادہ سوچا 0:06:26.000,0:06:29.000 اتنی ہی سمجھ آتی گئی کہ انہوں نے شک کیوں کیا تھا, 0:06:29.000,0:06:36.000 کیوں کہ شک ایمان کہ لئے ضروری ہے. 0:06:36.000,0:06:39.000 اگر یہ شروع میں حیران کن خیال لگتا ہے, 0:06:39.000,0:06:42.000 تو غور کیجئے کہ شک، جیسے کہ ایک بار گراہم گرین نے کہا تھا 0:06:42.000,0:06:46.000 مادے کا دل ہے. 0:06:46.000,0:06:51.000 شک کو ختم کر دو، اور جو پیچھے بچے گا وہ ایمان نہیں 0:06:51.000,0:06:56.000 بلکہ ایک بے دل یقین ہوگا. 0:06:56.000,0:07:00.000 آپکو یقین ہو کہ آپ 0:07:00.000,0:07:04.000 حق پر ہو 0:07:04.000,0:07:07.000 تو یہ جلد ہی تفویض کر جاۓ گا, 0:07:07.000,0:07:10.000 کٹر مذہبی عقائد کے دعوی میں. 0:07:10.000,0:07:14.000 جس سے میری مراد فخر کو ظاہر کرنے سے ہے 0:07:14.000,0:07:18.000 کہ بس آپ بلکل صحیح ہو, 0:07:18.000,0:07:26.000 یعنی حقیقتاً بنیاد پرستی کے تکبّر کا اظہار کرنا. 0:07:26.000,0:07:30.000 یہ ضرور تاریخ کے مختلف طنزوں میں سے ایک ہوگا 0:07:30.000,0:07:33.000 کہ مسلمان بنیاد پرستوں کا جو تکیہ کلام ہے 0:07:33.000,0:07:37.000 وہ ہی عیسائی بنیاد پرستوں کا تکیہ کلام ہے 0:07:37.000,0:07:39.000 جنہیں صلیبی جنگ کرنے والے کہا جاتا ہے: 0:07:39.000,0:07:45.000 انفیڈل" جو کہ لاطینی میں بے ایمان کو کہا جاتا ہے. 0:07:45.000,0:07:49.000 اس واقعے میں، یہ بات مزید طنزیہ ہے کیوں کہ انکا یہ یقین 0:07:49.000,0:07:54.000 در اصل ایمان کے متضاد ہے. 0:07:54.000,0:07:59.000 اسکے نتیجے میں بے ایمان یا کافر تو وہ خود ہوئے. 0:07:59.000,0:08:02.000 ہر مذہب کہ بنیاد پرستوں کی طرح انکے پاس بھی 0:08:02.000,0:08:06.000 کوئی سوال نہیں ہیں، صرف جواب ہیں. 0:08:06.000,0:08:09.000 انہوں نے سوچ کا بہترین علاج نکال لیا ہے 0:08:09.000,0:08:13.000 اور ایمان کے سخت مطالبات سے بہترین پناہ ڈھونڈ لی ہے. 0:08:13.000,0:08:15.000 انکو یعقوب کی طرح اسکے لئے جد و جہد نہیں کرنی پڑتی, 0:08:15.000,0:08:17.000 ساری رات فرشتے سے مقابلہ نہیں کرنا پڑتا, 0:08:17.000,0:08:20.000 اور عیسیٰ کی طرح 40 دن اور رات کے لئے بیاباں میں نہیں بھٹکنا پڑتا, 0:08:20.000,0:08:23.000 یا محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کی طرح جنہوں نے صرف اس رات اس پہاڑ پہ ہی نہیں, 0:08:23.000,0:08:26.000 بلکہ اپنی رسالت کہ تمام سالوں میں جد و جہد کی 0:08:26.000,0:08:30.000 جس میں قرآن نے انہیں مسلسل مایوسی سے بچنے کا حکم دیا, 0:08:30.000,0:08:33.000 اور ان لوگو پر ملامت کی جو کھلم کھلا کہتے ہیں 0:08:33.000,0:08:37.000 کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں 0:08:37.000,0:08:44.000 اور صرف وہ اکیلے ہی صحیح ہیں. 0:08:44.000,0:08:51.000 اور پھر بھی ہم وسیع اور حد سے زیادہ خاموش اکثریت 0:08:51.000,0:08:57.000 نے یہ سماجی دنگل انتہا پسند اقلیت کو سونپ دیا ہے. 0:08:57.000,0:08:59.000 اور ہم نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ جدائیسم پر 0:08:59.000,0:09:03.000 شدت پسند مسیحانا ویسٹ بینک کے رہنے والے قبضہ کر لیں, 0:09:03.000,0:09:06.000 عیسائیت پر ہم جنس پرستوں سے نفرت کرنے والے منافق 0:09:06.000,0:09:09.000 اور عورتوں سے نفرت کرنے والے لوگ قابض ہو جائے , 0:09:09.000,0:09:14.000 اور اسلام پر خودکش ہملاور قابض . 0:09:14.000,0:09:16.000 اور ہم نے اس حقیقت پر آنکھیں بند کر لی ہیں کہ 0:09:16.000,0:09:19.000 اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ خود کو عیسائی بولیں 0:09:19.000,0:09:20.000 یا مسلمان یا یہودی, 0:09:20.000,0:09:26.000 فسادی انتہا پسند ان میں سے کوئی بھی نہیں ہوتے 0:09:26.000,0:09:32.000 یہ سب ایک ہی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں، سگے بھائی ہیں وہ 0:09:32.000,0:09:37.000 جو لوگوں کے خون سے بھیگے ہوئے ہیں. 0:09:37.000,0:09:39.000 یہ ایمان نہیں. 0:09:39.000,0:09:44.000 یہ مذہبی جنوں ہے، اور ہمیں ان دونوں کا فرق نہیں بھولنا چاہئے. 0:09:44.000,0:09:49.000 ہمیں اس بات کا احساس کرنا پڑیگا کہ حقیقی ایمان کے کوئی آسان جواب نہیں ہوتے. 0:09:49.000,0:09:54.000 یہ مشکل اور ضدی ہے. 0:09:54.000,0:09:56.000 اس میں مسلسل جد و جہد کرنی پڑتی ہے, 0:09:56.000,0:09:59.000 مسلسل سوال کرنا پڑتا ہے ہر اس چیز کے بارے میں جو ہمیں لگتا ہے کہ ہم جانتے ہیں, 0:09:59.000,0:10:01.000 .مسائل اور خیالات سے مسلسل کشتی کرنی پڑتی ہے 0:10:01.000,0:10:05.000 یہ شک کے شانہ بشانہ چلتا ہے, 0:10:05.000,0:10:08.000 اور یہ دونوں کبھی نہ ختم ہونے والی گفتگو میں مشغول ہوتے ہیں, 0:10:08.000,0:10:14.000 اور کبھی تو یہ شعوری طور پر اسکے مخالف ہوتا ہے. 0:10:14.000,0:10:19.000 اور اسی شعوری مخالفت کی بنا پہ میں ایک ملحد ہونے کے باوجود 0:10:19.000,0:10:23.000 ایمان حاصل کر سکتی ہو, 0:10:23.000,0:10:26.000 مثال کے طور پر میرا ایمان ہے کہ مشرق وسطی میں امن ہو سکتا ہے 0:10:26.000,0:10:31.000 تمام ثبوتوں کے باوجود 0:10:31.000,0:10:34.000 جو اس بات کی مخالفت کرتے ہیں. 0:10:34.000,0:10:36.000 مجھے اس بات کا مکمّل یقین نہیں 0:10:36.000,0:10:38.000 بلکہ مجھے اس پہ بمشکل تھوڑا سا یقین ہے. 0:10:38.000,0:10:40.000 میں صرف اس کو قابل یقین سمجھتی ہوں, 0:10:40.000,0:10:44.000 یعنی اس خیال کا ارتکاب کر سکتی ہوں, 0:10:44.000,0:10:47.000 اور میں یہ صرف اس اشتعال کی وجہ سے کروں گی 0:10:47.000,0:10:49.000 کہ میں ہاتھ پہ ہاتھ دھر کر بیٹھ جاؤں 0:10:49.000,0:10:53.000 اور خاموشی اختیار کر لوں. 0:10:53.000,0:10:57.000 کیونکہ مایوسی اس طرح واقع ہوتی ہے جس طرح ہم اس کی توقع کرتے ہیں. 0:10:57.000,0:11:00.000 اگر ہم کسی چیز کو نا ممکن کہتے ہیں 0:11:00.000,0:11:04.000 تو ہم اسی طرح کے عمل کرتے ہیں جو اسے نا ممکن بنا دیں. 0:11:04.000,0:11:09.000 اور کم از کم میں تو اس طرح جینے سے انکار کرتی ہوں. 0:11:09.000,0:11:12.000 حقیقتاً ہم میں سے زیادہ تر انکار کرتے ہیں, 0:11:12.000,0:11:15.000 چاہے ہم لا مذہب ہو یا توحید پرست 0:11:15.000,0:11:19.000 یا اس کے بیچ میں یا اسکے پار 0:11:19.000,0:11:24.000 ہمارے شک ہم پر اثر رکھتے ہیں. 0:11:24.000,0:11:26.000 بلکہ ہمارے شکوک کی وجہ سے ہی 0:11:26.000,0:11:30.000 ہم مایوسی کے فتنے کو رد کرتے ہیں. 0:11:30.000,0:11:34.000 ہم مستقبل پر یقین رکھنے پر زور دیتے ہیں 0:11:34.000,0:11:38.000 اور ایک دوسرے پر بھی. 0:11:38.000,0:11:42.000 .چاہو تو اسے بھولاپن کہو 0:11:42.000,0:11:45.000 چاہو تو اسے نا ممکن یا تصوراتی کہو 0:11:45.000,0:11:47.000 پر ایک بات تو یقینی ہے : 0:11:47.000,0:11:51.000 اسے انسانی برتاؤکہتے ہیں. 0:11:51.000,0:11:54.000 کیا محمّد (صل الله و علیھ وسلم) اس حد تک دنیا کو تبدیل کر سکتے 0:11:54.000,0:11:57.000 ایسے ایمان یا ایسی مخالفت کے بغیر 0:11:57.000,0:12:01.000 جو اس تنگ نظر یقین کو رد کرے ? 0:12:01.000,0:12:05.000 مجھے ایسا نہیں لگتا. 0:12:05.000,0:12:07.000 پچھلے 5 سالوں سے انکے ساتھ 0:12:07.000,0:12:10.000 سوانح ادیب کی طرح رہ کر مجھے نہیں لگتا 0:12:10.000,0:12:15.000 کہ وہ سواۓ شدید غضبناک ہونے کے کچھ بھی ہوتے 0:12:15.000,0:12:18.000 ان انتہا پسندوں پر جو دعویٰ کرتے ہیں کے وہ ان کے نام پر 0:12:18.000,0:12:24.000 بولتے اور عمل کرتے ہیں مشرق وسطی میں یا کہیں بھی اور 0:12:24.000,0:12:28.000 وہ تو حیران رہ جاتے آدھی عوام کےمحض انکے جنس کی وجہ سے 0:12:28.000,0:12:31.000 دبے ہونے پر. 0:12:31.000,0:12:39.000 .انکا دل تو چھلنی ہوجاتا فرقہ واریت دیکھ کر 0:12:39.000,0:12:42.000 وہ دہشتگردی کو وہ ہی کہتے جو وہ اصل میں ہے, 0:12:42.000,0:12:47.000 صرف غلط ہی نہیں بلکے انتہائی بے ہودہ نقل 0:12:47.000,0:12:51.000 ہر اس چیز کی جس پر انہوں نے یقین کیا اور جسکے لئے انہوں نے جد و جہد کی. 0:12:51.000,0:12:57.000 وہ وہی کہتے جو قرآن کہتا ہے: جو شخص کسی ایک کی جان لیتا ہے 0:12:57.000,0:13:00.000 وه پوری انسانیت کی جان لیتا ہے. 0:13:00.000,0:13:07.000 جو بھی کسی ایک کی جان بچاتا ہے،پوری انسانیت کی جان بچاتا ہے. 0:13:07.000,0:13:10.000 اور وہ پوری طرح سےاپنے آپ کو ارتقاب کرتے, 0:13:10.000,0:13:17.000 امن پھیلانے کے مشکل اور کانٹے دار کام میں. 0:13:17.000,0:13:19.000 شکریہ 0:13:19.000,0:13:23.000 (تالیاں) 0:13:23.000,0:13:27.000 شکریہ (تالیاں)