واہ! تین اور پزل حل ہو گئے! اور ہم نے ایک سمین بھی پکڑ لیا۔ سونے جتنا خوش کرنے والا نہیں لیکن ہمیں جو ملا قبول ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا خول بعد میں کام آئے گا۔ پتہ نہیں ان ویرانوں میں کیا چھپا ہے۔ شاید کوئی اور اشارہ! آؤ اندر دیکھتے ہیں۔ میرا نام نیٹی ہے اور میرے ویرانے میں خوش آمد۔ ہم شرایط کی بنیاد پر ہمیشہ فیصلے کرتے ہیں۔ اگر لگتا ہے بارش ہو گی، ہم اپنی چھتری پکڑیں گے۔ اگر بھوک لگی ہے، کچھ ہلکا کھا لیتے ہیں۔ اگر کوئی رینگنی والی چیز نظر آئے ہم دوسری طرف بھاگتے ہیں۔ کمپیوٹر بھی اس قسم کے فیصلے کرتے ہیں۔ وہ کوڈ استعمال کرتے ہوئے شرائط کا جواب دیتے ہیں۔ کوڈ کے احکامات سے ایسا جواب پروگرام کرنے کے لئے، ایک if path کا بلاک لیں۔ حکم بنانے کے لئے ڈراپ ڈاؤن کا انتخاب کریں۔ مثلا، اگر حکم "if path to the right" لکھیں، اور شرط والی بلاک کے اندر turn right کا بلاک لگائیں، تو پھر جب سٹیو دائیں طرف کھلے راستے پر پہنچتا ہے تو وہ دائیں طرف مڑے گا۔ اگر دائیں طرف کوئی کھلا راستہ نہیں، تو وہ دائیں طرف نہیں مڑے گا۔ یہ شرائطی کوڈ اس وقت مدد کرتے ہیں جب آپ غیرمتوقع حالات میں کوڈ چلاتے ہیں جیسے زیر آپ گوفاؤں میں پراسرار ویرانوں میں ایک if block استعمال کریں اور اپنے کوڈ کو آزمائشی چکر دیں۔ واہ! نیٹی کے ویرانے بڑے زبردست تھے۔ مجھے ضرور ماں باپ سے علیحدہ کوئی جگہ لینی پڑے گی۔ تو آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا حالات سازگار ہیں کہ ہم آخری پزل حل کر لیں گے؟ آئیں ان پر ایک کوشش مارتے ہیں۔