زبردست! ہم نے ایک کوڈفش پکڑی ہے! کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ کوڈفش کسی ڈالفن کو کھلاتے ہیں، تو ڈولفن آپ کو تباہ شدہ جہاز کی طرف لے جائے گی جہاں خزانہ ہو سکتا ہے۔ ہمیں اس کے قریب رہنا ہوگا۔ پزلز کا اگلا سیٹ چال بھرا ہونے کا امکان ہے، اس سے ہم کوڈنگ کی کچھ مزید مہارتوں کو بہتر طور پر سیکھتے ہیں۔ یہ کیا ہے؟ ایک غار؟ خوش آمدید، مہم جو! میرا نام اسکویڈ ہے۔ میں نے غور کیا ہے کہ آپ کچھ آخری پزلز میں کمانڈز کے ایک ہی سیٹ کو بار بار استعمال کر رہے تھے۔ جو تھوڑا اُکتا دینے والا رہا ہوگا۔ کیا آپ نے کبھی چاہا ہے کہ آپ کے پاس دوبارہ بار بار کچھ کرنے کا کوئی طریقہ ہوتا جیسا کہ، آپ جانتے ہیں، تھککاوٹ یا اکتاہٹ محسوس کیے بغیر برتن دھونا یا اپنے دانت برش کرنا؟ یہ بہت عمدہ ہوگا. کمپیوٹرز، کوڈنگ لوپس کا استعمال کرتے ہوئے بار بار ایک ہی کام کرنے میں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جب آپ چاہیں کہ آپ کا پروگرام ایک ہی ہدایات کو کئی مرتبہ انجام دے، تو آپ لوپ استعمال کرسکتے ہیں! لوپ میں ہدایات شامل ہوتی ہیں جو ہدف تک پہنچنے تک اسے دہرانے کا حکم دیتی ہیں۔ جب آپ کا پروگرام ہدف لوپ تک دہرانا شروع کر دیتا ہے، تو یہ اندر کی ہدایات کو پڑھتا رہے گا جب تک کہ یہ ہدف تک نہ پہنچ جائے۔ اسے اپنے لئے آزمائیں! کمانڈز جنہیں آپ دہرانا چاہتے ہیں انہیں 'اس ہدف تک دہرائیں' بلاک کے اندر رکھیں، رن پر کلک کریں، اور اسے جاتا ہوا دیکھیں! اچھا، تو یہ تھوڑا انوکھا تھا۔ کسے معلوم تھا کہ قیر ماہی کوڈ کر سکتی ہیں؟ میں نے تو یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی انگلیاں ہوتی ہیں۔ تو اب ہم لوپس کے بارے میں جانتے ہیں۔ آئیں انہیں کچھ اور خزانہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سب ٹائٹلز بطرف Amara.org کمیونٹی