بہت خوب! ہم نے کاڈ مچھلی پکڑ لی ہے! آپ ڈالفن کو کاڈفش کھلا کر ایک ٹوٹا ہوا جہاز ڈھونڈ سکتے ہیں جہاں شاید خزانہ ہو؟ ہم لگتا ہے قریب ہو رہے ہیں۔ اگلے پزل سوالات ضرور مشکل تر ہونگے، تو بہتر ہے کچھ کوڈنگ سیکھیں۔ یہ کیا ہے؟ غار ہے؟ مہمجوؤں، آپ کو خوش آمدید! میرا نام سکاڈ ہے۔ میں نے دیکھا آپ پچھلے پزل میں بار بار ایک ہی قسم کے کمانڈ استعمال کر رہے تھے۔ کچھ تھکا دینے والا کام تھا شاید۔ کیا کبھی ارمان کرتے ہیں کہ آپ کچھ کام، جیسے برتن دھونا یا برش کرنا، بار بار بغیر کسی تھکاوٹ کے کر پاتے؟ اچھا ہوتا نا۔ کمپیوٹر کوڈ میں حلقوں loops کے ذریعے ایک ہی کام بار بار کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ آگر آپ چاہتے ہیں آپ کا پروگرام ایک ہی کام دہراتا رہے، تو loops استعمال کریں۔ لوپس میں احکام repeat until ہدف حاصل ہونے تک تکرار ہونگے۔ جب پروگرام کو کسی ہدف تک تکرار کا حکم ملے، تو کمپیوٹر ہدف حاصل ہونے تک ہدایات پر عمل دہرائے گا۔ آپ اسے خود آزما لیں! جس کمانڈ کو دہرانا چاہتے ہیں، اسے repeat until goal کے بلاک میں ڈال دیں run پر کلک کریں، دیکھیں کیسے چلتا ہے! اچھا، تو یہ تھوڑا عجیب تھا۔ کسے پتہ تھا سکاڈ کوڈ بھی لکھ سکتا ہے؟ یا یہ کہ ان کی انگلیاں بھی ہوتیں ہیں۔ اچھا تو اب ہم لوپس حلقوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ چلو انہیں مزید خزانہ لینے کے لئے استعمال کریں۔ سب ٹائٹل از Amara کمیونیٹی