یہ بائنری بریسلٹ سبق ہے۔ ہم بریسلٹ پر اپنے مختصر دستخط کوڈ کرنے لگے ہیں جسے ہم پہن سکتے ہیں اور اپنے تمام دوستوں کو دکھا سکتے ہیں! بائنری صرف دو اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے معلومات کی نمائندگی کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ بعض اوقات لوگ صرف 1 اور 0کے طور پر سوچتے ہیں۔ لیکن آپ بائنری کی نمائندگی آن یا آف، اوپر اور نیچے، اندر اور باہر یا واقعی میں متضاد کے کسی بھی امتزاج کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ ہائے، میں اورین ہوں اور میں یہاں PlayI میں روبوٹس پروگرام کرتا ہوں۔ اپنے سب سے بنیادی درجے پر تمام کمپیوٹرز اور روبوٹس دماغ چھوٹے الیکٹرانک گیٹ ہیں۔ جب گیٹ کھلا ہوتا ہے، تو بجلی اس میں سے گزر سکتی ہے اور جب یہ بند ہو، تو بجلی نہیں گزر سکتی۔ روبوٹ پر بائنری کی ایک مثال روبوٹ کی آنکھیں ہیں۔ روبوٹ کی آنکھیں ایل ای ڈیز ہیں اور یہ وہ لائٹیں ہیں جو یا تو آن یا آف ہوتی ہیں۔ یہ ایک بائنری نظام ہے، ایک یا دوسرا۔ ہم لائٹس کو بائنری عدد کی نمائندگی کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر ہمارے پاس روبوٹس کا ایک سیٹ ہے، تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ پہلا روبوٹ 1 جگہ ہے اور دوسرا روبوٹ 2 جگہ ہے، تیسرا روبوٹ 4 جگہ ہے اور اسی طرح آگے بھی۔ اس طرح سے آپ بائنری نمبر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ روبوٹس اپنی بائنری آنکھوں سے یہ کریں گے اور آپ کے لئے گنتی کریں گے۔