مجحے غیر ملکی زبانیں سیکھنا پسند ہے۔
دراصل مجحے یہ اتنا پسند ہے کہ
ہر دو سال بعد ایک نئی زبان سیکھتی ہوں
آج کل میں آٹھویں زبان سیکھ رہی ہوں۔
جب لوگوں کو میرے بارے میں پتہ چلتا ہے،
وہ ہمیشہ مجھ سے پوچھتے ہیں
"تم یہ کیسے کر لیتی ہو؟تمھارا راز کیا ہے؟"
سچ کہوں تو، سالوں سے،
میرا ایک ہی جواب ہوتا ہے
"پتہ نہیں، مجھے بس زبانیں سیکھنا پسند ہے"۔
مگر لوگ کبھِی میرے جواب سے
خوش نہیں ہوتے تھے۔
وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیوں
وہ ایک زبان سیکھنے میں سال لگا دیتے ہیں؟
کبھی اتنی روانی حاصل نہیں کر پاتے
اور ایک میں ہوں جو ایک کے بعد ایک
نئی زبان سیکھ رہی ہوں۔
وہ کثیرالزبان افراد کا رازجاننا چاہتے ہیں،
وہ لوگ جو متعدد زبانیں بولتے ہیں۔
اس بات نے مجھے بھی
حیران کردیا،
کہ دوسرے کثیرالزبان افراد
یہ کیسے کرلیتے ہیں؟
ہم سب میں کون سی بات مشترک ہے؟
ایسی کیا چیز ہے جو ہمیں قابل بناتی ہے
کہ دوسروں کے مقابلے میں ہم زیادہ جلدی
زبانیں سیکھ لیتے ہیں؟
تو میں نے اپنے جیسے دیگر افراد سے
ملنے کا فیصلہ کیا اور جاننے کی کوشش کی۔
متعدد کثیرالزبان افراد سے ملنے کی
بہترین جگہ
وہ تقریب ہے جہاں زبان سے محبت کرنے والے
سینکڑوں افراد
زبانوں کی مشق کرنے کے لیے
اس ایک جگہ ملتے ہیں۔
دنیا بھر میں ایسے کئی ہفت زبان تقاریب
منعقد کی جاتی ہیں
میں نے وہاں جانے کا فیصلہ کیا
تاکہ کثیرالزبان افراد سے
ان کے طریقہ کار پوچھوں.
میں آئرلینڈ کے بینی سے بھی ملی،
جس نے مجھے بتایا کہ اس کا طریقہ کار
پہلے دن سے ہی بات شروع کرنے کا تھا
اس نے کچھ جملے ایک سفری کتاب سے سیکھے
اور مقامی زبان کے افراد سے ملنے گیا.
اوران سے اسی وقت گفتگو کرنی شروع کی۔
اسے برا نہیں لگتا تھا اگرچہ ایک دن میں
200غلطیاں بھی ہوجائیں
کیونکہ ان کے جوابات سے ہی
اس نے یہ سب سیکھا
اور بہترین بات یہ کہ اسے اب زیادہ
سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی،
کیونکہ اب آسانی سے آپ مقامی افراد
سے گفتگو کرسکتے ہیں
آرام سے اپنے کمرے میں ویب سائٹ
استعمال کرتے ہوئے۔
میں برازیل کے لوکس سے بھی ملی
جس کے پاس روسی زبان سیکھنے کا
بڑا دلچسپ طریقہ تھا۔
اس نے بس کئی سو روسی افراد کو
اسکائپ پر دوست بنایا
اور پھر ان میں سے ایک فرد سے بات شروع کی
اور روسی زبان میں اسے "ہائے" کہا
اس فرد نے جواب دیا،'' ہائے ، تم کیسے ہو؟"
لوکس نے جواب نقل کرکے
ایک دوسرے فرد کو پیغام بھیجا
اس فرد نے جواب دیا، "میں ٹھیک ہوں،
شکریہ، تم کیسے ہو؟"
لوکس نے وہ جواب نقل کیا
اور پہلے فرد کو بھیجا
اس طرح سے اس کے پاس دو اجنبی افراد تھے
جو ایک دوسرے سے بات کر رہے تھے
اس بارے میں جانے بغیر۔
(قہقہے)
اور جلد ہی اس نے خود
ٹائپ کرنا شروع کرنے لگا،
کیونکہ اُس نے اس طرح کی
کئی گفتگو کی تھیں
اور جان چکا تھا کہ عام طور پر
روسی گفتگو کیسے شروع کی جاتی ہے۔
کیا ہی بہترین طریقہ ہے، ہے نا؟
پھر میں ایک کثیرالزبان سے ملی جو
زبان کے تلفظ کی نقل سے سیکھتا تھا
اُن سے بھی، جو زبان کے 500 بکثرت الفاظ
سے سیکھنا شروع کرتے ہیں،
اور کچھ ایسے بھی جو ہمیشہ
قواعد پڑھ کر شروع کرتے
اگر میں سو مختلف کثیرالزبان
افراد سے پوچھوں،
تو میں زبان سیکھنے کے
سو مختلف طریقے سنوں گی
ہرکوئی زبان سیکھنے کے ایک منفرد
طریقے کے ساتھ نظر آتا ہے،
اور پھر آخر میں ہم یکساں نتیجہ دیکھتے ہیں
متعدد زبانیں روانی سے بولنے کی صورت میں
جب میں اُن تمام کثیرالزبان افراد سے
ان کے طریقے سن رہی تھی
تو مجھ پر یہ انکشاف ہُوا:
ایک چیز جو ہم سب میں مشترک ہے
کہ ہم نے زبان سیکھنے کے لیے
بہت پُر لطف طریقے ڈھونڈے ہیں۔
یہ سب کثیرالزبان افراد سیکھنے کے
بارے میں یوں بات کر رہے تھے
جیسے یہ کوئی تفریح طبع ہو۔
آپ کو اُن کے چہرے دیکھنے چاہیے
جب انھوں نے مجھے اپنے قواعد کے
رنگین چارٹس دکھائے
احتیاط کے ساتھ ہاتھ سے بنے
فلیش کارڈز دکھائے
اور آن کے اعداد و شمار
لفظیات سیکھنے ایپس کے ذریعے
یا انھیں غیر ملکی زبان میں لکھی تراکیب سے
کھانا پکانا کتنا پسند ہے۔
وہ سب مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں،
مگر وہ اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ
سیکھتے ہوئے لطف بھی حاصل کرسکیں
مجھے اندازاہ ہُوا کہ میں خود بھی
اسی طرح سے زبانیں سیکھتی ہوں۔
جب میں ہسپانوی زبان سیکھ رہی تھی،تو اس کی
درسی کتاب سے اُکتا گئی تھی
یعنی کون پڑھنا چاہے گا کہ ہوزے
ٹرین اسٹیشن جانے کا راستہ پوچھ رہا ہے؟
ہے نا؟
میں اس کے بجائے
"ہیری پورٹر" پڑھنا چاہتی تھی
کیونکہ وہ بچپن سے میری پسندیدہ کتاب ہے،
اور میں اسے کئی بار پڑھ چکی ہوں۔
تو میں نے "ہیری پورٹر" کا
ہسپانوی ترجمہ پڑھنا شروع کیا،
اس یقین کے ساتھ کہ
مجھے شروع میں کچھ سمجھ نہیں آئے گا
مگر میں مسلسل پڑھتی رہی
کیونکہ مجھے وہ کتاب پسند تھی،
اور کتاب کے اخیر تک میں بغیر کسی مشکل کے
اُسے سمجھنے کے قابل ہوگئی تھی
اور یہ میرے ساتھ پھر ہُوا
جب میں جرمن زبان سیکھ رہی تھی
میں نے پسندیدہ مزاحیہ ڈراما "فرینڈز"
جرمن زبان میں دیکھنے کا فیصلہ کیا
اور پھر وہی ہوا، شروع میں اسے دیکھنا
بالکل فضول تھا۔
مجھے علم ہی نہ ہوتاکہ کہاں پہلا جملہ ختم
ہوکر دوسرا شروع ہوجاتا
مگر میں روزانہ دیکھتی رہی،
کیونکہ یہ "فرینڈز" ہے۔
میں اسے کسی بھی زبان میں دیکھ سکتی ہوں۔
مجھے یہ بہت پسند ہے۔
اور دوسرے یا تیسرے سیزن کے بعد ،
حقیقتاً، مجھے مکالمے سمجھ آنے لگے۔
مجھے یہ احساس دوسرے کثیرالزبان افراد
سے مل کر ہوا۔
ہم ذہین نہیں ہیں
اور نہ ہی ہمارے پاس زبانوں کو سیکھنے کا
کوئی مختصر طریقہ ہے۔
ہم نے بس اس عمل سے لطف اندوز ہونے کے
طریقے تلاش کر لیے ہیں
کس طرح زبان سیکھنے کے عمل کو اسکول کے
اُکتا دینے والے مضمون سے
دلچسپ سرگرمی میں بدلا جائے،
جسے آپ کو روز کرتے ہوئے برا بھی نہیں لگتا
اگر آپ کوکاغذ پر لکھنا پسند نہیں،
تو آپ انھیں ایپ میں ٹائپ کرسکتے ہیں
اگر آپ کو اُکتا دینے والی درسی کتاب
سننا پسند نہیں،
تو یو ٹیوب یا پوڈ کاٹس پر کسی بھی زبان میں
دلچسپ موضوع ڈھونڈ سکتے ہیں۔
اگر آپ خاموش طبع شخص ہیں
اور فوراً کسی مقامی فرد سے
بات کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے
تو آپ خود سے بات کرنے کا
طریقہ اپنا سکتے ہیں۔
آپ آرام سے اپنے کمرے میں
خود سے بات کرسکتے ہیں،
ہفتہ کی چھٹی کے منصوبوں کو
بیان کر سکتے ہیں، آپ کا دن کیسا گزرا،
یااپنے فون سے اچانک تصویر لے کر
اپنے کسی خیالی دوست کو
اس کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔
اسی طرح سے ہفت زبان افراد
زبانیں سیکھتے ہیں
اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ
یہ اُن سب کے لیے دستیاب ہے
جو اپنی مدد آپ کے تحت سیکھنا چاہتے ہیں
تو دیگر ہفت زبان افراد سے مل کر
مجھے یہ احساس ہوا
کہ لطف اندوزی بے حد ضروری ہے
زبانیں سیکھنے کے عمل میں
لیکن صرف لطف اندوزی ہی کافی نہیں ہے۔
اگر آپ غیر ملکی زبان میں روانی چاہتے ہیں
تو آپ کو مزید تین اصولوں کو اپنانا ہو گا۔
سب سے پہلے آپ کو ایک موثر
طریقہ کار کی ضرورت ہوگی۔
اگر آپ کل ہونے والے امتحان کے لیے الفاظ کی
فہرست ذہن نشین کرنے کی کوشش کرتے ہیں
تو الفاظ وقتی یادداشت میں محفوظ ہوجائیں گے
اور آپ انھیں کچھ دن بعد بھول جائیں گے
اگر آپ، تاہم طویل عرصے تک الفاظ
یاد رکھنا چاہتے ہیں،
تو آپ کو انھیں مسلسل کچھ دن
دہرانے کی ضرورت ہوگی
اور ان پر مسلسل نظر ثانی کرنی ہوگی۔
آپ ایپس جو انکی یا میمرائز نظام پر
مبنی ہیں کو استعمال کرسکتے ہیں
یا گولڈ لسٹ کے طریقہ سے الفاظ کی فہرست
اپنی نوٹ بک میں لکھ سکتے ہیں
جو کہ بہت سے کثیرالزبان افراد
میں مشہور بھی ہے۔
اگر آپ پُر اعتماد نہیں کہ کون سا طریقہ
موثر اور کون سا دستیاب ہے؟
تو پھر کثیرالزبان افراد کے یوٹیوب چینلز
اور ویب سائٹ دیکھیں
اُن سے اپنے اندر
تحریک حاصل کریں ۔
اگر یہ ان کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے،
تو یقیناً آپ کے لیے بھی کارآمد ہوگا۔
تیسرا اصول جو اپنانا چاہیے
یہ ہے کہ اپنے اندر سیکھنے کا
ایک نظام ترتیب دیں۔
ہم سب بہت مصروف ہوتے ہیں اور نہ ہی آج کل
کسی کے پاس زبان سیکھنے کا وقت ہے ۔
مگر ہم تھوڑا آگے بڑھ کر اس کے لیے
وقت ترتیب دے سکتے ہیں۔
کیا آپ عام دنوں کے برعکس 15منٹ پہلے
جاگ سکتے ہیں؟
یہ کچھ ذخیرہ الفاظ کو دہرانے کا
بہترین وقت ہو گا۔
کیا آپ کام پر جاتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران
پوڈ کاسٹ سن سکتے ہیں؟
یہ سننے کا ایک بہترین تجربہ ثابت ہوگا۔
بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ہم بغیر کسی
منصوبے کے فارغ وقت میں کر سکتے ہیں،
مثلاً پوڈ کاسٹس سننا ، کام پر جاتے ہوئے
یا گھر کے کام کرتے ہوئے ۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیکھنے کا ایک
باقاعدہ منصوبہ بنائیں۔
" میں ہر منگل یا جمعرات کو گفتگو کی
کوشش کروں گا
20 منٹ اپنے ایک دوست کے ساتھ۔
میں ناشتہ کرتے ہوئے یوٹیوب ویڈیو سنوں گا۔"
اگر آپ سیکھنے کا ایک نظام
اپنے اندر ترتیب دیں گے،
تو پھر آپ کو اضافی وقت
ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوگی،
کیونکہ یہ آپ کے معمولات
زندگی کا حصہ بن جائے گا۔
اور آخر میں، اگر آپ روانی سے
کوئی زبان سیکھنا چاہتے ہیں،
تو آپ کو تھوڑا ثابت قدم رہنا ہو گا۔
دو ماہ میں زبان سیکھنا ممکن نہیں ہے،
مگر یہ ضرور ممکن ہے کہ دو ماہ میں بہتری
نظر آنے لگے،
اگر آپ اپنے مزاج کے مطابق تھوڑا
تھوڑا سیکھتے رہیں گے،
تو ایسی کوئی شئے نہیں جو ہمارے اندر
تحریک پیدا کرسکے
بالمقابل اپنی کامیابی کے
مجھے وہ وقت اچھی طرح یاد ہے
جب جرمن زبان میں"فرینڈز" دیکھتے ہوئے
پہلی بارمیں لطیفہ سمجھی تھی
میں اتنی خوش اور پُرجوش تھی
کہ اس دن میں نے 2 قسطیں مزید دیکھیں۔
اور جب میں مسلسل دیکھ رہی تھی
تو میں نے زیادہ سے زیادہ سمجھنے کے
وہ لمحے پائے،ان چھوٹی کامیابیوں
اور قدم بہ قدم چلتے ہوئے میں اس سطح پر آئی
جہاں زبان استعمال کرسکتی ہوں
ہر بات کے اظہار کے لیے
آزادانہ اور روانی کے ساتھ۔
یہ ایک بہترین احساس ہے۔
میں اس احساس سے باہر نہیں نکل سکی،
اور اسی لئے میں ہر دو سال بعد ایک
نئی زبان سیکھتی ہوں۔
تو یہ کثیرالزبان افراد کا مکمل راز ہے۔
موثر طریقے تلاش کریں جسےآپ منظم انداز میں
استعمال کرسکیں
کچھ عرصے اس طرح کہ لطف حاصل کرسکیں،
اور اس طریقے سے ہفت زبان افراد سالوں
کے بجائے مہینوں میں زبانیں سیکھ لیتے ہیں۔
اب ہوسکتا ہے کہ آپ میں سے
کچھ افراد سوچیں
"زبان سیکھتے ہوئے اس طرح لطف
حاصل کرنا اچھا ہے،
مگر کیا یہ اصل راز نہیں
کہ آپ کثیرالزبان افراد
بہت باصلاحیت ہیں اور
ہم میں سے بیشتر بالکل نہیں؟
توایک ایسی بات ہے جو میں نے آپ کو
بینی اور لوکس کے بارے میں نہیں بتائی
بینری نے 11سال آئرش گیلک اور 5 سال
جرمن اسکول میں گزارے
گریجویشن تک وہ بالکل بھی
ان دونوں میں بات نہیں کرسکتا تھا
21 سال کا ہوا تو اس نے سوچا کہ شاید اس میں
زبان سیکھنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے
اور وہ کوئی دوسری زبان نہیں سیکھ سکتا،
تو اس نے اپنے انداز سے زبانوں کو سیکھنے کا
طریقہ تلاش کرنا شروع کیا
جو اس زبان کے مقامی لوگوں سے بات کرنا
اور ان سے رائے لینا تھا،
اور آج بینی باآسانی 10 زبانوں میں
بات کرسکتا ہے۔
لوکس نے اسکول میں 10 سال تک انگریزی
سیکھنے کی کوشش کی۔
اس کا شمار کلاس کے بدترین
طالب علموں میں ہوتا تھا
یہاں تک کہ اس کے دوست بھی
اسکا مذاق اڑاتے تھے
اور مذاق کے طور پر اسے
روسی کتاب پڑھنے کو دیتے
کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ کبھی روسی
یا کوئی دوسری زبان نہیں سیکھ سکتا۔
اور تب لوکس نے مختلف طریقوں کے ساتھ
تجربے شروع کیے
اپنے انداز میں زبان سیکھنے کے لیے
مثلاً اسکائپ پر اجنبیوں کے ساتھ
بات کرتے ہوئے
اور صرف 10 سال بعد
لوکس روانی سے 11 زبانوں میں بات کرسکتا ہے۔
کیا یہ معجزہ نہیں لگتا؟
میں ایسے معجزے ہر روز دیکھتی ہوں،
بحیثیت ایک ماہر زبان،
میں لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت زبانیں
سیکھنے میں مدد دیتی یوں
اور میں یہ ہر روز دیکھتی ہوں
لوگ زبان سیکھنے کے لیے 5، 10 یہاں تک کہ
20 سال تک کوشش کرتے رہتے ہیں،
اور پھر وہ سیکھنے کے عمل کو
اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں
ان ذرائع کو استعمال کر کے
جن سے وہ لطف حاصل کرسکیں
یا وہ خود سیکھنے کا راستہ تراشتے ہیں
تاکہ وہ اپنی کوششوں کو خود سراہ سکیں
اور پھر اس وقت اچانک
زبان کی صلاحیت کا وہ جادوئی ہنرکرلیتے ہیں
جسے انھوں نے ساری زندگی تلاش کیا تھا
تو اگر آپ نے زبان سیکھنے کی کوشش کی ہے
اور ہار مان گئے ہیں،
سوچتے ہیں کہ یہ بہت مشکل ہے
یا آپ زبان سیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،
تو خود کو ایک موقع اور دیں
ہوسکتا ہے کہ آپ بھی دلچسپ
طریقے سے صرف ایک قدم دور ہوں
زبان کو روانی سے سیکھںے کے ۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کثیرالزبان ہونے سے
صرف ایک قدم دور ہوں۔
آپ کا شکریہ
(تالیاں)