زبردست کام سائنسدانوں، ہم نے مشاہدہ کیا کہ جب اسکرین پر زیادہ مونسٹرز ہوتے ہیں تو وائرس اتنی ہی تیزی سے پھیلتا ہے۔ ہم نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ جب مونسٹرز کو ماسک لگایا جاتا ہے، تو مرض کی منتقلی کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ہم نے مزید مشاہدہ کیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنے کا تیز ترین طریقہ تمام مونسٹرز کو ویکسین لگوانا ہے۔ آپ کا سیمولیشن چلنے کے دوران پرنٹ بلاک اسکرین پر متن کو ظاہر کرتا ہے۔ اسے کسی تجویز کا اشتراک کرنے کے لیے استعمال کریں کہ اگر کوئی وائرس شہر میں پھوٹ پڑے تو تمام مونسٹرز کو کیسے صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ بھی اشتراک کریں بٹن پر کلک کر کے اپنے کام کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ آپ نے ابھی ابھی کمپیوٹر سائنس کو استعمال میں لاتے ہوئے اپنی صحت عامہ کی سیمولیشن/نقل بنائی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو مزہ آیا ہو گا اور مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ میں یہ دیکھوں کہ آپ آگے کیا کریں گے۔