0:00:00.000,0:00:04.000 تصور کریں کہ آپ امریکا کی کسی گلی میں کھڑے ہیں. 0:00:04.000,0:00:07.000 اور ایک جاپانی آدمی آپ کے پاس آ کر پوچھتا ہے، 0:00:07.000,0:00:09.000 معاف کیجئے گا، " اس بلاک کا نام کیا ہے؟" 0:00:09.000,0:00:13.000 اور آپ کہتے ہیں، " میں معافی چاہتا ہوں، یہ اوک سٹریٹ ہے اور وہ ایلم سٹریٹ ہے. 0:00:13.000,0:00:15.000 یہ 26 نمبر ہے اور وہ 27." 0:00:15.000,0:00:17.000 وہ کہتا ہے، " ٹھیک ہے، لیکن اس بلاک کا نام کیا ہے؟" 0:00:17.000,0:00:20.000 آپ کہتے ہیں، "اچھا، بلاکس کے نام نہیں ہوتے. 0:00:20.000,0:00:22.000 گلیوں کے نام ہوتے ہیں؛ بلاکس تو مخص 0:00:22.000,0:00:24.000 گلیوں کے درمیان بےنام جگہوں کو کہا جاتا ہے." 0:00:24.000,0:00:28.000 وہ تھوڑی مایوسی اورالجھن کے ساتھ وہاں سے چلا جاتا ہے. 0:00:28.000,0:00:31.000 اب تصور کریں کہ آپ جاپان کی کسی گلی میں کھڑے ہیں، 0:00:31.000,0:00:33.000 آپ اپنے پاس ایک شخص سے مڑ کر پوچھتے ہیں، 0:00:33.000,0:00:35.000 "معاف کیجئے گا، اس گلی کا نام کیا ہے؟" 0:00:35.000,0:00:39.000 وہ کہتے ہیں، "اوہ، وہ سامنے بلاک 17 ہے اور یہ بلاک 16." 0:00:39.000,0:00:42.000 اور آپ کہتے ہیں، " ٹھیک ہے، لیکن اس گلی کا نام کیا ہے؟" 0:00:42.000,0:00:44.000 اور وہ کہتے ہیں، " گلیوں کے نام نہیں ہوتے. 0:00:44.000,0:00:46.000 بلاکس کے نام ہوتے ہیں. 0:00:46.000,0:00:50.000 ذرا اس Google Maps پر نظر ڈالیں. یہ رہے بلاک 14 ، 15 ، 16 ، 17 ، 18 اور 19. 0:00:50.000,0:00:52.000 ان سب بلاکس کے نام ہیں، 0:00:52.000,0:00:56.000 اور گلیاں تو بس ان بلاکس کے بیچ خالی جگہیں ہیں. 0:00:56.000,0:00:59.000 تب آپ کہتے ہیں، " تو پھر آپ کو اپنے گھر کا پتہ کیسے معلوم ہو گا؟" 0:00:59.000,0:01:02.000 وہ کہتا ہے، " بہت آسان، یہ ڈسٹرکٹ نمبر آٹھ ہے. 0:01:02.000,0:01:05.000 یہ بلاک 17 ہے، اور یہ رہا مکان نمبر ایک." 0:01:05.000,0:01:07.000 آپ کہتے ہیں، " ٹھیک ہے، مگر اس علاقے میں گھومتے ھوئے 0:01:07.000,0:01:09.000 میں نے محسوس کیا ہے کہ گھروں کے نمبر ترتیب سے نہیں ہیں." 0:01:09.000,0:01:12.000 وہ کہتا ہے، " بالکل ترتیب سے ہیں. جس ترتیب سے وہ تعمیر ھوئے تھے. 0:01:12.000,0:01:15.000 مکان نمبر ایک وہ ہے جو سب سے پہلے تعمیر ہوا تھا. 0:01:15.000,0:01:18.000 اس کے بعد جو مکان تعمیر ہوا وہ نمبر2 ہے. 0:01:18.000,0:01:20.000 اور پھر نمبر 3 ہے. یہ تو بالکل آسان اور واضح ہے." 0:01:20.000,0:01:23.000 تو، میں محبت کرتا ہوں کہ، بعض اوقات ہمیں ضرورت ہے 0:01:23.000,0:01:25.000 دنیا کے دوسرے کونے میں جا کر 0:01:25.000,0:01:27.000 اپنے اندر موجود ان مفروضات کے احساس ہونے کا جن کے بارے میں اس سے پہلے ہم جانتے تک نہیں تھے، 0:01:27.000,0:01:30.000 اور یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ ان کا الٹ بھی درست ہو سکتا ہے. 0:01:30.000,0:01:32.000 چنانچہ، مثال کے طور پر، چین میں ایسے ڈاکٹر موجود ہیں 0:01:32.000,0:01:35.000 جن کا ماننا ہے کہ ان کا کام ہمیں صحت مند رکھنا ہے. 0:01:35.000,0:01:37.000 لہٰذا، جس ماہ آپ صحت مند رہتے ہیں، آپ انہیں رقم ادا کرتے ہیں، 0:01:37.000,0:01:39.000 اور جب آپ بیمار پڑتے ہیں تو آپ کو انہیں ادائیگی نہیں کرنی پڑتی کیونکہ وہ اپنے کام میں ناکام ہو گئے. 0:01:39.000,0:01:41.000 وہ تب دولت مند ہوتے ہیں جب آپ صحت مند ہوں، نہ کہ جب آپ بیمار. 0:01:41.000,0:01:44.000 (تالیاں) 0:01:44.000,0:01:46.000 زیادہ تر موسیقی میں، ہم "ایک" کو 0:01:46.000,0:01:50.000 ڈاؤن بیٹ کے طور پر لیتے ہیں، میوزیکل فقرے کا آغاز: ایک، دو، تین، چار 0:01:50.000,0:01:52.000 لیکن مغربی افریقہ کی موسیقی میں، "ایک" 0:01:52.000,0:01:54.000 کو فقرے کا آخر تصور کیا جاتا ہے، 0:01:54.000,0:01:56.000 جیسے جملے کے آخر پر نقطہ ہوتا ہے. 0:01:56.000,0:01:58.000 تو، آپ نہ صرف اسے فقروں میں سنیں گے، بلکہ انکی موسیقی کی گنتی کے طریقے میں بھی پائیں گے: 0:01:58.000,0:02:01.000 دو، تین، چار، ایک. 0:02:01.000,0:02:04.000 اور یہ نقشہ بھی بالکل صحیح ہے. 0:02:04.000,0:02:06.000 (ہنسی) 0:02:06.000,0:02:09.000 کہاوت ہے کہ انڈیا کے بارے میں آپ جو بھی درست بات کہتے ہیں، 0:02:09.000,0:02:11.000 اس کا الٹ بھی درست ہوتا ہے. 0:02:11.000,0:02:13.000 تو کبھی نہ بھولیے، چاہے آپ TED پر ہوں یا کہیں اور، 0:02:13.000,0:02:16.000 کہ جتنے بھی شاندار خیالات آپ کے پاس ہیں یا آپ نے سنے ہیں، 0:02:16.000,0:02:18.000 ان کا الٹ بھی صحیح ہو سکتا ہے. 0:02:18.000,0:02:20.000 بہت بہت شکریہ. (جاپانی زبان میں)