WEBVTT 00:00:01.274 --> 00:00:06.690 سیکھنے کے عمل کا مستقبل کیا ہوگا؟ NOTE Paragraph 00:00:06.690 --> 00:00:08.970 میرے پاس اس کا ایک منصوبہ ہے، 00:00:08.970 --> 00:00:12.050 لیکن اس منصوبہ کے بارے میں آپکو بتانے سے قبل، 00:00:12.050 --> 00:00:15.020 مجھے آپکو ایک چھوٹی سی کہانی سنانی ہے، 00:00:15.020 --> 00:00:17.866 جس سے میری بات سمجھنا آسان ہوجاۓ گا- NOTE Paragraph 00:00:17.866 --> 00:00:19.653 میں نے دیکھنے کی کوشش کی کہ 00:00:19.653 --> 00:00:23.060 ہم کس طرح اسکولوں میں سیکھتے ہیں ، 00:00:23.060 --> 00:00:25.330 یہ طریقہ آیا کہاں سے ہے؟ 00:00:25.330 --> 00:00:27.762 اس کے لیے آپ ماضی بعید میں دیکھ سکتے ہیں، 00:00:27.762 --> 00:00:31.575 لیکن اگر آپ آج کی تعلیمی نظام کو دیکھیں تو، 00:00:31.575 --> 00:00:35.277 اس کا اندازہ لگانا آسان ہوجاۓ گا کہ یہ کہاں سے آیا ہے- 00:00:35.277 --> 00:00:39.225 یہ 300 سال پہلے وجود میں آیا، 00:00:39.225 --> 00:00:41.442 اور یہ اس دنیا کی آخری 00:00:41.442 --> 00:00:44.410 اور سب سے بڑی سلطنت (برطانوی سلطنت) کی طرف سے آیا- 00:00:44.410 --> 00:00:46.755 تصور کریں وہ کس طرح نظام چلاتے ہونگے، 00:00:46.755 --> 00:00:49.163 پوری دنیا کا نظام چلانے کی کوشش کرنا، 00:00:49.163 --> 00:00:52.987 بغیر کمپیوٹر اور اور فون کے، 00:00:52.987 --> 00:00:57.119 جس میں کاغذ پر لکھی ہوئی معلومات، 00:00:57.119 --> 00:01:00.669 اور بحری جہازوں پر سفر- 00:01:00.669 --> 00:01:02.823 لیکن برطانوی لوگوں نے یہ سب واقعی کیا- 00:01:02.823 --> 00:01:05.991 اور جو انہوں نے کیا وہ حیران کن تھا- 00:01:05.991 --> 00:01:09.303 انہوں نے انسانوں سے بنا ہوا 00:01:09.303 --> 00:01:12.359 ایک عالمی کمپیوٹر بنایا- 00:01:12.359 --> 00:01:14.152 اور یہ کمپیوٹر ہمارے پاس آج بھی موجود ہے- 00:01:14.152 --> 00:01:20.131 اس کو انتظامی بیوروکریسی کی مشین کہتے ہیں- 00:01:20.131 --> 00:01:23.458 اور اس مشین کو چلانے کے لئے، 00:01:23.458 --> 00:01:26.659 آپکو بہت زیادہ لوگوں کی ضرورت رہتی تھی- 00:01:26.659 --> 00:01:31.018 ان کو ایسے انسانوں کو بنانے کے لئے ایک اور مشین بنائی: 00:01:31.018 --> 00:01:33.914 اور وہ تھے اسکول۔ 00:01:33.914 --> 00:01:36.691 اور یہ اسکول ایسے لوگ پیدا کرتے تھے 00:01:36.691 --> 00:01:40.540 جو بعد میں پرزے بن جاتے 00:01:40.540 --> 00:01:43.925 بیوروکریسی کی مشین کے- 00:01:43.925 --> 00:01:48.315 ان کو بالکل ایک دوسرے کی طرح ہونا ضروری تھا - 00:01:48.315 --> 00:01:50.472 ان کو تین چیزوں کا معلوم ہونا ضروری تھا: 00:01:50.472 --> 00:01:53.512 انکا خوشخط ہونا ضروری تھا، کیونکہ معلومات ہاتھ سے لکھی جاتی- 00:01:53.512 --> 00:01:55.667 انکو پڑھنا آنا ضروری تھا؛ 00:01:55.667 --> 00:01:57.946 اور ان کے لئے ضروری تھا کہ وہ ضرب، 00:01:57.946 --> 00:02:01.609 تقسیم، جمع اور تفریق کے عمل زبانی کرسکیں- 00:02:01.609 --> 00:02:05.136 اور انکا اس حد تک ایک جیسا ہونا ضروری تھا کہ اگر آپ ان میں سے ایک کو نیوزی لینڈ سے 00:02:05.136 --> 00:02:07.471 کینیڈا بحری جہاز کے ذریعہ بھیج دیں 00:02:07.471 --> 00:02:11.552 تو وہ وہاں جا کر فی الفور کام میں لگ جاۓ- 00:02:11.552 --> 00:02:14.421 برطانوی سلطنت کے لوگ اعلی درجہ کے انجنیر تھے- 00:02:14.421 --> 00:02:17.910 انہوں نے ایک ایسا نظام ترتیب دیا جو کہ 00:02:17.910 --> 00:02:20.365 آج بھی ہمارے ساتھ ہے، 00:02:20.365 --> 00:02:24.341 اور یہ ایک ہی طرح کے لوگ پیدا کر رہا ہے 00:02:24.341 --> 00:02:29.157 ایک مشین کے لئے جو اب موجود نہیں- 00:02:29.157 --> 00:02:32.085 سلطنت رخصت ہوچکی ہے، 00:02:32.085 --> 00:02:34.989 تو پھر ہم اس ڈیزائن کا کیا کر رہے ہیں 00:02:34.989 --> 00:02:37.358 جو آج بھی ان ایک جیسے لوگوں کو پیدا کرتی ہے، 00:02:37.358 --> 00:02:40.261 اور ہم آگے کیا کریں گے 00:02:40.261 --> 00:02:44.181 اگر ہم کچھ اور کام لیں گے اس سے؟ NOTE Paragraph 00:02:44.181 --> 00:02:45.871 ["اسکول جیسے کہ ہم انہیں جانتے ہیں غیر ضروری ہو چکے ہیں"] NOTE Paragraph 00:02:45.871 --> 00:02:47.763 شاید یہ ایک بہت ہی سخت جملہ ہے- 00:02:47.763 --> 00:02:51.557 میں نے کہا کہ اسکول جیسے کہ ہم انہیں جانتے ہیں غیر ضروری ہو چکے ہیں- 00:02:51.557 --> 00:02:53.291 میں یہ نہیں کہ رہا ہے کہ وہ اب کام نہیں کر رہے ہیں- 00:02:53.291 --> 00:02:56.288 یہ کہنا فیشن بن چکا ہے کہ ہماری تعلیم کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے- 00:02:56.288 --> 00:02:59.939 یہ ناکارہ نہیں ہے- ان کو کمال مہارت سے بنایا گیا ہے- 00:02:59.939 --> 00:03:06.165 بات یہ ہے کہ اب ہمیں اس کی ضرورت نہیں رہی- اس کا وقت گزر گیا ہے- 00:03:06.165 --> 00:03:08.572 آج ہمارے پاس کس طرح کی نوکریاں ہیں؟ 00:03:08.572 --> 00:03:10.706 کلرکوں کا کام کمپیوٹر کر رہے ہیں- 00:03:10.706 --> 00:03:13.237 وہ دفتروں میں ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں- 00:03:13.237 --> 00:03:16.442 اور پھر ہمارے پاس لوگ ہیں جو کمپیوٹرز کو ہدایات دیتے ہیں 00:03:16.442 --> 00:03:18.919 تاکہ وہ اپنا کلرکوں والا کام کر سکیں- 00:03:18.919 --> 00:03:22.183 ان لوگوں کو ضرورت نہیں کہ وہ اپنے ہاتھ سے خوشخط لکھیں- 00:03:22.183 --> 00:03:25.215 ان کو دماغ میں حساب کرنے کی ضرورت نہیں ہے- 00:03:25.215 --> 00:03:27.487 انکو پڑھنا آنا ضروری ہے- 00:03:27.487 --> 00:03:31.637 حقیقت میں، ان کو ضرورت ہے کہ وہ جاننے کے لئے پڑھیں- NOTE Paragraph 00:03:31.637 --> 00:03:34.744 یہ تو آج کی بات ہے، اور کل کے بارے میں 00:03:34.744 --> 00:03:37.303 ہمیں معلوم ہی نہیں کہ مستقبل میں کام کس طرح کے ہوں گے-- 00:03:37.303 --> 00:03:39.947 ھم یہ جانتے ہیں کہ لوگ جہاں سے چاہیں گے، 00:03:39.947 --> 00:03:43.145 جب چاہیں گے، جس چیز میں چاہیں گے کام کریں گے- 00:03:43.145 --> 00:03:47.333 آج کے اسکول اس دنیا کے لیے ان کو 00:03:47.333 --> 00:03:49.876 کیسے تیار کریں گے؟ NOTE Paragraph 00:03:49.876 --> 00:03:54.924 میں اس سارے عمل میں حادثاتی طور پر آیا- 00:03:54.924 --> 00:03:57.556 میں کمپیوٹر پروگرامنگ سکھاتا تھا 00:03:57.556 --> 00:04:00.020 دہلی میں، 14 سال پہلے- 00:04:00.020 --> 00:04:03.777 اور جہاں میں کام کرتا تھا، اس کے ساتھ ہی ایک کچی بستی تھی- 00:04:03.777 --> 00:04:06.364 اور میں سوچتا تھا کہ کیا یہ بچے 00:04:06.364 --> 00:04:08.884 کبھی کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھ پائیں گے؟ 00:04:08.884 --> 00:04:11.964 یا ان کو سیکھنا چاہیے کہ نہیں؟ 00:04:11.964 --> 00:04:14.581 اسی طرح ہمارے پاس بہت سارے والدین تھے، 00:04:14.581 --> 00:04:17.012 امیر لوگ، جن کے پاس کمپیوٹرز تھے، 00:04:17.012 --> 00:04:20.143 ،اور جو مجھے بتاتے تھے، "آپ کو معلوم ہے، میرا بیٹا 00:04:20.143 --> 00:04:22.332 میرے خیال میں وہ بہت ذہین ہے، 00:04:22.332 --> 00:04:25.206 کیونکہ وہ کمپیوٹر سے حیرت انگیز کام سرانجام دیتا ہے- 00:04:25.206 --> 00:04:29.182 اور میری بیٹی، وہ تو واقعی بہت ہی زیادہ ذہین ہے-" 00:04:29.182 --> 00:04:31.290 اور اسی طرح کی باتیں- تو پھر مجھے خیال آیا، 00:04:31.290 --> 00:04:33.086 یہ کیوں ہے کہ صرف تمام امیر لوگوں کے پاس 00:04:33.086 --> 00:04:35.227 اتنے زیادہ ذہین بچے پیدا ہوتے ہیں؟ 00:04:35.227 --> 00:04:37.142 (ہنسی) 00:04:37.142 --> 00:04:39.966 غریبوں نے ایسی کیا غلطی کی ہے؟ 00:04:39.966 --> 00:04:42.969 تو پھر میں نے کچی بستی کی دیوار میں ایک سوراخ کیا 00:04:42.969 --> 00:04:45.001 جو کہ میرے آفس کے ساتھ ہی تھی، 00:04:45.001 --> 00:04:47.745 اور اس میں ایک کمپیوٹر لگا دیا، تاکہ میں دیکھوں کہ کیا ہوتا ہے 00:04:47.745 --> 00:04:50.729 اگر میں ایک کمپیوٹر دوں ان بچوں کو جن کو کبھی نہیں مل سکے گا، 00:04:50.729 --> 00:04:54.065 جن کو انگریزی نہیں آتی تھی، جن کو انٹرنیٹ کا نہیں معلوم تھا- NOTE Paragraph 00:04:54.065 --> 00:04:55.017 بچے بھاگتے ہوئے آئے- 00:04:55.017 --> 00:04:57.187 یہ زمین سے تین فٹ اوپر تھا، اور بچوں نے پوچھا، " یہ کیا ہے ؟ " NOTE Paragraph 00:04:57.187 --> 00:05:00.171 اور میں نے کہا، "مجھے نہیں معلوم - " 00:05:00.171 --> 00:05:02.387 (ہنسی) NOTE Paragraph 00:05:02.387 --> 00:05:04.943 انہوں نے پوچھا، " اسکو یہاں کیوں لگایا ہے؟ " NOTE Paragraph 00:05:04.943 --> 00:05:06.158 میں نے کہا، "ویسے ہی -" NOTE Paragraph 00:05:06.158 --> 00:05:09.167 انہوں نے کہا، " کیا ہم اس کو چھوسکتے ہیں؟ " میں نے کہا، "اگر تم چاہو ۔ " NOTE Paragraph 00:05:09.167 --> 00:05:11.544 اور میں وہاں سے چلا گیا - 00:05:11.544 --> 00:05:13.288 قریب آٹھ گھنٹے بعد، 00:05:13.288 --> 00:05:16.243 ہم نے ان کو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے دیکھا، اور وہ یہ کام ایک دوسرے کو سکھا رہے تھے- 00:05:16.243 --> 00:05:18.740 میں نے کہا، "یہ تو ناممکن ہے، کیونکہ۔۔۔ 00:05:18.740 --> 00:05:22.281 یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ان کو تو کچھ نہیں آتا-" NOTE Paragraph 00:05:22.281 --> 00:05:25.145 میرے ساتھیوں نے کہا، "اسکا حل آسان ہے- 00:05:25.145 --> 00:05:27.968 تمہارے طلباء میں سے کوئی قریب سے گزرا ہوگا، 00:05:27.968 --> 00:05:30.063 اس نے ان کو ماؤس کا استعمال سکھا دیا ہوگا-" NOTE Paragraph 00:05:30.063 --> 00:05:31.586 میں نے کہا ، "ہاں، یہ ہوسکتا ہے-" NOTE Paragraph 00:05:31.586 --> 00:05:34.645 تو میں نے یہی تجربہ دہرایا- میں دہلی سے 300 میل دور گیا 00:05:34.645 --> 00:05:36.636 ایک بہت دور دراز گاؤں میں 00:05:36.636 --> 00:05:40.428 جہاں سے کسی سوفٹ وییر انجینئر کے گزرنے کے امکانات 00:05:40.428 --> 00:05:44.844 بہت ہی کم تھے- (ہنسی) 00:05:44.844 --> 00:05:47.507 میں نے یہ تجربہ وہاں دہرایا- 00:05:47.507 --> 00:05:49.794 وہاں ٹھہرنے کی جگہ نہیں تھی، اس لیے میں نے کمپیوٹر کو لگایا 00:05:49.794 --> 00:05:51.994 پھر میں چلا گیا، میں دو ماہ بعد واپس آیا، 00:05:51.994 --> 00:05:53.689 میں نے بچوں کو اس پر گیمز کھیلتے ہوئے پایا- NOTE Paragraph 00:05:53.689 --> 00:05:54.640 جب انہوں نے مجھے دیکھا، تو کہا، 00:05:54.640 --> 00:05:57.122 "ہمیں ایک تیز پروسیسر اور بہتر ماؤس چاہیے-" NOTE Paragraph 00:05:57.122 --> 00:06:01.416 (ہنسی) NOTE Paragraph 00:06:01.416 --> 00:06:04.825 تو میں نے کہا، " تمہیں یہ باتیں کیسے معلوم؟" NOTE Paragraph 00:06:04.825 --> 00:06:07.280 تو انہوں نے مجھے بڑی دلچسپ بات کہی- 00:06:07.280 --> 00:06:08.945 اکھڑے ہوئے لہجے میں، انہوں نے کہا، 00:06:08.945 --> 00:06:11.498 "آپ نے ہمیں ایک ایسی مشین دی جو صرف انگریزی میں کام کرتی ہے، 00:06:11.498 --> 00:06:17.583 تو ہمیں خود کو انگریزی پڑھنا پڑی تاکہ اسے استعمال کر سکیں-" (ہنسی) 00:06:17.583 --> 00:06:19.560 استاد کے طور پر، یہ پہلا موقع تھا کہ، 00:06:19.560 --> 00:06:24.651 میں نے یہ الفاظ "خود کو پڑھانے" کے بارے میں اتنے معصومانہ طریقے سے سنے- NOTE Paragraph 00:06:24.651 --> 00:06:28.253 یہ ان سالوں کی چند جھلکیاں ہیں- 00:06:28.253 --> 00:06:30.900 یہ پہلے دن کی جھلکیاں ہیں 'ہول ان دی وال' کے پاس- 00:06:30.900 --> 00:06:33.138 دائیں طرف نظر آنے والا ایک آٹھ سالہ بچہ ہے- 00:06:33.138 --> 00:06:38.858 اسکے ساتھ اسکی شاگرد ہے- وہ چھ سال کی ہے - 00:06:38.858 --> 00:06:42.455 اور وہ اسکو انٹرنیٹ کا استعمال سکھا رہا ہے- 00:06:42.455 --> 00:06:45.741 اب بڑھتے ہیں ملک کے دوسرے حصوں کی طرف، 00:06:45.741 --> 00:06:48.024 میں نے یہ تجربہ بار بار دہرایا، 00:06:48.024 --> 00:06:51.469 اور ہمیں ہر دفعہ بالکل ایک جیسے نتائج ملے- 00:06:51.469 --> 00:06:55.396 ['ہول ان دی وال' کی فلم- 1999"] 00:06:55.396 --> 00:06:59.661 ایک آٹھ سالہ بچی اپنی بڑی بہن کو بتا رہی ہے کہ کیا کرنا ہے- 00:07:04.460 --> 00:07:10.017 اور آخر میں ایک لڑکی جو مراٹھی میں بتا رہی ہے کہ یہ کیا ہے، 00:07:10.017 --> 00:07:14.266 اور اس نے کہا، " اسکے اندر پروسیسر ہے-" NOTE Paragraph 00:07:14.266 --> 00:07:16.759 پھر میں نے اشاعت شروع کی- 00:07:16.759 --> 00:07:19.314 میں نے اشاعت ہر جگہ کی- میں نے ہر چیز لکھی اور پیمائش کی، 00:07:19.314 --> 00:07:21.516 اور میں نے یہ کہا کہ، نو ماہ کے اندر، بچوں کے ایک گروپ کو 00:07:21.516 --> 00:07:24.214 کمپیوٹر کے ساتھ اکیلا چھوڑ دیا جائے، چاہے وہ جو بھی زبان بولتے ہوں 00:07:24.214 --> 00:07:28.729 تو وہ مغرب میں ایک آفس سیکریٹری کے معیار تک پہنچ سکتے ہیں- 00:07:28.729 --> 00:07:33.489 اور یہ میں نے بار بار ہوتے ہوئے دیکھا ہے- NOTE Paragraph 00:07:33.489 --> 00:07:36.221 لیکن میں جاننا چاہتا تھا کہ وہ اور کیا کر سکتے تھے 00:07:36.221 --> 00:07:38.461 اگر وہ ابھی سے اتنا کچھ کر سکتے تھے؟ 00:07:38.461 --> 00:07:40.989 میں نے دوسرے مضامین کے ساتھ تجربات شروع کیے- 00:07:40.989 --> 00:07:43.957 مثال کے طور پر ان میں سے ایک، انگریزی تلفّظ کا تھا- 00:07:43.957 --> 00:07:46.405 جنوبی انڈیا میں ایک کمیونٹی ہے جن کے بچوں کی 00:07:46.405 --> 00:07:49.173 انگریزی کا تلفّظ بہت خراب ہے، 00:07:49.173 --> 00:07:52.693 اور انکو اپنی نوکریاں بہتر کرنے کے لیے تلفّظ بہتر کرنا ضروری تھا- 00:07:52.693 --> 00:07:56.771 میں نے انکو ایک بول کر ٹائپ کرنے والا پروگرام (سپیچ ٹو ٹیکسٹ) دیا، 00:07:56.771 --> 00:08:00.045 اور میں نے کہا، "اس وقت تک بولتے رہو جب تک یہ تمہاری آواز کو ٹائپ کرنا شروع نہ کر دے-" 00:08:00.045 --> 00:08:04.677 (ہنسی) 00:08:04.677 --> 00:08:09.861 انہوں نے ایسا ہی کیا، اور یہ اسکی جھلکیاں ہیں- NOTE Paragraph 00:08:09.861 --> 00:08:15.373 کمپیوٹر: آپ سے مل کر خوشی ہوئی- بچہ: آپ سے مل کر خوشی ہوئی- NOTE Paragraph 00:08:15.373 --> 00:08:17.644 سگانا مترا: اس نوجوان لڑکی کے چہرے پر اس کو ختم کرنے کی وجہ یہ ہے 00:08:17.644 --> 00:08:21.461 میرا اندازہ ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگ اس سے واقف ہونگے- 00:08:21.461 --> 00:08:24.957 اب یہ لڑکی حیدرآباد میں ایک کال سینٹر پر کام کر رہی ہے- 00:08:24.957 --> 00:08:29.679 اور شاید آپ میں سے بہت سارے لوگوں کو کریڈٹ کارڈ کے بل کے متعلق بہت تنگ کیا ہوگا 00:08:29.679 --> 00:08:34.452 اور وہ بھی بہت ہی صاف انگریزی لہجے میں۔ NOTE Paragraph 00:08:34.452 --> 00:08:38.829 پھر لوگوں نے پوچھا، یہ سلسلہ کہاں تک جا ئے گا؟ 00:08:38.829 --> 00:08:40.399 اور یہ کہاں جا کر رکتا ہے؟ 00:08:40.399 --> 00:08:43.762 میں نے سوچا میں اپنے ہی دلیل کو غلط ثابت کرونگا 00:08:43.762 --> 00:08:46.266 ایک عجیب تجویز بنا کر- 00:08:46.266 --> 00:08:50.154 میں نےایک سائنسی اندازہ لگایا، ایک مضحکہ خیز سائنسی اندازہ - 00:08:50.154 --> 00:08:51.958 تامل جنوبی انڈیا کی زبان ہے، اور میں نے کہا، 00:08:51.958 --> 00:08:54.603 کیا تامل بولنے والے بچے جو جنوبی انڈیا کے گاؤں میں رہتے ہوں 00:08:54.603 --> 00:08:58.108 ڈی این اے ریپلیکیشن کی باییوٹیکنالوجی کو سمجھ سکتے ہیں 00:08:58.108 --> 00:09:00.355 ایک سڑک کنارے لگے ہوئے کمپیوٹر سے؟ 00:09:00.355 --> 00:09:02.540 اور میں نے کہا، میں ان کو جانچوں گا- ان کو صفر ملے گا- 00:09:02.540 --> 00:09:05.594 میں دو ماہ گزاروں گا، میں اس کو دو ماہ کے لئے چھوڑدوں گا، 00:09:05.594 --> 00:09:07.898 میں واپس جاؤں گا، ان کو دوبارہ صفر ملے گا- 00:09:07.898 --> 00:09:12.254 اور پھر میں لیب واپس جا کر کہوں گا، ہمیں ٹیچرز چاہیے- 00:09:12.254 --> 00:09:16.317 مجھے ایک گاؤں ملا- اس کو کلّی کپپم کہتے تھے جنوبی انڈیا میں- 00:09:16.317 --> 00:09:18.994 میں نے 'ہول ان دی وال' کمپیوٹر وہاں لگاۓ، 00:09:18.994 --> 00:09:22.681 اںٹرنیٹ سے ڈی این اے ریپلیکیشن سے متعلق بہت سا مواد ڈاؤن لوڈ کیا، 00:09:22.681 --> 00:09:25.986 جس میں زیادہ تر مواد میری سمجھ سے باہر تھا- NOTE Paragraph 00:09:25.986 --> 00:09:28.963 بچے میرے پاس بھاگے بھاگے آئے، پوچھا، "یہ کیا ہے؟ " NOTE Paragraph 00:09:28.963 --> 00:09:33.971 تو میں نے کہا، " یہ مخصوص عنوان پر ہے، بہت اہم ہے- لیکن یہ سارا انگریزی میں ہے۔" NOTE Paragraph 00:09:33.971 --> 00:09:37.325 تو انہوں نے پوچھا، " ہم کیسے سمجھیں گے اتنے بڑے بڑے انگریزی کے الفاظ 00:09:37.325 --> 00:09:39.403 اور تصویریں اور کیمسٹری؟ " NOTE Paragraph 00:09:39.403 --> 00:09:42.227 تو اب تک میں نے تعلیم دینے کا ایک نیا طریقہ بنالیا تھا، 00:09:42.227 --> 00:09:45.111 تو میں نے اس کو استعمال کیا- میں نے کہا، " مجھے بالکل معلوم نہیں ہے- " 00:09:45.111 --> 00:09:48.306 (ہنسی) 00:09:48.306 --> 00:09:51.256 "اور جو بھی ہو، میں تو جارہا ہوں-" 00:09:51.256 --> 00:09:55.624 (ہنسی) NOTE Paragraph 00:09:55.624 --> 00:09:59.213 تو میں نے ان کو دو ماہ کے لئے چھوڑ دیا- 00:09:59.213 --> 00:10:01.848 ان کو صفر ملا- میں نے ان کا ٹیسٹ لیا تھا- 00:10:01.848 --> 00:10:02.772 میں دو ماہ بعد واپس آیا 00:10:02.772 --> 00:10:06.432 بچے جلوس کی طرح میرے پاس آئے اور کہا، "ہمیں کچھ سمجھ نہیں آیا-" NOTE Paragraph 00:10:06.432 --> 00:10:08.507 تو میں نے کہا، "میں نے کس چیز کی امید باندھی تھی؟ " 00:10:08.507 --> 00:10:12.592 تو میں نے کہا، " اچھا، مگر تمہیں یہ جاننے میں کتنا وقت لگا کہ 00:10:12.592 --> 00:10:15.353 تمھاری سمجھ میں کچھ نہیں آیا ؟ " NOTE Paragraph 00:10:15.353 --> 00:10:17.301 تو انہوں نے کہا، "ہم نے ہار نہیں مانی-" 00:10:17.301 --> 00:10:19.277 ہم ہر روز اسے دیکھتے ہیں-" NOTE Paragraph 00:10:19.277 --> 00:10:21.742 تو میں نے کہا، "کیا! تمہاری سمجھ میں کچھ نہیں آتا 00:10:21.742 --> 00:10:24.446 اور تم اس اسکرین کو دو ماہ تک گھورتے رہے ہو؟ کس لئے؟ " NOTE Paragraph 00:10:24.446 --> 00:10:26.959 تو ایک چھوٹی لڑکی ، جو ابھی آپکو نظر آئے گی، 00:10:26.959 --> 00:10:29.691 اس نے ہاتھ کھڑا کیا، اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی اور تامل میں کہا، 00:10:29.691 --> 00:10:31.888 اس نے کہا، "اس حقیقت کے سوا کہ 00:10:31.888 --> 00:10:35.039 ڈی این اے مالیکیول کے غلط ریپلیکیشن سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، 00:10:35.039 --> 00:10:37.560 ہمیں کوئی اور چیز سمجھ ہی نہیں آئی-" NOTE Paragraph 00:10:37.560 --> 00:10:43.272 (ہنسی) (تالیاں) NOTE Paragraph 00:10:43.272 --> 00:10:47.392 تو میں نے انکو ٹیسٹ کیا- 00:10:47.392 --> 00:10:50.664 اور مجھے ایک ناممکن رزلٹ ملا، زیرو سے 30 فیصد 00:10:50.664 --> 00:10:52.968 دوماہ میں اور شدید گرمی میں 00:10:52.968 --> 00:10:56.408 جہاں کمپیوٹر ایک درخت کے نیچے تھا، اور ایسی زبان میں جو انکو معلوم نہیں تھی 00:10:56.408 --> 00:10:59.480 اور ایک ایسے کام کرنے میں، جو ان کی عمر سے دس سال آگے کا تھا- 00:10:59.480 --> 00:11:04.857 عجیب - لیکن مجھے تو وکٹورین روایات کے مطابق چلنا تھا- 00:11:04.857 --> 00:11:08.257 30 فیصد فیل ہوتا ہے- 00:11:08.257 --> 00:11:11.193 تو میں انکو کیسے پاس کرواؤں؟ مجھے ان کو 20 مزید نمبر دلوانے تھے- 00:11:11.193 --> 00:11:16.030 مجھے کوئی ٹیچر نہیں ملا- مجھے ملا تو ان کی ایک دوست، 00:11:16.030 --> 00:11:18.416 ایک 22 سالہ لڑکی جو ایک اکاؤنٹنٹ تھی 00:11:18.416 --> 00:11:20.864 اور وہ ہر وقت ان کے ساتھ کھیلتی تھی- NOTE Paragraph 00:11:20.864 --> 00:11:22.985 تو میں نے اس لڑکی سے پوچھا، " کیا تم ان کی مدد کر سکتی ہو؟" NOTE Paragraph 00:11:22.985 --> 00:11:25.256 تو اس نے کہا، " بالکل نہیں-" 00:11:25.256 --> 00:11:28.333 میں نے اسکول میں سائنس نہیں پڑھی- مجھے نہیں معلوم 00:11:28.333 --> 00:11:32.862 وہ کیا کرتے ہیں سارا دن درخت کے نیچے- میں آپ کی مدد نہیں کرسکتی-" NOTE Paragraph 00:11:32.862 --> 00:11:37.393 میں نے کہا، "میں تمہیں بتاتا ہوں- تم دادی والا کام کرو-" NOTE Paragraph 00:11:37.393 --> 00:11:38.723 تو اس نے کہا، "وہ کیا ہے؟ " NOTE Paragraph 00:11:38.723 --> 00:11:40.110 میں نے کہا، " انکے پیچھے کھڑی ہو جاؤ- 00:11:40.110 --> 00:11:41.716 اور جب بھی وہ کچھ کریں، تم صرف اتنا کہنا، 00:11:41.732 --> 00:11:44.513 ارے، واہ، یہ تم نے کیسے کیا؟ 00:11:44.529 --> 00:11:47.625 اگلا صفحہ کیا ہے؟ ارے جب میں تمہاری عمر کی تھی تو ایسا کبھی بھی نہ کر پاتی-" 00:11:47.625 --> 00:11:50.547 وہی کام جو دادیاں کرتی ہیں-" NOTE Paragraph 00:11:50.547 --> 00:11:52.721 تو اس نے یہ کام مزید دو ماہ تک کیا- 00:11:52.721 --> 00:11:55.635 اور بچوں کا رزلٹ 50 فیصد تک چلا گیا- 00:11:55.635 --> 00:11:57.289 کلّی کپم پہنچ گیا تھا 00:11:57.289 --> 00:11:59.167 نئی دہلی میں میری نگرانی میں چلنے والے اسکول کے قریب، 00:11:59.167 --> 00:12:03.303 ایک امیر اسکول جس میں ایک تربیت یافتہ بایوٹیکنالوجی کا ٹیچر تھا- 00:12:03.303 --> 00:12:08.140 جب میں نے وہ گراف دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ کھیل کے میدان کو ہموار کرنے کا طریقه موجود ہے- NOTE Paragraph 00:12:08.140 --> 00:12:10.236 یہ ہے کلّی کپم- NOTE Paragraph 00:12:10.236 --> 00:12:18.431 (بچوں کے بولنے کی آواز) نیورانز ... کمیونیکیشن- NOTE Paragraph 00:12:18.431 --> 00:12:22.122 میں نے کیمرے کا زاویہ صحیح نہیں رکھا- وہ عام طرح کی ویڈیو ہے، 00:12:22.122 --> 00:12:24.618 لیکن وہ جو کہہ رہی تھی، شاید آپ اس کو سن پاۓ ہونگے، 00:12:24.618 --> 00:12:27.025 نیورانز کے بارے میں، اور اس کے ہاتھ اس طرح سے تھے، 00:12:27.025 --> 00:12:30.581 اور وہ کہہ رہی تھی نیورانز کمیونیکیٹ کرتے ہیں- 00:12:30.581 --> 00:12:33.925 12 سال کی عمر میں- NOTE Paragraph 00:12:33.925 --> 00:12:37.135 تو مستقبل کی نوکریاں کیسی ہونگی؟ 00:12:37.135 --> 00:12:39.426 ہاں، آج کی جو ہیں ان کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ وہ کسی ہیں- 00:12:39.426 --> 00:12:41.764 اور مستقبل میں کیسے سیکھا جاۓ گا؟ ہم جانتے ہیں آج کس طرح سیکھا جاتا ہے، 00:12:41.764 --> 00:12:44.817 بچے ایک ہاتھ میں موبائل فون پر مصروف ہیں 00:12:44.817 --> 00:12:48.590 اور پھر دوسرے ہاتھ میں کتابیں اٹھاۓ بیزاری کے ساتھ اسکول جا رہے ہوتے ہیں- NOTE Paragraph 00:12:48.590 --> 00:12:52.549 کل یہ کیسے ہو گا- 00:12:52.549 --> 00:12:57.449 کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ہمیں اسکول جانا ہی نہ پڑے؟ 00:12:57.449 --> 00:13:00.989 کیا ایسا ہوسکتا ہے، کہ آپ جب بھی کوئی چیز جاننا چاہیں، 00:13:00.989 --> 00:13:04.309 آپ دو منٹ میں جان جائیں؟ 00:13:04.309 --> 00:13:08.414 کیا ایسا ہوسکتا ہے -- ایک قدرے نقصاندہ سوال، 00:13:08.414 --> 00:13:11.206 ایک سوال جو نکولاس نیگروپونٹے نے مجھ سے پوچھا تھا -- 00:13:11.206 --> 00:13:14.245 کیا ایسا ہوگا کہ ہم بڑرہے ہیں یا شاید 00:13:14.245 --> 00:13:17.605 مستقبل میں کسی چیز کی جانکاری غیرضروری ہو جاۓ گی؟ 00:13:17.605 --> 00:13:20.138 لیکن یہ برا ہوگا- ہم تو ہوموسیپین ہیں- 00:13:20.138 --> 00:13:24.055 جانکاری، ہمیں بندروں سے مختلف کرتی ہے- 00:13:24.055 --> 00:13:25.832 لیکن اس کو ذرا اس نظر سے دیکھیں- 00:13:25.832 --> 00:13:28.378 اس میں قدرت کو 100 ملین سال لگے 00:13:28.378 --> 00:13:30.514 کہ وہ ایک بندرکو اٹھ کر چلنا سکھائے 00:13:30.514 --> 00:13:32.698 اور ہوموسپین بنائے- 00:13:32.698 --> 00:13:36.394 اور ہمیں صرف 10 ہزار سال لگے کہ ہم جانکاری کو غیرضروری کردیں- 00:13:36.394 --> 00:13:38.576 یہ زبردست کامیابی ہے- 00:13:38.576 --> 00:13:42.603 لیکن ہمیں اس کو اپنے مستقبل کا حصہ بنانا ہوگا- NOTE Paragraph 00:13:42.603 --> 00:13:45.562 حوصلہ افزائی اس کام کی کنجی ہے- 00:13:45.562 --> 00:13:46.772 اگر آپ 'کپم' کو دیکھیں، 00:13:46.772 --> 00:13:49.586 اور میرے سارے تجربات کو دیکھیں جو میں نے کیے، 00:13:49.586 --> 00:13:56.721 تو یہ صرف کہہ رہا تھا، "واہ جی واہ"، سیکھنے کے عمل کو سلام پیش کررہا تھا- NOTE Paragraph 00:13:56.721 --> 00:13:59.115 اس کا ثبوت نیوروسائنس میں بھی موجود ہے- 00:13:59.115 --> 00:14:02.317 ہمارے دماغ کا ریپٹیلین حصہ، جو کہ دماغ کے مرکز میں موجود ہے، 00:14:02.317 --> 00:14:06.053 جب یہ خطرے میں ہوتا ہے، تو یہ مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے، 00:14:06.053 --> 00:14:09.731 یہ پری-فرنٹل کورٹیکس کو بھی بند کر دیتا ہے، جہاں سیکھنے کا عمل ہوتا ہے، 00:14:09.731 --> 00:14:12.475 یہ ان سب کو بند کر دیتا ہے- 00:14:12.475 --> 00:14:16.623 سزا اور امتحان خطرے کے طور پر لیے جاتے ہیں- 00:14:16.623 --> 00:14:20.248 ہم اپنے بچوں کے اس سیکھنے کے عمل کو بند کرکے، 00:14:20.248 --> 00:14:22.944 ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ "کارکردگی" دکھائیں- 00:14:22.944 --> 00:14:26.425 ان لوگوں نے ایسا نظام کیوں بنایا تھا؟ 00:14:26.425 --> 00:14:28.071 کیونکہ اسکی ضرورت تھی- 00:14:28.071 --> 00:14:30.656 سلطنتوں کے زمانے میں ایک وقت ایسا گزرا ہے 00:14:30.656 --> 00:14:34.926 جب آپ کو ایسے لوگوں کی ضرورت تھی جو کہ خطرے کے وقت کارکردگی دکھائیں- 00:14:34.926 --> 00:14:37.193 جب آپ جنگی خندق میں تن تنہا کھڑے ہوں، 00:14:37.193 --> 00:14:41.224 اگر زندہ بچ جائیں، تو آپ ٹھیک ہیں، آپ کامیاب ہیں- 00:14:41.224 --> 00:14:44.197 اور اگر آپ نہ کر سکیں، تو آپ ناکام تھے- 00:14:44.197 --> 00:14:46.853 لیکن آج سلطنتوں کا دور گزر چکا ہے- 00:14:46.853 --> 00:14:50.491 ہمارے دور میں تخلیقی عمل کو کیا ہوتا ہے؟ 00:14:50.491 --> 00:14:53.506 ہمیں اس توازن کو واپس لانا ہوگا 00:14:53.506 --> 00:14:56.915 خطرے سے واپس خوشی کی طرف- NOTE Paragraph 00:14:56.915 --> 00:15:00.867 میں برطانوی دادیوں کی تلاش میں انگلینڈ واپس آیا تھا- 00:15:00.867 --> 00:15:03.884 میں نے اخباروں میں اشتہار لگوائے، 00:15:03.884 --> 00:15:07.304 اگر آپ ایک برطانوی دادی ہیں، آپ کے پاس براڈ بینڈ انٹر نیٹ اور ویب کیمرا ہے، 00:15:07.304 --> 00:15:10.531 کیا آپ مجھے اپنے وقت میں سے ہر ہفتے ایک گھنٹہ مفت دے سکتی ہیں؟ 00:15:10.531 --> 00:15:12.643 مجھے پہلے دو ہفتوں میں 200 جواب آئے- 00:15:12.643 --> 00:15:17.551 میں اس کائنات میں اکیلا سب سے زیادہ برطانوی دادیوں کو جانتا ہوں- (ہنسی) 00:15:17.551 --> 00:15:21.366 انکو ہم ' گرینی کلاؤڈ ' کہتے ہیں- 00:15:21.366 --> 00:15:23.096 گرینی کلاؤڈ انٹرنیٹ پر موجود ہے- 00:15:23.096 --> 00:15:27.470 جب بھی کسی بچے کو ضرورت ہوتی ہے، ہم ایک دادی کو فی الفور بھیجتے ہیں- 00:15:27.470 --> 00:15:31.039 وہ اسکائیپ کے ذریعے پہنچتی ہے اور چیزیں سلجھاتی ہے- 00:15:31.039 --> 00:15:34.658 میں نے ان کو یہ کام ڈگلز نامی ایک گاؤں سے کرتے ہوئے دیکھا ہے 00:15:34.658 --> 00:15:36.703 جو کہ شمال مغربی انگلینڈ میں ہے، 00:15:36.703 --> 00:15:40.007 اور دوسری طرف تامل ناڈو، انڈیا میں ایک گاؤں تھا، 00:15:40.007 --> 00:15:42.247 6000 میل کی دوری پر- 00:15:42.247 --> 00:15:45.823 وہ یہ عرصہ دراز پرانے آزمودہ نسخے سے کرتی ہے- 00:15:45.823 --> 00:15:47.538 " شش-" 00:15:47.538 --> 00:15:50.263 ٹھیک ہے؟ NOTE Paragraph 00:15:50.263 --> 00:15:51.799 اس کو دیکھو- NOTE Paragraph 00:15:51.799 --> 00:15:56.055 دادی: تم مجھے نہیں پکڑ سکتے- اس کو تم کہو- 00:15:56.055 --> 00:15:59.823 تم مجھے نہیں پکڑ سکتے- NOTE Paragraph 00:15:59.823 --> 00:16:02.791 بچے: تم مجھے نہیں پکڑ سکتے- NOTE Paragraph 00:16:02.791 --> 00:16:08.373 دادی: میں ایک جنجر بریڈ بنانے والا آدمی ہوں- بچے: میں ایک جنجر بریڈ بنانے والا آدمی ہوں- NOTE Paragraph 00:16:08.373 --> 00:16:12.963 دادی: شاباش! بہت اچھے- NOTE Paragraph 00:16:12.963 --> 00:16:15.421 مترا: تو آئیں دیکھیں یہاں کیا ہو رہا ہے؟ 00:16:15.421 --> 00:16:17.265 میں سوچتا ہوں ہمیں کس چیز کا مشاہدہ کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ 00:16:17.265 --> 00:16:19.646 ہمیں سیکھنے کے عمل کو دیکھنا چاہیے 00:16:19.646 --> 00:16:24.234 ایک تعلیمی خود انتظامی عمل کے نتیجے کے طور پر- 00:16:24.234 --> 00:16:27.079 اگر ہم تعلیمی عمل کو موقع دیں خود انتظامی کا، 00:16:27.079 --> 00:16:29.570 تو سیکھنے کا عمل ابھرتا ہے- 00:16:29.570 --> 00:16:31.963 یہ سیکھنے کے عمل کو کروانے کی بات نہیں ہے- 00:16:31.963 --> 00:16:34.179 بلکہ یہ سیکھنے کے عمل کو خود سے ہونے کا موقع دینے کی بات ہے- 00:16:34.179 --> 00:16:37.452 ٹیچر کا کام اس عمل کو شروع کرنے کا ہے 00:16:37.452 --> 00:16:40.171 اور پھر اس کو پیچھے ہٹ کر حیرانی 00:16:40.171 --> 00:16:42.539 سے دیکھنا چاہیے جب سیکھنے کا عمل ہو- 00:16:42.539 --> 00:16:45.492 میرے خیال میں یہ انہی سب باتوں کی طرف اشارہ کر رہا ہے- NOTE Paragraph 00:16:45.492 --> 00:16:48.244 لیکن ہمیں کیسے معلوم ہوگا؟ اور ہم کیسے جان پائیں گے؟ 00:16:48.244 --> 00:16:49.919 تو، میرا ارادہ ہے کہ میں تعمیر کروں 00:16:49.919 --> 00:16:53.220 ان خود انتظامی سیکھنے کے عوامل کے ماحول کا - 00:16:53.220 --> 00:16:56.905 بنیادی طور پر یہ براڈبینڈ، اشتراک 00:16:56.905 --> 00:16:59.298 اور حوصلہ افزائی ہیں، مل ملاکر- 00:16:59.298 --> 00:17:01.004 میں نے اس کو بہت سارے اسکولوں میں کرکے دیکھا ہے- NOTE Paragraph 00:17:01.004 --> 00:17:03.539 اس کو پوری دنیا میں کرکے دیکھا گیا ہے، اور ٹیچر 00:17:03.539 --> 00:17:07.165 پیچھے رہ کر پوچھتے ہیں، " یہ خود بخود ہوتا ہے؟ " NOTE Paragraph 00:17:07.165 --> 00:17:10.282 اور میں نے کہا ، " ہاں یہ خود ہوتا ہے"- " آپ کو معلوم کیسے ہوا؟ " NOTE Paragraph 00:17:10.282 --> 00:17:13.775 میں نے کہا، " آپ یقین نہیں کریں گے ان بچوں کا جنہوں نے مجھے بتایا ہے 00:17:13.775 --> 00:17:16.703 اور یہ کہ وہ کس جگہ سے تعلق رکھتے ہے-" NOTE Paragraph 00:17:16.703 --> 00:17:19.447 یہ ہے ایس-او-ایل-ای کام کرتے ہوئے- NOTE Paragraph 00:17:19.447 --> 00:17:25.556 (بچے باتیں کرتے ہوئے) NOTE Paragraph 00:17:25.556 --> 00:17:31.845 یہ انگلینڈ میں ہے- 00:17:31.845 --> 00:17:35.611 اس کا کام امن و امان قائم کرنا ہے، 00:17:35.611 --> 00:17:44.126 یاد رہے، کوئی ٹیچر موجود نہیں ہے- NOTE Paragraph 00:17:46.096 --> 00:17:49.999 لڑکی: ایلیکٹرانز کی تعداد پروٹانز کی تعداد کے برابر نہیں ہے-- سگاتا مترا : آسٹریلیا 00:17:49.999 --> 00:17:56.734 لڑکی: -- یہ اس کو ایک کل نیگٹیو یا پازیٹو چارج دے گا- 00:17:56.734 --> 00:18:00.318 کسی آیون پر کل چارج برابر ہوتا ہے پروٹانز کی تعداد کو 00:18:00.318 --> 00:18:03.611 الیکٹرانز کی تعداد سے تفریق دینے کے بعد، اس آیون میں- NOTE Paragraph 00:18:03.611 --> 00:18:06.660 سگاتا مترا: اپنے زمانے سے آگے- NOTE Paragraph 00:18:06.660 --> 00:18:10.263 تو ایس-او-ایل-ای ، میرے خیال میں ہمیں بڑے سوالوں پر مبنی نصاب کی ضرورت ہے- 00:18:10.263 --> 00:18:12.469 آپ نے اس کے بارے میں بھی سنا ہے- اور آپ کو معلوم ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے- 00:18:12.469 --> 00:18:15.870 ایک وقت تھا جب پتھر کے دور میں، مرد اور خواتین 00:18:15.870 --> 00:18:17.974 بیٹھ کر آسمان کی طرف دیکھتے تھے اور کہتے تھے، 00:18:17.974 --> 00:18:20.453 " یہ دمکتی ہوئی روشنیاں کیا ہیں؟ " 00:18:20.453 --> 00:18:25.247 انہوں نے سب سے پہلا نصاب بنایا تھا، لیکن ہم نے ان حیرانکں سوالوں کو کھودیا ہے- 00:18:25.247 --> 00:18:29.377 ہم اس کو ایک زاویہ کے ٹینجینٹ تک لے آئیں ہیں- 00:18:29.377 --> 00:18:33.085 لیکن یہ اتنا دلچسپ نہیں ہے- 00:18:33.085 --> 00:18:36.046 اس کو اگر ایک نو سالہ بچے کے سامنے رکھیں تو ہم کہیں گے، 00:18:36.046 --> 00:18:39.199 " اگر ایک خلائی پتھر زمین کی طرف آرہا ہے تو 00:18:39.199 --> 00:18:42.597 تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ یہ زمین سے ٹکرائے گا یا نہیں؟ " 00:18:42.597 --> 00:18:45.157 اور اگر وہ کہے، " کیا؟ کیسے؟ " 00:18:45.157 --> 00:18:48.142 آپ کہیں گے، " ایک جادوئی لفظ ہے- اسے زاویہ کا ٹینجینٹ کہتے ہیں، " 00:18:48.142 --> 00:18:51.013 اور آپ اس کو اکیلا چھوڑ دیں- وہ خود معلوم کرلے گا- NOTE Paragraph 00:18:51.013 --> 00:18:55.471 تو یہ چند تصویریں ایس-او-ایل-ای سے ہیں- 00:18:55.471 --> 00:19:01.060 میں نے بہت ہی عجیب سوالات استعمال کیے ہیں -- 00:19:01.060 --> 00:19:05.348 " دنیا کی شروعات کب ہوئی؟ یہ کیسے ختم ہوگی" ؟ -- 00:19:05.348 --> 00:19:07.293 نو سالہ بچوں پر- 00:19:07.293 --> 00:19:10.269 اس کلپ کا تعلق ہے اس ہوا کی تبدیلی سے جب ہم سانس لیتے ہیں- 00:19:10.269 --> 00:19:15.227 یہ بچوں نے کیا ہے ٹیچر کی مدد کے بغیر- 00:19:15.227 --> 00:19:17.611 ٹیچر صرف سوال کرتی ہے، 00:19:17.611 --> 00:19:21.275 اور پھر وہ پیچھے کھڑی رہتی ہے اور جواب سے معترف ہوتی ہے- NOTE Paragraph 00:19:21.275 --> 00:19:25.011 تو میری خواہش کیا ہے؟ 00:19:25.011 --> 00:19:27.227 میری خواہش ہے 00:19:27.227 --> 00:19:31.541 کہ ہم سیکھنے کے عمل کے مستقبل کو تشکیل دیں- 00:19:31.541 --> 00:19:33.507 ہم فالتو پرزے نہیں بننا چاہتے 00:19:33.507 --> 00:19:35.899 کسی بڑے انسانی کمپیوٹر کے ، ہے ناں؟ 00:19:35.899 --> 00:19:39.555 تو ہمیں سیکھنے کے عمل کے مستقبل کو تشکیل دینا ہوگا- 00:19:39.555 --> 00:19:41.191 اور اس کے لیے مجھے -- ذرا ٹھہریے، 00:19:41.191 --> 00:19:43.891 مجھے اس اہم بیان کے الفاظ ٹھیک طرح سے بولنے ہوں گے، 00:19:43.891 --> 00:19:46.535 آپ جانتے ہیں کہ یہ بات بہت اہم ہے- 00:19:46.535 --> 00:19:48.851 میری خواہش ہے کہ ہم مدد کریں سیکھنے کے عمل کے مستقبل کو تشکیل دینے میں 00:19:48.851 --> 00:19:51.085 دنیا بھر کے بچوں کی مدد کرکے 00:19:51.085 --> 00:19:54.131 کہ وہ اپنے تجسس اور اپنی ملکر کام کرنے کی صلاحیت کو استعمال میں لائیں- 00:19:54.131 --> 00:19:56.363 میری اس اسکول کو بنانے میں مدد کریں- 00:19:56.363 --> 00:19:59.699 یہ ' اسکول ان دی کلاؤڈ ' کہلاۓ گا- 00:19:59.699 --> 00:20:04.772 یہ ایک ایسا اسکول ہوگا جس میں بچے دانائی کی مہمات پر نکلیں گے 00:20:04.772 --> 00:20:08.629 ان بڑے سوالات سے حوصلہ افزا ہوکر ، جو ان کے ثالثوں نے کیے ہوں گے- 00:20:08.629 --> 00:20:10.900 میں اس کو اس طرح کرنا چاہتا ہوں کہ 00:20:10.900 --> 00:20:15.260 ایک مرکز بناؤں جہاں میں اس پر تحقیق کر سکوں- 00:20:15.260 --> 00:20:18.060 وہ مرکز ایسا ہوگا جو حقیقت میں بغیر انسان کے چلے گا- 00:20:18.060 --> 00:20:19.827 صرف ایک دادی ہوگی 00:20:19.827 --> 00:20:22.268 جو صحت اور حفاظتی امور کی نگرنی کرتی ہوگی- 00:20:22.268 --> 00:20:23.701 یہ باقی سارا کلاؤڈ سے ہوگا- 00:20:23.701 --> 00:20:25.616 بتیاں آن اور آف بھی کلاؤڈ سے ہوں گی، 00:20:25.616 --> 00:20:27.644 وغیرہ، وغیرہ، ہر کام کلاؤڈ سے ہوگا- NOTE Paragraph 00:20:27.644 --> 00:20:30.869 لیکن میں آپ سے ایک اور کام لینا چاہتا ہوں- 00:20:30.869 --> 00:20:33.628 آپ خود انتظامی سیکھنے کے عمل کے ماحول کو 00:20:33.628 --> 00:20:38.644 گھر پر، اسکولوں میں، اسکولوں سے باہر، کلبوں میں کرسکتے ہیں- 00:20:38.644 --> 00:20:40.772 یہ بہت آسان ہے- اس پر ایک بڑی اچھی دستاویز 00:20:40.772 --> 00:20:42.660 ٹیڈ نے بنائی ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ یہ کس طرح کرنا ہے- 00:20:42.660 --> 00:20:46.036 اگر آپ کرنا چاہیں تو برائے مہربانی اس کو کریں 00:20:46.036 --> 00:20:48.401 پانچوں براعظموں میں 00:20:48.401 --> 00:20:50.612 اور مجھے اس کا ڈیٹا بھیج دیں، 00:20:50.612 --> 00:20:54.116 پھر میں اس کو اکٹھا کر کے، 'اسکول آف کلاؤڈز' میں منتقل کردوں گا، 00:20:54.116 --> 00:20:57.380 اور بناؤنگا سیکھنے کے عمل کا مستقبل- 00:20:57.380 --> 00:20:59.172 یہ ہے میری خواہش- NOTE Paragraph 00:20:59.172 --> 00:21:00.595 اور ایک آخری بات- 00:21:00.595 --> 00:21:03.188 میں آپ کو ہمالیہ کی چوٹی پر لے جاؤنگا- 00:21:03.188 --> 00:21:06.491 12000 فٹ کی بلندی پر جہاں ہوا کم ہے، 00:21:06.491 --> 00:21:09.476 وہاں میں نے ایک دفعہ 'ہول ان دی وال' کمپیوٹر بناۓ تھے، 00:21:09.476 --> 00:21:10.931 اور بچے وہاں جمع ہو گئے تھے- 00:21:10.931 --> 00:21:13.828 اور وہاں ایک چھوٹی سی بچی تھی جو ہر جگہ میرے پیچھے چل رہی تھی- NOTE Paragraph 00:21:13.828 --> 00:21:18.544 اور میں نے اس کو کہا، " تم جانتی ہو، میں چاہتا ہوں کہ میں ہر شخص، ہر بچے کو کمپیوٹر دے دوں- 00:21:18.544 --> 00:21:20.945 مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کروں؟ " 00:21:20.945 --> 00:21:24.976 اور میں چپکے سے اس کی تصویر لینے کی کوشش کررہا تھا- NOTE Paragraph 00:21:24.976 --> 00:21:29.032 اس نے فوراً اپنا ہاتھ ایسے آگے کیا، اور مجھ سے کہا، 00:21:29.032 --> 00:21:30.921 " کر بھی لو- " NOTE Paragraph 00:21:30.921 --> 00:21:42.785 ( ہنسی ) ( تالیاں ) NOTE Paragraph 00:21:42.785 --> 00:21:44.646 میرے خیال میں یہ ایک اچھی نصیحت تھی- 00:21:44.646 --> 00:21:46.714 میں اسکی ہدایت پر عمل کروں گا- میں بات کرنا بند کرتا ہوں- 00:21:46.714 --> 00:21:50.704 شکریہ - بہت بہت شکریہ - 00:21:50.704 --> 00:21:54.455 ( تالیاں ) 00:21:54.455 --> 00:22:02.779 شکریہ - شکریہ - ( تالیاں ) 00:22:02.779 --> 00:22:09.194 بہت بہت شکریہ - واہ - ( تالیاں )