1 00:00:01,274 --> 00:00:06,690 سیکھنے کے عمل کا مستقبل کیا ہوگا؟ 2 00:00:06,690 --> 00:00:08,970 میرے پاس اس کا ایک منصوبہ ہے، 3 00:00:08,970 --> 00:00:12,050 لیکن اس منصوبہ کے بارے میں آپکو بتانے سے قبل، 4 00:00:12,050 --> 00:00:15,020 مجھے آپکو ایک چھوٹی سی کہانی سنانی ہے، 5 00:00:15,020 --> 00:00:17,866 جس سے میری بات سمجھنا آسان ہوجاۓ گا- 6 00:00:17,866 --> 00:00:19,653 میں نے دیکھنے کی کوشش کی کہ 7 00:00:19,653 --> 00:00:23,060 ہم کس طرح اسکولوں میں سیکھتے ہیں ، 8 00:00:23,060 --> 00:00:25,330 یہ طریقہ آیا کہاں سے ہے؟ 9 00:00:25,330 --> 00:00:27,762 اس کے لیے آپ ماضی بعید میں دیکھ سکتے ہیں، 10 00:00:27,762 --> 00:00:31,575 لیکن اگر آپ آج کی تعلیمی نظام کو دیکھیں تو، 11 00:00:31,575 --> 00:00:35,277 اس کا اندازہ لگانا آسان ہوجاۓ گا کہ یہ کہاں سے آیا ہے- 12 00:00:35,277 --> 00:00:39,225 یہ 300 سال پہلے وجود میں آیا، 13 00:00:39,225 --> 00:00:41,442 اور یہ اس دنیا کی آخری 14 00:00:41,442 --> 00:00:44,410 اور سب سے بڑی سلطنت (برطانوی سلطنت) کی طرف سے آیا- 15 00:00:44,410 --> 00:00:46,755 تصور کریں وہ کس طرح نظام چلاتے ہونگے، 16 00:00:46,755 --> 00:00:49,163 پوری دنیا کا نظام چلانے کی کوشش کرنا، 17 00:00:49,163 --> 00:00:52,987 بغیر کمپیوٹر اور اور فون کے، 18 00:00:52,987 --> 00:00:57,119 جس میں کاغذ پر لکھی ہوئی معلومات، 19 00:00:57,119 --> 00:01:00,669 اور بحری جہازوں پر سفر- 20 00:01:00,669 --> 00:01:02,823 لیکن برطانوی لوگوں نے یہ سب واقعی کیا- 21 00:01:02,823 --> 00:01:05,991 اور جو انہوں نے کیا وہ حیران کن تھا- 22 00:01:05,991 --> 00:01:09,303 انہوں نے انسانوں سے بنا ہوا 23 00:01:09,303 --> 00:01:12,359 ایک عالمی کمپیوٹر بنایا- 24 00:01:12,359 --> 00:01:14,152 اور یہ کمپیوٹر ہمارے پاس آج بھی موجود ہے- 25 00:01:14,152 --> 00:01:20,131 اس کو انتظامی بیوروکریسی کی مشین کہتے ہیں- 26 00:01:20,131 --> 00:01:23,458 اور اس مشین کو چلانے کے لئے، 27 00:01:23,458 --> 00:01:26,659 آپکو بہت زیادہ لوگوں کی ضرورت رہتی تھی- 28 00:01:26,659 --> 00:01:31,018 ان کو ایسے انسانوں کو بنانے کے لئے ایک اور مشین بنائی: 29 00:01:31,018 --> 00:01:33,914 اور وہ تھے اسکول۔ 30 00:01:33,914 --> 00:01:36,691 اور یہ اسکول ایسے لوگ پیدا کرتے تھے 31 00:01:36,691 --> 00:01:40,540 جو بعد میں پرزے بن جاتے 32 00:01:40,540 --> 00:01:43,925 بیوروکریسی کی مشین کے- 33 00:01:43,925 --> 00:01:48,315 ان کو بالکل ایک دوسرے کی طرح ہونا ضروری تھا - 34 00:01:48,315 --> 00:01:50,472 ان کو تین چیزوں کا معلوم ہونا ضروری تھا: 35 00:01:50,472 --> 00:01:53,512 انکا خوشخط ہونا ضروری تھا، کیونکہ معلومات ہاتھ سے لکھی جاتی- 36 00:01:53,512 --> 00:01:55,667 انکو پڑھنا آنا ضروری تھا؛ 37 00:01:55,667 --> 00:01:57,946 اور ان کے لئے ضروری تھا کہ وہ ضرب، 38 00:01:57,946 --> 00:02:01,609 تقسیم، جمع اور تفریق کے عمل زبانی کرسکیں- 39 00:02:01,609 --> 00:02:05,136 اور انکا اس حد تک ایک جیسا ہونا ضروری تھا کہ اگر آپ ان میں سے ایک کو نیوزی لینڈ سے 40 00:02:05,136 --> 00:02:07,471 کینیڈا بحری جہاز کے ذریعہ بھیج دیں 41 00:02:07,471 --> 00:02:11,552 تو وہ وہاں جا کر فی الفور کام میں لگ جاۓ- 42 00:02:11,552 --> 00:02:14,421 برطانوی سلطنت کے لوگ اعلی درجہ کے انجنیر تھے- 43 00:02:14,421 --> 00:02:17,910 انہوں نے ایک ایسا نظام ترتیب دیا جو کہ 44 00:02:17,910 --> 00:02:20,365 آج بھی ہمارے ساتھ ہے، 45 00:02:20,365 --> 00:02:24,341 اور یہ ایک ہی طرح کے لوگ پیدا کر رہا ہے 46 00:02:24,341 --> 00:02:29,157 ایک مشین کے لئے جو اب موجود نہیں- 47 00:02:29,157 --> 00:02:32,085 سلطنت رخصت ہوچکی ہے، 48 00:02:32,085 --> 00:02:34,989 تو پھر ہم اس ڈیزائن کا کیا کر رہے ہیں 49 00:02:34,989 --> 00:02:37,358 جو آج بھی ان ایک جیسے لوگوں کو پیدا کرتی ہے، 50 00:02:37,358 --> 00:02:40,261 اور ہم آگے کیا کریں گے 51 00:02:40,261 --> 00:02:44,181 اگر ہم کچھ اور کام لیں گے اس سے؟ 52 00:02:44,181 --> 00:02:45,871 ["اسکول جیسے کہ ہم انہیں جانتے ہیں غیر ضروری ہو چکے ہیں"] 53 00:02:45,871 --> 00:02:47,763 شاید یہ ایک بہت ہی سخت جملہ ہے- 54 00:02:47,763 --> 00:02:51,557 میں نے کہا کہ اسکول جیسے کہ ہم انہیں جانتے ہیں غیر ضروری ہو چکے ہیں- 55 00:02:51,557 --> 00:02:53,291 میں یہ نہیں کہ رہا ہے کہ وہ اب کام نہیں کر رہے ہیں- 56 00:02:53,291 --> 00:02:56,288 یہ کہنا فیشن بن چکا ہے کہ ہماری تعلیم کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے- 57 00:02:56,288 --> 00:02:59,939 یہ ناکارہ نہیں ہے- ان کو کمال مہارت سے بنایا گیا ہے- 58 00:02:59,939 --> 00:03:06,165 بات یہ ہے کہ اب ہمیں اس کی ضرورت نہیں رہی- اس کا وقت گزر گیا ہے- 59 00:03:06,165 --> 00:03:08,572 آج ہمارے پاس کس طرح کی نوکریاں ہیں؟ 60 00:03:08,572 --> 00:03:10,706 کلرکوں کا کام کمپیوٹر کر رہے ہیں- 61 00:03:10,706 --> 00:03:13,237 وہ دفتروں میں ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں- 62 00:03:13,237 --> 00:03:16,442 اور پھر ہمارے پاس لوگ ہیں جو کمپیوٹرز کو ہدایات دیتے ہیں 63 00:03:16,442 --> 00:03:18,919 تاکہ وہ اپنا کلرکوں والا کام کر سکیں- 64 00:03:18,919 --> 00:03:22,183 ان لوگوں کو ضرورت نہیں کہ وہ اپنے ہاتھ سے خوشخط لکھیں- 65 00:03:22,183 --> 00:03:25,215 ان کو دماغ میں حساب کرنے کی ضرورت نہیں ہے- 66 00:03:25,215 --> 00:03:27,487 انکو پڑھنا آنا ضروری ہے- 67 00:03:27,487 --> 00:03:31,637 حقیقت میں، ان کو ضرورت ہے کہ وہ جاننے کے لئے پڑھیں- 68 00:03:31,637 --> 00:03:34,744 یہ تو آج کی بات ہے، اور کل کے بارے میں 69 00:03:34,744 --> 00:03:37,303 ہمیں معلوم ہی نہیں کہ مستقبل میں کام کس طرح کے ہوں گے-- 70 00:03:37,303 --> 00:03:39,947 ھم یہ جانتے ہیں کہ لوگ جہاں سے چاہیں گے، 71 00:03:39,947 --> 00:03:43,145 جب چاہیں گے، جس چیز میں چاہیں گے کام کریں گے- 72 00:03:43,145 --> 00:03:47,333 آج کے اسکول اس دنیا کے لیے ان کو 73 00:03:47,333 --> 00:03:49,876 کیسے تیار کریں گے؟ 74 00:03:49,876 --> 00:03:54,924 میں اس سارے عمل میں حادثاتی طور پر آیا- 75 00:03:54,924 --> 00:03:57,556 میں کمپیوٹر پروگرامنگ سکھاتا تھا 76 00:03:57,556 --> 00:04:00,020 دہلی میں، 14 سال پہلے- 77 00:04:00,020 --> 00:04:03,777 اور جہاں میں کام کرتا تھا، اس کے ساتھ ہی ایک کچی بستی تھی- 78 00:04:03,777 --> 00:04:06,364 اور میں سوچتا تھا کہ کیا یہ بچے 79 00:04:06,364 --> 00:04:08,884 کبھی کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھ پائیں گے؟ 80 00:04:08,884 --> 00:04:11,964 یا ان کو سیکھنا چاہیے کہ نہیں؟ 81 00:04:11,964 --> 00:04:14,581 اسی طرح ہمارے پاس بہت سارے والدین تھے، 82 00:04:14,581 --> 00:04:17,012 امیر لوگ، جن کے پاس کمپیوٹرز تھے، 83 00:04:17,012 --> 00:04:20,143 ،اور جو مجھے بتاتے تھے، "آپ کو معلوم ہے، میرا بیٹا 84 00:04:20,143 --> 00:04:22,332 میرے خیال میں وہ بہت ذہین ہے، 85 00:04:22,332 --> 00:04:25,206 کیونکہ وہ کمپیوٹر سے حیرت انگیز کام سرانجام دیتا ہے- 86 00:04:25,206 --> 00:04:29,182 اور میری بیٹی، وہ تو واقعی بہت ہی زیادہ ذہین ہے-" 87 00:04:29,182 --> 00:04:31,290 اور اسی طرح کی باتیں- تو پھر مجھے خیال آیا، 88 00:04:31,290 --> 00:04:33,086 یہ کیوں ہے کہ صرف تمام امیر لوگوں کے پاس 89 00:04:33,086 --> 00:04:35,227 اتنے زیادہ ذہین بچے پیدا ہوتے ہیں؟ 90 00:04:35,227 --> 00:04:37,142 (ہنسی) 91 00:04:37,142 --> 00:04:39,966 غریبوں نے ایسی کیا غلطی کی ہے؟ 92 00:04:39,966 --> 00:04:42,969 تو پھر میں نے کچی بستی کی دیوار میں ایک سوراخ کیا 93 00:04:42,969 --> 00:04:45,001 جو کہ میرے آفس کے ساتھ ہی تھی، 94 00:04:45,001 --> 00:04:47,745 اور اس میں ایک کمپیوٹر لگا دیا، تاکہ میں دیکھوں کہ کیا ہوتا ہے 95 00:04:47,745 --> 00:04:50,729 اگر میں ایک کمپیوٹر دوں ان بچوں کو جن کو کبھی نہیں مل سکے گا، 96 00:04:50,729 --> 00:04:54,065 جن کو انگریزی نہیں آتی تھی، جن کو انٹرنیٹ کا نہیں معلوم تھا- 97 00:04:54,065 --> 00:04:55,017 بچے بھاگتے ہوئے آئے- 98 00:04:55,017 --> 00:04:57,187 یہ زمین سے تین فٹ اوپر تھا، اور بچوں نے پوچھا، " یہ کیا ہے ؟ " 99 00:04:57,187 --> 00:05:00,171 اور میں نے کہا، "مجھے نہیں معلوم - " 100 00:05:00,171 --> 00:05:02,387 (ہنسی) 101 00:05:02,387 --> 00:05:04,943 انہوں نے پوچھا، " اسکو یہاں کیوں لگایا ہے؟ " 102 00:05:04,943 --> 00:05:06,158 میں نے کہا، "ویسے ہی -" 103 00:05:06,158 --> 00:05:09,167 انہوں نے کہا، " کیا ہم اس کو چھوسکتے ہیں؟ " میں نے کہا، "اگر تم چاہو ۔ " 104 00:05:09,167 --> 00:05:11,544 اور میں وہاں سے چلا گیا - 105 00:05:11,544 --> 00:05:13,288 قریب آٹھ گھنٹے بعد، 106 00:05:13,288 --> 00:05:16,243 ہم نے ان کو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے دیکھا، اور وہ یہ کام ایک دوسرے کو سکھا رہے تھے- 107 00:05:16,243 --> 00:05:18,740 میں نے کہا، "یہ تو ناممکن ہے، کیونکہ۔۔۔ 108 00:05:18,740 --> 00:05:22,281 یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ان کو تو کچھ نہیں آتا-" 109 00:05:22,281 --> 00:05:25,145 میرے ساتھیوں نے کہا، "اسکا حل آسان ہے- 110 00:05:25,145 --> 00:05:27,968 تمہارے طلباء میں سے کوئی قریب سے گزرا ہوگا، 111 00:05:27,968 --> 00:05:30,063 اس نے ان کو ماؤس کا استعمال سکھا دیا ہوگا-" 112 00:05:30,063 --> 00:05:31,586 میں نے کہا ، "ہاں، یہ ہوسکتا ہے-" 113 00:05:31,586 --> 00:05:34,645 تو میں نے یہی تجربہ دہرایا- میں دہلی سے 300 میل دور گیا 114 00:05:34,645 --> 00:05:36,636 ایک بہت دور دراز گاؤں میں 115 00:05:36,636 --> 00:05:40,428 جہاں سے کسی سوفٹ وییر انجینئر کے گزرنے کے امکانات 116 00:05:40,428 --> 00:05:44,844 بہت ہی کم تھے- (ہنسی) 117 00:05:44,844 --> 00:05:47,507 میں نے یہ تجربہ وہاں دہرایا- 118 00:05:47,507 --> 00:05:49,794 وہاں ٹھہرنے کی جگہ نہیں تھی، اس لیے میں نے کمپیوٹر کو لگایا 119 00:05:49,794 --> 00:05:51,994 پھر میں چلا گیا، میں دو ماہ بعد واپس آیا، 120 00:05:51,994 --> 00:05:53,689 میں نے بچوں کو اس پر گیمز کھیلتے ہوئے پایا- 121 00:05:53,689 --> 00:05:54,640 جب انہوں نے مجھے دیکھا، تو کہا، 122 00:05:54,640 --> 00:05:57,122 "ہمیں ایک تیز پروسیسر اور بہتر ماؤس چاہیے-" 123 00:05:57,122 --> 00:06:01,416 (ہنسی) 124 00:06:01,416 --> 00:06:04,825 تو میں نے کہا، " تمہیں یہ باتیں کیسے معلوم؟" 125 00:06:04,825 --> 00:06:07,280 تو انہوں نے مجھے بڑی دلچسپ بات کہی- 126 00:06:07,280 --> 00:06:08,945 اکھڑے ہوئے لہجے میں، انہوں نے کہا، 127 00:06:08,945 --> 00:06:11,498 "آپ نے ہمیں ایک ایسی مشین دی جو صرف انگریزی میں کام کرتی ہے، 128 00:06:11,498 --> 00:06:17,583 تو ہمیں خود کو انگریزی پڑھنا پڑی تاکہ اسے استعمال کر سکیں-" (ہنسی) 129 00:06:17,583 --> 00:06:19,560 استاد کے طور پر، یہ پہلا موقع تھا کہ، 130 00:06:19,560 --> 00:06:24,651 میں نے یہ الفاظ "خود کو پڑھانے" کے بارے میں اتنے معصومانہ طریقے سے سنے- 131 00:06:24,651 --> 00:06:28,253 یہ ان سالوں کی چند جھلکیاں ہیں- 132 00:06:28,253 --> 00:06:30,900 یہ پہلے دن کی جھلکیاں ہیں 'ہول ان دی وال' کے پاس- 133 00:06:30,900 --> 00:06:33,138 دائیں طرف نظر آنے والا ایک آٹھ سالہ بچہ ہے- 134 00:06:33,138 --> 00:06:38,858 اسکے ساتھ اسکی شاگرد ہے- وہ چھ سال کی ہے - 135 00:06:38,858 --> 00:06:42,455 اور وہ اسکو انٹرنیٹ کا استعمال سکھا رہا ہے- 136 00:06:42,455 --> 00:06:45,741 اب بڑھتے ہیں ملک کے دوسرے حصوں کی طرف، 137 00:06:45,741 --> 00:06:48,024 میں نے یہ تجربہ بار بار دہرایا، 138 00:06:48,024 --> 00:06:51,469 اور ہمیں ہر دفعہ بالکل ایک جیسے نتائج ملے- 139 00:06:51,469 --> 00:06:55,396 ['ہول ان دی وال' کی فلم- 1999"] 140 00:06:55,396 --> 00:06:59,661 ایک آٹھ سالہ بچی اپنی بڑی بہن کو بتا رہی ہے کہ کیا کرنا ہے- 141 00:07:04,460 --> 00:07:10,017 اور آخر میں ایک لڑکی جو مراٹھی میں بتا رہی ہے کہ یہ کیا ہے، 142 00:07:10,017 --> 00:07:14,266 اور اس نے کہا، " اسکے اندر پروسیسر ہے-" 143 00:07:14,266 --> 00:07:16,759 پھر میں نے اشاعت شروع کی- 144 00:07:16,759 --> 00:07:19,314 میں نے اشاعت ہر جگہ کی- میں نے ہر چیز لکھی اور پیمائش کی، 145 00:07:19,314 --> 00:07:21,516 اور میں نے یہ کہا کہ، نو ماہ کے اندر، بچوں کے ایک گروپ کو 146 00:07:21,516 --> 00:07:24,214 کمپیوٹر کے ساتھ اکیلا چھوڑ دیا جائے، چاہے وہ جو بھی زبان بولتے ہوں 147 00:07:24,214 --> 00:07:28,729 تو وہ مغرب میں ایک آفس سیکریٹری کے معیار تک پہنچ سکتے ہیں- 148 00:07:28,729 --> 00:07:33,489 اور یہ میں نے بار بار ہوتے ہوئے دیکھا ہے- 149 00:07:33,489 --> 00:07:36,221 لیکن میں جاننا چاہتا تھا کہ وہ اور کیا کر سکتے تھے 150 00:07:36,221 --> 00:07:38,461 اگر وہ ابھی سے اتنا کچھ کر سکتے تھے؟ 151 00:07:38,461 --> 00:07:40,989 میں نے دوسرے مضامین کے ساتھ تجربات شروع کیے- 152 00:07:40,989 --> 00:07:43,957 مثال کے طور پر ان میں سے ایک، انگریزی تلفّظ کا تھا- 153 00:07:43,957 --> 00:07:46,405 جنوبی انڈیا میں ایک کمیونٹی ہے جن کے بچوں کی 154 00:07:46,405 --> 00:07:49,173 انگریزی کا تلفّظ بہت خراب ہے، 155 00:07:49,173 --> 00:07:52,693 اور انکو اپنی نوکریاں بہتر کرنے کے لیے تلفّظ بہتر کرنا ضروری تھا- 156 00:07:52,693 --> 00:07:56,771 میں نے انکو ایک بول کر ٹائپ کرنے والا پروگرام (سپیچ ٹو ٹیکسٹ) دیا، 157 00:07:56,771 --> 00:08:00,045 اور میں نے کہا، "اس وقت تک بولتے رہو جب تک یہ تمہاری آواز کو ٹائپ کرنا شروع نہ کر دے-" 158 00:08:00,045 --> 00:08:04,677 (ہنسی) 159 00:08:04,677 --> 00:08:09,861 انہوں نے ایسا ہی کیا، اور یہ اسکی جھلکیاں ہیں- 160 00:08:09,861 --> 00:08:15,373 کمپیوٹر: آپ سے مل کر خوشی ہوئی- بچہ: آپ سے مل کر خوشی ہوئی- 161 00:08:15,373 --> 00:08:17,644 سگانا مترا: اس نوجوان لڑکی کے چہرے پر اس کو ختم کرنے کی وجہ یہ ہے 162 00:08:17,644 --> 00:08:21,461 میرا اندازہ ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگ اس سے واقف ہونگے- 163 00:08:21,461 --> 00:08:24,957 اب یہ لڑکی حیدرآباد میں ایک کال سینٹر پر کام کر رہی ہے- 164 00:08:24,957 --> 00:08:29,679 اور شاید آپ میں سے بہت سارے لوگوں کو کریڈٹ کارڈ کے بل کے متعلق بہت تنگ کیا ہوگا 165 00:08:29,679 --> 00:08:34,452 اور وہ بھی بہت ہی صاف انگریزی لہجے میں۔ 166 00:08:34,452 --> 00:08:38,829 پھر لوگوں نے پوچھا، یہ سلسلہ کہاں تک جا ئے گا؟ 167 00:08:38,829 --> 00:08:40,399 اور یہ کہاں جا کر رکتا ہے؟ 168 00:08:40,399 --> 00:08:43,762 میں نے سوچا میں اپنے ہی دلیل کو غلط ثابت کرونگا 169 00:08:43,762 --> 00:08:46,266 ایک عجیب تجویز بنا کر- 170 00:08:46,266 --> 00:08:50,154 میں نےایک سائنسی اندازہ لگایا، ایک مضحکہ خیز سائنسی اندازہ - 171 00:08:50,154 --> 00:08:51,958 تامل جنوبی انڈیا کی زبان ہے، اور میں نے کہا، 172 00:08:51,958 --> 00:08:54,603 کیا تامل بولنے والے بچے جو جنوبی انڈیا کے گاؤں میں رہتے ہوں 173 00:08:54,603 --> 00:08:58,108 ڈی این اے ریپلیکیشن کی باییوٹیکنالوجی کو سمجھ سکتے ہیں 174 00:08:58,108 --> 00:09:00,355 ایک سڑک کنارے لگے ہوئے کمپیوٹر سے؟ 175 00:09:00,355 --> 00:09:02,540 اور میں نے کہا، میں ان کو جانچوں گا- ان کو صفر ملے گا- 176 00:09:02,540 --> 00:09:05,594 میں دو ماہ گزاروں گا، میں اس کو دو ماہ کے لئے چھوڑدوں گا، 177 00:09:05,594 --> 00:09:07,898 میں واپس جاؤں گا، ان کو دوبارہ صفر ملے گا- 178 00:09:07,898 --> 00:09:12,254 اور پھر میں لیب واپس جا کر کہوں گا، ہمیں ٹیچرز چاہیے- 179 00:09:12,254 --> 00:09:16,317 مجھے ایک گاؤں ملا- اس کو کلّی کپپم کہتے تھے جنوبی انڈیا میں- 180 00:09:16,317 --> 00:09:18,994 میں نے 'ہول ان دی وال' کمپیوٹر وہاں لگاۓ، 181 00:09:18,994 --> 00:09:22,681 اںٹرنیٹ سے ڈی این اے ریپلیکیشن سے متعلق بہت سا مواد ڈاؤن لوڈ کیا، 182 00:09:22,681 --> 00:09:25,986 جس میں زیادہ تر مواد میری سمجھ سے باہر تھا- 183 00:09:25,986 --> 00:09:28,963 بچے میرے پاس بھاگے بھاگے آئے، پوچھا، "یہ کیا ہے؟ " 184 00:09:28,963 --> 00:09:33,971 تو میں نے کہا، " یہ مخصوص عنوان پر ہے، بہت اہم ہے- لیکن یہ سارا انگریزی میں ہے۔" 185 00:09:33,971 --> 00:09:37,325 تو انہوں نے پوچھا، " ہم کیسے سمجھیں گے اتنے بڑے بڑے انگریزی کے الفاظ 186 00:09:37,325 --> 00:09:39,403 اور تصویریں اور کیمسٹری؟ " 187 00:09:39,403 --> 00:09:42,227 تو اب تک میں نے تعلیم دینے کا ایک نیا طریقہ بنالیا تھا، 188 00:09:42,227 --> 00:09:45,111 تو میں نے اس کو استعمال کیا- میں نے کہا، " مجھے بالکل معلوم نہیں ہے- " 189 00:09:45,111 --> 00:09:48,306 (ہنسی) 190 00:09:48,306 --> 00:09:51,256 "اور جو بھی ہو، میں تو جارہا ہوں-" 191 00:09:51,256 --> 00:09:55,624 (ہنسی) 192 00:09:55,624 --> 00:09:59,213 تو میں نے ان کو دو ماہ کے لئے چھوڑ دیا- 193 00:09:59,213 --> 00:10:01,848 ان کو صفر ملا- میں نے ان کا ٹیسٹ لیا تھا- 194 00:10:01,848 --> 00:10:02,772 میں دو ماہ بعد واپس آیا 195 00:10:02,772 --> 00:10:06,432 بچے جلوس کی طرح میرے پاس آئے اور کہا، "ہمیں کچھ سمجھ نہیں آیا-" 196 00:10:06,432 --> 00:10:08,507 تو میں نے کہا، "میں نے کس چیز کی امید باندھی تھی؟ " 197 00:10:08,507 --> 00:10:12,592 تو میں نے کہا، " اچھا، مگر تمہیں یہ جاننے میں کتنا وقت لگا کہ 198 00:10:12,592 --> 00:10:15,353 تمھاری سمجھ میں کچھ نہیں آیا ؟ " 199 00:10:15,353 --> 00:10:17,301 تو انہوں نے کہا، "ہم نے ہار نہیں مانی-" 200 00:10:17,301 --> 00:10:19,277 ہم ہر روز اسے دیکھتے ہیں-" 201 00:10:19,277 --> 00:10:21,742 تو میں نے کہا، "کیا! تمہاری سمجھ میں کچھ نہیں آتا 202 00:10:21,742 --> 00:10:24,446 اور تم اس اسکرین کو دو ماہ تک گھورتے رہے ہو؟ کس لئے؟ " 203 00:10:24,446 --> 00:10:26,959 تو ایک چھوٹی لڑکی ، جو ابھی آپکو نظر آئے گی، 204 00:10:26,959 --> 00:10:29,691 اس نے ہاتھ کھڑا کیا، اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی اور تامل میں کہا، 205 00:10:29,691 --> 00:10:31,888 اس نے کہا، "اس حقیقت کے سوا کہ 206 00:10:31,888 --> 00:10:35,039 ڈی این اے مالیکیول کے غلط ریپلیکیشن سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، 207 00:10:35,039 --> 00:10:37,560 ہمیں کوئی اور چیز سمجھ ہی نہیں آئی-" 208 00:10:37,560 --> 00:10:43,272 (ہنسی) (تالیاں) 209 00:10:43,272 --> 00:10:47,392 تو میں نے انکو ٹیسٹ کیا- 210 00:10:47,392 --> 00:10:50,664 اور مجھے ایک ناممکن رزلٹ ملا، زیرو سے 30 فیصد 211 00:10:50,664 --> 00:10:52,968 دوماہ میں اور شدید گرمی میں 212 00:10:52,968 --> 00:10:56,408 جہاں کمپیوٹر ایک درخت کے نیچے تھا، اور ایسی زبان میں جو انکو معلوم نہیں تھی 213 00:10:56,408 --> 00:10:59,480 اور ایک ایسے کام کرنے میں، جو ان کی عمر سے دس سال آگے کا تھا- 214 00:10:59,480 --> 00:11:04,857 عجیب - لیکن مجھے تو وکٹورین روایات کے مطابق چلنا تھا- 215 00:11:04,857 --> 00:11:08,257 30 فیصد فیل ہوتا ہے- 216 00:11:08,257 --> 00:11:11,193 تو میں انکو کیسے پاس کرواؤں؟ مجھے ان کو 20 مزید نمبر دلوانے تھے- 217 00:11:11,193 --> 00:11:16,030 مجھے کوئی ٹیچر نہیں ملا- مجھے ملا تو ان کی ایک دوست، 218 00:11:16,030 --> 00:11:18,416 ایک 22 سالہ لڑکی جو ایک اکاؤنٹنٹ تھی 219 00:11:18,416 --> 00:11:20,864 اور وہ ہر وقت ان کے ساتھ کھیلتی تھی- 220 00:11:20,864 --> 00:11:22,985 تو میں نے اس لڑکی سے پوچھا، " کیا تم ان کی مدد کر سکتی ہو؟" 221 00:11:22,985 --> 00:11:25,256 تو اس نے کہا، " بالکل نہیں-" 222 00:11:25,256 --> 00:11:28,333 میں نے اسکول میں سائنس نہیں پڑھی- مجھے نہیں معلوم 223 00:11:28,333 --> 00:11:32,862 وہ کیا کرتے ہیں سارا دن درخت کے نیچے- میں آپ کی مدد نہیں کرسکتی-" 224 00:11:32,862 --> 00:11:37,393 میں نے کہا، "میں تمہیں بتاتا ہوں- تم دادی والا کام کرو-" 225 00:11:37,393 --> 00:11:38,723 تو اس نے کہا، "وہ کیا ہے؟ " 226 00:11:38,723 --> 00:11:40,110 میں نے کہا، " انکے پیچھے کھڑی ہو جاؤ- 227 00:11:40,110 --> 00:11:41,716 اور جب بھی وہ کچھ کریں، تم صرف اتنا کہنا، 228 00:11:41,732 --> 00:11:44,513 ارے، واہ، یہ تم نے کیسے کیا؟ 229 00:11:44,529 --> 00:11:47,625 اگلا صفحہ کیا ہے؟ ارے جب میں تمہاری عمر کی تھی تو ایسا کبھی بھی نہ کر پاتی-" 230 00:11:47,625 --> 00:11:50,547 وہی کام جو دادیاں کرتی ہیں-" 231 00:11:50,547 --> 00:11:52,721 تو اس نے یہ کام مزید دو ماہ تک کیا- 232 00:11:52,721 --> 00:11:55,635 اور بچوں کا رزلٹ 50 فیصد تک چلا گیا- 233 00:11:55,635 --> 00:11:57,289 کلّی کپم پہنچ گیا تھا 234 00:11:57,289 --> 00:11:59,167 نئی دہلی میں میری نگرانی میں چلنے والے اسکول کے قریب، 235 00:11:59,167 --> 00:12:03,303 ایک امیر اسکول جس میں ایک تربیت یافتہ بایوٹیکنالوجی کا ٹیچر تھا- 236 00:12:03,303 --> 00:12:08,140 جب میں نے وہ گراف دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ کھیل کے میدان کو ہموار کرنے کا طریقه موجود ہے- 237 00:12:08,140 --> 00:12:10,236 یہ ہے کلّی کپم- 238 00:12:10,236 --> 00:12:18,431 (بچوں کے بولنے کی آواز) نیورانز ... کمیونیکیشن- 239 00:12:18,431 --> 00:12:22,122 میں نے کیمرے کا زاویہ صحیح نہیں رکھا- وہ عام طرح کی ویڈیو ہے، 240 00:12:22,122 --> 00:12:24,618 لیکن وہ جو کہہ رہی تھی، شاید آپ اس کو سن پاۓ ہونگے، 241 00:12:24,618 --> 00:12:27,025 نیورانز کے بارے میں، اور اس کے ہاتھ اس طرح سے تھے، 242 00:12:27,025 --> 00:12:30,581 اور وہ کہہ رہی تھی نیورانز کمیونیکیٹ کرتے ہیں- 243 00:12:30,581 --> 00:12:33,925 12 سال کی عمر میں- 244 00:12:33,925 --> 00:12:37,135 تو مستقبل کی نوکریاں کیسی ہونگی؟ 245 00:12:37,135 --> 00:12:39,426 ہاں، آج کی جو ہیں ان کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ وہ کسی ہیں- 246 00:12:39,426 --> 00:12:41,764 اور مستقبل میں کیسے سیکھا جاۓ گا؟ ہم جانتے ہیں آج کس طرح سیکھا جاتا ہے، 247 00:12:41,764 --> 00:12:44,817 بچے ایک ہاتھ میں موبائل فون پر مصروف ہیں 248 00:12:44,817 --> 00:12:48,590 اور پھر دوسرے ہاتھ میں کتابیں اٹھاۓ بیزاری کے ساتھ اسکول جا رہے ہوتے ہیں- 249 00:12:48,590 --> 00:12:52,549 کل یہ کیسے ہو گا- 250 00:12:52,549 --> 00:12:57,449 کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ہمیں اسکول جانا ہی نہ پڑے؟ 251 00:12:57,449 --> 00:13:00,989 کیا ایسا ہوسکتا ہے، کہ آپ جب بھی کوئی چیز جاننا چاہیں، 252 00:13:00,989 --> 00:13:04,309 آپ دو منٹ میں جان جائیں؟ 253 00:13:04,309 --> 00:13:08,414 کیا ایسا ہوسکتا ہے -- ایک قدرے نقصاندہ سوال، 254 00:13:08,414 --> 00:13:11,206 ایک سوال جو نکولاس نیگروپونٹے نے مجھ سے پوچھا تھا -- 255 00:13:11,206 --> 00:13:14,245 کیا ایسا ہوگا کہ ہم بڑرہے ہیں یا شاید 256 00:13:14,245 --> 00:13:17,605 مستقبل میں کسی چیز کی جانکاری غیرضروری ہو جاۓ گی؟ 257 00:13:17,605 --> 00:13:20,138 لیکن یہ برا ہوگا- ہم تو ہوموسیپین ہیں- 258 00:13:20,138 --> 00:13:24,055 جانکاری، ہمیں بندروں سے مختلف کرتی ہے- 259 00:13:24,055 --> 00:13:25,832 لیکن اس کو ذرا اس نظر سے دیکھیں- 260 00:13:25,832 --> 00:13:28,378 اس میں قدرت کو 100 ملین سال لگے 261 00:13:28,378 --> 00:13:30,514 کہ وہ ایک بندرکو اٹھ کر چلنا سکھائے 262 00:13:30,514 --> 00:13:32,698 اور ہوموسپین بنائے- 263 00:13:32,698 --> 00:13:36,394 اور ہمیں صرف 10 ہزار سال لگے کہ ہم جانکاری کو غیرضروری کردیں- 264 00:13:36,394 --> 00:13:38,576 یہ زبردست کامیابی ہے- 265 00:13:38,576 --> 00:13:42,603 لیکن ہمیں اس کو اپنے مستقبل کا حصہ بنانا ہوگا- 266 00:13:42,603 --> 00:13:45,562 حوصلہ افزائی اس کام کی کنجی ہے- 267 00:13:45,562 --> 00:13:46,772 اگر آپ 'کپم' کو دیکھیں، 268 00:13:46,772 --> 00:13:49,586 اور میرے سارے تجربات کو دیکھیں جو میں نے کیے، 269 00:13:49,586 --> 00:13:56,721 تو یہ صرف کہہ رہا تھا، "واہ جی واہ"، سیکھنے کے عمل کو سلام پیش کررہا تھا- 270 00:13:56,721 --> 00:13:59,115 اس کا ثبوت نیوروسائنس میں بھی موجود ہے- 271 00:13:59,115 --> 00:14:02,317 ہمارے دماغ کا ریپٹیلین حصہ، جو کہ دماغ کے مرکز میں موجود ہے، 272 00:14:02,317 --> 00:14:06,053 جب یہ خطرے میں ہوتا ہے، تو یہ مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے، 273 00:14:06,053 --> 00:14:09,731 یہ پری-فرنٹل کورٹیکس کو بھی بند کر دیتا ہے، جہاں سیکھنے کا عمل ہوتا ہے، 274 00:14:09,731 --> 00:14:12,475 یہ ان سب کو بند کر دیتا ہے- 275 00:14:12,475 --> 00:14:16,623 سزا اور امتحان خطرے کے طور پر لیے جاتے ہیں- 276 00:14:16,623 --> 00:14:20,248 ہم اپنے بچوں کے اس سیکھنے کے عمل کو بند کرکے، 277 00:14:20,248 --> 00:14:22,944 ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ "کارکردگی" دکھائیں- 278 00:14:22,944 --> 00:14:26,425 ان لوگوں نے ایسا نظام کیوں بنایا تھا؟ 279 00:14:26,425 --> 00:14:28,071 کیونکہ اسکی ضرورت تھی- 280 00:14:28,071 --> 00:14:30,656 سلطنتوں کے زمانے میں ایک وقت ایسا گزرا ہے 281 00:14:30,656 --> 00:14:34,926 جب آپ کو ایسے لوگوں کی ضرورت تھی جو کہ خطرے کے وقت کارکردگی دکھائیں- 282 00:14:34,926 --> 00:14:37,193 جب آپ جنگی خندق میں تن تنہا کھڑے ہوں، 283 00:14:37,193 --> 00:14:41,224 اگر زندہ بچ جائیں، تو آپ ٹھیک ہیں، آپ کامیاب ہیں- 284 00:14:41,224 --> 00:14:44,197 اور اگر آپ نہ کر سکیں، تو آپ ناکام تھے- 285 00:14:44,197 --> 00:14:46,853 لیکن آج سلطنتوں کا دور گزر چکا ہے- 286 00:14:46,853 --> 00:14:50,491 ہمارے دور میں تخلیقی عمل کو کیا ہوتا ہے؟ 287 00:14:50,491 --> 00:14:53,506 ہمیں اس توازن کو واپس لانا ہوگا 288 00:14:53,506 --> 00:14:56,915 خطرے سے واپس خوشی کی طرف- 289 00:14:56,915 --> 00:15:00,867 میں برطانوی دادیوں کی تلاش میں انگلینڈ واپس آیا تھا- 290 00:15:00,867 --> 00:15:03,884 میں نے اخباروں میں اشتہار لگوائے، 291 00:15:03,884 --> 00:15:07,304 اگر آپ ایک برطانوی دادی ہیں، آپ کے پاس براڈ بینڈ انٹر نیٹ اور ویب کیمرا ہے، 292 00:15:07,304 --> 00:15:10,531 کیا آپ مجھے اپنے وقت میں سے ہر ہفتے ایک گھنٹہ مفت دے سکتی ہیں؟ 293 00:15:10,531 --> 00:15:12,643 مجھے پہلے دو ہفتوں میں 200 جواب آئے- 294 00:15:12,643 --> 00:15:17,551 میں اس کائنات میں اکیلا سب سے زیادہ برطانوی دادیوں کو جانتا ہوں- (ہنسی) 295 00:15:17,551 --> 00:15:21,366 انکو ہم ' گرینی کلاؤڈ ' کہتے ہیں- 296 00:15:21,366 --> 00:15:23,096 گرینی کلاؤڈ انٹرنیٹ پر موجود ہے- 297 00:15:23,096 --> 00:15:27,470 جب بھی کسی بچے کو ضرورت ہوتی ہے، ہم ایک دادی کو فی الفور بھیجتے ہیں- 298 00:15:27,470 --> 00:15:31,039 وہ اسکائیپ کے ذریعے پہنچتی ہے اور چیزیں سلجھاتی ہے- 299 00:15:31,039 --> 00:15:34,658 میں نے ان کو یہ کام ڈگلز نامی ایک گاؤں سے کرتے ہوئے دیکھا ہے 300 00:15:34,658 --> 00:15:36,703 جو کہ شمال مغربی انگلینڈ میں ہے، 301 00:15:36,703 --> 00:15:40,007 اور دوسری طرف تامل ناڈو، انڈیا میں ایک گاؤں تھا، 302 00:15:40,007 --> 00:15:42,247 6000 میل کی دوری پر- 303 00:15:42,247 --> 00:15:45,823 وہ یہ عرصہ دراز پرانے آزمودہ نسخے سے کرتی ہے- 304 00:15:45,823 --> 00:15:47,538 " شش-" 305 00:15:47,538 --> 00:15:50,263 ٹھیک ہے؟ 306 00:15:50,263 --> 00:15:51,799 اس کو دیکھو- 307 00:15:51,799 --> 00:15:56,055 دادی: تم مجھے نہیں پکڑ سکتے- اس کو تم کہو- 308 00:15:56,055 --> 00:15:59,823 تم مجھے نہیں پکڑ سکتے- 309 00:15:59,823 --> 00:16:02,791 بچے: تم مجھے نہیں پکڑ سکتے- 310 00:16:02,791 --> 00:16:08,373 دادی: میں ایک جنجر بریڈ بنانے والا آدمی ہوں- بچے: میں ایک جنجر بریڈ بنانے والا آدمی ہوں- 311 00:16:08,373 --> 00:16:12,963 دادی: شاباش! بہت اچھے- 312 00:16:12,963 --> 00:16:15,421 مترا: تو آئیں دیکھیں یہاں کیا ہو رہا ہے؟ 313 00:16:15,421 --> 00:16:17,265 میں سوچتا ہوں ہمیں کس چیز کا مشاہدہ کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ 314 00:16:17,265 --> 00:16:19,646 ہمیں سیکھنے کے عمل کو دیکھنا چاہیے 315 00:16:19,646 --> 00:16:24,234 ایک تعلیمی خود انتظامی عمل کے نتیجے کے طور پر- 316 00:16:24,234 --> 00:16:27,079 اگر ہم تعلیمی عمل کو موقع دیں خود انتظامی کا، 317 00:16:27,079 --> 00:16:29,570 تو سیکھنے کا عمل ابھرتا ہے- 318 00:16:29,570 --> 00:16:31,963 یہ سیکھنے کے عمل کو کروانے کی بات نہیں ہے- 319 00:16:31,963 --> 00:16:34,179 بلکہ یہ سیکھنے کے عمل کو خود سے ہونے کا موقع دینے کی بات ہے- 320 00:16:34,179 --> 00:16:37,452 ٹیچر کا کام اس عمل کو شروع کرنے کا ہے 321 00:16:37,452 --> 00:16:40,171 اور پھر اس کو پیچھے ہٹ کر حیرانی 322 00:16:40,171 --> 00:16:42,539 سے دیکھنا چاہیے جب سیکھنے کا عمل ہو- 323 00:16:42,539 --> 00:16:45,492 میرے خیال میں یہ انہی سب باتوں کی طرف اشارہ کر رہا ہے- 324 00:16:45,492 --> 00:16:48,244 لیکن ہمیں کیسے معلوم ہوگا؟ اور ہم کیسے جان پائیں گے؟ 325 00:16:48,244 --> 00:16:49,919 تو، میرا ارادہ ہے کہ میں تعمیر کروں 326 00:16:49,919 --> 00:16:53,220 ان خود انتظامی سیکھنے کے عوامل کے ماحول کا - 327 00:16:53,220 --> 00:16:56,905 بنیادی طور پر یہ براڈبینڈ، اشتراک 328 00:16:56,905 --> 00:16:59,298 اور حوصلہ افزائی ہیں، مل ملاکر- 329 00:16:59,298 --> 00:17:01,004 میں نے اس کو بہت سارے اسکولوں میں کرکے دیکھا ہے- 330 00:17:01,004 --> 00:17:03,539 اس کو پوری دنیا میں کرکے دیکھا گیا ہے، اور ٹیچر 331 00:17:03,539 --> 00:17:07,165 پیچھے رہ کر پوچھتے ہیں، " یہ خود بخود ہوتا ہے؟ " 332 00:17:07,165 --> 00:17:10,282 اور میں نے کہا ، " ہاں یہ خود ہوتا ہے"- " آپ کو معلوم کیسے ہوا؟ " 333 00:17:10,282 --> 00:17:13,775 میں نے کہا، " آپ یقین نہیں کریں گے ان بچوں کا جنہوں نے مجھے بتایا ہے 334 00:17:13,775 --> 00:17:16,703 اور یہ کہ وہ کس جگہ سے تعلق رکھتے ہے-" 335 00:17:16,703 --> 00:17:19,447 یہ ہے ایس-او-ایل-ای کام کرتے ہوئے- 336 00:17:19,447 --> 00:17:25,556 (بچے باتیں کرتے ہوئے) 337 00:17:25,556 --> 00:17:31,845 یہ انگلینڈ میں ہے- 338 00:17:31,845 --> 00:17:35,611 اس کا کام امن و امان قائم کرنا ہے، 339 00:17:35,611 --> 00:17:44,126 یاد رہے، کوئی ٹیچر موجود نہیں ہے- 340 00:17:46,096 --> 00:17:49,999 لڑکی: ایلیکٹرانز کی تعداد پروٹانز کی تعداد کے برابر نہیں ہے-- سگاتا مترا : آسٹریلیا 341 00:17:49,999 --> 00:17:56,734 لڑکی: -- یہ اس کو ایک کل نیگٹیو یا پازیٹو چارج دے گا- 342 00:17:56,734 --> 00:18:00,318 کسی آیون پر کل چارج برابر ہوتا ہے پروٹانز کی تعداد کو 343 00:18:00,318 --> 00:18:03,611 الیکٹرانز کی تعداد سے تفریق دینے کے بعد، اس آیون میں- 344 00:18:03,611 --> 00:18:06,660 سگاتا مترا: اپنے زمانے سے آگے- 345 00:18:06,660 --> 00:18:10,263 تو ایس-او-ایل-ای ، میرے خیال میں ہمیں بڑے سوالوں پر مبنی نصاب کی ضرورت ہے- 346 00:18:10,263 --> 00:18:12,469 آپ نے اس کے بارے میں بھی سنا ہے- اور آپ کو معلوم ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے- 347 00:18:12,469 --> 00:18:15,870 ایک وقت تھا جب پتھر کے دور میں، مرد اور خواتین 348 00:18:15,870 --> 00:18:17,974 بیٹھ کر آسمان کی طرف دیکھتے تھے اور کہتے تھے، 349 00:18:17,974 --> 00:18:20,453 " یہ دمکتی ہوئی روشنیاں کیا ہیں؟ " 350 00:18:20,453 --> 00:18:25,247 انہوں نے سب سے پہلا نصاب بنایا تھا، لیکن ہم نے ان حیرانکں سوالوں کو کھودیا ہے- 351 00:18:25,247 --> 00:18:29,377 ہم اس کو ایک زاویہ کے ٹینجینٹ تک لے آئیں ہیں- 352 00:18:29,377 --> 00:18:33,085 لیکن یہ اتنا دلچسپ نہیں ہے- 353 00:18:33,085 --> 00:18:36,046 اس کو اگر ایک نو سالہ بچے کے سامنے رکھیں تو ہم کہیں گے، 354 00:18:36,046 --> 00:18:39,199 " اگر ایک خلائی پتھر زمین کی طرف آرہا ہے تو 355 00:18:39,199 --> 00:18:42,597 تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ یہ زمین سے ٹکرائے گا یا نہیں؟ " 356 00:18:42,597 --> 00:18:45,157 اور اگر وہ کہے، " کیا؟ کیسے؟ " 357 00:18:45,157 --> 00:18:48,142 آپ کہیں گے، " ایک جادوئی لفظ ہے- اسے زاویہ کا ٹینجینٹ کہتے ہیں، " 358 00:18:48,142 --> 00:18:51,013 اور آپ اس کو اکیلا چھوڑ دیں- وہ خود معلوم کرلے گا- 359 00:18:51,013 --> 00:18:55,471 تو یہ چند تصویریں ایس-او-ایل-ای سے ہیں- 360 00:18:55,471 --> 00:19:01,060 میں نے بہت ہی عجیب سوالات استعمال کیے ہیں -- 361 00:19:01,060 --> 00:19:05,348 " دنیا کی شروعات کب ہوئی؟ یہ کیسے ختم ہوگی" ؟ -- 362 00:19:05,348 --> 00:19:07,293 نو سالہ بچوں پر- 363 00:19:07,293 --> 00:19:10,269 اس کلپ کا تعلق ہے اس ہوا کی تبدیلی سے جب ہم سانس لیتے ہیں- 364 00:19:10,269 --> 00:19:15,227 یہ بچوں نے کیا ہے ٹیچر کی مدد کے بغیر- 365 00:19:15,227 --> 00:19:17,611 ٹیچر صرف سوال کرتی ہے، 366 00:19:17,611 --> 00:19:21,275 اور پھر وہ پیچھے کھڑی رہتی ہے اور جواب سے معترف ہوتی ہے- 367 00:19:21,275 --> 00:19:25,011 تو میری خواہش کیا ہے؟ 368 00:19:25,011 --> 00:19:27,227 میری خواہش ہے 369 00:19:27,227 --> 00:19:31,541 کہ ہم سیکھنے کے عمل کے مستقبل کو تشکیل دیں- 370 00:19:31,541 --> 00:19:33,507 ہم فالتو پرزے نہیں بننا چاہتے 371 00:19:33,507 --> 00:19:35,899 کسی بڑے انسانی کمپیوٹر کے ، ہے ناں؟ 372 00:19:35,899 --> 00:19:39,555 تو ہمیں سیکھنے کے عمل کے مستقبل کو تشکیل دینا ہوگا- 373 00:19:39,555 --> 00:19:41,191 اور اس کے لیے مجھے -- ذرا ٹھہریے، 374 00:19:41,191 --> 00:19:43,891 مجھے اس اہم بیان کے الفاظ ٹھیک طرح سے بولنے ہوں گے، 375 00:19:43,891 --> 00:19:46,535 آپ جانتے ہیں کہ یہ بات بہت اہم ہے- 376 00:19:46,535 --> 00:19:48,851 میری خواہش ہے کہ ہم مدد کریں سیکھنے کے عمل کے مستقبل کو تشکیل دینے میں 377 00:19:48,851 --> 00:19:51,085 دنیا بھر کے بچوں کی مدد کرکے 378 00:19:51,085 --> 00:19:54,131 کہ وہ اپنے تجسس اور اپنی ملکر کام کرنے کی صلاحیت کو استعمال میں لائیں- 379 00:19:54,131 --> 00:19:56,363 میری اس اسکول کو بنانے میں مدد کریں- 380 00:19:56,363 --> 00:19:59,699 یہ ' اسکول ان دی کلاؤڈ ' کہلاۓ گا- 381 00:19:59,699 --> 00:20:04,772 یہ ایک ایسا اسکول ہوگا جس میں بچے دانائی کی مہمات پر نکلیں گے 382 00:20:04,772 --> 00:20:08,629 ان بڑے سوالات سے حوصلہ افزا ہوکر ، جو ان کے ثالثوں نے کیے ہوں گے- 383 00:20:08,629 --> 00:20:10,900 میں اس کو اس طرح کرنا چاہتا ہوں کہ 384 00:20:10,900 --> 00:20:15,260 ایک مرکز بناؤں جہاں میں اس پر تحقیق کر سکوں- 385 00:20:15,260 --> 00:20:18,060 وہ مرکز ایسا ہوگا جو حقیقت میں بغیر انسان کے چلے گا- 386 00:20:18,060 --> 00:20:19,827 صرف ایک دادی ہوگی 387 00:20:19,827 --> 00:20:22,268 جو صحت اور حفاظتی امور کی نگرنی کرتی ہوگی- 388 00:20:22,268 --> 00:20:23,701 یہ باقی سارا کلاؤڈ سے ہوگا- 389 00:20:23,701 --> 00:20:25,616 بتیاں آن اور آف بھی کلاؤڈ سے ہوں گی، 390 00:20:25,616 --> 00:20:27,644 وغیرہ، وغیرہ، ہر کام کلاؤڈ سے ہوگا- 391 00:20:27,644 --> 00:20:30,869 لیکن میں آپ سے ایک اور کام لینا چاہتا ہوں- 392 00:20:30,869 --> 00:20:33,628 آپ خود انتظامی سیکھنے کے عمل کے ماحول کو 393 00:20:33,628 --> 00:20:38,644 گھر پر، اسکولوں میں، اسکولوں سے باہر، کلبوں میں کرسکتے ہیں- 394 00:20:38,644 --> 00:20:40,772 یہ بہت آسان ہے- اس پر ایک بڑی اچھی دستاویز 395 00:20:40,772 --> 00:20:42,660 ٹیڈ نے بنائی ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ یہ کس طرح کرنا ہے- 396 00:20:42,660 --> 00:20:46,036 اگر آپ کرنا چاہیں تو برائے مہربانی اس کو کریں 397 00:20:46,036 --> 00:20:48,401 پانچوں براعظموں میں 398 00:20:48,401 --> 00:20:50,612 اور مجھے اس کا ڈیٹا بھیج دیں، 399 00:20:50,612 --> 00:20:54,116 پھر میں اس کو اکٹھا کر کے، 'اسکول آف کلاؤڈز' میں منتقل کردوں گا، 400 00:20:54,116 --> 00:20:57,380 اور بناؤنگا سیکھنے کے عمل کا مستقبل- 401 00:20:57,380 --> 00:20:59,172 یہ ہے میری خواہش- 402 00:20:59,172 --> 00:21:00,595 اور ایک آخری بات- 403 00:21:00,595 --> 00:21:03,188 میں آپ کو ہمالیہ کی چوٹی پر لے جاؤنگا- 404 00:21:03,188 --> 00:21:06,491 12000 فٹ کی بلندی پر جہاں ہوا کم ہے، 405 00:21:06,491 --> 00:21:09,476 وہاں میں نے ایک دفعہ 'ہول ان دی وال' کمپیوٹر بناۓ تھے، 406 00:21:09,476 --> 00:21:10,931 اور بچے وہاں جمع ہو گئے تھے- 407 00:21:10,931 --> 00:21:13,828 اور وہاں ایک چھوٹی سی بچی تھی جو ہر جگہ میرے پیچھے چل رہی تھی- 408 00:21:13,828 --> 00:21:18,544 اور میں نے اس کو کہا، " تم جانتی ہو، میں چاہتا ہوں کہ میں ہر شخص، ہر بچے کو کمپیوٹر دے دوں- 409 00:21:18,544 --> 00:21:20,945 مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کروں؟ " 410 00:21:20,945 --> 00:21:24,976 اور میں چپکے سے اس کی تصویر لینے کی کوشش کررہا تھا- 411 00:21:24,976 --> 00:21:29,032 اس نے فوراً اپنا ہاتھ ایسے آگے کیا، اور مجھ سے کہا، 412 00:21:29,032 --> 00:21:30,921 " کر بھی لو- " 413 00:21:30,921 --> 00:21:42,785 ( ہنسی ) ( تالیاں ) 414 00:21:42,785 --> 00:21:44,646 میرے خیال میں یہ ایک اچھی نصیحت تھی- 415 00:21:44,646 --> 00:21:46,714 میں اسکی ہدایت پر عمل کروں گا- میں بات کرنا بند کرتا ہوں- 416 00:21:46,714 --> 00:21:50,704 شکریہ - بہت بہت شکریہ - 417 00:21:50,704 --> 00:21:54,455 ( تالیاں ) 418 00:21:54,455 --> 00:22:02,779 شکریہ - شکریہ - ( تالیاں ) 419 00:22:02,779 --> 00:22:09,194 بہت بہت شکریہ - واہ - ( تالیاں )