آور آف کوڈ | ڈانس پارٹی: خصوصیات میرا نام ماریہ ہے۔ میں واشنگٹن یونیورسٹی میں جونیئر ہوں اور میں ایمازون مستقبل کی انجینئر ہوں۔ مجھے کمپیوٹر سائنس بیحد پسند ہے کیونکہ اس میں مسئلہ حل کرنا اور تنقیدی سوچ شامل ہے۔ اور کسی کام پر گھنٹوں صرف کرنے کے بعد، آپ اس میں سے کچھ بہت اعلٰی اور فائدہ مند حاصل کر سکتے ہیں۔ اب تک، آپ کو کچھ مختلف قسم کے ڈانسرز کے ساتھ کھیلنے/عمل کرنے کا موقع ملا ہے اور آپ نے انہیں ایک مختلف طرح کی ڈانس حرکات کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ لیکن یہ حرکات واقعی میں کیسے کام کرتی ہیں؟ ہر ڈانس حرکت فریمز کہلوانے والے تصاویر کے ایک سلسلہ سے مل کر بنا ہوتا ہے۔ ہر فریم اپنے پہلے والے سے تھوڑا سا مختلف ہوتا ہے۔ جب آپ کا پروگرام چلتا ہے، تو کمپیوٹر ایک کے بعد ایک فریم دکھاتا ہے۔ وہ اتنی تیزی سے دکھائے جاتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے ڈانسر حرکت کر رہا ہے۔ تمام اینیمیشن کے پیچھے یہی راز ہے۔ آپ نہ صرف اپنے ڈانسر حرکات کو تبدیل کر سکتے ہیں، آپ ڈانسر کی خصوصیات کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ خصوصیات ڈانسر کی اسکرین پر پوزیشن، ڈانسر کا سائز، اور ڈانسر کا رنگ جیسی چیزوں کی وضاحت کرتی ہیں۔ ایک ڈانسر کی خصوصیات تبدیل کرنے کے لئے، آپ ایک "سیٹ" بلاک استعمال کریں گے۔ آئیے اپنے ڈانسر کو چھوٹا نظر آنے کے لئے ایک "سیٹ" بلاک استعمال کرتے ہیں۔ پہلے، سیٹ بلاک کو اپنے پروگرام میں گھسیٹ کر لائیں۔ پھر، ڈانسر کو منتخب کریں جسے آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور سائز میں ٹائپ کریں جو اسکرین پر ظاہر ہو گا۔ مکمل سائز 100 ہے۔ اگر آپ کوئی کم نمبر کا انتخاب کرتے ہیں، تو اس سے ڈانسر چھوٹا ہو جائے گا۔ ڈانسر جتنا چھوٹا ہوتا ہے، یہ اتنا ہی دور دکھائی دیتا ہے۔ بیک اپ ڈانسرز بنانے کا یہ زبردست طریقہ ہے۔ سیٹ بلاک کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ڈانسر کی جہتیں، گردش، پوزیشن اور رنگ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ ان خصوصیات کے ساتھ اردگرد پلے کر کے آپ تمام اقسام کی تبدیلیاں کر سکتے ہیں اور انہیں گانے کے مختلف حصوں سے مربوط کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، آپ صرف ایک ڈانسر کی خصوصیات مرتب کر سکتے ہیں جو پہلے سے موجود ہو۔ یقینی بنائیں کہ آپ کا سیٹ بلاک "نیا ڈانسر بنائیں" بلاک کے بعد آتا ہے۔ تجربہ کرنے میں مت ہچکچائیں، تخلیقی بنیں، اور لطف اٹھائیں۔