تو، تم کس کلاس میں ہو؟
دوسری کلاس میں
دسویں کلاس
پہلی کلاس
میں آٹھویں کلاس میں تھا
جب میں نے پروگرام سیکھا۔
میں جب چھٹی کلاس میں تھا
تب مجھے میرا پہلا کمپیوٹر ملا۔
مجھے لوگوں کے مسائل حل
کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
آپ اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں،
آپ ایک خیال سے، چیزیں بنا سکتے ہیں۔
کمپیوٹر سائنس بہت سی ایسی
چیزوں کی بنیاد ہے جو کالج
کے طلبا اور پیشہ وران اگلے
20 یا 30 برسوں میں کریں گے۔
مجھے پروگرامنگ پسند ہے کیونکہ
مجھے لوگوں کی مدد کرنا پسند ہے۔
مجھے کچھ ایسا بنانے کا موقع ملتا ہے
جس سے لوگوں کی زندگیاں آسان ہوں۔
مجھے لگتا ہے کہ یہ
سپر پاور سے بہت زیادہ
مشابہت رکھنے والی
چیز ہمارے پاس ہے۔
شروعات سب سے اہم حصہ ہے۔
میں خود ایک مبتدی ہوں اور میں
چاہتی ہوں کہ آپ میرے ساتھ سیکھیں
ہائے۔ میرا نام لنڈزی
ہے اور کالج میں میں نے
تھئیٹرکا مطالعہ بنیادی
مضمون کے طور پر کیا ہے
اور میں نے کمپیوٹر سائنس کا مطالعہ
بھی بنیادی مضمون کے طور پر کیا ہے
اور اب مین اپنے
ڈراموں کے لیے ماڈلنگ،
ایکٹنگ اور اسے
لکھنے کا کام کرتی ہوں۔
چلیے اینا اور ایلسا کو یکجا
کرنے کے لے کوڈ کا استعمال کرتے
ہیں جس طرح وہ برف کے طلسم
اور خوبصورتی کو دریافت کرتی ہیں۔
آپ آئس اسکیٹ کرتے ہوئے اسنو
فلیکس اور پیٹرنز بنائیں گے اور ایک
سرمائی ونڈر لینڈ تخلیق کریں گے جسے
اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔
اگلے گھنٹے میں آپ کوڈنگ کے
طریقہ کی بنیادی باتیں سیکھیں گے۔
روایتی پروگرامنگ عام طور
پر متن میں ہوتی ہے، لیکن
ہم بلاکلی کا استعمال کریں
گے جو وژول بلاکس کا
استعمال کرتا ہے جو وژول
بلاکس استعمال کرتا ہے جسے
آپ پروگرام لکھنے کے لیے
ڈریگ اور ڈراپ کر سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے طلبا بھی اسی
طرح اس کی مبادیات سیکھتے ہیں۔
پس پردہ آپ اب بھی
کوڈ تخلیق کر رہے ہیں۔
جو تصورات آپ سیکھیں گے
ان کا استعمال کمپیوٹر پروگرامر
ہر روز کرتے ہیں اور وہ
کمپیوٹر سائنس کی بنیاد ہیں۔
پروگرام ہدایات کا ایک
مجموعہ ہوتا ہے جو
کمپیوٹر کو بتاتا ہے
کہ اسے کیا کرنا ہے۔
چلیے ایسا پروگرام
بناتے ہیں جو ایک
عام لکیر کھینچنے
میں ایلسا کی مدد کرے۔
بعد میں ہم اس کا استعمال مزید
پیچیدہ پیٹرن کی تخلیق میں کریں گے۔
آپ کی اسکرین تین بنیادی
حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔
بائیں طرف برف کی سطح ہے
جہاں آپ اپنا پروگرام چلاتے ہیں۔
ہر مرحلہ کےلیے ہدایات
سطح کے نیچے درج ہوتی ہیں۔
درمیانی حصہ ٹول باکس ہے۔
اور ان میں سے ہر ایک بلاک وہ ایکشن
ہیں جو ایسلا اور اینا کر سکتی ہیں۔
دائیں جانب سفید حصہ
ورک اسپیس کہلاتا ہے
اور یہیں پر ہم اپنا
پروگرام بناتے ہیں۔
برف کی سطح پر حرکت کرنے کے لیے “move
forward” بلاک کا استعمال کریں گے۔
یہاں “move forward” بلاک کہتا
ہے کہ ’’100 پکسلز آگے بڑھیں۔‘‘
جب ہم “Run” دباتے
ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
ایلسا اسکرین کے ایک
خاص حصے پر آگے
بڑھتی ہے، دراصل 100
پکسلز آگے بڑھتی ہے!
پکسلز بنیادی طور پر آپ کی کمپیوٹر
اسکرین پر بہت چھوٹے مربع ہوتے ہیں۔
اس معمہ کا دوسرا بلاک کہتا
ہے کہ ’’90 ڈگری دائیں مڑو‘‘۔
اور جب ہم “Turn
Right” بلاک کا استعمال
کرتے ہیں تو یہ ایلسا
کو ایک حد تک موڑتا ہے۔
آپ اس کے ساتھ کھیل سکتے ہیں کہ آپ
ایلسا کو کس حد تک موڑنا چاہتے ہیں۔
زاویہ کی پیمائش ایلسا کے
سامنے موجود راستے سے ہوتی ہے۔
تو یہ 90 ڈگری کا موڑ ہے۔
اور یہ 120 ڈگری کا موڑ ہے۔
اور یاد رکھیں کہ آپ پکسلز
کی تعداد اور کو ان کے
برابر میں تیر کے نشان پر
کلک کر کے تبدیل کر سکتے ہیں۔