1 00:00:00,720 --> 00:00:05,000 لوگ بہت عرصے سے مختلف ذرائع سے جنسیات پر بات کر رہے ہیں۔ 2 00:00:05,600 --> 00:00:09,040 عاشقانہ خطوط، فون سیکس، اور جذبات کو بھڑکانے والی تصویریں۔ 3 00:00:09,480 --> 00:00:15,536 یہاں تک کہ1886کی اس لڑکی کی کہانی جو ایک مرد سے ٹیلیگراف کے ذریعے ملی 4 00:00:15,560 --> 00:00:17,200 اور اس کے ساتھ بھاگ گئی۔ 5 00:00:18,560 --> 00:00:23,656 آج ہمارے پاس سیکسٹنگ ہے، اور میں ایک ماہر سیکسٹر۔ 6 00:00:23,680 --> 00:00:25,560 ایک ماہر سیکسٹنگ کرنے والی نہیں۔ 7 00:00:26,800 --> 00:00:30,976 تاہم، مجھے پتا ہے یہ کیا ہے ۔۔ شائد آپ کو بھی۔ 8 00:00:31,000 --> 00:00:32,375 [یہ ایک عضو تناسل ہے] 9 00:00:32,400 --> 00:00:34,760 (قہقہہ) 10 00:00:36,360 --> 00:00:42,696 سیکسٹنگ پرمیری تحقیق سال 2008 سے ہے جب سے میڈیا نے اس جانب توجہ کی ہے۔ 11 00:00:42,720 --> 00:00:45,696 میں نے سیکسٹنگ کی اخلاقی بے قاعدگیوں پر ایک کتاب لکھی تھی۔ 12 00:00:45,720 --> 00:00:47,336 اور جو مجھے پتہ چلا وہ کچھ یوں ہے: 13 00:00:47,360 --> 00:00:50,576 اکثر لوگوں کی فکر کی وجہ غلط ہے۔ 14 00:00:50,600 --> 00:00:54,776 وہ بس سیکسٹنگ کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ 15 00:00:54,800 --> 00:00:56,336 مگر میں یہاں یہ پوچھنا چاہوں گی: 16 00:00:56,360 --> 00:01:01,216 اگر یہ مکمل باہمی رضامندی سے ہے توپھر سیکسٹنگ میں کیا برائی ہے؟ 17 00:01:01,240 --> 00:01:05,256 لوگ بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو شائد آپ نہ کرتے ہوں، 18 00:01:05,280 --> 00:01:07,576 جیسے کے نیلی پنیر اور دھنیا وغیرہ کا استعمال۔ 19 00:01:07,600 --> 00:01:09,240 (قہقہہ) 20 00:01:10,600 --> 00:01:14,736 سیکسٹنگ یقیناً پرخطر ہے، ہر تفریح کی طرح، 21 00:01:14,760 --> 00:01:21,456 مگر جب تک آپ کسی کو تصویر نہ بھیجیں جو وہ وصول نہ کرنا چاہتا ہو، 22 00:01:21,480 --> 00:01:23,256 تب تک کوئی خطرہ نہیں۔ 23 00:01:23,280 --> 00:01:25,896 میری نظر میں یہ ایک گھمبیر مسئلہ ہے کہ جب 24 00:01:25,920 --> 00:01:29,176 لوگ دوسروں کی ذاتی تصاویر کا تبادلہ کرنے لگیں 25 00:01:29,200 --> 00:01:30,720 وہ بھِی ان کی اجازت کے بغیر۔ 26 00:01:31,360 --> 00:01:33,696 تو بجائے سیکسٹنگ کے لئے پریشان ہوا جائے 27 00:01:33,720 --> 00:01:38,280 میرے خیال میں ہمیں ڈیجیٹل رازداری پر زیادہ سوچنا اور فکر کرنی چاہئے۔ 28 00:01:38,880 --> 00:01:41,080 بنیادی چیز ہے رضامندی۔ 29 00:01:41,680 --> 00:01:44,976 اس وقت بھی بہت سے لوگ سیکسٹنگ کے بارے میں سوچ رہے ہیں 30 00:01:45,000 --> 00:01:47,960 بغیر کسی رضامندی کے تصور کے۔ 31 00:01:48,400 --> 00:01:52,080 کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم بچوں کا سیکسٹنگ کرنا جرم قرار دیتے ہیں؟ 32 00:01:53,400 --> 00:01:56,856 یہ ایک جرم ہوسکتا ہے کیوں کہ یہ بچوں میں جنسیت و برہنگی کی وجہ ہے۔ 33 00:01:56,880 --> 00:01:59,736 اگر کسی 18 سال سے کم عمر کی تصویر ہو، 34 00:01:59,760 --> 00:02:01,096 اور اس سے فرق نہیں پڑتا 35 00:02:01,120 --> 00:02:05,320 کہ وہ تصویر انھوں نے خود لے کر جان بوجھ کر تقسیم کی ہو۔ 36 00:02:05,800 --> 00:02:08,776 تو بالآخر ہم اس عجیب قانونی پیچیدگی میں پہنچ جاتے ہیں 37 00:02:08,800 --> 00:02:13,336 جس کے تحت امریکہ کی اکثر ریاستوں میں دو سترہ سال کے افراد سیکس کرسکتے ہیں 38 00:02:13,360 --> 00:02:15,240 مگر وہ اس کی تصویر کشی نہیں کرسکتے۔ 39 00:02:16,560 --> 00:02:20,816 کچھ ریاستوں نے سیکسٹنگ کو چھوٹے درجے کا جرم قرار دینے کی کوشش کی ہے 40 00:02:20,840 --> 00:02:23,856 مگر ان قوانین سے پھر وہی مسائل جنم لیتے ہیں 41 00:02:23,880 --> 00:02:27,640 کیونک یہ اب بھی مرضی سے کی گئی سیکسٹنگ کو غیر قانونی کہتے ہیں۔ 42 00:02:28,520 --> 00:02:29,776 یہ کوئی قابل فہم بات نہیں 43 00:02:29,800 --> 00:02:34,536 کہ ہر سیکسٹنگ کو بند کیا جائے رازداری کی خلاف ورزی سے بچنے کے لئے۔ 44 00:02:34,560 --> 00:02:36,056 یہ تو ایسا ہے جیسے کہا جائے 45 00:02:36,080 --> 00:02:41,520 اکیلی ملاقاتوں میں ہونے والے زنا سے بچنے کے لئے ملاقاتوں کو ہی بند کردیا جائے۔ 46 00:02:43,120 --> 00:02:48,496 اکثر نوجوان سیکسٹنگ پر گرفتار نہیں ہوتے، مگر کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون؟ 47 00:02:48,520 --> 00:02:53,496 اکثر وہ نوجوان جو اپنے ساتھی کے والدین کو ناپسند ہوں۔ 48 00:02:53,520 --> 00:02:58,320 اور اس کی وجہ معاشرتی درجہ بندی، تعصب یا ہم جنسیت ہوسکتی ہے۔ 49 00:02:58,960 --> 00:03:01,736 زیادہ تر وکیل اتنے ہوشیار ہوتے ہیں کہ 50 00:03:01,760 --> 00:03:07,240 نوجوانوں پر بچوں میں فحاشی والے الزامات نہ لگائیں، مگر کچھ لگاتے بھی ہیں۔ 51 00:03:07,720 --> 00:03:11,376 نیو ہمپشائر یونیورسٹی کے محققین کے مطابق 52 00:03:11,400 --> 00:03:17,056 بچوں سے فحاشی کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں 7 فیصد نوجوان ہوتے ہیں۔ 53 00:03:17,080 --> 00:03:20,080 پوری رضامندی سے سیکسٹنگ دوسرے نوجوانوں کے ساتھ۔ 54 00:03:21,480 --> 00:03:24,016 بچوں سے متعلق برہنگی ایک بڑا جرم ہے، 55 00:03:24,040 --> 00:03:27,720 مگر یہ اور نوجوانوں میں سیکسٹنگ ایک چیز نہیں۔ 56 00:03:29,040 --> 00:03:32,456 والدین اور اساتذہ بھی سیکسٹنگ پر بات کررہے ہیں 57 00:03:32,480 --> 00:03:35,616 حقیقتاً رضامندی والی بات پرسوچے بغیر۔ 58 00:03:35,640 --> 00:03:39,760 نوجوانوں کو ان کا پیغام اکثر یہ ہوتا ہے: کہ بس مت کرو یہ 59 00:03:40,200 --> 00:03:43,696 اور میں سمجھتی ہوں۔۔ اس میں قانونی رسک ہیں 60 00:03:43,720 --> 00:03:47,376 جس میں، رازداری کی خلاف ورزی بھِی شامل ہے۔ 61 00:03:47,400 --> 00:03:48,656 اور جب آپ ایک نوجوان تھے، 62 00:03:48,680 --> 00:03:52,080 مجھے یقین ہے کہ جیسا کہا گیا ہوگا ویسا ہی کیا ہوگا، ہیں نا؟ 63 00:03:53,440 --> 00:03:56,896 ہوسکتا ہے آپ سوچ رہے ہوں، میرا بچہ سیکس ٹیکسٹ نہیں کرے گا۔ 64 00:03:56,920 --> 00:04:00,376 اور صحیح بھی ہے، ممکن ہے آپ کا ننھا فرشتہ ایسا نہ کررہا ہو 65 00:04:00,400 --> 00:04:03,536 کیوں کہ 16 اور 17 سال کی عمر کے محض 33 فیصد 66 00:04:03,560 --> 00:04:05,920 نوجوان سیکسٹنگ کرتے ہیں۔ 67 00:04:07,200 --> 00:04:11,816 مگر معذرت کے ساتھ جب وہ بڑے ہوں گے امکان یہی ہے کہ سیکسٹنگ کریں گے۔ 68 00:04:11,840 --> 00:04:18,040 میری نظر سے گزرے تمام تجزیوں کے مطابق 50 فیصد تعداد 18-24 سال والوں کی ہے۔ 69 00:04:18,720 --> 00:04:21,776 اور اکثر، کچھ غلط نہیں ہوتا۔ 70 00:04:21,800 --> 00:04:27,176 لوگ ہر وقت مجھ سے پوچھتے ہیں، کیا سیکسٹنگ بہت خطرناک نہیں ہے؟ 71 00:04:27,200 --> 00:04:30,776 یہ ایسی ہے جیسے آپ اپنا پرس کبھی پارک کی کرسی پر نہیں چھوڑتے 72 00:04:30,800 --> 00:04:34,240 کیونکہ آپ کو خدشہ ہے کے وہ چوری ہوجائے گا۔ ٹھیک ہے نا؟ 73 00:04:34,880 --> 00:04:36,336 اب سنئے میں کیا سوچتی ہوں: 74 00:04:36,360 --> 00:04:40,296 سیکسٹنگ ایسی ہے جیسے آپ اپنا پرس اپنے بوائے فرینڈ کے گھر چھوڑ آئیں۔ 75 00:04:40,320 --> 00:04:42,096 اگرآپ اگلے دن واپس آئیں 76 00:04:42,120 --> 00:04:44,400 اور سارے پیسے غائب ہوں، 77 00:04:45,040 --> 00:04:47,160 تو آپ کو اسی انسان کو الزام دینا ہوگا۔ 78 00:04:47,690 --> 00:04:49,860 (قہقہہ) 79 00:04:51,360 --> 00:04:53,680 تو بجائے سیکسٹنگ کو جرم بنائیں 80 00:04:53,720 --> 00:04:56,336 تاکہ رازداری کی حفاظت کی کوشش ہوسکے، 81 00:04:56,360 --> 00:04:59,656 بجائے رضامندی کے قوانین کو وضع کرنے کے 82 00:04:59,680 --> 00:05:03,760 کہ ہم اپنے ذاتی مواد و معلومات کی تشہیر کہ بارے میں کیسے سوچیں۔ 83 00:05:04,480 --> 00:05:08,736 میڈیا سے جڑی ہر نئی ایجاد رازداری کے مسائل پیدا کررہی ہے۔ 84 00:05:08,760 --> 00:05:13,376 درحقیقت، امریکہ میں رازداری سے متعلق ہونے والے اولین مباحث 85 00:05:13,400 --> 00:05:17,896 ایسی ہی نئی آنے والی ٹیکنالوجی اور ایجادات کے جواب میں تھے۔ 86 00:05:17,920 --> 00:05:21,816 اٹھارویں صدی کے اواخر میں، لوگ کیمروں کی طرف سے فکرمند تھے 87 00:05:21,840 --> 00:05:25,296 جو اچانک ہی بہت آسانی سے لے کر گھومے جانے کے قابل ہوگئے تھے، 88 00:05:25,320 --> 00:05:27,816 اور اخبارات کے [راز کھولتے] مضامین۔ 89 00:05:27,840 --> 00:05:31,656 وہ فکرمند تھے کے کیمرا ان سے جڑی معلومات حاصل کرلے گا، 90 00:05:31,680 --> 00:05:34,880 اسے بے جا استعمال کر کے ہر طرف پھیلا دے گا۔ 91 00:05:35,240 --> 00:05:36,856 یہ بات سنی سنی سی لگتی ہے نا؟ 92 00:05:36,880 --> 00:05:41,736 سوشل میڈیا اور ڈرون کیمروں سے جڑی یہ وہی فکر ہے جس نے ہمیں پریشان کررکھا ہے، 93 00:05:41,760 --> 00:05:43,400 اور یقیناً سیکسٹنگ نے بھی۔ 94 00:05:43,920 --> 00:05:46,136 اور ٹیکنالوجی کے یہی خوف، 95 00:05:46,160 --> 00:05:47,376 سمجھ میں آنے والے ہیں 96 00:05:47,400 --> 00:05:50,816 کیوںکہ ٹیکنالوجی بڑھا چڑھا کر ہرطرف پھیلا سکتی ہے 97 00:05:50,840 --> 00:05:53,560 ہمارے عیب اور بری عادتیں۔ 98 00:05:54,160 --> 00:05:56,536 مگر اس کے حل بھی ہیں۔ 99 00:05:56,560 --> 00:06:00,120 ہم پہلے بھی اس مقام پر تھے، ایک نئی خطرناک ایجاد کے ساتھ۔ 100 00:06:00,720 --> 00:06:04,496 1908 میں، فورڈ نے ماڈل ٹی کار متعارف کی۔ 101 00:06:04,520 --> 00:06:07,096 ٹریفک حادثات سے جڑی اموات بڑھ رہی تھیں۔ 102 00:06:07,120 --> 00:06:09,920 یہ بہت سنجیدہ مسئلہ تھا ۔۔ مگر اب محفوظ دکھتا ہے، ہے نا؟ 103 00:06:12,080 --> 00:06:16,056 ہمارا پہلاقدم یہ تھا کہ ڈرائیور کے روئیوں میں تبدلی لائی جائے، 104 00:06:16,080 --> 00:06:19,800 تو ہم نے حد رفتار متعین کیں اور جرمانوں کے ساتھ ان کا اطلاق کیا۔ 105 00:06:20,240 --> 00:06:22,096 مگر اس کے بعد کی دہائیوں میں، 106 00:06:22,120 --> 00:06:27,616 ہم نے محسوس کیا کہ کار کی ٹیکنالوجی ازخود اعتدال میں نہیں ہے۔ 107 00:06:27,640 --> 00:06:30,856 ہم کار کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔ 108 00:06:30,880 --> 00:06:34,336 تو 1920 میں، محفوظ بکھر جانے والے شیشوں کا حصول ممکن ہوا۔ 109 00:06:34,360 --> 00:06:36,856 پھر 1950 میں، سیٹ بیلٹ۔ 110 00:06:36,880 --> 00:06:39,960 اور 1990 میں، ہوا بھرے تھیلے۔ 111 00:06:40,440 --> 00:06:42,816 ان تینوں معاملات میں: 112 00:06:42,840 --> 00:06:47,616 قانون، عام افراد اور انڈسٹری، سب ایک ساتھ مل گئے 113 00:06:47,640 --> 00:06:51,416 تاکہ مسئلے کے حل میں مدد کریں، جو ایک نئی ایجاد کی وجہ سے آیا ہے۔ 114 00:06:51,440 --> 00:06:54,680 اسی انداز سے ہم ڈیجیٹل رازداری کے معاملے کو لے سکتے ہیں۔ 115 00:06:55,160 --> 00:06:57,920 یقیناً، یہ واپس رضامندی پر آجاتا ہے۔ 116 00:06:58,360 --> 00:06:59,576 تو آئیڈیا یہ ہے کہ: 117 00:06:59,600 --> 00:07:03,416 اس سے پہلے کہ کوئی آپ کی خفیہ معلومات پھیلا سکے، 118 00:07:03,440 --> 00:07:05,680 انھیں آپ کی اجازت درکار ہو۔ 119 00:07:06,240 --> 00:07:11,056 مثبت رضامندی کا یہ خیال بالجبر زنا کے خلاف کام کرنے والوں سے آیا ہے 120 00:07:11,080 --> 00:07:14,856 جو کہتے ہیں کہ ہر جنسی تعلق سے پہلے باہمی رضامندی ضروری ہے۔ 121 00:07:14,880 --> 00:07:19,456 اور بہت سے دوسرے معاملات میں رضامندی پر ہمارے معیار بہت بلند ہیں۔ 122 00:07:19,480 --> 00:07:21,336 سرجری کروانے کے بارے میں سوچئے۔ 123 00:07:21,360 --> 00:07:22,976 آپ کے ڈاکٹر کو یقین کرنا پڑتا ہے 124 00:07:23,000 --> 00:07:27,040 کہ آپ اپنی رضا و رغبت سے سرجری کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔ 125 00:07:27,520 --> 00:07:31,216 یہ آئی ٹیون کے استعمال کے لئے ہونے والے معاہدے جیسا نہیں 126 00:07:31,240 --> 00:07:34,896 جسے بس اوپر سے نیچے گھسیٹا اور راضی راضی راضی پر کلک کردیا۔ 127 00:07:34,920 --> 00:07:36,640 (قہقہہ) 128 00:07:37,160 --> 00:07:42,416 اگر ہم رضامندی پر مزید سوچیں تو ہم رازداری کے بہتر قانون وضع کرسکتے ہیں۔ 129 00:07:42,440 --> 00:07:45,856 فی الوقت، ہمیں وہ سارا تحفظ حاصل نہیں۔ 130 00:07:45,880 --> 00:07:49,456 اگر آپ کا سابقہ شریک حیات ایک خوفناک انسان ہے، 131 00:07:49,480 --> 00:07:53,696 تو وہ آپ کی برہنہ تصاویر کسی فحش ویب سائٹ پر ڈال سکتا ہے۔ 132 00:07:53,720 --> 00:07:56,936 پھر ان تصاویر کو وہاں سے ہٹانا بہت ہی مشکل کام ہے۔ 133 00:07:56,960 --> 00:07:58,176 اور بہت سی ریاستوں میں، 134 00:07:58,200 --> 00:08:02,016 اچھا یہی ہے کہ اپنی تصاویر خود ہی بنالیں 135 00:08:02,040 --> 00:08:04,840 اس سے آپ کم از کم کاپی رائٹ کا ہرجانہ دائر کرسکیں گے۔ 136 00:08:05,320 --> 00:08:07,376 (قہقہہ) 137 00:08:07,400 --> 00:08:10,376 اس وقت، اگر کوئی آپ کی رازداری کی خلاف ورزی کرے، 138 00:08:10,400 --> 00:08:14,600 چاہے وہ کوئی فرد ہو یا کمپنی یا قومی سلامتی کا ادارہ، 139 00:08:15,280 --> 00:08:18,016 آپ اس پر کیس کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، 140 00:08:18,040 --> 00:08:20,176 ہوسکتا ہے آپ کامیاب نہ بھی ہوں 141 00:08:20,200 --> 00:08:24,976 کیوں کہ اکثر عدالتیں ڈیجیٹل رازداری کو ناممکن سمجھتی ہیں۔ 142 00:08:25,000 --> 00:08:28,440 تو وہ کسی کو اس کی خلاف ورزی کی سزا بھی نہیں دینا چاہتیں۔ 143 00:08:29,200 --> 00:08:32,096 اب بھی بسا اوقات لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں، 144 00:08:32,120 --> 00:08:37,416 کیا یہ ڈیجیٹل تصاویر عوامی اور ذاتی نوعیت کا فرق ختم نہیں کررہیں 145 00:08:37,440 --> 00:08:39,080 کیوں کو وہ ڈیجیٹل ہیں، اس لئے؟ 146 00:08:39,600 --> 00:08:40,936 نہیں، نہیں 147 00:08:40,960 --> 00:08:44,296 ہر وہ چیز جو ڈیجیٹل ہوخود بخود عوامی نہیں بن جاتی. 148 00:08:44,320 --> 00:08:46,216 یہ بات عقل میں آنے والی نہیں۔ 149 00:08:46,240 --> 00:08:49,736 نیویارک یونیورسٹی کی قانونی اسکالر ہیلن نسین بام ہمیں بتاتی ہیں، 150 00:08:49,760 --> 00:08:52,376 ہمارے پاس قانون، اصول اور طریقہ کار ہیں 151 00:08:52,400 --> 00:08:55,536 جو ہر قسم کی ذاتی معلومات کو تحفظ دیتے ہیں ، 152 00:08:55,560 --> 00:08:58,976 اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ ڈیجیٹل ہو یا نہ ہو۔ 153 00:08:59,000 --> 00:09:01,656 صحت سے متعلق آپ کی تمام معلومات ڈیجیٹل ہوتی ہیں 154 00:09:01,680 --> 00:09:04,816 پر آپ کا ڈاکٹر اسے کسی سے بانٹ نہیں سکتا۔ 155 00:09:04,840 --> 00:09:09,296 آپ کی ساری مالی معلومات ڈیجیٹل ڈیٹابیس میں ہوتی ہے، 156 00:09:09,320 --> 00:09:13,560 پرآپ کی کریڈٹ کارڈ کمپنی آپ کی خریداری کی فہرست شائع نہیں کرسکتی۔ 157 00:09:15,080 --> 00:09:20,536 بہتر قوانین، رازداری کی خلاف ورزی کے مسائل کو بہتر سنبھال سکتے ہیں، 158 00:09:20,560 --> 00:09:24,936 مگر آسان ترین چیز جو ہم کرسکتے ہیں وہ خود میں تبدیلی ہے 159 00:09:24,960 --> 00:09:27,640 تاکہ ایک دوسرے کی رازداری رکھنے میں مدد کرسکیں۔ 160 00:09:28,360 --> 00:09:30,256 ہمیں ہمیشہ یہی بتایا گیا کہ، رازداری 161 00:09:30,280 --> 00:09:33,336 مکمل طور پر ہماری ذاتی ذمہ داری ہے۔ 162 00:09:33,360 --> 00:09:37,616 ہمیں اپنی رازداری پر مستقل نگاہ رکھتے ہوئےاسے محفوظ کرتے رہنا چاہئے۔ 163 00:09:37,640 --> 00:09:42,440 جو چیز ہم نہیں چاہتے کہ دنیا دیکھے اسے کسی سے نہ بانٹیں۔ 164 00:09:43,400 --> 00:09:44,616 یہ عقل تسلیم نہیں کرتی۔ 165 00:09:44,640 --> 00:09:47,616 ڈیجیٹل میڈیا سماجی ماحول ہیں 166 00:09:47,640 --> 00:09:51,920 اور ہم اپنی چیزیں سارے دن بلکہ ہر دن ان سے بانٹتے ہیں جن پر ہمیں اعتبار ہے۔ 167 00:09:52,760 --> 00:09:55,736 پرنسٹن کی محقق جینیٹ ورٹیسی دلیل دیتی ہیں، 168 00:09:55,760 --> 00:09:59,776 ہماری معلومات اور ہماری رازداری صرف ذاتی نہیں ہیں، 169 00:09:59,800 --> 00:10:02,376 یہ دراصل باہمی ہیں۔ 170 00:10:02,400 --> 00:10:05,656 اور جو ایک چیز آپ بڑی آسانی سے کرسکتے ہیں وہ یہ 171 00:10:05,680 --> 00:10:10,776 کہ بس جب کسی سے متعلق کچھ بانٹنا ہو تو اس کی اجازت لینا شروع کردیں۔ 172 00:10:10,800 --> 00:10:15,336 اگر آپ کسی کی تصویر آن لائن بھیجنا چاہیں، اجازت لے لیں۔ 173 00:10:15,360 --> 00:10:17,816 اگر کوئی ای میل آگے بھیجنا چاہتے ہوں، 174 00:10:17,840 --> 00:10:19,216 اجازت لے لیجئیے۔ 175 00:10:19,240 --> 00:10:22,016 اور اگر آپ کسی کی برہنہ سیلفی بانٹنا چاہیں، 176 00:10:22,040 --> 00:10:24,320 یقیناً، اجازت لے لیں۔ 177 00:10:25,560 --> 00:10:30,016 یہ انفرادی تبدیلیاں یقیناً مددگار ہوں گی ایک دوسرے کی رازداری کی حفاظت میں، 178 00:10:30,040 --> 00:10:33,840 مگر ضرورت ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی آگے بڑھیں۔ 179 00:10:34,360 --> 00:10:38,856 رازداری کی حفاظت میں ان کمپنیوں کا بہت ہی تھوڑا فائدہ ہے 180 00:10:38,880 --> 00:10:42,176 کیوںکہ ان کے کاروبار کا انداز ہمارے بانٹتے رہنے پرمنحصر ہے 181 00:10:42,200 --> 00:10:44,440 جتنے زیادہ لوگوں کے ساتھ بھِی ممکن ہو۔ 182 00:10:45,080 --> 00:10:47,016 اس وقت، اگر میں آپ کو ایک تصویر بھیجوں، 183 00:10:47,040 --> 00:10:50,136 آپ جسے چاہیں وہ تصویر بھیج سکتے ہیں۔ 184 00:10:50,160 --> 00:10:54,416 مگر کیا ہو اگر مجھے فیصلہ کرنا ہو کہ یہ آگے بھیجے جانے کے قابل ہے یا نہیں؟ 185 00:10:54,440 --> 00:10:58,496 یہ آپ کو بتائے گا کہ اسے آگے بڑھانے کے لئے میری اجازت نہیں ہے۔ 186 00:10:58,520 --> 00:11:02,656 ہم اکثر ایسی چیزیں کرتے ہیں کاپی رائٹ کی حفاظت کے لئے۔ 187 00:11:02,680 --> 00:11:07,456 اگر آپ ایک ای بک خریدتے ہیں تو اسے جسے چاہیں اسے نہیں بھیج سکتے۔ 188 00:11:07,480 --> 00:11:10,040 تو کیوں نہ اسکا اطلاق موبائل فون پر بھی کریں؟ 189 00:11:10,960 --> 00:11:15,736 کیا یہ جاسکتا ہے کہ مطالبہ کیا جائے کہ ٹیک کمپنیاں پہلے سے طے شدہ انداز میں 190 00:11:15,760 --> 00:11:19,496 ہماری مشینوں اور پروگرامز میں ایسے حفاظتی اقدام نصب کریں۔ 191 00:11:19,520 --> 00:11:22,936 بھئی آپ اپنی کار کا رنگ تو منتخب کرتے ہیں، 192 00:11:22,960 --> 00:11:25,800 مگر ہوائی بیگ ضرورت کے طور پر ہمیشہ شامل ہوتے ہیں۔ 193 00:11:28,080 --> 00:11:31,896 اگر ہم رضامندی اور رازداری پر مزید نہیں سوچیں گے، 194 00:11:31,920 --> 00:11:34,640 تو نتائج بہت سنجیدہ ہوسکتے ہیں۔ 195 00:11:35,360 --> 00:11:37,616 اوہائیو میں ایک نوجوان تھی ۔۔ 196 00:11:37,640 --> 00:11:40,480 مثلاً رازداری کے لئے ہم اسے جینیفر کہہ لیتے ہیں۔ 197 00:11:41,120 --> 00:11:44,696 اس نے اپنی برہنہ تصاویر اپنے ہم مدرسہ معشوق کے ساتھ بانٹیں، 198 00:11:44,720 --> 00:11:46,240 یہ سوچ کر کے وہ قابل بھروسہ ہے۔ 199 00:11:47,720 --> 00:11:49,656 بدقسمتی سے اس نے دھوکہ دیا 200 00:11:49,680 --> 00:11:52,656 اور اس کی تصاویر پورے اسکول میں پھیلا دیں۔ 201 00:11:52,680 --> 00:11:56,200 جینیفر بری طرح ذلیل و رسوا ہوگئی، 202 00:11:56,800 --> 00:12:00,936 مگر بجائے ہمدردی کے اس کے ہم جماعتوں نے اسے ہراساں کیا۔ 203 00:12:00,960 --> 00:12:02,816 انھون ے اسے طوائف اور بدچلن کہا 204 00:12:02,840 --> 00:12:04,800 اور اس کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا۔ 205 00:12:05,360 --> 00:12:09,040 جینیفر نے اسکول آنا کم کردیا اس کے گریڈز گرنا شروع ہوگئے۔ 206 00:12:09,520 --> 00:12:13,320 بالآخر، جینیفر نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 207 00:12:14,720 --> 00:12:17,416 جینیفر نے کچھ غلط نہیں کیا تھا۔ 208 00:12:17,440 --> 00:12:19,696 محض اپنی برہنہ تصویر دی تھی 209 00:12:19,720 --> 00:12:22,536 کسی ایسے کو جس پر اس کے خیال میں وہ بھروسہ کرسکتی تھی۔ 210 00:12:22,560 --> 00:12:25,176 ہمارا قانون اسے کہتا ہے کہ 211 00:12:25,200 --> 00:12:29,360 اس سے ایک بچوں کی برہنگی جیسا گھناونا جرم سرزد ہوا ہے۔ 212 00:12:29,920 --> 00:12:31,416 ہماری جنسی تفریق اسے کہتی ہے 213 00:12:31,440 --> 00:12:34,656 کہ اپنی برہنہ تصویر بنا کر، 214 00:12:34,680 --> 00:12:37,880 اس نے ایک بدترین اور شرمناک کام انجام دیا ہے۔ 215 00:12:38,400 --> 00:12:42,616 اور جب ہم یہ تصور کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل میڈیا میں رازداری ناممکن ہے، 216 00:12:42,640 --> 00:12:48,160 ہم مکمل طور پر اس کے معشوق کے بہت برے رویئے کو نظر انداز کرتے ہیں۔ 217 00:12:49,200 --> 00:12:54,936 لوگ اب بھی رازداری کے متاثرین سے ہر وقت یہی کہتے ہیں، 218 00:12:54,960 --> 00:12:56,216 "کیا سوچ کر کیا تم نے یہ؟ 219 00:12:56,240 --> 00:12:58,720 تمہیں کبھی وہ تصویر نہیں بھیجناچاہئے تھی۔" 220 00:12:59,640 --> 00:13:03,640 اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اس کے بجائے کیا کہنا چاہئے، تو یہ آزمائیں۔ 221 00:13:04,160 --> 00:13:07,680 مثلاً آپ اپنے دوست کے پاس گئے جس کی ٹانگ ’اسکی اِنگ‘ میں ٹوٹ گئی، 222 00:13:08,240 --> 00:13:12,816 اس نے تفریح کے لئے ایک خطرہ مول لیا، جس کا انجام اچھا نہ ہوا۔ 223 00:13:12,840 --> 00:13:15,376 شائد آپ وہ بے وقوف ثابت نہیں ہوں گے جو کہے، 224 00:13:15,400 --> 00:13:17,840 "میرے خیال سے تمہیں اسکی اِنگ نہیں کرنی چاہئے تھی۔" 225 00:13:20,080 --> 00:13:22,216 اگر ہم رضامندی پر مزید سوچیں، 226 00:13:22,240 --> 00:13:25,496 تو ہم دیکھیں گے کہ رازداری کی خلاف ورزی کے متاثرین 227 00:13:25,520 --> 00:13:27,256 ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں، 228 00:13:27,280 --> 00:13:31,880 نہ کہ شرمندگی، احساس جرم، ہراساں کرنے اور سزا دینے کے۔ 229 00:13:32,440 --> 00:13:36,936 ہم متاثرین کی مدد، اورکچھ رازداری کی خلاف ورزیوں کو روک سکتے ہیں 230 00:13:36,960 --> 00:13:41,280 ان انفرادی اور تکنیکی تبدیلیوں کو یقینی بنا کر۔ 231 00:13:41,840 --> 00:13:47,656 کیونکہ مسئلہ سیکسٹنگ نہیں، بلکہ اصل مسئلہ ڈیجیٹل رازداری ہے۔ 232 00:13:47,680 --> 00:13:50,040 اور ایک حل رضامندی ہے۔ 233 00:13:50,680 --> 00:13:55,256 تو اگلی بارجب ایک رازداری کی خلاف ورزی کا متاثر آپ سے ملے تو، 234 00:13:55,280 --> 00:13:58,016 الزام دینے کے بجائے کچھ اس طرح کیجئے: 235 00:13:58,040 --> 00:14:01,456 ڈیجیٹل رازداری سے متعلق اپنے خیالات کو تبدیل کیجئے، 236 00:14:01,480 --> 00:14:04,120 اور ہمدردی سے برتاو کیجئے۔ 237 00:14:04,680 --> 00:14:05,896 شکریہ 238 00:14:05,920 --> 00:14:12,056 (تالیاں)