ہیلو! آپ عین وقت پر آ گئے ہیں۔ سفر آب میں خوش آمدید۔ میں زیر آب پوشیدہ خزانے کو ڈھونڈ نکالنے کا کام شروع کرنے لگا ہوں اور مجھے آپ کی مدد حاصل کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔ کسے معلوم ہے کہ ان پراسرار آبی گزرگاہوں میں ہمارا کس سے سامنا ہوگا؟ ہمیں توقع ہے کہ ہم اسی ڈاک پر کہیں اپنے پہلے رہنما سے ملاقات کریں گے۔ خوش آمدید، مہم جو! سفر آب کو مکمل کرنے کے لئے آپ کو کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ایک سلسلہ وار پزلز حل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہاں یہ ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ آپ کی سکرین کو تین مرکزی حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ بائیں جانب، آپ کو Minecraft دنیا دکھائی دے گی۔ درمیانی جگہ آپ کا ٹول باکس ہے جہاں آپ کوڈنگ کمانڈز تلاش کر سکتے ہیں۔ اور دائیں جانب کا بڑا حصہ آپ کی کام کی جگہ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنا پروگرام بنانے اور اپنی حرکات پر قابو پانے کے لئے کمانڈز کو منظم کر سکتے ہیں۔ ہر لیول کے لئے ہدایات صفحے کے اوپری حصے میں ہیں۔ طویل اور مختصر ہدایات کے مابین تبدیل کرنے کے لئے جمع کی علامت پر کلک کریں۔ بلاکس کو ٹول باکس سے کام کی جگہ پر گھسیٹ کر لانے، انہیں منظم کرنے کی کوشش کریں، اور پھر اپنی کمانڈز پر عملدرآمد کرانے کے لئے 'رن' بٹن پر کلک کریں۔ اسے درست کرنے کے لئے آپ کو کچھ مرتبہ کوشش کرنی پڑے گی، اور کچھ پزلز میں ایک سے زیادہ حل ہوتے ہیں، لہذا یہ دیکھنے کے لئے تجربہ کریں کہ کیا کام کرتا ہے۔ اگر آپ دوبارہ کوشش کرنا چاہتے ہیں، تو جہاں سے شروع کیا تھا وہاں واپس جانے کے لئے دوبارہ سیٹ کریں بٹن پر کلک کریں۔ اگر آپ کو کوئی کمانڈ حذف کرنے کی ضرورت ہے، تو بس بلاک کو اپنی کام کی جگہ سے ٹول باکس میں واپس گھسیٹ کر لے آئیں۔ یہ دیکھنے کے لئے رن پر کلک کرنا یاد رکھیں کہ آپ کا کوڈ کارروائی میں کیسا دکھائی دیتا ہے۔ ٹھیک ہے، مہم جو ساتھیو، اب مزید وقت ضائع نہیں کرتے۔ تو پھر آئیں کچھ زیر آب خزانہ تلاش کرنے کے لئے کوڈنگ شروع کرتے ہیں۔ سب ٹائٹلز بطرف Amara.org کمیونٹی