میرا نام ٹیگن کلین ہے۔ میں ایج اینڈ نوڈ کی شریک بانی ہوں، گراف کے پیچھے ابتدائی ٹیم۔ اور گراف کے ساتھ Google ویب کے لیے کیا کرتا ہے، گراف بلاک چینز کے لیے کرتا اور ڈیٹا منظم کرتا ہے۔ میرا نام سینتیھیا ہاس ہے اور میں ورلڈ آف ویمن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ہوں۔ ورلڈ آف ویمن 10,000 خواتین کا مجموعہ ہے جو مختلف پس منظر ، مختلف رنگت کی حامل ہیں۔ اور ہم ایک ایسی کمیونٹی ہیں جو web3 اسپیس میں شمولیت اور تنوع کی چیمپئن ہے۔ میرا نام چارلی لی ہے۔ میں Litecoin کے تخلیق کار ہوں۔ Bitcoin کے متبادل کرنسیوں میں سے ایک ہے۔ میں Bitcoin بیس کوڈ کے ساتھ کے مختلف طریقے آزما رہا تھا اور اپنی ذاتی کریپٹو کرنسی تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ ایک تفریحی سائیڈ پروجیکٹ تھا اور یہ چل پڑا۔ جب آپ کریڈٹ کارڈ کے ساتھ کچھ خریدتے ہیں جب آپ کے گروسری کو نامیاتی لیبل لگایا جاتا ہے جب آپ کریڈٹ کارڈ کے ساتھ کچھ خریدتے ہیں جب آپ نامیاتی لیبل زدہ چیز خریدتے جب آپ سوشل میڈیا پر مصدقہ شناخت دیکھتے یا جب آپ ووٹ دیتے آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ رقم منتقل ہو گئی اور یہ کہ کھانا نامیاتی ہے، یہ کہ فرد سچا ہے، یا یہ کہ آپ کا ووٹ شمار کیا گیا؟ آخر کار، جو ریکارڈز بینک، کمپنیاں اور حکومت منظم کرتی آپ ان پر بھروسہ کرتے۔ لیکن اج کل، بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ آیا وہ کمپنیوں، حکومتوں، یا کسی قسم کی مرکزی پاور پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ غلط معلومات کے عروج کے ساتھ اگر ہم کوئی ایسا نظام تخلیق کریں جو کسی مرکزی ادارے کا محتاج نہ ہو؟ تب کیا جب ہم دولت اور پراپرٹی جیسی چیزوں کا ایسے طریقے سے ٹریک رکھیں کہ کوئی بھی اس ڈیٹا کو کمپنی یا حکومت کی ذمہ داری کے بغیر اڈٹ کر سکے؟ بلاک چین نامی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے، یہ آج کے دور میں ممکن ہے۔ بلاک چین انٹرنیٹ میں معلومات اسٹور کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے جہاں ہر کوئی شرکت کر سکتا۔ بلاک چین کے ساتھ ڈیٹا غیر مرکزی بنایا اور تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بلاک چین کی ملکیت نہیں رکھتا، لیکن ہر کوئی اسے استعمال کر سکتا ہے اور اس پر اپنی معلومات کی تصدیق کر سکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی Bitcoin جیسی کریپٹو کرنسیوں کے پیچھے جدت و اختراع ہے۔ اس کے دیگر ممکنہ استعمال کے معاملات ہیں جو ہم بعد کی ویڈیو میں بتائیں گے۔ لیکن پہلے ہم دیکھیں کہ ماضی میں اعتماد کے مسائل کو کیسے حل کیا گیا ہے۔ انسانی معاشروں کے ابتدائی دور سے، ہم نےمعلومات ٹرانزیکشن کا ٹریک رکھ کے اعتماد پیدا کرنے کے مختلف طریقے اایجاد کیے ہیں جیسے اس فارم کا مالک کون ہے؟ میں دودھ کے لیے آپ کا کتنا مقروض ہوں؟ زمین کے قوانین کیا ہیں؟ انسانوں نے ٹرانزیکشنز کا ٹریک رکھنے کے لیے شیلز یا قیمتی پتھروں کا استعمال شروع کیا اور یہ کرنسی کی ابتدائی صورتیں بن گئی۔ جب ہم قبیلوں سے گاؤں اور شہروں میں منتقل ہوتے تھے، ہمیں پراپرٹی اور قوانین کا ٹریک رکھنے کی ضرورت تھی۔ اس سے اعداد و تحریر کی ابتدائی ایجاد وجود میں آئی۔ یہ حیران کن ہے نہ؟ یم نے اعداد ریاضی کی کتاب کے لیے دریافت نہیں کیے۔ ہم نے حروف تہیجی کتابیں لکھنے کے لیے نہیں دریافت کیے۔ ہم نے انہیں زمین، مویشیوں، قرضوں اور ٹیکس کا ٹریک رکھنے کے لیے ایجاد کیا۔ اور یقیناً، ہم نے اس وقت سے طویل سفر طے کیا ہے۔ کرنسی نے شیلز، سکوں سے بینک نوٹوں سے ڈیجیٹل ڈیٹا کر شکل تندیل کی۔ تحرہریں مٹی کی سیل پتھروں سے لے کر کاغذ تک پھر ڈیجیٹل فارمیٹس تک۔ تحریر اور نمبرز کی دریافت کے ساتھ، ہم نے بھی اعتماد قائم کرنے کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے کیونکہ ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے یہ تمام طریقے، بھروسے پر انحصار کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے زمین کے اصول پتھر پر مرتب کیے گئے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی انہیں تبدیل نہیں کرے گا۔ لیکن آپ کسی بھی چیز پر اعتماد کیسے کر سکتے حتیٰ کہ وہ پتھر پر بھی لکھی ہو؟ مثلاً، آپ کے پاس پتھر کی سیل ہے جس پر لکھا ہوا کہ آپ 100 گائوں کے مالک ہیں۔ لیکن میں یہ کیسے جان سکتا ہوں کہ آپ نے تعداد خود نہیں لکھا؟ اسی وجہ سے ہم نے مستند سیلز، اسٹمپ اور دستخط ایجاد کیے ہیں۔ ان تمام ایجادات کے ساتھ، ہم لوگوں کے محدود گروپ کو مجاز کرتے اور ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔ تنظیمیں، یا حکومتیں ہمارے ریکارڈ کی تصدیق کرنے کی خصوصی طاقت رکھتی ہیں۔ اور یہ ایک چیز ہے جو ہزاروں سالوں اور نئی ٹیکنالوجیوں کے دوران کبھی نہیں بدلی۔ یہ نظام صرف اس صورت میں کام کرتے ہیں جب ہم ان تنظیموں اور حکام پر اعتماد کریں، جو ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہیں۔ اور یہ ہمیں واپس بلاک چین کی طرف لے جاتا ہے۔ بلاک چین پہلی ٹیکنالوجی ہے جو ہمیں مرکزی اتھارٹی پر بھروسہ کرنے کی ضرورت کے بغیر معلومات کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ ایک ڈیجیٹل طریقہ ہے جس سے معلومات اسٹور اور اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے جو کوئی پتھر یا سیل یا بینک یا حکومت کی ضرورت کے بغیر ہی پتھر پر درج ہے۔ بلاک چین پر موجود معلومات کمپیوٹرز کے تقسیم شدہ نیٹ ورک پر اسٹور ہے۔ جب تک یہ کمپیوٹرز آزادانہ طور پر منظم کردہ ہوں۔ اصولی طور پر، کوئی فرد یا تنظیم نیٹ ورک کو ختم یا کرپٹ نہیں کر سکتا۔ یہ یہ تحریر کی ایک شکل کی طرح ہے جو جعلی نہیں ہو سکتی یا تباہ نہیں کی جا سکتی۔ یہ بھروسے کی نئی قسم کو فعال کرتی ہے۔ پہلا استعمال Bitcoin ہے۔ Bitcoin ڈیجیٹل کرنسی ہے جو جو کسی بھی بینک یا حکومت پر اعتماد کیے بغیر ٹرانزیکشن اور ملکیت کو محفوظ طریقے سے ٹریک کرتی ہے۔ لیکن یہ صرف ایک مثال ہے۔ جو بلاک چین ممکنہ طور پر ریئل اسٹیٹ کی ملکیت کا سراغ لگانے، معاہدے کرنے، دستاویزات کی تصدیق کرنے، اور یہ تصدہق کرنے کہ یہ دستاویز مخصوص تاریخ تخلیق کی گئی تھی، کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ اب نظریاتی طور پر ان تمام کاموں کو کرنا ممکن ہے اور مزید یہ کہ بھروسے کے روایتی نظام پر انحصار کیے بغیر ممکن ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کو اپنی مکمل استعداد تک پہنچنے کے لیے کافی سفر کرنا ہے، اور اس کا مستقبل باقاعدہ تقریر کا موضوع ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہ استعداد کے ساتھ مستقبل ہے تاکہ انسانی معاشرے میں طاقت اور حکام کو غیر مرکزی بنایا گیا ہے۔ دوسروں کا خیال ہے کہ یہ ایک بہت بڑا دھوکا ہہے جس کا کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے۔ اس ویڈیو سیریز کے باقی حصے میں ہم دیکھیں گے کہ یہ ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے۔ اور پھر یم مختلف نقطہ نظر تلاش کریں گے۔