پرسٹن: مبارک ہو! لزی: مبارک ہو! سٹیمپی: مبارک ہو، آپ نے کر لیا! سٹیسی: مبارک ہو دوستو، آپ نے زبردست کام انجام دیا ہے! اب جب آپ نے آور اف کوڈ مکمل کر لیا، آپ مائنکرافٹ میں اپنا کوڈ لکھ سکتے ہیں۔ آپ نے لوپس، فنکشنز اور ایجنٹ کے کردار کے بارے میں سیکھ لیا ہے۔ اب کھلے ڈول سے کھیلنے کا وقت ہے جس میں آپ خود ڈولپر ہونگے۔ باقی ٹائم میں آپ فنکشنز لکھ سکتے ہیں کہ آپ تلاش، کانکنی اور تعمیر کر لیں۔ اس لیول میں آپ جو کوڈ لکھیں گے اسے Minecraft: Education Edition کی اپنی دنیا میں لے جا سکتے ہیں۔ بس "" پر کلک کیجیئے اور لنک لینے کے لئے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسے اپنی دنیا لے جائیں اور ایجنٹ کے ساتھ کوڈ جاری رکھیں۔ مزے لے کر سیکھیں اور اچھا کام کیا ہے آپ نے! سٹیسی: اور میں واپس آ گئی! اچھا تو یہ ہے ایجنٹ! دکھاتی ہوں کیا کر سکتا ہے۔ دیکھو، دیکھو! کر رہا ہے اسے! میں نے اسے کہا تھا ٹیراکوٹا بلاکوں سے سیڑھی بنائے، اور ہم ادھر سے نکلنے کے لئے وہی سیڑھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور بتاتی جاؤں آپ کو کہ صرف سیڑھی ہی نہیں۔ میں ایجنٹ کچھ بھی چاہوں کرنے کو کہوں، وہ کرے گا۔ سٹیمپی: آپ نے یہ کیسے کیا؟ سٹیسی: آسان تھا، واقعی۔ میں نے بس کوڈ استعمال کیا!