میرا نام Taylor Wilson ہے.
میری عمر 17 سال ہے
اور میں عالم جوہری طبیعیات ہوں,
جس پر یقین کرنا تھوڑا مشکل ہے، پرمیں ہی ہوں.
اور میں یہ بتانا چاہوں گا کہ
جوہری فیوژن
وہ نقطہ ہوگا
کہ جس پل کے بارے میں T.Boone Pickens بات کرتے تھے
تک لے کر جاےگا .
تو جوہری فیوژن ہماری توانائی کا مستقبل ہے.
اور دوسری بات یہ کہ
بچے دنیا کو واقعی میں تبدیل کر سکتے ہیں.
تو آپ پوچھ سکتے ہیں --
( تالیاں )
آپ مجھ سے پوچھ سکتے ہیں ،
کہ آپ کو کس طرح معلوم ہے کہ ہماری توانائی کا مستقبل کیا ہے؟
ویسے میں نے فیوژن ری ایکٹر تعمیر کیا
جب میں 14 سال کا تھا.
یہ میرے جوہری فیوژن ری ایکٹر کے اندر کی تصویر ہے .
میں نے یہ project بنانا شروع کیا
جب میں 12 یا 13 سال کا تھا.
میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایک ستارہ بناوں گا .
اب آپ میں سے زیادہ تر شاید کہہ رہے ہیں،
کہ جوہری فیوژن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے .
میں نے ایسا کوئی جوہری بجلی گھر نہیں دیکھا جہاں فیوژن توانائی ہو .
دراصل یہ متوازن نہیں رہتا ہے .
یہ اتنی توانائی نہیں پیدا کرتا جتنی یہ استمعال کرتا ہے ,
لیکن پھر بھی یہ کافی کچھ مزےدار کام کرتا ہے .
اسے میں نے اپنے گیراج میں بنایا ہے ,
اب یہ یونیورسٹی آف نیواڈا, Reno کے
شعبہ طبیعات میں رکھا ہوا ہے
یہ duetrium کو توڑتا ہے
جو دراصل ایک اضافی نیوٹران کے ساتھ ہائیڈروجن ہے.
یہ پروٹون chain کے رد عمل جیسا ہے
جو سورج کے اندر جاری ہے.
اور میں اسے اتنی قوت سے آپس میں ٹکرا رہا ہوں کہ
ہائیڈروجن ایک دوسرے کے ساتھ فیوز ہو جائے ,
اور اس عمل میں کچھ ضمنی مصنوعات بھی ہوتی ہیں
اور میں ان ضمنی مصنوعات کو استمعال کرتا ہوں .
پچھلے سال ,
میں نے Intel کا بین الاقوامی سائنس اور انجینئرنگ مقابلہ جیتا.
میں نے موجودہ ڈٹیکٹرز کا متبادل تیار کیا ,
جو کہ Homeland Security استمعال کرتی ہے.
سینکڑوں ڈالر کے عوض,
میں نے ایک ایسا ڈٹیکٹر بنایا ہے جس کی حساسیت تجاوز کرتی
ہزاروں ڈالر کی قیمت کے ڈٹیکٹر کے مقابلے میں.
اور یہ میں نے اپنے گیراج میں بنایا.ہے .
( تالیاں )
اور میں نے ایک نظام تیار کیا ہے
طبی isotopes پیدا کرنے کے لئے.
میں نے چھوٹے پیمانے پر آلہ تیار کیا ہے
جو لاکھوں ڈالر کی تنصیبات کی بجائے
یہ طبی isotopes پیدا کر سکتا ہے.
یہ پس منظر میں میرا فیوژن ری ایکٹر ہے.
اور یہ میں ہوں فیوژن ری ایکٹر کے کنٹرول پینل پر.
اور یہ میں ہوں فیوژن ری ایکٹر کے کنٹرول پینل پر.
ویسے، میں اپنے گیراج میں yellowcake بھی بناتا ہوں،
تو میرا جوہری پروگرام ایرانیوں جتنا ہی اعلی درجے کا ہے .
شاید میں اس کا اقرار نہیں کرنا چاہتا.
یہ میں Switzerland, Geneva CERN میں ہوں
جو دنیا میں ذرہ طبیعیات کی ایک مستند تجربہ گاہ ہے .
اور یہ میں صدر Obama کو اپنی
Homeland Security کی تحقیق دکھاتے ہوے .
( تالیاں )
تو ان سات سالوں میں
جوہری تحقیق کرتے ہوے,
شروع میں نے ایک خواب سے کیا تھا
کہ میں اپنے گیراج میں ایک ستارا بناوگا " ,star in a jar"
جو کہ میری صدر سے ملاقات کا سبب بن گیا اور
میں نے ایسی چیزیں بنانا شروع کردیں جو دنیا بدل سکتی ہیں
اور میرا خیال ہے کہ دوسرے بچے بھی یہ کرسکتے ہیں.
آپ کا بہت بہت شکریہ.
( تالیاں )