پلگ نکالا ہوا سرگرمی | ریلے پروگرامنگ ہائے، میں انا ہوں! آج ہم ریلے پروگرامنگ کرنے لگے ہیں۔ یہ سب دباؤ میں پروگرام کرنے اور نقائص/خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے بارے میں ہے جو بعض اوقات تب واقع ہوتی ہیں جب آپ کافی تیزی میں یا ٹیموں کی شکل میں کام کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم کوڈنگ کی نقالی کرنے کے لئے گراف پیپر پروگرامنگ کا استعمال کریں گے، اور ایک مقررہ وقت رکھتے ہوئے نقل بنانے کے لئے ریلے ریس کا استعمال کریں گے۔ ریلے پروگرامنگ میں، ٹیمیں گراف پیپر پروگرام کو ختم کرنے کے لئے مقابلہ لگائیں گی۔ آپ کو اپنے ٹیم کے ساتھی کے کام کی جانچ کرنی ہوگی، یا اسے ڈیبگ کرنا ہے، اگر غلطی ہو تو اسے ٹھیک کرنا ہے، اپنا تیر شامل کرنا، اور واپس بھاگنا اور اپنے ساتھی کو ٹیگ کرنا ہے۔ پروگرامرز اپنے الگورتھم یا کوڈ میں مسائل کو ڈھونڈنے اور ٹھیک کرنے کے لئے ڈیبگنگ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ مسائل کو ٹھیک کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ سب سے آسان طریقہ قدم بہ قدم آگے بڑھنا ہے جب تک کہ آپ کو معلوم نہ ہو جائے کہ کہاں کیا کچھ غلط ہوا ہے، پھر اسے ٹھیک کریں۔ یہاں میں پیٹھ قلابازی کھانے کی کوشش کر رہی ہوں، لیکن میں گر جاتی ہوں۔ میں ہر حصے سے مرحلہ وار گزرتی رہی، اور محسوس کیا کہ میری غلطی کہاں تھی۔ میرے کوچ نے مجھے دکھایا کہ میں بیم پر صحیح طریقے سے اپنے ہاتھ نہیں ڈال رہی تھی۔ لہذا میں نے اپنے ہاتھ کی نئی پوزیشن کے ساتھ بیم پر ایک اور پشت قلابازی کی کوشش کی، اور میں اس پر جمی رہی! مجھے بیحد خوشی ہوئی کہ میں نے اپنی پیٹھ کی قلابازی کو ٹھیک کر لیا۔ ہم نے اس کا پتہ لگا لیا! ڈیبگنگ سے مراد مسائل کو ڈھونڈنا اور ٹھیک کرنا ہے۔ عمدہ، انا! اچھا کام!