0:00:08.034,0:00:12.936 فتنہ انگیز لوکی، تھور کے آہنی پنجوں[br]کی گرفت میں بے چینی سے تڑپ رہا تھا۔ 0:00:12.936,0:00:17.924 گزشتہ شب جب باقی دیوتا سو رہے تھے، وہ [br]چپکے سے تھور کی بیوی سف کے پیچھے گیا 0:00:17.924,0:00:21.228 اور اس کے حسین بال کاٹ لیے۔ 0:00:21.228,0:00:23.378 اس وقت تو یہ ایک مزاحیہ سی شرارت لگی، 0:00:23.378,0:00:28.038 لیکن اب تھور اس کے جسم کی تمام ہڈیاں توڑنے[br]والا تھا۔ 0:00:28.038,0:00:31.258 لوکی کو اب اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے[br]کچھ سوچنا تھا۔ 0:00:31.258,0:00:36.738 لیکن سف کے گندمی بے مثل سنہری[br]بالوں کا نعم البدل کون لا سکتا تھا؟ 0:00:36.738,0:00:40.938 بونے! – ان کے عظیم آہن گر کوئی بھی چیز [br]بنا سکتے تھے۔ 0:00:40.938,0:00:45.328 لہٰذا لوکی جلدی سے انکی سلطنت میں گیا،[br]جو زمین کے پہاڑوں کی گہرائی میں واقع تھی۔ 0:00:45.328,0:00:49.418 وہاں پہنچنے سے پہلے ہی، عیار لوکی منصوبے [br]بنانے لگ گیا 0:00:49.418,0:00:52.638 کہ وہ کس طرح بونوں سے[br]اپنا کام نکلوا سکتا ہے۔ 0:00:52.638,0:00:57.768 اس نے فیصلہ کیا کہ اس کی بہترین چال دو [br]خاندانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنا ہو گی۔ 0:00:57.768,0:01:01.098 وہ سب سے پہلے ایوالڈی کے یکتائے فن بیٹوں [br]سے ملنے گیا۔ 0:01:01.098,0:01:05.704 اس نے انہیں بتایا کہ ان کے مخالف،[br]دو بھائیوں کی جوڑی براک اور ایٹری، 0:01:05.704,0:01:09.274 نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ[br]وہ دنیا کے سب سے بہترین کاریگر ہیں 0:01:09.274,0:01:12.484 اور اس بات کو ایک مقابلے میں ثابت کرنے[br]کے لئے پرعزم ہیں۔ 0:01:12.484,0:01:17.064 اصول یہ طے کیے گئے کہ ہر گھرانے کو دیوتاؤں[br]کے لئے تین تحائف تیار کرنے ہوں گے، 0:01:17.064,0:01:20.954 جن میں ایوالڈی کے سنہری بال بھی شامل تھے۔ 0:01:20.954,0:01:25.144 پھر لوکی براک اور ایٹری کے پاس گیا اور[br]انہیں یہی بات بتائی، 0:01:25.144,0:01:29.204 اب اس بات کا دعوٰی کرتے ہوئے کہ ایوالڈی[br]کے بیٹوں نے اس مقابلے کے لیے للکارا ہے۔ 0:01:29.204,0:01:32.774 مگر براک اور ایٹری کو اتنی آسانی سے[br]بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا تھا، 0:01:32.774,0:01:38.794 اور وہ صرف تبھی حصہ لینے پر رضامند تھے[br]اگر لوکی اپنے سر کی بازی لگا دے۔ 0:01:38.794,0:01:45.594 اگر بروک اور ایٹری جیت جاتے ہیں، تو عملاً[br]لوکی اپنا سر ان کے سامنے پیش کر دے گا۔ 0:01:45.594,0:01:50.234 لوکی کے پاس متفق ہونے کے علاوہ کوئی چارہ[br]نہ تھا، اور اپنی جان بچانے کے لئے کوئی راہ 0:01:50.234,0:01:54.244 ڈھونڈنی تھی تاکہ ایوالڈی کے بیٹے[br]فتحیاب ٹھہریں۔ 0:01:54.244,0:01:56.654 بونوں کے دونون جوڑے کام پر لگ گئے۔ 0:01:56.654,0:02:02.114 ایٹری نے براک کو دھونکنی چلانے پر لگایا[br]اور تنبیہ کی کہ کسی بھی صورت میں نہ رکے، 0:02:02.114,0:02:04.274 ورنہ ان کا خزانہ تباہ ہو جائے گا۔ 0:02:04.274,0:02:07.554 جلد ہی ایک سیاہ رنگ کی عجیب سی مکھی[br]کمرے میں اڑتی ہوئی آئی۔ 0:02:07.554,0:02:12.304 جب کہ سور کی کھال کا ایک ٹکڑا بھٹی پر [br]پڑا تھا، مکھی نے براک کے ہاتھ پر کاٹ لیا، 0:02:12.304,0:02:13.954 مگر وہ ذرا بھی نہ ہلا۔ 0:02:13.954,0:02:18.574 اگلی بار جب ایٹری سونے کے ایک ٹکڑے پر کام [br]کر رہا تھا، مکھی نے براک کی گردن پر کاٹا۔ 0:02:18.574,0:02:20.114 بونا کام کرتا رہا۔ 0:02:20.114,0:02:24.094 آخرکار، ایٹری نے بھٹی میں[br]لوہے کا ایک ٹکڑا رکھا۔ 0:02:24.094,0:02:30.444 اس مرتبہ مکھی براک کے پپوٹوں پر اتری[br]اور اس نے اپنی پوری شدت سے اسے کاٹا۔ 0:02:30.444,0:02:34.854 اور محض سیکنڈ کے دسویں حصے کے لئے،[br]براک کا ہاتھ دھونکنی سے ہٹ گیا۔ 0:02:34.854,0:02:39.314 بس اتنا ہی کافی تھا، ان کا خزانہ آگ میں[br]مطلوبہ معیاد تک نہ رہا، 0:02:39.332,0:02:44.332 لوکی اب اپنی معمول کی حالت میں آ گیا،[br]وہ اُن کی ناکامی پر بہت مسرور تھا، 0:02:44.332,0:02:48.632 اور بونوں کو ساتھ لیے دیوتاؤں کو[br]ان کے تحائف دینے گیا۔ 0:02:48.632,0:02:52.512 پہلے لوکی نے ایوالڈی کے بیٹوں کی جانب سے[br]تحائف پیش کیے۔ 0:02:52.512,0:02:56.422 ان کے سنہری بال سف کے سر پر جمے اور[br]اگنا بھی شروع ہو گئے، 0:02:56.422,0:02:59.602 اور وہ پہلے سے بھی زیادہ چمکدار ہو گئے۔ 0:02:59.602,0:03:01.622 اگلا تحفہ، سب کے باپ اوڈن کے لئے، 0:03:01.622,0:03:05.672 ایک عظیم نیزہ تھا جو[br]کسی بھی چیز میں سے گزر سکتا تھا۔ 0:03:05.672,0:03:11.663 اور آخر میں ایک چھوٹا کپڑا جو بچھانے پر[br]ایک بہت بڑی کشتی میں تبدیل ہو جاتا، 0:03:11.663,0:03:13.313 کھیتی کے دیوتا فرائیر کے لئے تھا۔ 0:03:13.313,0:03:17.433 پھر براک نے اپنے اور اپنے بھائی کے بنائے [br]ہوئے تحائف پیش کیے۔ 0:03:17.433,0:03:20.883 فرائیر کے لئے انھوں نے سنہری بالوں والا[br]ایک سور تیار کیا تھا 0:03:20.883,0:03:25.573 جو فرائیر کے رتھ کو سب سے زیادہ[br]تیزی سے آسمانوں کے پار لے جا سکتا تھا۔ 0:03:25.573,0:03:30.503 آڈن کے لئے، ایک سونے کا کڑا تیار کیا تھا[br]جو اپنے جیسے آٹھ مزید کڑے بنا دیتا تھا 0:03:30.503,0:03:32.563 ہر نویں رات کو۔ 0:03:32.563,0:03:35.713 اور تھور کے لئے میال نیر نامی ایک ہتھوڑا۔ 0:03:35.713,0:03:39.763 اس کا دستہ بہت چھوٹا تھا،اور لوکی اس[br]ظاہری نقص پر دل شکن انداز میں مسکرایا۔ 0:03:39.763,0:03:43.163 مگر پھر براک نے اس کی خصوصیات کو ظاہر کیا۔ 0:03:43.163,0:03:46.463 میال نیر نہ کبھی ٹوٹے گا اور نہ ہی[br]کبھی اس کا نشانہ خطا ہو گا 0:03:46.463,0:03:50.433 اور یہ ہمیشہ تھور کے ہاتھوں میں [br]واپس لوٹے گا پھینکنے کے بعد۔ 0:03:50.433,0:03:55.713 اپنے مختصر دستے کے باوجود دیوتا متفق ہوئے [br]کہ یہ سب سے بہترین تحفہ تھا۔ 0:03:55.713,0:04:00.953 خطرے کو بھانپتے ہوئے لوکی نے بھاگنے کی [br]کوشش کی مگر تھور نے اسے پہلے جا لیا۔ 0:04:00.967,0:04:03.847 لیکن اس سے پہلے کہ بونوں کو ان کا حق ملتا، 0:04:03.847,0:04:08.877 چالاک لوکی نے کہا کہ ان کا حق صرف اس کے[br]سر پر ہے، اس کی گردن پر نہیں، 0:04:08.877,0:04:11.131 لہٰذا اسے کاٹنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ 0:04:11.131,0:04:15.941 ان سب نے ہچکچاتے ہوئے اس سچ کو تسلیم کیا،[br]مگر آخری جیت براک ہی کی ہونی تھی۔ 0:04:15.941,0:04:20.161 اپنے بھائی کی آر لے کر اس نے [br]لوکی کے ہونٹوں میں گھسیڑ دی 0:04:20.161,0:04:22.351 اور اس کے منہ کو سی کر بند کر دیا، 0:04:22.351,0:04:27.071 تاکہ چالباز دیوتا پھر کبھی [br]اپنا مکر و فریب نہ پھیلا سکے۔ 0:04:27.071,0:04:30.141 تاہم دیوتاؤں پر کیا جانے والا یہ استہزا [br]خالی خولی نہیں تھا، 0:04:30.141,0:04:33.541 کیونکہ لوکی کے اس فریب نے ان کو بہترین [br]خزانوں سے سرفرازا، 0:04:33.541,0:04:39.211 اور تھور کو اس کا ہتھوڑا ملا جس کی وجہ سے [br]وہ آج بھی مشہور ہے۔