اب ہم if statements کے بارے میں سیکھتے ہیں۔
پروگرام سیکھنے کے لئے if کے بیانات بنیادی حیثیت
رکھتے ہیں۔ یہ کمپیوٹر کے ساتھ فیصلے کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
سارے کمپیوٹر if statements استعمال کرتے ہیں،
آپ کے فون کے بشمول۔ مثلا، جب میں فون انلاک کرتا ہوں،
یہ کچھ کوڈ چلاتا ہے کہ اگر میں
صحیح پاسورڈ دوں، تو فون انلاک کر لو۔
وگرنہ یہ error کا پیغام دیتا ہے۔
آپ اپنے کوڈ میں if کے بیانات کے ذریعے
سٹیو اور ایلس سے
رد عمل دلوا سکتے ہیں۔ مثلا اگر ان کے سامنے پتھر ہے تو
وہ بائیں مڑ سکتے ہیں۔ یا اگر درخت سامنے ہو
تو دائیں مڑ سکتے ہیں۔ اس مثال میں ہم لاوا
میں نہیں گرنا چاہتے۔
لاوا کے لئے پلان کرنا آسان ہے۔ ہم اسے سکرین
پر دیکھ سکتے ہیں۔ مگر پتھر کے نیچے لاوا جسے
ہم نہیں دیکھ سکتے کے ساتھ کیا کریں؟
آگے جانے سے پہلے اس پتھر کی کانکنی کر کے
دیکھ سکتے ہیں کہ وہاں کوئی
لاوا ہے یا نہیں۔ اگر وہاں لاوا ہے، تو آگے جانے سے قبل
ہم پتھر کو اپنے کارٹون کے
سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ اس طرح ہم بحفاظت آگے جا سکتے ہیں۔
مزید کانکنی کا وقت ہو گیا ہے! اور محتاط رہنے کے لئے if statements
کا استعمال ضرور یاد رکھیں۔