WEBVTT 00:00:00.000 --> 00:00:03.857 آواز اٹھانا ایک مشکل کام ہے۔ 00:00:04.468 --> 00:00:09.507 مجھے اس بات کے حقیقی معنی ٹھیک ایک مہینہ پہلے سمجھ آئے 00:00:09.531 --> 00:00:12.434 جب میری بیوی اور میں ایک بچے کے والدین بنے۔ 00:00:13.033 --> 00:00:14.791 وہ بہت ہی خوبصورت لمحہ تھا۔ 00:00:14.815 --> 00:00:17.000 یہ بہت ہی فرحت بخش اور پر مسرت تھا، 00:00:17.024 --> 00:00:20.345 لیکن کچھ ڈراؤنا اور خوفناک بھی تھا۔ 00:00:20.369 --> 00:00:24.571 اور یہ خاص طور پر زیادہ ڈراؤنا ہو گیا جب ہم ہسپتال سے گھر آئے، 00:00:24.595 --> 00:00:26.056 اور ہمیں یقین نہیں تھا 00:00:26.080 --> 00:00:30.459 کہ ہمارے ننھے لڑکے کو ماں کے دودھ سے پوری غذائیت مل رہی ہے یا نہیں. 00:00:30.616 --> 00:00:33.943 اور ہم اپنے بچے کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہ رہے تھے، 00:00:33.943 --> 00:00:36.512 لیکن ہم اپنا پہلا تاثر خراب بھی نہیں کرنا چاہتے تھے 00:00:36.512 --> 00:00:39.256 اور کوئی وہمی اور دیوانے ماں باپ بھی نہیں لگنا چاہتے تھے۔ 00:00:39.256 --> 00:00:40.701 تو ہم پریشان تھے۔ 00:00:40.725 --> 00:00:42.107 اور ہم نے انتظار کیا۔ 00:00:42.107 --> 00:00:44.402 پھر ہم دوسرے دن ڈاکٹر کے پاس گئے، 00:00:44.450 --> 00:00:48.704 تو اس نے فوراً اسے ڈبے کا دودھ پلایا کیونکہ اس میں پانی کی خاصی کمی تھی۔ 00:00:48.742 --> 00:00:50.456 ہمارا بیٹا اب ٹھیک ہے، 00:00:50.460 --> 00:00:54.096 اور ہماری ڈاکٹر نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ہم اس سے کبھی بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ 00:00:54.106 --> 00:00:55.632 لیکن اُس لمحے میں، 00:00:55.656 --> 00:00:58.450 مجھے آواز اٹھانی چاہیے تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، NOTE Paragraph 00:00:58.823 --> 00:01:02.238 لیکن کبھی کبھی ہم بول پڑتے ہیں جب ہمیں نہیں بولنا چاہئے، 00:01:02.262 --> 00:01:06.188 اور میں نے یہ سیکھا دس سال پہلے جب میں نے اپنے جڑواں بھائی کو مایوس کیا تھا۔ 00:01:06.188 --> 00:01:08.905 میرا جڑواں بھائی ایک ڈاکیو مینٹری بنانے والا فلمساز ہے، 00:01:08.905 --> 00:01:10.905 اور اسے اس کی پہلی فلموں میں سے ایک کے لیے، 00:01:10.905 --> 00:01:13.414 ایک تقسیم کار ادارے سے پیشکش ہوئی۔ 00:01:13.438 --> 00:01:14.776 وہ پُر جوش تھا، 00:01:14.800 --> 00:01:17.467 اور وہ اس پیشکش کو قبول کرنے والا تھا۔ 00:01:17.491 --> 00:01:19.584 لیکن ایک تصفیہ ساز محقق کی حیثیت سے، 00:01:19.608 --> 00:01:22.561 میں نے اصرار کیا کہ وہ ایک جوابی پیشکش کرے، 00:01:22.585 --> 00:01:25.815 اور میں نے ایک بہترین پیشکش بنانے میں اس کی مدد کی۔ 00:01:25.839 --> 00:01:27.520 اور وہ بالکل شاندار تھی -- 00:01:27.544 --> 00:01:29.548 وہ شاندار بے عزتی کروانے والی تھی۔ 00:01:30.423 --> 00:01:32.136 وہ ادارہ اتنا ناراض ہوا کہ، 00:01:32.160 --> 00:01:34.209 انہوں نے اپنی پیشکش واپس لے لی 00:01:34.233 --> 00:01:36.450 اور میرے بھائی کے پاس کچھ نہ بچا۔ NOTE Paragraph 00:01:36.474 --> 00:01:40.334 اور میں نے دنیا بھر کے لوگوں سے اس آواز اٹھانے کے تضاد کا پوچھا ہے: 00:01:40.358 --> 00:01:42.192 کہ کب وہ اپنے لئے آواز اٹھا سکتے ہیں، 00:01:42.216 --> 00:01:44.150 اور کب وہ اپنے مفادات کو بڑھا سکتے ہیں، 00:01:44.150 --> 00:01:46.149 کب وہ اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں، 00:01:46.173 --> 00:01:48.604 اور کب وہ اپنی ترقی کے لئے بے ججھک مانگ سکتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:01:48.887 --> 00:01:53.120 اور جو کہانیاں سامنے آئیں وہ مختلف اور متنوع تھیں، 00:01:53.144 --> 00:01:55.815 لیکن وہ ایک آفاقی خاکہ بھی بناتی ہیں۔ 00:01:55.839 --> 00:01:58.517 کیا میں اپنے افسر کی اصلاح کر سکتا ہوں جب وہ غلطی کرے؟ 00:01:58.541 --> 00:02:02.644 کیا میں اپنے ساتھی کے بالمقابل آ سکتا ہوں جو مجھے دبانے کی کوشش کرتا ہو؟ 00:02:02.996 --> 00:02:06.063 کیا میں اپنے کسی دوست کے متعصبانہ لطیفوں پر اعتراز کر سکتا ہوں؟ 00:02:06.390 --> 00:02:10.486 کیا میں اس کو جس سے میں بیحد پیار کرتا ہوں اپنے عدم تحفظ کے احساسات بتا سکتا ہوں؟ NOTE Paragraph 00:02:10.963 --> 00:02:13.676 اور ان تجربات کی بنیاد پر میں نے سیکھا 00:02:13.700 --> 00:02:17.557 ہم میں سے ہر ایک کے لیے ایک قابلِ قبول رویے کی حد ہوتی ہے۔ 00:02:17.581 --> 00:02:22.832 کبھی ہم بے حد ثابت قدم ہوتے ہیں: حد سے زیادہ کوشش کرتے ہیں۔ 00:02:22.856 --> 00:02:24.619 یہی کچھ میرے بھائی کے ساتھ ہوا۔ 00:02:24.643 --> 00:02:29.253 کیونکہ جوابی پیشکش کرنا اسکی قابلِ قبول حد کے باہر تھا۔ 00:02:29.253 --> 00:02:31.207 لیکن ہم کبھی کبھار بہت کمزور ہو جاتے ہیں۔ 00:02:31.211 --> 00:02:33.275 یہی میرے اور میری بیوی کے ساتھ ہوا۔ 00:02:33.299 --> 00:02:35.515 اور ان قابلِ قبول رویوں کی حد -- 00:02:35.539 --> 00:02:38.634 جب ہم اپنی حد میں رہتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔ 00:02:38.658 --> 00:02:42.827 اور جب ہم اپنی حد سے باہر نکلتے ہیں تو ہمیں مختلف طرح کا نقصان ہوتا ہے۔ 00:02:42.831 --> 00:02:46.020 ہمیں مسترد یا رسوا کیا جاتا ہے یہاں تک کہ علیحدہ بھی کر دیا جاتا ہے۔ 00:02:46.020 --> 00:02:49.273 اور ہم ترقی کو کھو دیتے ہیں یا اس موقع اور معاہدے کو۔ NOTE Paragraph 00:02:49.819 --> 00:02:52.693 اب ہمیں جو سب سے پہلے جاننا چاہئے وہ یہ: 00:02:52.717 --> 00:02:54.205 کہ میری حد کیا ہے؟ 00:02:54.744 --> 00:02:58.689 لیکن اصل بات یہ ہے کہ حد مقرر نہیں ہے۔ 00:02:59.035 --> 00:03:00.681 ہہ دراصل بدلتی رہتی ہے۔ 00:03:00.705 --> 00:03:05.281 یہ پھیلتی اور سکڑتی ہے حالات کی بنیاد پر۔ 00:03:05.344 --> 00:03:09.472 اور ایک چیز سب سے زیادہ اس کے پھیلاؤ کا تعین کرتی ہے، 00:03:09.828 --> 00:03:11.331 اور وہ ہے آپکی طاقت۔ 00:03:11.355 --> 00:03:13.512 آپ کی طاقت آپ کی حد کا تعین کرتی ہے۔ 00:03:13.536 --> 00:03:14.973 طاقت کیا ہے؟ 00:03:14.997 --> 00:03:16.764 طاقت کئی انداز میں ملتی ہے۔ 00:03:16.788 --> 00:03:19.877 مذاکرات میں یہ متبادل کی شکل میں ملتی ہے۔ 00:03:19.901 --> 00:03:21.901 تو میرے بھائی کے پاس کوئی متبادل نہیں تھا۔ 00:03:21.925 --> 00:03:23.112 اس کے پاس طاقت نہیں تھی۔ 00:03:23.136 --> 00:03:24.956 ادارے کے پاس بہت سے متبادل تھے؛ 00:03:24.980 --> 00:03:26.146 ان کے پاس طاقت تھی۔ 00:03:26.170 --> 00:03:29.230 کبھی ایسا ہوتا ہے جب آپ کسی ملک میں نئے ہوں جیسے کوئی مہاجر، 00:03:29.254 --> 00:03:30.713 یا کسی ادارے میں نئے ہوں، 00:03:30.737 --> 00:03:32.296 یا پھر کسی تجربے میں نئے، 00:03:32.320 --> 00:03:34.425 جیسے میں اور میری بیوی نئے والدین تھے۔ 00:03:34.449 --> 00:03:35.950 کبھی یہ دفتر میں ہوتا ہے، 00:03:35.974 --> 00:03:38.585 جہاں کوئی افسر ہوتا ہے اور کوئی ماتحت۔ 00:03:38.609 --> 00:03:40.293 کبھی یہ رشتوں میں ہوتا ہے، 00:03:40.317 --> 00:03:43.298 جہاں ایک شخص دوسرے سے زیادہ ذمہ دار ہوتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:03:43.322 --> 00:03:46.837 اصل بات یہ ہے کہ جب ہمارے پاس زیادہ طاقت ہوتی ہے، 00:03:46.861 --> 00:03:48.690 ہماری حد بہت وسیع ہو جاتی ہے۔ 00:03:48.714 --> 00:03:51.345 ہمارے پاس بہت گنجائش ہوتی ہے اپنے رویہ میں۔ 00:03:51.373 --> 00:03:54.431 جب ہماری طاقت کم ہوتی ہے، تو ہماری حد کم ہو جاتی ہے۔ 00:03:54.537 --> 00:03:56.492 ہمارے پاس گنجائش بہت کم ہو جاتی ہے۔ NOTE Paragraph 00:03:56.837 --> 00:03:59.729 مسئلہ یہ ہے کہ جب حد کم ہوتی ہے، 00:03:59.753 --> 00:04:03.856 تو پھر کچھ ایسا ہوتا ہے جسے کمزوری کا دوراہا کہتے ہیں۔ 00:04:03.950 --> 00:04:06.983 کمزوری کا دوراہا آتا ہے 00:04:07.007 --> 00:04:10.194 جب اگر ہم آواز نہیں اٹھاتے، تو نظر انداز کیے جاتے ہیں، 00:04:10.426 --> 00:04:12.918 لیکن اگر آواز اٹھاتے ہیں، تو ہمیں سزا ملتی ہے۔ NOTE Paragraph 00:04:13.199 --> 00:04:16.070 تو آپ میں سے کئی نے سنا ہوگا اس "دوراہے" کے بارے میں 00:04:16.094 --> 00:04:19.041 اور اس کا تعلق صنف سے ہونے کا۔ 00:04:19.065 --> 00:04:23.275 یہ صنف کا دوراہا ان عورتوں کا ہے جو آواز نہیں اٹھاتیں اور نظر انداز ہو جاتی ہیں، 00:04:23.299 --> 00:04:25.910 اور وہ عورتیں جو آواز اٹھاتی ہیں وہ سزا پاتی ہیں۔ 00:04:26.057 --> 00:04:31.111 اور اصل بات یہ ہے کہ عورتوں کو بھی مردوں کی طرح آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، 00:04:31.135 --> 00:04:33.642 لیکن ان کے سامنے ایسا کرنے میں رکاوٹیں ہیں۔ 00:04:33.914 --> 00:04:37.282 لیکن میری دو دہائیوں کی تحقیق یہ بتاتی ہے 00:04:37.306 --> 00:04:40.617 کہ جو بظاہر صنفی فرق نظر آتا ہے 00:04:40.855 --> 00:04:43.432 اس کا تعلق درحقیقت صنفی دوراہے سے نہیں ہے، 00:04:43.456 --> 00:04:45.812 بلکہ وہ دراصل کمزوری کا دو راہا ہے۔ 00:04:45.836 --> 00:04:47.720 اور وہ جو بظاہر صنفی فرق لگتا ہے 00:04:47.744 --> 00:04:50.850 وہ در حقیقت چھپا ہوا طاقت کا فرق ہے۔ 00:04:51.394 --> 00:04:54.117 اکثر ہمیں فرق نظر آتا ہے عورت اور مرد میں 00:04:54.141 --> 00:04:55.699 اور آدمیوں اور عورتوں میں، 00:04:55.699 --> 00:04:58.971 وہ لگتا ہے "حیاتیاتی وجہ سے ہے۔ جبکہ بنیادی طور پر فرق ہے 00:04:58.995 --> 00:05:00.241 دونوں صنفوں کے بارے میں۔" 00:05:00.265 --> 00:05:02.119 لیکن بہت سے تحقیقی مطالعوں میں، 00:05:02.143 --> 00:05:06.499 مجھے ایک بہتر وضاحت ملی بہت سے صنفی فرق کے بارے میں 00:05:06.693 --> 00:05:08.405 وہ دراصل طاقت ہے۔ 00:05:08.429 --> 00:05:11.496 تو یہ دراصل کمزوری کا دوراہا ہے۔ 00:05:11.975 --> 00:05:16.791 اور کمزوری کے دوراہے کا مطلب ہے ہماری حد بہت تھوڑی ہے، 00:05:16.815 --> 00:05:18.645 اور ہماری طاقت بھی کم ہے۔ 00:05:18.669 --> 00:05:19.901 ہماری حد بہت تھوڑی ہے، 00:05:19.925 --> 00:05:21.847 اور ہمارے دوراہے میں فرق بہت زیادہ ہے۔ NOTE Paragraph 00:05:21.895 --> 00:05:24.645 تو ہمیں ان طریقوں کو ڈھونڈنا ہو گا جو ہماری حد بڑھا سکیں۔ 00:05:24.645 --> 00:05:26.292 اور پچھلی چند دہائیوں سے، 00:05:26.316 --> 00:05:29.517 میں نے اور میرے ساتھیوں نے دریافت کیا کہ دو چیزوں کی بہت اہمیت ہے۔ 00:05:29.887 --> 00:05:33.892 پہلا، اپنی نظر میں آپ طاقتور ہوں۔ 00:05:34.284 --> 00:05:37.605 دوسرا، دوسروں کی نظر میں آپک طاقتور ہوں۔ 00:05:37.629 --> 00:05:39.484 جب میں اپنے آپ کو طاقتور سمجھتا ہوں، 00:05:39.727 --> 00:05:41.992 میں پر اعتماد محسوس کرتا ہوں، خوف زدہ نہیں؛ 00:05:42.016 --> 00:05:43.858 میں اپنی حد بڑھا دیتا ہوں۔ 00:05:43.882 --> 00:05:46.028 جب دوسرے لوگ مجھے طاقتور دیکھتے ہیں، 00:05:46.614 --> 00:05:49.150 وہ میری حد بڑھا دیتے ہیں۔ 00:05:49.174 --> 00:05:53.928 تو ہمیں اپنے قابلِ قبول رویے کی حد بڑھانے کے لیے کچھ طریقوں کی ضرورت ہے۔ 00:05:53.952 --> 00:05:56.343 اور میں آپ کو آج کچھ طریقے بتاوں گا۔ 00:05:56.367 --> 00:05:57.985 آواز اٹھانا خطرناک ہے، 00:05:58.503 --> 00:06:02.432 لیکن ان طریقوں سے آپ کے آواز اٹھانے میں خطرہ کم ہو جائے گا۔ NOTE Paragraph 00:06:03.067 --> 00:06:08.901 پہلا طریقہ جو میں آپ کو بتارہا ہوں وہ مذاکرات میں سامنے آیا ہے 00:06:08.925 --> 00:06:10.305 ایک اہم دریافت ہے۔ 00:06:10.329 --> 00:06:14.225 اوسطاً عورتیں قدرے کم بلند خیال پیشکشیں کرتی ہیں 00:06:14.249 --> 00:06:17.723 اور مردوں کے مقابلے میں بد تر تنائج سودے بازی کے ذریعے پاتی ہیں۔ 00:06:18.200 --> 00:06:21.317 لیکن ھینا رِلے بولز اور ایمیلی امانت اللہ نے دریافت کیا 00:06:21.341 --> 00:06:25.019 کہ ایک معاملہ ہے جہاں عورتوں کو مردوں کے برابر نتیجہ ملتا ہے 00:06:25.043 --> 00:06:26.982 اور اس میں وہ برابر کی بلند خیال ہیں۔ 00:06:27.196 --> 00:06:30.804 وہ ہے جب وہ دوسروں کے حقوق کی بات کرتی ہیں۔ 00:06:31.251 --> 00:06:33.388 جب وہ دوسروں کے حقوق کی بات کرتی ہیں، 00:06:33.412 --> 00:06:38.013 وہ اپنی حد دریافت کرتی ہیں اور اسکو اپنے ذہن میں بڑھا لیتی ہیں۔ 00:06:38.013 --> 00:06:39.722 وہ زیادہ یقین سے اپنی بات کہتی ہیں۔ 00:06:39.746 --> 00:06:43.210 یہ کبھی "ماما بیر ایفیکٹ "کہلاتا ہے۔ 00:06:43.483 --> 00:06:45.742 جیسے ماما بھالو اپنے بچوں کی حفاظت کر رہی ہے، 00:06:45.766 --> 00:06:50.154 جب ہم دوسروں کے لئے آواز اٹھاتے ہیں ہمیں اپنی آواز مل جاتی ہے۔ NOTE Paragraph 00:06:50.258 --> 00:06:53.445 لیکن کبھی کبھی ہمیں اپنے لئے آواز اٹھانی پڑتی ہے۔ 00:06:53.469 --> 00:06:54.809 یہ ہم کیسے کر سکتے ہیں؟ 00:06:54.833 --> 00:06:58.838 سب سے اہم طریقہ جو ہمارے پاس اپنی وکالت کے لئے ہے 00:06:58.862 --> 00:07:01.234 وہ ہے نقطہ نظر اپنانا۔ 00:07:01.258 --> 00:07:04.010 اور نقطہ نظر اپنانا بلکل آسان ہے: 00:07:04.034 --> 00:07:08.669 یہ بالکل ایسا ہے جیسے آپ کسی اور کی نگاہ سے دنیا کو دیکھ رہے ہیں۔ 00:07:08.744 --> 00:07:12.802 یہ سب سے اہم طریقہ ہے اپنی حد بڑھانے کے لئے۔ 00:07:12.826 --> 00:07:14.533 جب میں آپ کے نقطہ نظر سے سوچتا ہوں، 00:07:14.557 --> 00:07:16.996 اور میں یہ سوچتا ہوں کہ آپ کو اصل میں کیا چاہئے، 00:07:17.020 --> 00:07:20.560 زیادہ امکان ہے کہ آپ مجھے وہ دے دیں گے جو مجھے اصل میں چاہیے۔ NOTE Paragraph 00:07:21.251 --> 00:07:22.961 لیکن مسئلہ یہ ہے: 00:07:22.985 --> 00:07:25.266 نقطہ نظر اپنانا ایک مشکل کام ہے۔ 00:07:25.290 --> 00:07:26.990 تو ہم ایک چھوٹا سا تجربہ کرتے ہیں۔ 00:07:26.990 --> 00:07:29.858 میں چاہتا ہوں کہ آپ سب اپنا ہاتھ ایسے اٹھائیں: 00:07:29.882 --> 00:07:31.707 اپنی انگلی -- اوپر رکھئے۔ 00:07:31.770 --> 00:07:36.002 اور میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنے ماتھے پر بڑا "ای "بنائیے 00:07:36.026 --> 00:07:37.607 جتنی جلدی ہوسکے۔ 00:07:39.726 --> 00:07:43.383 اچھا یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم اس" ای "کو دو طرح سے بنا سکتے ہیں، 00:07:43.407 --> 00:07:46.892 اور بنیادی طور پر یہ نقطہ نظر سمجھنے کے امتحان کے طور پر بنایا گیا تھا۔ 00:07:46.916 --> 00:07:48.837 میں آپکو دو تصاویر دکھاؤں گا 00:07:48.861 --> 00:07:50.861 کسی کی جس کے ماتھے پر "ای" بنا ہو گا -- 00:07:50.885 --> 00:07:53.043 میری پرانی شاگرد" ایریکہ حال" کی۔ 00:07:53.184 --> 00:07:55.262 اور آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں، 00:07:55.286 --> 00:07:56.553 کہ یہ سیدھا "ای" ہے۔ 00:07:56.577 --> 00:08:00.027 میں نے ایسا "ای "بنایا ہے کہ یہ سامنے والے کو" ای" نظر آتا ہے۔ 00:08:00.051 --> 00:08:02.158 یہ نقطہ نظر اپنانے والا "ای" ہے 00:08:02.182 --> 00:08:05.237 کیونکہ یہ کسی اور کے نقطہ نظر سے "ای" نظر آرہا ہے۔ 00:08:05.261 --> 00:08:08.546 لیکن یہ والا ای اپنی نظر سے"ای" ہے۔ 00:08:08.546 --> 00:08:10.509 ہم اکثر اپنی نظر سے دیکھتے ہیں۔ 00:08:10.533 --> 00:08:13.500 اور ہم خاص طور ہر کسی بحران کو اپنی نظر سے دیکھتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:08:13.684 --> 00:08:16.235 میں آپ کو ایک خاص بحران کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ 00:08:16.259 --> 00:08:19.263 ایک آدمی واٹسن وِلے، کیلیفورنیا، کے ایک بینک میں داخل ہوتا ہے۔ 00:08:20.285 --> 00:08:22.724 اور وہ کہتا ہے، "مجھے دو ہزار ڈالر دیں، 00:08:22.748 --> 00:08:25.044 ورنہ میں پورا بینک بم سے اڑا دوں گا۔" 00:08:25.503 --> 00:08:28.028 اب بینک کی منیجر نے اس کو پیسے نہیں دیے۔ 00:08:28.052 --> 00:08:29.351 وہ ایک قدم پیچھے ہٹی۔ 00:08:29.873 --> 00:08:31.329 اور اس کے نقطہ نظر سے دیکھا، 00:08:31.353 --> 00:08:33.720 اور اس کو ایک بہت اہم بات سمجھ آئی۔ 00:08:33.744 --> 00:08:36.450 کہ اس نے ایک خاص رقم طلب کی ہے۔ NOTE Paragraph 00:08:36.474 --> 00:08:37.679 تو اس نے کہا، 00:08:38.669 --> 00:08:40.928 "تم نے دو ہزار ڈالر کیوں مانگے؟" NOTE Paragraph 00:08:41.225 --> 00:08:43.593 اس نے کہا "میرے دوست کو جیل کی سزا ہو جائے گی 00:08:43.607 --> 00:08:45.940 اگر میں نے فوراً اسکو دو ہزار ڈالر نہیں دیے تو۔" NOTE Paragraph 00:08:45.944 --> 00:08:48.994 اس نے کہا کہ "اوہ! پھر تو تمہیں بینک لوٹنا نہیں چاہیے -- 00:08:49.018 --> 00:08:50.636 تمہیں تو ادھار پیسے لینے چاہیں۔" NOTE Paragraph 00:08:50.636 --> 00:08:51.615 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:08:51.639 --> 00:08:53.512 "تم میرے دفتر کیوں نہیں آ جاتے، 00:08:53.536 --> 00:08:55.765 ہم تمہاری کاغذی کاروائی کرنے میں مدد کریں گے۔" NOTE Paragraph 00:08:55.765 --> 00:08:57.088 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:08:57.214 --> 00:09:01.717 اب، اس کی جلدی سے نقطہ نظر اپنانے کی وجہ سے ایک بڑی مصیبت ٹل گئی۔ 00:09:02.026 --> 00:09:04.095 تو ہم جب کسی اور کا نقطہ نظر اپناتے ہیں، 00:09:04.119 --> 00:09:08.915 تو یہ ہمیں بلند خیال اور تحکمانہ بناتا ہے لیکن پھر بھی لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:09:09.052 --> 00:09:12.450 ایک اور طریقہ ہے اپنی بات منوانے کا اور اسکے باوجود مقبول رہنے کا، 00:09:12.474 --> 00:09:15.005 اور وہ ہے لچک کا اشارہ دینا۔ 00:09:15.413 --> 00:09:19.475 آپ تصور کریں کہ آپ گاڑیاں بیچتے ہیں اور آپ کسی کو گاڑی بیچنا چاہ رہے ہیں۔ 00:09:19.790 --> 00:09:23.793 زیادہ امکان ہے کہ آپ گاڑی بیچ سکتے ہیں اگر آپ ان کو دو میں سے چناو کا موقع دیں۔ 00:09:24.141 --> 00:09:25.564 فرض کریں کہ ایک ہے: 00:09:25.588 --> 00:09:28.688 پانچ سال کی گارنٹی والی گاڑی جس کی قیمت 24 ہزار ڈالر ہے۔ 00:09:29.084 --> 00:09:30.257 یا دوسری ہے: 00:09:30.701 --> 00:09:33.493 23 ہزار ڈالر کی تین سال کی گارنٹی کے ساتھ۔ 00:09:33.845 --> 00:09:37.423 میری تحقیق کے مطابق اگر آپ لوگوں کو چننے کا موقع دیں گے، 00:09:37.447 --> 00:09:39.336 تو ان میں مدافعتی رویہ کم ہو جائے گا، 00:09:39.360 --> 00:09:41.558 اور زیادہ امکان ہے کہ وہ آپ کی بات مان لیں گے۔ NOTE Paragraph 00:09:41.592 --> 00:09:43.973 اور یہ صرف خرید و فروخت میں نہیں ہوتا؛ 00:09:43.973 --> 00:09:45.488 یہ والدین کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ 00:09:45.488 --> 00:09:46.937 جب میری بھتیجی چار سال کی تھی، 00:09:46.937 --> 00:09:49.998 وہ کپڑے پہننے پر جرح کر رہی تھی اور ہر چیز کو مسترد کر رہی تھی۔ 00:09:50.160 --> 00:09:52.688 پھر میری بھابی کو ایک بہترین خیال آیا۔ 00:09:53.079 --> 00:09:55.630 کیسا ہو اگر میں اپنی بیٹی کو چننے کا موقع دوں؟ 00:09:55.654 --> 00:09:57.675 یہ قمیض کہ دوسری والی؟ اچھا دوسری والی۔ 00:09:57.699 --> 00:09:59.821 یہ پتلون یا یہ پتلون؟ اچھا وہ والی۔ 00:09:59.845 --> 00:10:01.183 اور اس طرح بخوبی کام ہو گیا۔ 00:10:01.207 --> 00:10:04.741 اس نے جلدی سے کپڑے پہن لئے اور بغیر مزاحمت کے۔ NOTE Paragraph 00:10:05.498 --> 00:10:07.679 جب میں نے دنیا بھر میں لوگوں سے سوال کیا 00:10:07.679 --> 00:10:09.860 کہ لوگوں کو کب آواز اٹھانا آسان ہوتا ہے، 00:10:09.884 --> 00:10:11.220 پہلا جواب تھا: 00:10:11.244 --> 00:10:15.998 "جب حاضرین میں میری سماجی حمایت ہوتی ہے: جب میرے اتحادی ہوتے ہیں۔" 00:10:16.022 --> 00:10:19.568 تو ہمیں اتحادیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ 00:10:19.857 --> 00:10:21.447 یہ ہم کیسے کریں؟ 00:10:21.841 --> 00:10:24.010 ایک طریقہ ہے کہ آپ ماما بھالو بن جائیں۔ 00:10:24.034 --> 00:10:25.810 جب ہم دوسروں کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، 00:10:25.810 --> 00:10:29.063 ہم اپنی نظر میں اور دوسروں کی نظر میں اپنی حد وسیع کر لیتے ہیں، 00:10:29.087 --> 00:10:31.243 اور ساتھ ہی ہمیں مظبوط اتحادی مل جاتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:10:31.806 --> 00:10:36.513 ایک اور طریقہ جس سے ہم مظبوط اتحادی بنا سکتے ہیں خصوصا اہم جگہوں پہ، 00:10:36.537 --> 00:10:39.386 وہ ہے لوگوں سے مشورہ لینا۔ 00:10:39.410 --> 00:10:45.291 جب ہم دوسروں سے رائے لیتے ہیں تو وہ ہمیں انکی خوشامد کرنے کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ 00:10:45.315 --> 00:10:46.982 اور ہم انکساری کا اظہار کرتے ہیں۔ 00:10:47.281 --> 00:10:50.627 اور یہ ایک اور دوراہے کا حل بتاتا ہے۔ 00:10:50.741 --> 00:10:53.389 اور یہ دوراہا اپنی ذات کو آگے بڑھانا ہے۔ 00:10:53.498 --> 00:10:55.002 اپنی ذات کو آگے بڑھانا 00:10:55.026 --> 00:10:58.181 یہ ہے کہ اگر ہم اپنی کامیابیوں کا کا اعلان نہیں کریں گے، 00:10:58.205 --> 00:10:59.415 تو کوئی توجہ نہیں دیتا۔ 00:10:59.439 --> 00:11:01.933 اور اگر ہم بتائیں تو ہمیں پسند نہیں کیا جائے گا۔ NOTE Paragraph 00:11:01.933 --> 00:11:05.433 لیکن اگر ہم اپنی کامیابیوں کے بارے میں رائے لیں، 00:11:05.457 --> 00:11:09.767 تو ہم ان کی نظروں میں نہ صرف قابل ہوں گے بلکہ پسند بھی کئے جائیں گے۔ 00:11:10.495 --> 00:11:12.502 اور یہ اتنا با اثر ہے 00:11:12.526 --> 00:11:15.334 یہ تب بھی اثر کرتا ہے چاہے آپ کو معلوم ہو کہ یہ ہو رہا ہے۔ 00:11:15.469 --> 00:11:19.509 زندگی میں کئی دفعہ ایسا ہوا جب مجھے پہلے سے بتایا گیا 00:11:19.533 --> 00:11:23.971 کہ ایک کم طاقت کے آدمی کو کہا گیا ہے کہ وہ واپس میرے پاس آ کر مشورہ لے۔ 00:11:24.069 --> 00:11:26.531 میں چاہتا ہوں آپ اس بارے میں تین باتوں پر غور کریں: 00:11:26.555 --> 00:11:29.543 پہلی، مجھے معلوم ہے کہ وہ مجھ سے آ کر رائے لیں گے۔ 00:11:29.930 --> 00:11:33.932 دوسری، میں نے واقعی تحقیق کی ہے تزویراتی فوائد پر 00:11:33.956 --> 00:11:35.687 مشورہ لینے کے۔ 00:11:35.882 --> 00:11:38.208 تیسری، پھر بھی یہ کا کر گئی! 00:11:38.326 --> 00:11:39.873 میں نے ان کا نقطہ نظر اپنایا، 00:11:39.897 --> 00:11:42.084 اور میں ان کے مقصد کو زیادہ سمجھا، 00:11:42.108 --> 00:11:45.914 اور میں ان کا زیادہ ہمدرد بن گیا کیونکہ انہوں نے مجھ سے مشورہ لیا تھا۔ NOTE Paragraph 00:11:46.203 --> 00:11:49.907 اب، ایک اور وقت جب ہم زیادہ خود اعتماد محسوس کرتے ہیں آواز اٹھانے میں 00:11:49.949 --> 00:11:51.690 وہ ہے جب ہمارے پاس مہارت ہوتی ہے۔ 00:11:52.144 --> 00:11:54.299 مہارت ہماری ساکھ بناتی ہے۔ 00:11:54.722 --> 00:11:57.789 جب ہمارے پاس زیادہ طاقت ہوتی ہے تو ہماری ساکھ پہلے ہی ہوتی ہے۔ 00:11:57.813 --> 00:11:59.558 ہمیں صرف اچھے ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ 00:11:59.777 --> 00:12:02.747 جب ہماری طاقت کم ہوتی ہے ہماری ساکھ بھی نہیں ہوتی۔ 00:12:02.771 --> 00:12:05.313 ہمیں بہترین ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ NOTE Paragraph 00:12:05.394 --> 00:12:09.141 اور ایک طریقہ جس سے ہم ماہر کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں 00:12:09.165 --> 00:12:11.263 وہ اپنی کششِ قلبی کو دریافت کرنا ہے۔ 00:12:11.784 --> 00:12:15.958 میں چاہتا ہوں کہ آپ سب لوگ اگلے کچھ دنوں میں اپنے دوست کے پاس جائیں 00:12:15.982 --> 00:12:17.227 اور ان سے کہیں، 00:12:17.251 --> 00:12:20.721 "میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنے کسی ایک پسندیدہ کام کے بارے میں مجھے بتائیں۔" 00:12:20.738 --> 00:12:23.223 میں نے یہ تجربہ ساری دنیا میں کیا ہے 00:12:23.247 --> 00:12:24.503 اور میں نے ان سے پوچھا ہے، 00:12:24.527 --> 00:12:26.696 "آپ نے دوسرے شخص کے بارے میں کیا جانا 00:12:26.720 --> 00:12:29.154 جب وہ اپنے پسندیدہ کام کے بارے میں بتا رہے تھے؟" 00:12:29.154 --> 00:12:30.698 اور جواب ہمیشہ ایک ہی ہوتا ہے۔ 00:12:30.722 --> 00:12:33.560 " ان کی آنکھوں میں چمک آجاتی ہے اور وہ بڑی ہو جاتی ہیں۔" 00:12:33.560 --> 00:12:35.687 اور وہ سرشاری سے مسکرانے لگتے ہیں۔" 00:12:35.687 --> 00:12:37.581 "وہ اپنے ہاتھوں کے استعمال سے بتاتے ہیں 00:12:37.601 --> 00:12:39.977 مجھے جھکنا پڑا کیونکہ ان کے ہاتھ مجھ تک آرہے تھے۔" 00:12:39.977 --> 00:12:42.112 "وہ تیزی سے اونچی آواز میں بات کرتے ہیں"۔ NOTE Paragraph 00:12:42.136 --> 00:12:42.964 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:12:42.964 --> 00:12:45.578 وہ آگے جھکے جیسے مجھے کوئی راز بتا رہے ہوں۔" NOTE Paragraph 00:12:45.602 --> 00:12:46.923 اور پھر میں نے ان سے کہا، 00:12:46.947 --> 00:12:50.021 " آپ کو کیسا لگا جب وہ اپنے پسندیدہ کام کا بتا رہے تھے؟" NOTE Paragraph 00:12:50.374 --> 00:12:52.654 انھوں نے کہا "میری آنکھیں چمک اٹھیں۔ 00:12:52.678 --> 00:12:53.948 میں مسکرایا۔ 00:12:53.972 --> 00:12:55.345 میں جھکا"۔ NOTE Paragraph 00:12:55.369 --> 00:12:57.438 جب ہم اپنی کششِ قلبی کو پا لیتے ہیں، 00:12:57.462 --> 00:13:00.828 ہم اپنے آپ کو ہمت دیتے ہیں، اپنی نظروں میں، آواز اٹھانے کی، 00:13:00.852 --> 00:13:04.250 اور ہمیں دوسروں کی اجازت بھی ملتی ہے آواز اٹھانے کے لئے۔ 00:13:04.534 --> 00:13:10.254 کششِ قلبی کو پانا تب بھی کام آتا ہے جب ہم کمزور کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ 00:13:10.533 --> 00:13:15.007 عورت اور مرد دونوں کو سزا ملتی ہے جب وہ اپنے کام میں آنسو بہاتے ہیں۔ 00:13:15.344 --> 00:13:21.762 لیکن لزلی ولف نے بتایا کہ جب ہم اپنے جذبات کو اپنی کششِ قلبی کے ساتھ ملاتے ہیں، 00:13:21.786 --> 00:13:27.872 عورتوں اور مردوں دونوں میں اپنے کام کو برا بھلا کہنا غائب ہو جاتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:13:28.598 --> 00:13:32.040 میں اپنے مرحوم باپ کے الفاظ کے ساتھ گفتگو ختم کرنا چاہوں گا 00:13:32.040 --> 00:13:34.671 جو انہوں نے میرے جڑواں بھائی کی شادی کے موقع پر کہے تھے۔ 00:13:34.675 --> 00:13:37.050 یہ ہماری ایک تصویر ہے۔ 00:13:37.664 --> 00:13:39.921 میرے والد میری طرح نفسیاتی معالج تھے، 00:13:39.945 --> 00:13:43.667 لیکن انکا اصلی پیار اور جذبہ سنیما کے لئے تھا، 00:13:43.691 --> 00:13:44.891 میرے بھائی کی طرح۔ 00:13:44.915 --> 00:13:47.481 تو انہوں نے میرے بھائی کی شادی کی لئے ایک تقریر لکھی 00:13:47.505 --> 00:13:50.654 ان کرداروں کے بارے میں جو ہم اس انسانی مزاحیہ کھیل میں نبھاتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:13:50.678 --> 00:13:52.967 اور انہوں نے کہا "کہ جتنے ہم پر سکون ہوتے ہیں، 00:13:52.991 --> 00:13:57.063 اتنا ہی اپنے کردار کو بہتر نبھا سکتے ہیں۔ 00:13:57.170 --> 00:14:01.256 اور جو اپنے کرداروں کو قبول کر لیتے ہیں اور اس کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں 00:14:01.731 --> 00:14:04.760 ترقی کرتے ہیں، بدلتے ہیں اور بڑھتے ہیں۔ 00:14:04.887 --> 00:14:06.375 اچھی طرح کردار نبھاو، 00:14:06.399 --> 00:14:08.722 اور تمہارے دن زیادہ تر خوشیوں سے بھرے ہوں گے۔" NOTE Paragraph 00:14:08.946 --> 00:14:10.571 میرے والد یہ کہہ رہے تھے 00:14:10.595 --> 00:14:14.891 کہ ہم سب کو اس دنیا میں مختلف حدود اور کردار دیے گئے ہیں۔ 00:14:15.048 --> 00:14:18.513 اور وہ اس گفتگو کا مرکزی خیال بھی بتارہے تھے: 00:14:19.005 --> 00:14:24.022 کہ یہ کردار اور حدود مستقل پھیل رہی ہیں اور بڑھ رہی ہیں۔ NOTE Paragraph 00:14:24.600 --> 00:14:26.832 تو موقع کی مناسبت سے، 00:14:26.944 --> 00:14:29.170 تو آپ نڈر ماما بھالو بن جائیں 00:14:29.251 --> 00:14:31.193 اور ایک عاجز رائے مانگنے والا۔ 00:14:31.802 --> 00:14:35.515 بہترین رائے لیں اور اچھے اتحادی بنائیں۔ 00:14:35.910 --> 00:14:38.248 جذبہ سے بھرپور نقطہ نظر اپنانے والا بنیں۔ 00:14:38.770 --> 00:14:40.490 اور اگر آپ یہ طریقے استعمال کریں -- 00:14:40.514 --> 00:14:44.080 اور آپ میں سے ہر کوئی یہ طریقے استعمال کرسکتا ہے -- 00:14:44.104 --> 00:14:47.970 تو آپ اپنی حدود اور قابل قبول رویہ بڑھا سکتے ہیں، 00:14:47.994 --> 00:14:51.682 اور آپکے دن زیادہ تر خوشیوں سے بھرپور ہوں گے۔ NOTE Paragraph 00:14:52.082 --> 00:14:53.232 شکریہ۔ NOTE Paragraph 00:14:53.256 --> 00:14:55.687 (تالیاں)