پرسٹن: میں کوئی شوبازی نہیں کر رہی لیکن میں چھتوں پر چھلانگوں اچھی لگاتی ہوں۔ لزی: اچھا چلو سوتے ہیں تاکہ جب سٹیسی آئے تو دن کا وقت ہو۔ سٹیسی: اچھا دوستو، میں مائنکرافٹ کے دفتر سے لوٹ گئی ہوں اور مجھے سمجھ آ گئی ہے کہ گیم میں مسلے کو کیسے حل کروں۔ میرا خیال ہے میں فنکشن استعمال کر سکتی ہوں۔ مجھے ذرا اسے کھولنے دے۔ اچھا تو فنکشن کوئی کام انجام دینے کے لئے مخصوص ہدایات ہوتیں ہیں، جیسے کوئی کھانے بنانے کا طریقہ ہو۔ اگلے کچھ لیولز میں آپ کو فنکشن تک رسائی ہو گی جن سے آپ پزل حل کر سکتے ہیں۔ جب فنکشن کا کوڈ ورک سپیس میں ہو تو اسے پر نظر ڈالیں کہ کرتا کیا ہے۔ اور پھر اس نام کے بلاک کو ٹول بکس میں ڈھونڈ نکالیں اور ٹول بکس سے "when run" کے بلاک میں گسیٹھ کر لائیں۔ یاد رکھیں ہر دفعہ جب آپ ہدایات کے اسی مجموعے کو چلانا چاہیں تو اسی فنکشن کو استعمال کر سکتے ہیں، جیسے کوئی پل بناتے وقت۔ گڈ لک، مجھے معلوم ہے آپ یہ کر سکتے ہیں!