0:00:00.304,0:00:02.183 میں سوچتی تھی 0:00:02.207,0:00:06.671 کہ زندگی کا کل مقصد [br]خوشیوں کو حاصل کرنا تھا۔ 0:00:06.680,0:00:10.064 سب کہتے تھے کہ خوشیوں کا راستہ [br]کامیابی حاصل کرنے سے ملتا ہے 0:00:10.088,0:00:12.586 تو میں نے مثالی نوکری تلاش کی، 0:00:12.610,0:00:16.861 وہ بےعیب دوست اور کمال کا خوبصورت گھر۔ 0:00:16.888,0:00:19.996 بجائے اپنے آپ کو مکمل محسوس کرنے کے 0:00:20.020,0:00:23.204 میں نے بے چین اور بے ٹھکانہ محسوس کیا۔ 0:00:23.204,0:00:28.354 اور میں اکیلی نہیں تھی؛ میرے [br]دوست بھی یہی جدوجہد کر رہے تھے۔ 0:00:28.380,0:00:33.009 آخر کار میں نے مثبت نفسیات کی تعلیم [br]کیلئے گریجویٹ اسکول جانے کا فیصلہ کیا 0:00:33.013,0:00:36.943 جاننے کے لئے کہ لوگوں کو [br]سچی خوشی کس چیز سے ملتی ہے 0:00:36.971,0:00:40.387 لیکن جو میں نے جانا [br]اس نے میری زندگی بدل دی۔ 0:00:40.402,0:00:45.952 تحقیق سے معلوم ہوا کہ خوشیوں کے پیچھے [br]بھاگنے کی وجہ سے ہی لوگ نا خوش ہیں 0:00:45.967,0:00:49.064 اور جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا وہ یہ تھا: 0:00:49.064,0:00:51.845 دنیا بھر میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے، 0:00:51.869,0:00:55.680 اور حا ل میں وہ امریکہ میں تیس سالوں [br]کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ 0:00:55.753,0:00:58.516 حالانکہ زندگی پہلے سے [br]بہتر ہوتی جا رہی ہے 0:00:58.540,0:01:01.230 تقریباً ہر قابل فہم معیار کےمطابق، 0:01:01.254,0:01:03.453 زیادہ لوگ نا امید محسوس کر رہے ہیں، 0:01:03.477,0:01:06.172 دُکھی اور تنہا۔ 0:01:06.184,0:01:09.027 ایک خلا ہے جو لوگوں کو کھا رہا ہے، 0:01:09.051,0:01:12.321 اور آپکو اسکو محسوس کرنے [br]کے لئے دُکھی ہونا ضروری نہیں۔ 0:01:12.345,0:01:15.785 جلد یا بدیر، میرا خیال ہے [br]کہ ہم سب محسوس کرتے ہیں: 0:01:15.785,0:01:19.166 کیا یہی سب کچھ ہے؟ 0:01:19.167,0:01:22.373 اور ایک تحقیق کے مطابق، جو چیز[br]اس مایوسی کی نشاندہی کرتی ہے 0:01:22.397,0:01:24.224 وہ خوشیوں کی کمی نہیں ہے۔ 0:01:24.248,0:01:26.760 بلکہ یہ کسی اور چیز کی کمی ہے، 0:01:26.767,0:01:30.892 زندگی کے با معنی نہ ہونے کی۔ 0:01:30.892,0:01:33.845 لیکن اس نے میرے ذہن [br]میں کچھ سوالوں کو ابھارا۔ 0:01:33.855,0:01:36.754 کیا زندگی میں خوشیوں کے [br]علاوہ کچھ اور بھی ہے؟ 0:01:36.756,0:01:39.639 اور کیا فرق ہے خوش ہونے میں 0:01:39.663,0:01:42.754 اور زندگی کے با معنی ہونے میں؟ 0:01:42.759,0:01:47.429 بہت سے ماہرین نفسیات خوشیوں کو [br]ایک آرام اور آسانی کی کیفیت بیان کرتے ہیں، 0:01:47.443,0:01:50.092 لمحات میں اچھا محسوس کرنے کی حالت۔ 0:01:50.098,0:01:52.276 گو کہ اس کے معنی کچھ گہرے ہیں۔ 0:01:52.278,0:01:54.842 ایک نامورماہر نفسیات [br]مارٹن سیلگمین کہتے ہیں 0:01:54.866,0:01:59.513 مقصد حاصل ہوتا ہے خود سے آگے[br]بڑھ کر کسی کی مدد یا تعلق قائم کرنے سے 0:01:59.537,0:02:03.400 اور اپنے اندر بہتری لانے سے۔ 0:02:03.417,0:02:06.212 ہمارا معاشرہ خوشیوں کو لے کر پاگل ہے، 0:02:06.236,0:02:10.343 لیکن میں نے دیکھا کہ [br]مقصدیت کی تلاش زیادہ بہتر راستہ ہے۔ 0:02:10.367,0:02:13.296 اور تحقیق یہ بتاتی ہےکہ وہ لوگ [br]جن کی زندگی با مقصد ہوتی ہے 0:02:13.320,0:02:14.730 ان میں زیادہ برداشت ہوتی ہے، 0:02:14.754,0:02:17.311 وہ اسکول اور کام میں بہتر ہوتے ہیں، 0:02:17.335,0:02:19.925 اور وہ زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔ 0:02:19.925,0:02:22.006 تو اس سب نے مجھے حیران کردیا۔ 0:02:22.030,0:02:25.670 ہم میں سے ہر فرد کیسے [br]معنی خیز زندگی گزار سکتا ہے؟ 0:02:25.670,0:02:29.658 یہ جاننے کے لئے، میں نے پانچ سال تک [br]سینکڑوں لوگوں کے خیالات معلوم کئے 0:02:29.682,0:02:32.583 اور نفسیات کے اسباق کے ہزاروں صفحات پڑھے، 0:02:32.607,0:02:35.368 نیورو سائنس اور فلسفے کے۔ 0:02:35.368,0:02:37.155 اور ان سب کے مطابق، 0:02:37.179,0:02:42.520 میں نے جانا کہ با معنی زندگی [br]گزارنے کے چار ستون ہیں۔ 0:02:42.544,0:02:44.978 اور ہم سب اپنی زندگی کو [br]با معنی بنا سکتے ہیں 0:02:45.002,0:02:49.191 ان میں سے کچھ یا سارے ستون اپنا لینے سے 0:02:49.208,0:02:52.386 پہلا حصہ ہے ۔ تعلق ۔ 0:02:52.386,0:02:54.685 تعلق کسی سے رشتہ بنانے سے ملتا ہے 0:02:54.709,0:02:57.414 جہاں آپکو اپنی حقیقت کی [br]بنیاد پر اہمیت دی جاتی ہو 0:02:57.438,0:02:59.568 اور جہاں آپ بھی لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں ۔ 0:02:59.568,0:03:04.528 لیکن کچھ رشتے اور گروہ تعلقات کے لئے [br]بہت اوچھی بنیادیں فراہم کرتے ہیں؛ 0:03:04.528,0:03:06.801 آپ کو آپ کےعقیدے کی بنیاد پر [br]مقام دیا جاتا ہے۔ 0:03:06.849,0:03:08.095 آپ کی نفرتوں کی بنیاد پر، 0:03:08.119,0:03:10.414 نہ کہ آپ کی اپنی ذات کے لئے۔ 0:03:10.420,0:03:13.203 حقیقی رشتہ محبت سے بنتا ہے۔ 0:03:13.227,0:03:16.212 یہ افراد کے درمیان گزرتے لمحوں میں بستا ہے 0:03:16.236,0:03:20.621 اور یہ ایک انتخاب ہے۔۔ آپ منتخب کرسکتے [br]ہیں لوگوں کے ساتھ رشتے میں بندھنا۔ 0:03:20.621,0:03:22.268 یہاں ایک مثال ہے۔ 0:03:22.292,0:03:25.847 ہر صبح میرا دوست جوناتھن [br]ایک اخبار خریدتا ہے 0:03:25.871,0:03:28.529 نیویارک کے ایک ہی اخبار فروش سے۔ 0:03:28.529,0:03:30.782 اگرچہ وہ صرف ایک لین دین نہیں کرتے۔ 0:03:30.806,0:03:33.489 وہ لوگ ایک لمحے کے لئے [br]رکتے ہیں، بات کرتے ہیں، 0:03:33.513,0:03:36.109 اور ایک دوسرے کے ساتھ [br]انسانوں والا برتاؤ کرتے ہیں۔ 0:03:36.109,0:03:39.432 لیکن ایک دفعہ، جوناتھن کے [br]پاس کھلے پیسے نہیں تھے، 0:03:39.456,0:03:40.676 اور اس دکان والے نے کہا، 0:03:40.700,0:03:42.220 "آپ اس کے لئے پریشان نہ ہوں۔" 0:03:42.244,0:03:44.731 لیکن جوناتھن نے پیسے دینے پر اصرار کیا، 0:03:44.755,0:03:47.767 تو وہ اسٹور گیا اور اس نے کچھ خریدا [br]جس کی اس کو ضرورت نہیں تھی 0:03:47.791,0:03:49.982 مگر پیسے کھلے کرانے کے لئے۔ 0:03:49.992,0:03:52.615 لیکن جب اس نے دکان والے کو پیسے دیئے، 0:03:52.639,0:03:54.821 تو وہ ناراض ہوگیا۔ 0:03:54.821,0:03:56.728 اسے رنج ہوا تھا۔ 0:03:56.728,0:03:58.564 وہ کوئی بھلائی کرنےکی کوشش کر رہا تھا، 0:03:58.588,0:04:02.023 لیکن جوناتھن نے اس کو انکار کر دیا۔ 0:04:02.023,0:04:06.264 میرے خیال میں ہم سب غیر محسوس انداز [br]میں کسی نہ کسی کومسترد کر رہے ہوتے ہیں۔ 0:04:06.288,0:04:07.486 میں کرتی ہوں۔ 0:04:07.510,0:04:10.573 میں کسی جاننے والے کے سامنے سے [br]گزروں اور اسے نہ پہچانوں۔ 0:04:10.597,0:04:13.524 کسی سے بات کرتے وقت [br]اپنا فون دیکھنے لگوں۔ 0:04:13.528,0:04:15.607 یہ عمل دوسروں کو حقیرظاہر کرتے ہیں۔ 0:04:15.631,0:04:19.040 وہ ان کو کم تری کا احساس دلاتے ہیں۔ 0:04:19.040,0:04:21.882 لیکن جب آپ محبت سے آگے بڑھتے ہیں،[br]تو ایک رشتہ بناتے ہیں۔ 0:04:21.906,0:04:25.008 جو ہر ایک کو بلند کرتا ہے۔ 0:04:25.030,0:04:28.658 بہت سے لوگوں کے لئے تعلقات با معنی [br]زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں، 0:04:28.682,0:04:31.180 جو دوستوں اور خاندان سے جڑے رہتے ہیں۔ 0:04:31.180,0:04:35.504 دوسرے گروہ کے لئے، با معنی زندگی کا [br]دوسرا ستون ہوتا ہے: مقصد۔ 0:04:35.504,0:04:38.759 اب، اپنا مقصد ڈھونڈنا ویسا ہی نہیں ہے 0:04:38.783,0:04:41.491 جیسے کے اپنی پسند کی نوکری تلاش کرنا۔ 0:04:41.520,0:04:44.979 مقصد اپنی خواہشات سے بالاتر ہو کر[br]کچھ دینے کا نام ہے۔ 0:04:45.003,0:04:49.491 ایک ہاسپٹل کے ملازم نے مجھے بتایا کے [br]اس کا مقصد بیماروں کی مدد کرنا ہے۔ 0:04:49.515,0:04:51.226 بہت سے ماں باپ مجھے بتاتے ہیں، 0:04:51.250,0:04:53.566 " میرا مقصد اپنے بچوں کی پرورش کرنا ہے۔" 0:04:53.566,0:04:58.011 بامقصد ہو نے کا مطلب یہ ہے کہ اپنی [br]خوبیوں کو دوسروں کے کام میں لائیں۔ 0:04:58.011,0:05:01.889 یقیناً، ہم میں سے بہت لوگوں کا یہ مقصد[br]ان کی نوکری سے ہی پورا ہو جاتا ہے۔ 0:05:01.913,0:05:04.892 اسی طرح سے ہم اپنا حصہ دیتے ہیں [br]اور اہم محسوس کرتے ہیں، 0:05:04.916,0:05:08.776 لیکن اس سے مراد وہ مسائل بھی ہیں،[br]جیسے کام سے بے دلی، 0:05:08.800,0:05:10.213 بے روزگاری، 0:05:10.237,0:05:12.464 محنت کشوں کا کام میں کم حصہ لینا -- 0:05:12.488,0:05:16.711 یہ صرف معاشی مسائل نہیں ہیں [br]بلکہ یہ وجودیت کے بھی ہیں۔ 0:05:16.711,0:05:19.034 بغیر کسی اہم کام کے, 0:05:19.058,0:05:21.259 لوگ بیزار ہو جاتے ہیں۔ 0:05:21.263,0:05:24.109 بلکل ٹھیک ہے کہ آپکو اپنا مقصد [br]نوکری میں نہیں ڈھونڈنا ہوتا، 0:05:24.133,0:05:26.862 لیکن مقصد آپکو جینے کی وجہ دیتا ہے، 0:05:26.886,0:05:30.696 وہ "وجہ"جو آپ میں تحریک پیدا کرتی ہے۔ 0:05:30.747,0:05:34.447 تیسرا ستون اپنی ذات کی حدود[br]سے آگے بڑھنا ہے، 0:05:34.471,0:05:36.313 لیکن ایک بالکل منفرد انداز سے: 0:05:36.337,0:05:37.924 وجدان کی کیفیت، 0:05:37.948,0:05:40.325 وجدان کی کیفیت وہ نایاب لمحات ہیں 0:05:40.349,0:05:43.761 جہاں آپ روز مرہ کی پریشانیوں [br]سے بالاتر ہوجاتے ہیں، 0:05:43.785,0:05:45.490 اپنے وجود کا احساس مدہم پڑ جاتا ہے، 0:05:45.514,0:05:49.088 اور آپ خود کو ایک عظیم [br]حقیقت سے جڑا محسوس کرتے ہیں۔ 0:05:49.134,0:05:52.904 کسی شخص نے مجھے کہا، کہ فن پارہ [br]دیکھنا وجد کی کیفیت میں مبتلا کردیتا ہے 0:05:52.928,0:05:55.458 کسی اور کے لئے ایسا گرجا گھر میں ہوتا ہے۔ 0:05:55.482,0:05:59.036 میں ایک ادیب ہوں، تو میرے لئے،[br]یہ کیفیت لکھنے کے دوران ہوتی ہے۔ 0:05:59.060,0:06:04.460 کبھی میں اتنا محو ہوجاتی ہوں کہ میں [br]وقت اور جگہ کا احساس کھو دیتی ہوں۔ 0:06:04.537,0:06:07.903 وجدانی تجربات آپکو بدل سکتے ہیں۔ 0:06:07.927,0:06:12.451 ایک تحقیق کے دوران طالب علم یوکلپٹس کے [br]دوسو فٹ اونچے درخت کو دیکھتے رہے 0:06:12.475,0:06:14.026 ایک منٹ کے لئے۔ 0:06:14.026,0:06:16.417 لیکن اسکے بعد وہ اپنی ذات کو [br]چھوٹا محسوس کرنے لگے، 0:06:16.441,0:06:18.385 اور جب انھیں کسی کی مدد کا موقع دیا گیا 0:06:18.409,0:06:21.579 تو وہ کافی فراخدلی کا اظہار کرنے لگے۔ 0:06:21.582,0:06:26.332 تعلق، مقصد، وجدان۔ 0:06:26.374,0:06:29.097 اب چوتھا ستون جو با معنی [br]زندگی کا مجھے ملا ہے، 0:06:29.121,0:06:31.336 وہ لوگوں کو حیران کر دیتا ہے۔ 0:06:31.366,0:06:34.100 چوتھا ستون کہانی سنانا ہے۔ 0:06:34.124,0:06:37.609 وہ کہانی جو آپ اپنے آپکو اپنے [br]بارے میں سناتے ہیں۔ 0:06:37.616,0:06:41.760 اپنی زندگی کے واقعات کا بیانیہ [br]آپکی زندگی میں شفافیت لاتا ہے۔ 0:06:41.784,0:06:45.650 یہ آپکو سمجھنے میں مدد دیتا ہے [br]کہ آپ درحقیقت آپ کیسے بنے۔ 0:06:45.669,0:06:48.765 لیکن ہم ہمیشہ احساس نہیں کرتے [br]کہ ہم اپنی کہانی کے خود ہی مصنف ہیں 0:06:48.789,0:06:50.952 اور ہم اس کو سنانے کے [br]انداز کو بدل سکتے ہیں۔ 0:06:50.976,0:06:53.467 آپکی زندگی صرف واقعات کی فہرست نہیں ہے۔ 0:06:53.491,0:06:56.707 آپ اس کو مرتب کرسکتے ہیں بدل [br]سکتے ہیں اور دوبارہ سنا سکتے ہیں، 0:06:56.731,0:06:59.671 چاہے آپ کے پاس حقائق کی قلت ہی کیوں نہ ہو۔ 0:06:59.681,0:07:04.799 میری ایک نوجوان ’ایمیکا‘ سے ملاقات [br]ہوئی جو فٹ بال کے دورن مفلوج ہو گیا تھا۔ 0:07:04.810,0:07:07.379 اپنے زخمی ہونے کے بعد[br]ایمیکا نے اپنے آپ سے کہا، 0:07:07.403,0:07:10.108 "میری زندگی فٹ بال کھیلنے [br]کے وقت بہترین تھی، 0:07:10.132,0:07:13.372 لیکن اب مجھے دیکھو۔" 0:07:13.372,0:07:16.294 وہ لوگ جو اس طرح سے کہانیاں سناتے ہیں -- 0:07:16.318,0:07:18.842 "میری زندگی پہلے اچھی تھی۔ اب خراب ہے۔" 0:07:18.866,0:07:21.688 زیادہ غمگین اور پریشان ہوتے ہیں۔ 0:07:21.712,0:07:24.581 لیکن ایمیکا کی یہ کیفیت تھوڑے عرصے رہی۔ 0:07:24.581,0:07:28.304 لیکن کچھ دنوں بعد اس نے [br]نئی کہانی بُننی شروع کی۔ 0:07:28.305,0:07:30.148 اس کی نئی کہانی کچھ یوں تھی، 0:07:30.172,0:07:33.439 "میرے اپاہج ہونے سے پہلے [br]میری زندگی بے مقصد تھی۔ 0:07:33.463,0:07:36.716 میں بہت تفریح کرتا تھا اور[br]کافی خود غرض انسان تھا۔ 0:07:36.740,0:07:41.458 لیکن اس حادثے نے مجھے احساس دلایا[br]کہ میں ایک بہتر شخص ہوسکتا تھا۔" 0:07:41.488,0:07:45.029 کہانی میں اس ترمیم سے[br]ایمیکا کی زندگی جیسے بدل سی گئی۔ 0:07:45.053,0:07:47.484 خود کو نئی کہانی سنانے کے بعد، 0:07:47.508,0:07:49.430 ایمیکا نے بچوں کو پڑھانا شروع کردیا، 0:07:49.454,0:07:51.920 اور اس نے دریافت کیا کہ [br]اسکی زندگی کا کیا مقصد تھا: 0:07:51.920,0:07:54.051 دوسروں کے کام آنا۔ 0:07:54.051,0:07:57.479 ماہر نفسیات ’ڈین مک ایڈمز‘ نے[br]اسے ’’کفارے کی کہانی‘‘ سے تعبیر کیا ہے، 0:07:57.503,0:08:00.136 جہاں برائی کو اچھائی میں بدلا جاتا ہے۔ 0:08:00.147,0:08:02.810 اس نے دیکھا کہ جو لوگ با مقصد[br]زندگی گزار رہے ہیں، 0:08:02.834,0:08:04.765 وہ اپنی زندگی کی کہانیاں سناتے ہیں 0:08:04.789,0:08:08.701 جو محبت، عافیت اور ترقی سے تعبیر ہوتی ہیں۔ 0:08:08.723,0:08:11.415 مگر کیا ہے جو لوگوں سے ان کی[br]کہانیاں بدلوا ڈالتا ہے؟ 0:08:11.435,0:08:13.587 کچھ لوگ ایک تھراپسٹ کی مدد لیتے ہیں، 0:08:13.587,0:08:15.487 لیکن یہ آپ اپنے طور پر [br]بھی کر سکتے ہیں، 0:08:15.511,0:08:18.271 صرف اپنے زندگی کے عکس [br]کو بالغ نظری سے دیکھتے ہوۓ، 0:08:18.295,0:08:20.492 کہ کس طرح آپکے تجربات [br]نے آپ کی تشکیل کی، 0:08:20.492,0:08:22.573 آپ نے کیا کھویا اور کیا پایا۔ 0:08:22.589,0:08:24.602 یہی ایمیکا نے کیا۔ 0:08:24.602,0:08:27.058 آپ اپنی کہانی کو راتوں رات نہیں بدل سکتے: 0:08:27.082,0:08:29.427 یہ سالوں پر محیط ایک درد بھرا[br]عمل بھی ہوسکتا ہے۔ 0:08:29.451,0:08:32.965 بالآخر ہم سب ہی جھیلتے [br]ہیں اور کوشش بھی کرتے ہیں 0:08:32.965,0:08:37.296 لیکن ان درد بھری یادوں کو قبول کرنا [br]عقل و فراست کی نئی منزلوں کا پتہ دیتا ہے۔ 0:08:37.320,0:08:42.475 اس اچھائی کو پانے میں[br]جو آپ کو سنبھالے رکھتی ہے۔ 0:08:42.484,0:08:47.817 تعلق، مقصد، وجدان، کہانی سنانا: 0:08:47.863,0:08:51.604 یہ با معنی زندگی کے چار ستون ہیں ۔ 0:08:51.626,0:08:53.232 جب میں چھوٹی تھی، 0:08:53.256,0:08:57.384 میں خوش قسمت تھی میرے [br]پاس یہ سارے ستون تھے۔ 0:08:57.384,0:09:02.651 میرے والدین مونٹریال میں ہمارے گھر[br]میں ایک صوفی آستانہ چلاتے تھے۔ 0:09:02.686,0:09:07.169 صوفیانہ زندگی ایک روحانی طرزحیات ہے [br]جو محو رقص درویش سے جڑی ہے 0:09:07.193,0:09:09.436 اور شاعر رومی۔ 0:09:09.436,0:09:12.005 ہفتے میں دو بار صوفی ہمارے گھر آتے تھے 0:09:12.029,0:09:16.169 مراقبہ کرنے، ایرانی چائے پینے[br]اور کہانیاں سننے سنانے۔ 0:09:16.209,0:09:19.166 انکی عادتوں میں ہر کسی [br]کی خدمت کرنا شامل تھا 0:09:19.190,0:09:21.000 چھوٹے چھوٹے محبت بھرے[br]اقدامات سے۔ 0:09:21.024,0:09:24.365 جس کا مطلب تھا لوگوں کے برے برتاو کے[br]مقابلے میں نرم دلی سی پیش آنا 0:09:24.389,0:09:28.753 لیکن اس نے ان کو جینے کا مقصد دیا:[br]انا پرستی کو لگام دی۔ 0:09:28.772,0:09:31.528 آخر کار میں نے کالج جانے کے[br]لئے گھر چھوڑ دیا 0:09:31.552,0:09:35.074 اور زندگی میں روزانہ کی [br]صوفی تربیت کے بغیرخود کو 0:09:35.074,0:09:36.842 حقیقت سے دور محسوس کررہی تھی۔ 0:09:36.890,0:09:40.478 پھر ان طریقوں کی تلاش شروع کی[br]جن سے زندگی جینے کے لائق بن سکے۔ 0:09:40.502,0:09:42.962 اسی نے مجھے اس راہ کا مسافر بنا دیا۔ 0:09:42.962,0:09:44.819 ماضی کو کو دیکھ کر[br]اب مجھے احساس ہوتا ہے 0:09:44.819,0:09:48.035 کہ میرا صوفی گھر زندگی کے[br]حقیقی مقصد سے بھرا ہوا تھا۔ 0:09:48.059,0:09:50.565 یہ ستون تعمیرات کا حصہ تھے، 0:09:50.589,0:09:54.294 ان ستونوں کی موجودگی نے ہمیں اپنی [br]زندگی اچھی طرح گزارنے میں مدد دی۔ 0:09:54.304,0:09:56.735 جی ہاں، یہی اصول کارفرما ہوتا ہے 0:09:56.759,0:09:58.960 دوسری ترقی یافتہ برادریوں میں بھی -- 0:09:58.984,0:10:01.006 اچھی اور بری دونوں میں۔ 0:10:01.016,0:10:03.399 ٹولیوں اور مسلک کے لوگوں میں: 0:10:03.399,0:10:07.142 یہ اسی تہذیب کے لوگ ہیں جو با معنی زندگی [br]کیلئے ان ستونوں کو استعمال کرتے ہیں 0:10:07.142,0:10:10.024 اور لوگوں کو جینے اور[br]مرنے کی وجہ دیتے ہیں۔ 0:10:10.048,0:10:12.915 یہی وجہ ہے کہ ہمیں من حیث القوم 0:10:12.939,0:10:15.048 بہتر متبادل فراہم کرنے چاہیں۔ 0:10:15.072,0:10:18.823 ہمیں اپنے خاندانوں اور اداروں میں[br]ان ستونوں کی تعمیر کرنی ہے 0:10:18.847,0:10:22.484 تاکہ لوگ اپنی ذات میں بہترین بن سکیں۔ 0:10:22.484,0:10:25.110 لیکن با معنی زندگی گزارنے [br]کے لئے محنت درکار ہوتی ہے۔ 0:10:25.134,0:10:27.009 اور یہ ایک جاری عمل ہے۔ 0:10:27.033,0:10:30.746 جیسے جیسے ہردن گزرتا ہے، ہم اپنی [br]زندگی مستقل تخلیق کر رہے ہوتے ہیں، 0:10:30.746,0:10:32.855 اپنی کہانی میں اضافہ کر رہے ہوتے ہیں۔ 0:10:32.855,0:10:35.950 اور کبھی ہم اپنے راستے[br]سے بھٹک بھی سکتے ہیں۔ 0:10:35.952,0:10:38.273 میرے ساتھ جب بھی ایسا ہوتا ہے، 0:10:38.297,0:10:43.671 مجھے اپنا ایک تجربہ یاد آتا ہے [br]جو مجھے میرے والد کے ساتھ ہوا۔ 0:10:43.671,0:10:46.468 کالج سے گریجویٹ ہونے کے کئ مہینے بعد 0:10:46.492,0:10:50.350 میرے والد کو ایک جان لیوا دل کا دورہ پڑا[br]جس میں ان کی جان جا سکتی تھی۔ 0:10:50.483,0:10:54.247 لیکن وہ بچ گئے اور جب میں نے ان سے پوچھا [br]کہ اس وقت وہ کیا سوچ رہے تھے 0:10:54.271,0:10:55.767 جب وہ موت کا سامنا کر رہے تھے، 0:10:55.767,0:10:58.850 وہ بولے کہ اس وقت وہ صرف [br]یہ چاہتے تھے کہ وہ زندہ رہیں 0:10:58.850,0:11:00.762 تاکہ وہ میرا اور بھائی [br]کا خیال رکھ سکیں، 0:11:00.786,0:11:03.985 اسی سوچ نے انھیں زندگی کے لئے[br]لڑنے کی ہمت عطا کی۔ 0:11:04.063,0:11:07.361 جب انھیں آپریشن کے لئے بے ہوش[br]کیا جانے لگا، 0:11:07.385,0:11:09.715 تو بجائے 10 سے الٹی گنتی گننے کے، 0:11:09.739,0:11:13.769 انہوں نے وظیفے کی طرح [br]ہمارے نام لینا شروع کر دیئے۔ 0:11:13.790,0:11:17.601 وہ چاہتے تھے کہ آخری لفظ جو [br]وہ دنیا میں کہیں وہ ہمارا نام ہو 0:11:17.625,0:11:20.890 اگر وہ مرگئے تو۔ 0:11:20.933,0:11:25.015 میرے والد ایک بڑھئی اور ایک صوفی ہیں۔ 0:11:25.045,0:11:26.732 یہ عاجزی کی زندگی ہے، 0:11:26.756,0:11:28.575 لیکن اچھی زندگی ہے۔ 0:11:28.575,0:11:32.476 لیٹے لیٹے موت کا سامنا کرتے ہوئے[br]ان کے پاس ایک جینے کی وجہ تھی: 0:11:32.500,0:11:33.908 محبت۔ 0:11:33.932,0:11:36.383 انکا اپنے خاندان سے تعلق ہونا 0:11:36.407,0:11:38.136 بحیثیت ایک باپ کے، ان کا مقصد، 0:11:38.160,0:11:41.174 انکا اپنی وجدانی کیفیت میں، [br]ہمارے نام پکارنا 0:11:41.198,0:11:43.979 یہ انکے مطابق وہ وجوہات تھیں [br]جس کی وجہ سے وہ بچ گۓ۔ 0:11:44.003,0:11:47.752 یہ وہ کہانی ہے جو وہ خود اپنے [br]بارے میں سناتے ہیں۔ 0:11:47.752,0:11:50.667 یہ طاقت ہے با معنی زندگی کی۔ 0:11:50.667,0:11:53.435 خوشیاں آتی اور جاتی ہیں۔ 0:11:53.459,0:11:55.308 لیکن جب زندگی واقعی اچھی ہوتی ہے 0:11:55.332,0:11:57.221 اور جب حالات بالکل ہی خراب ہوتے ہیں، 0:11:57.241,0:12:00.294 مقصد ہونے سے آپکو جینے کی وجہ ملتی ہے۔ 0:12:00.322,0:12:01.546 شکریہ 0:12:01.570,0:12:05.292 (تالیاں)