میں لڈیا ونٹرز، موجنگ برانڈ ڈائریکٹر ہوں اور ہم نے ایک چھوٹا Minecraft گیم بنایا ہے۔ مجھے ماینکرافٹ میں گھومنا پھرنا پسند ہے۔ مجھے گفاوں میں مہمجوئی اور چیزیں ڈھونڈنا پسند ہے۔ چونکہ میں پروگرامر نہیں ہوں، میں Minecraft کے درسوں کے لئے پرجوش ہوں اور کچھ کوڈ لکھنا چاہتی ہوں۔ پچھلے لیول میں moveForward(); والی بلاکیں چاہیئے تھیں۔اگر کمپیوٹر کو صرف بولنے سے بلاکیں چار یا پانچ گنا آگے بڑھتیں تو آسان ہوتا۔ کمپیوٹر احکام کو تکراری loop کے ساتھ دہرانے میں واقعی اچھے ہوتے ہیں۔ Minecraft میں ایک نئی دنیا بناتے وقت، ہم تمام ابتدائی مواد رکھنے کے لئے گردشی حرکتیں یعنی loops استعمال کرتے ہیں۔ ہزاروں بلاکس اسی انداز میں استعمال کرتے ہیں۔ ہم loops کو اور بھی چھوٹے طریقوں سے استعمال کرتے ہیں، مثلاً چلتے وقت ایلکس کے پاؤں آگے پیچھے حرکت کرتے ہیں۔ تکراری لوپ کے کمانڈ پروگرامنگ کا ایک طاقتور حصہ ہیں۔ رات ہو رہی ہے تو ہم اگلے دو لیولز میں اپنی حفاظت کے لئے گھر بناتے ہیں۔ہم یہ آسانی سے ریپیٹ بلاک کے ذریعے کر سکتے ہیں ہمارے گھر کی دیوار بنانے کے لئے، یا تو ہم ایلیکس کو آگے بڑھنے کے لئے کہہ سکتے ہیں اور چار بار تختیاں رکھ سکتے ہیں یا اسے آگے بڑھنے اور ایک تختہ رکھنے کا کہہ سکتے ہیں، پھر اسی کمانڈ کو لیتے ہیں اور ریپٹ بلاک استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ ایکشن متعدد بار انجام ہو۔ اب ہم ریپیٹ بلاک پر کلیک کر کے اسے بتاتے ہیں کہ وہ یہ عمل کتنی دفعہ انجام دے۔ آئیئے اب ہم رات ہونے سے پہلے اپنا گھر بنائیں انجوائے کریں۔