جب میں 14 سال کا تھا، میرے اندر خوداعتمادی کی بہت کمی تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ میرے اندر کوئی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ ایک دن، میں نے ایک یویو خریدا۔ جب میں نے پہلی بار اسے استعمال کیا، تو وہ کچھ یوں تھا۔ میں ایک سادہ سی حرکت بھی نہیں کرسکتا تھا۔ مگر میرے لئے یہ سب بہت فطری سا تھا، کیوںکہ نہ میں ہنر مند تھا، اور تمام کھیلوں سے نفرت کرتا تھا۔ مگر ایک ہفتے کی مشق کے بعد، میرا اسے پھینکنا کچھ اس طرح کا ہوگیا۔ کافی بہتر۔ میں نے سوچا، میرے لئے یویو کچھ ایسا ہے کہ مجھے اس میں بہترین ہونا چاہئے، میری زندگی میں پہلی بار۔ مجھے لگا کہ مجھے میرا شوق مل گیا۔۔ میں اپنا سارا وقت انھیں مشقوں میں صرف کرنے لگا۔ مجھے ایک دن میں کئی کئی گھنٹے لگ جاتے کہ میں اپنی صلاحیت کو اگلی مرحلے تک پہنچانے میں۔ اور پھر چار سال بعد، جب میں اٹھارہ سال کا تھا، توجا پہنچا، یویوکےعالمی مقابلے کے اسٹیج پر اور میں جیت گیا۔ میں بہت خوش تھا۔ "ہاں میں نے کردیا، میں ہیرو بن گیا"۔ مجھے بہت سے تعاون کرنے والے مل سکتے تھے، بہت سا پیسہ۔ لاتعداد انٹرویوز، ٹی وی پرآنا۔ میں نے سوچا۔ [۔۔ ہنسی ۔۔] مگر جاپان واپسی کے بعد، میری زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مجھے لگا میرے معاشرےمیں میرے شوق کی کوئی قدر نہیں۔ تو میں اپنے کالج واپس چلاگیا اور ایک عام سا کام کرنے والا جاپانی بن گیا بحیثیت ایک سسٹم انجینئر کے۔ مجھے لگا جیسے میرا جذبہ، میرا دل اور اور میری روح میرے جسم سے نکل گئے۔ مجھے لگا میں اور نہیں جیوں گا۔ تو میں نے تعین کرنا شروع کیا کہ مجھے کیا کرنا چاہئے، اور میں نے سوچا مجھے اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانی ہے، اور اسٹیج پر دکھانا ہے کہ یویو کس قدر شاندار ہوسکتا ہے تاکہ یویو کے بارے میں لوگوں کا نظریہ بدل سکے۔ تو میں نے اپنی کمپنی چھوڑ دی اور ایک باقاعدہ فنکار کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ میں نے کلاسک بیلے اور جازڈانس سیکھنا شروع کئے، بازی گری اور دوسری چیزیں تاکہ اپنے فن کو اور بہتر کرسکوں۔ ان سب کوششوں اور کئی دوسرے عوامل کے نتیجے میں ایسا ہوہی گیا۔ میں نے یویوکاعالمی مقابلہ ایک بار پھر جیتا Artistic Performance کے شعبے میں۔ میں نے Cirque du Soleil کے لئے ایک آڈیشن میں کامیابی حاصل کی اور آج میں TED کے اسٹیج پر کھڑا ہوں آپ کے سامنے اس یویو کے ساتھ۔. [۔۔ تالیاں۔۔] میں نے یویو سے یہ سیکھا کہ، اگر میں بہت سے جذبے کے ساتھ مناسب کوشش کروں تو، کچھ بھی ناممکن نہیں۔ کیا آپ مجھے اجازت دیں گے کہ اپنے اس جذبہ کو پیش کرسکوں اپنے فن کےمظاہرے کے ذریعے؟ [۔۔۔ تالیاں ۔۔۔] [۔۔۔ پانی کی آوازیں ۔۔۔] [۔۔۔ موسیقی ۔۔۔] [۔۔۔ تالیاں ۔۔۔] [۔۔۔ موسیقی ۔۔۔] [۔۔۔ موسیقی۔۔۔] [۔۔۔ تالیاں ۔۔۔] [۔۔۔ تالیاں ۔۔۔] [۔۔۔ موسیقی۔۔۔] [۔۔۔ تالیاں ۔۔۔] [۔۔۔ تالیاں ۔۔۔] [۔۔۔ موسیقی۔۔۔] [۔۔۔ تالیاں ۔۔۔]