میرا نام ایل فلورس ہے ، اور میں الیکسا میں پروڈکٹ مینیجر ہوں۔ میرا نام ڈاکٹر چیلسی ہوپٹ ہے۔ میں مصنوعی ذہانت کے ایلن انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتی ہوں، اور میں ایک AI سے چلنے والے علمی سرچ انجن پر کام کرتا ہوں۔ آپ کے چاروں طرف، کمپیوٹر فیصلے کر رہے ہیں، جو آپ کی روزمرہ زندگی پر اثر کرتے ہیں۔ جب آپ انٹرنیٹ سرچ کرتے ہیں یا اپنی نیوز فیڈ سکرول کرتے ہیں تو، کمپیوٹرز فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ کیا دیکھیں۔ کمپیوٹر آپ کا چہرہ پہچان اور آواز سمجھ سکتے ہیں، جلد ہی وہ ہم سے بہتر گاڈیاں چلائیں گے اور بیماریوں کا پتہ لگائیں گے۔ تو یہ کس طرح ممکن ہے؟ آپ نے AI یا مصنوعی ذہانت کا سنا ہو گا۔ حقیقی مصنوعی ذہانت دہائیاں دور ہے۔ لیکن مشین لرننگ نامی ایک قسم کی AI موجود ہے۔ آپ جانے بغیر اس قسم کی AI سے روزانہ مرتبط ہوتے ہیں۔ یہ ہمیں دنیا کے بڑے چیلنجوں سے مقابلہ میں مدد کرتا ہے۔ مشین لرننگ یہ ہے کہ کمپیوٹر پیٹرن کو کیسے پہچانتے اور فیصلے کرتے ہیں واضح طور پر پروگرام کیے جانے کے بغیر۔ یہ کمپیوٹر کو پروگرام کرنے کا یہ بالکل مختلف طریقہ ہے جو پہلے استعمال نہیں ہوا۔ مشین لرننگ میں کمپیوٹر کو قدم بہ قدم پروگرام کرنے کی بجائے، آپ کمپیوٹر کو پروگرام کر سکتے ہیں کہ وہ مشق اور غلطیوں سے سیکھے۔ لرننگ تجربے سے حاصل ہوتی ہے، اور یہ مشین لرننگ کے لئے بھی سچ ہے۔ اس معاملہ میں "تجربہ" کا مطلب بہت سا ڈاٹا ہیں۔ مشین لرننگ کسی بھی طرح کا ڈیٹا لے سکتی ہے۔ تصاویر، ویڈیو آڈیو، یا متن، اور اس ڈیٹا میں نمونوں کو پہچاننا شروع کردیتے ہیں۔ جب وہ ڈاٹا میں نمونوں کو پہچاننا سیکھ جاتا ہے تو وہ پیش گوئیاں کرنا بھی سیکھ سکتا ہے جو ان نمونوں پر مبنی ہوں۔ جیسے کار اور سائیکل کی تصویروں میں فرق کرنا۔ AI اور مشین لرننگ معاشرے میں برتر سے برتر کردار ادا کررہی ہے، اور ہمارے تمام مستقبل تشکیل دے رہی ہے۔ اسی لئے تھوڑی مشق کے ساتھ یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ آپ کو مشین لرننگ ماڈل تربیت دینے کی موقع ہے۔ یاد رکھیں، اے آئی ایک آلے کی طرح ہے: علم کے بعد طاقتور ہو جاتا ہے!