میرا نام ایل فلورز ہے، اور میں الیکسا میں
پروڈکٹ مینیجر ہوں۔
میرا نام ڈاکٹر چیلسی ہوپٹ ہے۔ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فار ایلن انسٹیٹیوٹ میں کام کرتی ہوں،
اور میں ایک A.I.-تقویت یافتہ علمی تلاش انجن پر کام کرتی ہوں۔
آپ کے چاروں طرف، کمپیوٹر فیصلے کر رہے ہیں،
اور یہ فیصلے آپ کی روزمرہ کی زندگی کو
متاثر کرتے ہیں۔ جب آپ ایک انٹرنیٹ تلاش کرتے ہیں
یا اپنی نیوزفیڈ میں اسکرول کرتے ہیں،
تو جو آپ دیکھتے ہیں اس کا فیصلہ کمپیوٹرز کرتے ہیں۔
کمپیوٹر پہلے ہی آپ کے چہرے کو پہچان سکتے ہیں اور آپ کی آواز کو سمجھ سکتے ہیں،
جلد ہی وہ انسانوں سے بھی کہیں بہتر کار چلا رہے ہوں گے اور بیماریوں کا سراغ لگا رہے ہوں۔
تو اس میں سے کوئی کیسے ممکن ہے؟
آپ نے شاید A.I. یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کہلانے والے کسی شے کا سنا ہوگا۔
حقیقی مصنوعی ذہانت ابھی دہائیاں دور ہے۔
لیکن A.I. کی ایک قسم آج یہاں ہے، جسے مشین لرننگ کہا جاتا ہے۔
یہ A.I. کی وہ قسم ہے جس سے آپ شاید ہر دن، یہ بات جانے بغیر، تعامل کرتے ہیں۔
یہ دنیا کے سب سے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کرنے کا موقع رکھتی ہے۔
مشین لرننگ یہ ہے کہ کمپیوٹرز کس طرح سے پیٹرنز کو شناخت کرتے ہیں، اور واضح طور پر
کوئی پروگرام کیے بغیر فیصلے کرتے ہیں۔
سب سے زیادہ سنسنی خیز یہ ہے کہ کمپیوٹر کو
پروگرام کرنے کا یہ بالکل مختلف طریقہ ہے
اس کی نسبت جو ہم نے پہلے کبھی کیا ہے۔
مشین لرننگ کے ساتھ، ایک کمپیوٹر کو مرحلہ بہ مرحلہ پروگرام کرنے کی بجائے، آپ آزمائش اور
غلطی اور بہت ساری مشقوں کے ذریعے سیکھنے کے لئے پروگرام کرسکتے ہیں جیسے آپ سیکھتے ہیں۔
سیکھنا تجربے سے حاصل ہوتا ہے، اور مشین کے سیکھنے کے لئے بھی یہی سچ ہے۔
اس معاملے میں، "تجربے" کا مطلب بہت زیادہ ڈیٹا ہے۔
مشین لرننگ کسی بھی قسم کا ڈیٹا اپنے اندر داخل کرسکتی ہے۔
تصاویر، ویڈیو، آڈیو، یا متن، اور اس ڈیٹا میں
پیٹرنز کو پہچاننا شروع کردیتے ہیں۔
جب یہ ایک بار ڈیٹا میں پیٹرنز کو پہچاننا سیکھ جاتا ہے، تو یہ ان پیٹرنز کی بنیاد پر
پیشن گوئیاں کرنا بھی سیکھ سکتا ہے۔
جیسے ایک کار کی تصویر، اور ایک سائیکل کی تصویر کے درمیان فرق کو محسوس کرنا۔
A.I. اور مشین لرننگ بڑے پیمانے پر معاشرے میں ایک بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے،
اور ہمارے تمام مستقبل کو تشکیل کر رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس کے کام کرنے کے طریقوں کو کچھ عملی تجربے کے ساتھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
آپ اپنی خود کی مشین لرننگ کے ماڈل کو ٹریننگ دینے کا موقع حاصل کرنے والے ہیں۔
یاد رکھیں، A.I. کسی آلے کی طرح ہے: پہلے آپ علم حاصل کرتے ہیں، پھر آپ طاقت حاصل کرتے ہیں!