میں آپ سے مہاجرین کے عالمی بحران
کے بارے میں بات کروں گا
اور میرا مقصد آپ کو دکھانا ہے کہ یہ بحران
قابلِ حل ہے، نا قابلِ انتظام نہیں،
لیکن ساتھ میں آپ کو یہ بھی دکھانا کہ یہ
ہمارے بارے میں بھی ہے اور یہ کہ ہم کون ہیں
جیسا یہ اگلے محاذ پر موجود
مہاجرین کا امتحان ہے۔
میرے لیے یہ صرف ایک پیشہ ورانہ
ذمہ داری نہیں ہے،
کیونکہ میں دنیا بھر کے مہاجرین اور بے گھر
افراد کے لیے ایک این جی او چلاتا ہوں۔
یہ ذاتی مسئلہ ہے۔
مجھے یہ تصویر بہت پسند ہے۔
دائیں طرف والا خوبصورت آدمی،
میں نہیں ہوں۔
یہ میرے والد رالف ہیں، لندن میں، 1940 میں
اپنے والد سیموئیل کے ساتھ ۔
وہ بیلجیم سے آئے ہوئے یہودی مہاجرین ہیں۔
وہ نازیوں کے حملے کے دن ہی
فرار ہو گئے تھے۔
اور مجھے یہ تصویر بھی بہت پسند ہے۔