0:00:01.560,0:00:04.135 یہ ایک ڈرل یا تربیت نہیں ہے۔ 0:00:04.375,0:00:06.651 میرا نام گریٹا تھنبرگ ہے۔ 0:00:06.852,0:00:10.212 ہم ایک عمومی معدومی کے آغاز میں جی رہے ہیں، 0:00:11.171,0:00:13.612 ہماری آب وہوا بگڑتی جارہی ہے۔ 0:00:14.022,0:00:18.217 میرے جیسے بچے احتجاج کرنے کے لیے تعلیم کو خیر آباد کر رہے ہیں۔ 0:00:18.561,0:00:20.897 مگر ہم اب بھی اسے ٹھیک کرسکتے ہیں۔ 0:00:20.897,0:00:22.963 آپ اب بھی اسے ٹھیک کرسکتے ہیں۔ 0:00:23.372,0:00:26.577 اپنی زندگی بچانے کے لیے، ہمیں رکازی ایندھن کو جلانا بند کرنا ہوگا، مگر صرف اتنا کرنا کافی نہیں ہوگا۔ 0:00:27.217,0:00:29.822 بہت سے حل بتائے جاتے ہیں، مگر اُس حل کے بارے میں کیا خیال ہے جو بالکل سامنے ہے 0:00:30.112,0:00:32.692 ہمارے؟ 0:00:32.692,0:00:35.412 مَیں اپنے ساتھی جارج کو اس سمجھانے کے لیے کہوں گی۔ 0:00:35.682,0:00:38.112 ایک ایسی جادوئی مشین ہے جو ہوا میں سے کاربن نکال لیتی ہے، اُس کی قیمت بہت ہی کم ہے اور وہ بناتی ہے 0:00:38.211,0:00:42.721 خُود کو۔ 0:00:42.721,0:00:44.418 اُسے کہتے ہیں۔۔۔ درخت 0:00:44.418,0:00:46.466 درخت قدرتی آب و ہوا کے حل کی ایک مثال ہے۔ 0:00:46.576,0:00:47.929 مینگرووز، پِیٹ بوگز، جنگلات، جھاڑیاں، سمندری تہیں، کیلپ کے جنگلات، دلدلیں، ساحلی مرجان، یہ 0:00:47.929,0:00:48.872 کاربن کو ہوا میں سے نکالتے اور اُسے دُور بند کردیتے ہیں۔ 0:00:48.952,0:00:53.692 قُدرت ایک آلہ ہے جس کو استعمال کرکے ہم اپنی بگڑتی آب و ہوا کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔ 0:00:53.692,0:00:56.502 یہ قدرتی آب و ہوا کے حل ایک بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ 0:00:56.502,0:00:58.772 بہت اچّھی بات ہے، ہے نا؟ 0:00:58.772,0:01:02.692 مگر صرف اُس صورت میں کہ ہم رکازی ایندھنوں کو زمین میں رہنے دیں۔ 0:01:03.212,0:01:07.883 یہاں ایک عجیب بات ہے ۔۔۔ ہم اس وقت انہیں نظرانداز کررہے ہیں۔ 0:01:08.502,0:01:12.325 ہم عالمی رکازی ایندھنوں کے ذخائر پر ہزار گُنا زیادہ امداد استعمال کرتے ہیں 0:01:12.325,0:01:14.012 بہ نسبت قدرتی عناصر پر مبنی حلوں کے۔ 0:01:14.222,0:01:17.622 قدرتی آب و ہوا کے حل صرف 2٪ پاتے ہیں 0:01:19.702,0:01:21.892 اُس تمام پیسے میں سے جو بگڑتی آب و ہوا کو 0:01:21.892,0:01:24.402 ٹھیک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 0:01:25.744,0:01:30.548 یہ آپ کا پیسہ ہے، یہ آپ کے ٹیکس اور آپ کی بچت ہے۔ 0:01:30.548,0:01:32.842 اور زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ اس وقت، جب ہمیں قدرت کی سب سے زیادہ ضررورت ہے 0:01:32.842,0:01:35.377 ہم اُسے پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے تباہ کررہے ہیں۔ 0:01:35.377,0:01:39.053 ہر دِن تقریباً 200 انواع معدوم ہورہی ہیں۔ 0:01:39.394,0:01:41.021 قُطب شُمالی کی زیادہ تربرف ختم ہوچُکی ہے۔ 0:01:41.021,0:01:43.468 ہمارے بہت سے جنگلی حیوانات ختم ہوچُکے ہیں۔ 0:01:43.773,0:01:44.958 ہماری بہت سی کھاد ختم ہوچُکی ہے۔ 0:01:44.958,0:01:47.211 تو پھر ہمیں کیا کرنا چاہئیے؟ 0:01:47.211,0:01:50.094 آپ کو کیا کرنا چاہئیے؟ 0:01:50.094,0:01:54.228 یہ آسان ہے ۔۔۔ ہمیں حفاظت، بحالی اور فراہمی کرنی چاہئیے۔ 0:01:54.462,0:01:57.050 حفاظت کریں۔ 0:01:57.050,0:01:59.029 گرم آب و ہوا کے جنگلات کاٹے جارہے ہیں۔ 0:01:59.029,0:02:01.012 ایک منٹ میں 30 فٹ بال پچز کی رفتار سے 0:02:01.012,0:02:02.813 جب قُدرت کُچھ اہم کام کررہی ہے، ہمیں اُس کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ 0:02:02.813,0:02:04.374 بحال کریں۔ 0:02:04.374,0:02:05.458 ہمارے سیّارے کا زیادہ تر حِصّہ تباہ ہوچُکا ہے۔ 0:02:05.458,0:02:06.225 مگر قُدرت دوبارہ پیدا کرسکتی ہے۔ 0:02:06.225,0:02:07.429 اور ہم ماحولی نِظاموں کو واپس لانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ 0:02:07.429,0:02:08.501 فنڈ دیں۔ 0:02:08.501,0:02:09.513 ہمیں اُن چیزوں پر پیسہ لگانے سے رُکنا ہے،[br]جو قدرت کو تباہ کرتی ہیں 0:02:10.084,0:02:11.198 اور اُن چیزوں کے لیے ادائیگی کرنی چاہئیے جو اُس کی [br]مدد کرتے ہیں۔ 0:02:11.198,0:02:13.325 یہ اتنا آسان ہے۔ 0:02:13.325,0:02:16.153 حفاظت کریں، بحال کریں، فنڈ کریں۔ 0:02:16.153,0:02:18.679 یہ کہیں بھی ہوسکتا ہے۔ 0:02:18.679,0:02:20.505 بہت سے افراد نے پہلے ہی قدرتی آب و ہوا کے [br]حلوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ 0:02:20.505,0:02:21.878 ہمیں یہ ایک بڑے پیمانے پر کرنے کی [br]ضرورت ہے۔ 0:02:21.878,0:02:24.581 آپ اس کا حِصّہ بن سکتے ہیں۔ 0:02:24.581,0:02:26.581 ایسے افراد کو ووٹ دیں جو قدرت کا دفاع کرتے ہیں۔ 0:02:26.581,0:02:30.042 اس ویڈیو کو شیئر کریں۔ 0:02:31.051,0:02:31.881 اِس کے بارے میں بات کریں۔ 0:02:32.702,0:02:36.172 دُنیا بھر میں ایسی بہت سی زبردست تحریکیں ہیں جو [br]قدرت کے لیے مُقابلہ کررہی ہیں۔ 0:02:36.172,0:02:38.412 اُن میں شامل ہوجائیں! 0:02:39.112,0:02:40.756 ہر چیز کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے۔ 0:02:40.756,0:02:42.018 آپ جو کرتے ہیں، اُس کی ایک اہمیت ہے۔