Return to Video

خواتین پولیس کس طرح معاشروں کو زیادہ محفوظ بناتی ہے

  • 0:01 - 0:04
    میں ایک شہر میں پولیس آفیسر رہی ہوں،
  • 0:05 - 0:07
    تقریباً 25 سال کے لئے۔
  • 0:07 - 0:09
    عجیب ہے نا؟
  • 0:09 - 0:13
    اوراس دوران، میں نے
    ہر درجہ میں خدمات انجام دیں،
  • 0:13 - 0:16
    پولیس آفیسر سے لے کر پولیس سربراہ تک۔
  • 0:16 - 0:20
    چند سال پہلے، میں نے کچھ خطرناک دیکھا۔
  • 0:20 - 0:22
    2014 سے شروع،
  • 0:22 - 0:24
    میں نے رنگروٹوں کی نگرانی شروع کی
  • 0:24 - 0:28
    جب وہ نیو جرسی کی پولیس اکیڈمیوں کے
    میں سائیکل چلا رہے تھے،
  • 0:28 - 0:34
    اور میں نے پایا کہ خواتین ناکام ہو رہی ہیں
    65 اور 80 فیصد کے درمیان شرح پر،
  • 0:34 - 0:37
    مختلف پہلوؤں کی وجہ سے
    جسمانی تندرستی کی جانچ میں۔
  • 0:37 - 0:39
    میں نے سیکھا کہ پالیسی میں تبدیلی
  • 0:39 - 0:42
    اب رنگروٹوں سے تقاضا کرتی ہے کہ
    تندرستی کا امتحان پاس کیا جائے
  • 0:42 - 0:45
    10 مختصر ورزش نشستوں میں۔
  • 0:45 - 0:48
    اس کا سب سے زیادہ اثر خواتین پر پڑا۔
  • 0:48 - 0:51
    تبدیلی کا مطلب تھا کہ رنگروٹوں
    کے پاس تین ہفتے تھے
  • 0:51 - 0:53
    پانچ ماہ طویل اکیڈمی میں سے
  • 0:53 - 0:56
    تندرستی کا امتحان پاس کرنے کے لئے۔
  • 0:56 - 0:59
    اگرچہ، یہ بات ناقابلِ فہم تھی۔
  • 0:59 - 1:01
    پولیس ایجنسیاں اور پولیس رنگروٹوں نے
  • 1:01 - 1:05
    بڑی سرمایہ کاری کی تھی ان رنگروٹوں کو
    اکیڈمی میں لانے کے لئے۔
  • 1:05 - 1:09
    پولیس رنگروٹوں نے پاس کیا تھا
    پس منظر کی طویل جانچ پڑتال،
  • 1:09 - 1:12
    وہ میڈیکل پاس کر چکے تھے
    اور نفسیاتی امتحانات،
  • 1:12 - 1:14
    انہوں نے اپنی نوکری چھوڑ دی تھی۔
  • 1:14 - 1:18
    اور بہت سے لوگوں نے 2000 ڈالر سے
    زیادہ خرچ کیے تھے فیس اور سامان کی مد میں
  • 1:18 - 1:22
    صرف نکال باہر نکالے جانے کے لئے
    پہلے تین ہفتوں کے اندر؟
  • 1:22 - 1:24
    نیو جرسی کی سنگین صورتحال نے
  • 1:24 - 1:27
    مجھے پولیسنگ میں خواتین کی حیثیت
    کی جانچنے پر مجبور کیا
  • 1:27 - 1:29
    پورے امریکہ میں۔
  • 1:29 - 1:34
    مجھے پتہ چلا کہ خواتین پولیس افسران کی
    تعداد کا 13 فیصد سے کم بنتی ہیں۔
  • 1:34 - 1:38
    ایسی تعداد جو زیادہ نہیں بدلی
    پچھلے 20 سالوں میں۔
  • 1:38 - 1:43
    اور 2013 تک ان میں سے صرف تین فیصد
    بنتی ہیں پولیس سربراہان،
  • 1:43 - 1:46
    آخری بار جب اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے۔
  • 1:46 - 1:49
    ہم جانتے ہیں کہ ہم اس شرح
    کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
  • 1:49 - 1:53
    دوسرے ممالک جیسے کینیڈا،
    آسٹریلیا اور برطانیہ
  • 1:53 - 1:56
    میں تقریباً دوگنی تعداد ہے
    پولیس خواتین کی۔
  • 1:56 - 2:00
    اور نیوزی لینڈ مستقل طور پر اپنے
    ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے
  • 2:00 - 2:04
    2021 تک رنگروٹوں کی صنفی برابری کے۔
  • 2:04 - 2:06
    دوسرے ممالک سرگرمی سے کام کر رہے ہیں
  • 2:06 - 2:08
    خواتین کی پولیسنگ میں تعداد میں
    اضافہ کرنے کے لئے،
  • 2:09 - 2:12
    کیونکہ وہ جانتے ہیں بڑے تحقیقاتی ثبوت
    وجود رکھتے ہیں،
  • 2:12 - 2:14
    50 سالوں سے زیادہ پر محیط،
  • 2:14 - 2:17
    پولیسنگ میں خواتین کے فوائد کی تفصیلات۔
  • 2:17 - 2:19
    اس تحقیق سے،
  • 2:19 - 2:22
    ہم جانتے ہیں کہ پولیس خواتین کا
    طاقت کے استعمال کا امکان کم ہے۔
  • 2:22 - 2:25
    یا طاقت کے اندھادھند استعمال
    کا الزام لگانا۔
  • 2:25 - 2:29
    ہم جانتے ہیں کہ پولیس خواتین کا
    کسی مقدمے میں نامزد ہونے کا امکان کم ہے
  • 2:29 - 2:32
    یا کسی شہری کی شکایت میں۔
  • 2:32 - 2:34
    ہم جانتے ہیں کہ محض موجودگی
    ایک پولیس خاتون کی
  • 2:34 - 2:38
    طاقت کے استعمال کو کم کرتی ہے
    دوسرے افسران کے درمیان۔
  • 2:38 - 2:41
    اور ہم جانتے ہیں کہ پولیس خواتین کا
    طاقت کی ایک ہی شرح سے سامنا ہواتا ہے
  • 2:41 - 2:44
    جیسا کہ ان کے مرد ہم منصب کرتے ہیں اور
    اور کبھی کبھی زیادہ بھی،
  • 2:44 - 2:46
    اور پھر بھی وہ زیادہ کامیاب ہیں
  • 2:46 - 2:49
    تشدد کو کم کرنے میں
    یا مجموعی طور پر جارحانہ سلوک کو۔
  • 2:49 - 2:53
    تو وسیع فوائد ہیں پولیسنگ میں خواتین کے،
  • 2:53 - 2:56
    اور ہم انہیں ہار رہے ہیں صوابدیدی
    تندرستی کی جانچ کے معیار میں۔
  • 2:56 - 2:58
    پریشانی یہ ہے،
  • 2:58 - 3:02
    امریکہ میں قریب قریب
    18،000 پولیس ایجنسیاں ہیں --
  • 3:02 - 3:07
    18،000 ایجنسیاں جن میں مختلف قسم کے
    تندرستی کے معیارات ہیں۔
  • 3:07 - 3:12
    ہم جانتے ہیں کہ اکیڈمیوں کی اکثریت پولیسنگ
    کے مردانہ مثالی نمونے پر انحصار کرتے ہیں
  • 3:12 - 3:15
    جو پولیسنگ میں خواتین کی تعداد
    کم کرنے کی وجہ بنتا ہے۔
  • 3:15 - 3:19
    اس قسم کی اکیڈمیاں جسمانی طاقت پر
    کہیں زیادہ زور دیتی ہیں،
  • 3:19 - 3:23
    بہت کم توجہ دیتی ہیں کمیونٹی پولیسنگ
    جیسے مضامین پر،
  • 3:23 - 3:24
    مسائل حل کرنے
  • 3:24 - 3:28
    اور باہمی رابطے کی مہارت پر۔
  • 3:28 - 3:32
    اس کے نتیجے میں جو تربیت ملتی ہے وہ
    پولیسنگ کے حقائق کی آئینہ دار نہیں ہوتی۔
  • 3:32 - 3:36
    جسمانی چستی تو محض پولیس کے کام کا
    ایک جزوی حصہ ہے۔
  • 3:36 - 3:41
    کسی افسر کا دن زیادہ تر گذرتا ہے
    باہمی تنازعات کی ثالثی کرنے میں۔
  • 3:41 - 3:45
    پولیسنگ کی یہی حقیقت ہے۔
  • 3:45 - 3:47
    یہ میرے بچے ہیں۔
  • 3:47 - 3:51
    اور ہم پولیسنگ میں فرق کم کرسکتے ہیں
  • 3:51 - 3:56
    امتحانات تبدیل کر کے جو
    مختلف نتائج برآمد کرتے ہیں۔
  • 3:56 - 3:58
    وفاقی عدالتوں نے بیان کیا ہے
    کہ مرد اور عورتیں
  • 3:58 - 4:00
    جسمانی لحاظ سے ایک جیسے نہیں ہیں
  • 4:00 - 4:03
    جسمانی تندرستی کے
    پروگراموں کے مقاصد کے لئے۔
  • 4:03 - 4:06
    اور یہ سائنس پر مبنی ہے۔
  • 4:06 - 4:10
    قابل احترام ادارے جن کی قانون نافذ
    کرنے والے دل سے قدر کرتے ہیں،
  • 4:10 - 4:13
    جیسے ایف بی آئی، یو ایس مارشل سروس،
  • 4:13 - 4:16
    ڈی ای اے اور یہاں تک کہ امریکی فوج بھی --
  • 4:16 - 4:21
    وہ تندرستی کے پروگراموں کی سخت جانچ کرتے
    ہیں کہ وہ تندرستی کی جانچ یقینی بنائیں
  • 4:21 - 4:23
    صنفی امتیازی نتائج کے بغیر۔
  • 4:23 - 4:25
    ایسا کیوں ہے؟
  • 4:25 - 4:27
    کیونکہ بھرتی کرنا مہنگا ہوتا ہے۔
  • 4:27 - 4:31
    وہ بھرتی کرنا اور برقرار رکھنا چاہتے ہیں
    اہل امیدوارں کو۔
  • 4:31 - 4:34
    آپ جانتے ہیں کہ تحقیق اور کیا بتاتی ہے؟
  • 4:34 - 4:38
    اچھی طرح سے تربیت یافتہ خواتین اتنی ہی
    قابل ہیں جتنے ان کے مرد ہم منصب
  • 4:39 - 4:40
    مجموعی تندرستی میں،
  • 4:40 - 4:43
    لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ
    وہ کیسے پولیس کرتے ہیں۔
  • 4:43 - 4:45
    قانون نافذ کرنے والی برادری
  • 4:45 - 4:49
    اعتراف کر رہی ہے بھرتی کے بحران کا۔
  • 4:49 - 4:55
    پھر بھی، اگر وہ واقعی درخواست دہندگان
    کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، وہ کر سکتے ہیں۔
  • 4:55 - 4:59
    ہم آسانی سے مزید خواتین کو
    بھرتی کرسکتے ہیں
  • 4:59 - 5:01
    اور وہ سارے تحقیقی فوائد حاصل کریں
  • 5:01 - 5:06
    اہل امیدواروں کو تربیت دے کر تاکہ وہ
    توثیق شدہ، کام سے متعلق،
  • 5:06 - 5:10
    جسمانی صحت پر مبنی تندرستی کے امتحانات،
  • 5:10 - 5:14
    جیسا کہ شہری حقوق ایکٹ کے
    ٹائٹل VII کے تحت درکار ہے۔
  • 5:14 - 5:16
    ہم خواتین کی تعداد بڑھا سکتے ہیں،
  • 5:17 - 5:19
    ہم اس صنفی تفاوت کو کم کرسکتے ہیں،
  • 5:19 - 5:23
    محض امتحانات تبدیل کرکے
    جو مختلف نتائج برآمد کرتے ہیں۔
  • 5:23 - 5:25
    ہمارے پاس آلات ہیں۔
  • 5:25 - 5:29
    ہمارے پاس تحقیق ہے،
    ہمارے پاس سائنس ہے، ہمارے پاس قانون ہے۔
  • 5:29 - 5:32
    یہ ، میرے دوستوں،
    ایک بہت ہی آسان حل ہونا چاہئے۔
  • 5:32 - 5:34
    شکریہ۔
  • 5:34 - 5:39
    (تالیاں)
Title:
خواتین پولیس کس طرح معاشروں کو زیادہ محفوظ بناتی ہے
Speaker:
ایوان رومن
Description:

پُرتشدد حالات کو پُر امن بنانے اور طاقت کا استعمال کم کرنے میں ان کی ثابت تاثیر کے باوجود، ریاستہائے متحدہ میں 13 فیصد سے کم پولیس افسران خواتین ہیں۔ پولیس افسر اور سربراہ کی حیثیت سے دو دہائیوں سے بھی زیادہ کے تجربے کی روشنی میں، ٹیڈ ساتھی ایوان رومن بتاتی ہیں کہ پولیس اکیڈمی کے جسمانی تندرستی کی جانچ میں ایک معمولی تبدیلی ایک متوازن قوت بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جس سے برادریوں اور افسران کو ایک جیسا فائدہ ہوتا ہے۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
05:51

Urdu subtitles

Revisions