Return to Video

لیسلے ہازلٹن:شک ایمان کے لئے ضروری

  • 0:00 - 0:06
    سوانح عمری لکھنا ایک عجیب مرحلہ ہے
  • 0:06 - 0:08
    یہ ایک سفر ہے کسی اور کی زندگی کی
  • 0:08 - 0:12
    نا آشنا سرزمین کا,
  • 0:12 - 0:14
    ایک سفر، ایک ایسی تلاش، جو آپ کو ان جگہوں پر لے جا سکتی ہے
  • 0:14 - 0:17
    جہاں جانا کبھی آپ نے خواب و خیال میں بھی نہ سوچا ہوگا
  • 0:17 - 0:19
    اور اب بھی بمشکل یقین ہوتا ہے کہ آپ وہاں پہنچ چکے ہیں,
  • 0:19 - 0:22
    خاص طور پر اگر آپ میری طرح ایک ملحد یہودی ہو
  • 0:22 - 0:24
    اور جس زندگی کا آپ مطالعہ کر رہے ہو
  • 0:24 - 0:29
    وہ محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کی ہو.
  • 0:29 - 0:32
    مثال کے طور پر 5 سال قبل
  • 0:32 - 0:35
    میں کہر آلود Seattle میں ہر صبح خود کوایک سوال کی وجہ سے بیدار پاتی تھی
  • 0:35 - 0:38
    جسکا جواب پانا میرے خیال سے نا ممکن تھا-
  • 0:38 - 0:42
    کہ درحقیقت ہوا کیا تھا
  • 0:42 - 0:43
    ایک ریگستانی رات میں,
  • 0:43 - 0:47
    یہاں سے آدھی زمین دور اور تقریباً آج سے آدھی تاریخ قبل?
  • 0:47 - 0:48
    یعنی ہوا کیا تھا
  • 0:48 - 0:51
    اس رات سال 610 میں
  • 0:51 - 0:54
    جب محمّد (صل الله و علیھ وسلم) پر مکہ کے باہر ایک پہاڑ پر
  • 0:54 - 0:59
    قرآن کی پہلی وحی نازل ہوئی.
  • 0:59 - 1:03
    یہ ہی اسلام کا بنیادی صوفیانہ لمحہ ہے
  • 1:03 - 1:05
    اور پھر ظاہر ہے کے یہ
  • 1:05 - 1:08
    آخباتی تجزیہ کا انحراف کرتا ہے.
  • 1:08 - 1:12
    پھر بھی یه سوال میرے دماغ میں گھومتا رہا.
  • 1:12 - 1:15
    میں اس بات سے بخوبی آگاہ تھی کے مجھ جیسے لا دینی شخص کا
  • 1:15 - 1:17
    محض یه پوچھنا بھی
  • 1:17 - 1:20
    گستاخی سمجھا جاۓ گا.
  • 1:20 - 1:23
    (ہنسی)
  • 1:23 - 1:25
    اور میں اپنا جرم قبول کرتی ہوں,
  • 1:25 - 1:29
    کیوں کہ تمام کھوجیں، جسمانی یا دانشورانہ
  • 1:29 - 1:33
    لامحالہ طور پر کسی نہ کسی اعتبار سے حدود تجاوز کرنے
  • 1:33 - 1:37
    کی باگی ہوتی ہیں..
  • 1:37 - 1:43
    پھر بھی کچھ حدود دوسری حدودوں سے بڑی ہوتی ہیں.
  • 1:43 - 1:46
    لہٰذا کسی انسان کا الہی سے سامنا
  • 1:46 - 1:49
    جیسے مسلمانوں کا یقین ہے کہ محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کا ہوا,
  • 1:49 - 1:52
    کسی بھی با شعور شخص کے لئے یہ حقیقت نہیں
  • 1:52 - 1:53
    بلکہ ایک خواہش مندانہ افسانوی کہانی ہے,
  • 1:53 - 1:57
    اور ہم سب کی طرح , میں بھی خود کو دلائل والا شخص سمجھنا پسند کرتی ہوں.
  • 1:57 - 2:00
    شاید اسی وجہ سے جب میں نے اس رات کی
  • 2:00 - 2:02
    قدیم ترین تحریروں کو دیکھا,
  • 2:02 - 2:05
    مجھے ان باتوں نے نہیں چونکایا جو کہ اس رات واقع ہوئی تھیں
  • 2:05 - 2:10
    بلکہ ان باتوں نے جو کہ نہیں ہوئی تھیں.
  • 2:10 - 2:13
    محمّد (صل الله و علیھ وسلم) پہاڑ سے اڑتے ہوئے نہیں آے
  • 2:13 - 2:16
    جیسے کہ ہوا میں تیر رہیں ہو.
  • 2:16 - 2:19
    نہ وہ دوڑتے ہوئے اور "خدا کا شکر" چلاتے ہوے آے اور
  • 2:19 - 2:21
    نہ ہی کہا "خدا بھلا کرے "
  • 2:21 - 2:25
    نہ ہی کوئی روشنی اور خوشی ان میں سے خارج ہوئی.
  • 2:25 - 2:26
    فرشتوں کا کوئی ہجوم انکے ساتھ نہ تھا,
  • 2:26 - 2:30
    نہ کوئی موسیقی، نہ کوئی فرحت و شادمانی، نہ ہی کوئی از حد خوشی,
  • 2:30 - 2:33
    نہ کوئی سنہرا ہالہ انکے ارد گرد تھا,
  • 2:33 - 2:38
    نہ ہی کوئی احساس ازل سے مقرّر کردہ ,
  • 2:38 - 2:41
    خدا کے رسول ہونے کا.
  • 2:41 - 2:44
    انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا
  • 2:44 - 2:46
    جس سے اس واقع کو جھوٹ قرار دینے میں آسانی ہو,
  • 2:46 - 2:51
    یا جس سے اس کہانی کو ایک پارسا داستان سمجھ کر دبایا جا سکے
  • 2:51 - 2:54
    اس کے برعکس
  • 2:54 - 2:58
    انکے اپنے الفاظ میں یہ بات ہے کہ
  • 2:58 - 3:00
    آغاز میں وہ پر یقین تھے
  • 3:00 - 3:06
    کہ جو ہوا وہ حقیقت نہیں ہو سکتی
  • 3:06 - 3:08
    بہترین حالات میں، انہوں نے سوچا، یہ ہذیان ہو سکتا ہے --
  • 3:08 - 3:10
    یا شاید نظر یا سماعت کا دھوکہ,
  • 3:10 - 3:12
    یا انکا کوئی دماغی وہم ہے .
  • 3:12 - 3:15
    بدترین حالات میں
  • 3:15 - 3:17
    ان پر کوئی جن قابض آگیا ہے,
  • 3:17 - 3:19
    کوئی روح جو انکو دھوکا دینا چاہتی ہو,
  • 3:19 - 3:22
    یا پھر انکی زندگی قبض کرنا چاہتی ہو
  • 3:22 - 3:25
    یہاں تک کہ انہیں اس بات پر اتنا یقین تھا
  • 3:25 - 3:26
    کہ ان پر کسی جن کا سایہ ہے,
  • 3:26 - 3:28
    جب انہوں نے خود کو زندہ پایا
  • 3:28 - 3:33
    انکا پہلا خیال یہ ہی تھا کہ وہ خود کو خود ہی ختم کر دیں,
  • 3:33 - 3:36
    سب سے اونچی چوٹی سے چھلانگ مار لیں
  • 3:36 - 3:40
    اور اپنی اس آزمائش کے خوف سے نجات پا لیں,
  • 3:40 - 3:47
    اپنی زندگی ختم کر کے-
  • 3:47 - 3:50
    تو جو شخص اس رات پہاڑ پر سے نیچے اترا
  • 3:50 - 3:52
    وہ خوشی سے نہیں لرزا
  • 3:52 - 3:57
    بلکہ وہ حقیقی اور اولین خوف سے لرزا .
  • 3:57 - 4:03
    انکو یقین نے نہیں بلکے شک نے گھیر لیا تھا.
  • 4:03 - 4:06
    اور اس حادثہ کی دہشت,
  • 4:06 - 4:08
    ہر جانی پہچانی چیز کا ریزہ ریزہ ہو جا نا,
  • 4:08 - 4:12
    اور ایک ایسی چیز کا شعورمیں آجانا
  • 4:12 - 4:15
    جسکو انسان سمجھ نہیں سکتا,
  • 4:15 - 4:22
    ایک دہشتناک خوف ہی کہلایا جا سکتا ہے.
  • 4:22 - 4:25
    یہ بات شاید سمجھنے میں تھوڑا مشکل ہو
  • 4:25 - 4:27
    اب چونکہ ہم زبردست کا لفظ استعمال کرتے ہیں
  • 4:27 - 4:32
    کسی نئی اپپ یا پھر کسی فوراً مشہور ہو جانے والی ویڈیو کے لئے.
  • 4:32 - 4:35
    لہٰذا ہم کسی تباہ کن زلزلے کو چھوڑ کے,
  • 4:35 - 4:37
    حقیقی حیران کن خوف سے محفوظ رہتے ہیں.
  • 4:37 - 4:39
    ہم دروازے بند کر کے چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں,
  • 4:39 - 4:42
    اس یقین کے ساتھ کہ ہم اختیار میں ہیں,
  • 4:42 - 4:45
    .یا کم از کم اختیار کی امید میں ہوتے ہیں.
  • 4:45 - 4:47
    ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم اس حقیقت کو نظر انداز کر دیں
  • 4:47 - 4:49
    کہ ہم ہمیشہ اختیار میں نہیں ہوتے,
  • 4:49 - 4:52
    اور یہ کہ ہر چیز سمجھائی نہیں جا سکتی.
  • 4:52 - 4:56
    لیکن چاہے آپ حقیقت پسند ہوں یا صوفی,
  • 4:56 - 4:58
    چاہے آپ یہ سوچیں کہ جو الفاظ محمّد (صل الله و علیھ وسلم) نے اس رات سنے
  • 4:58 - 5:03
    وہ انکے اندر سےآے یا باہر سے,
  • 5:03 - 5:07
    پر جو بات واضح ہے وہ یہ کہ محمّد (صل الله و علیھ وسلم)نے وہ سب حقیقت میں محسوس کیا تھا
  • 5:07 - 5:10
    اور انہوں نے اس شدّت سے اسکو محسوس کیا کہ انکا اپنی ذات اور اس دنیا
  • 5:10 - 5:12
    کا شعور ریزہ ریزہ ہوگیا
  • 5:12 - 5:15
    اور یہ سیدھا سادہ بندا
  • 5:15 - 5:22
    معاشی اور معاشرتی انصاف کے وکیل میں تبدیل ہوگیا.
  • 5:22 - 5:27
    خوف ہی واحد ہوشمند رد عمل تھا,
  • 5:27 - 5:32
    واحد انسانی جواب بھی.
  • 5:32 - 5:35
    کچھ لوگوں کے لئے کچھ زیادہ ہی انسانی,
  • 5:35 - 5:37
    جیسے قدامت پسند مسلمان الہیات جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں
  • 5:37 - 5:39
    کہ محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کا خود کو ختم کر دینے کے خیال کا
  • 5:39 - 5:42
    ذکر ہی نہیں کرنا چاہئے اس کے باوجود کہ
  • 5:42 - 5:46
    یہ اسلام کی اولین سوانح حیات میں موجود ہے.
  • 5:46 - 5:49
    وہ اس بات پر اسرار کرتے ہیں کہ انکو کبھی شک نے نہیں گھیرا
  • 5:49 - 5:56
    ایک پل کہ لئے بھی نہیں ، مایوس ہونا تو دور کی بات ہے-
  • 5:56 - 5:59
    کمال پرستی کا مطالبہ کرتے ہوے، وہ انسانی نقص کو تسلیم کرنے سے
  • 5:59 - 6:04
    انکار کر دیتے ہیں.
  • 6:04 - 6:11
    حالانکہ شک میں ایسا کیا ہے جو کمال پرست نہیں؟
  • 6:11 - 6:14
    جب میں نے محمّد (صل الله و علیھ وسلم)کہ بارے میں پڑھا تو مجھے اندازہ ہوا
  • 6:14 - 6:18
    کہ انکا شک ہی تو تھا جس نے انکو میرے لئے زندہ رکھا,
  • 6:18 - 6:21
    جسنے مجھے انکو مکمّل طور پر دیکھنے کی اجازت دی,
  • 6:21 - 6:24
    انکو حقیقت سے ہم آہنگ دیکھنے دیا.
  • 6:24 - 6:26
    اور میں نے اس بارے میں جتنا زیادہ سوچا
  • 6:26 - 6:29
    اتنی ہی سمجھ آتی گئی کہ انہوں نے شک کیوں کیا تھا,
  • 6:29 - 6:36
    کیوں کہ شک ایمان کہ لئے ضروری ہے.
  • 6:36 - 6:39
    اگر یہ شروع میں حیران کن خیال لگتا ہے,
  • 6:39 - 6:42
    تو غور کیجئے کہ شک، جیسے کہ ایک بار گراہم گرین نے کہا تھا
  • 6:42 - 6:46
    مادے کا دل ہے.
  • 6:46 - 6:51
    شک کو ختم کر دو، اور جو پیچھے بچے گا وہ ایمان نہیں
  • 6:51 - 6:56
    بلکہ ایک بے دل یقین ہوگا.
  • 6:56 - 7:00
    آپکو یقین ہو کہ آپ
  • 7:00 - 7:04
    حق پر ہو
  • 7:04 - 7:07
    تو یہ جلد ہی تفویض کر جاۓ گا,
  • 7:07 - 7:10
    کٹر مذہبی عقائد کے دعوی میں.
  • 7:10 - 7:14
    جس سے میری مراد فخر کو ظاہر کرنے سے ہے
  • 7:14 - 7:18
    کہ بس آپ بلکل صحیح ہو,
  • 7:18 - 7:26
    یعنی حقیقتاً بنیاد پرستی کے تکبّر کا اظہار کرنا.
  • 7:26 - 7:30
    یہ ضرور تاریخ کے مختلف طنزوں میں سے ایک ہوگا
  • 7:30 - 7:33
    کہ مسلمان بنیاد پرستوں کا جو تکیہ کلام ہے
  • 7:33 - 7:37
    وہ ہی عیسائی بنیاد پرستوں کا تکیہ کلام ہے
  • 7:37 - 7:39
    جنہیں صلیبی جنگ کرنے والے کہا جاتا ہے:
  • 7:39 - 7:45
    انفیڈل" جو کہ لاطینی میں بے ایمان کو کہا جاتا ہے.
  • 7:45 - 7:49
    اس واقعے میں، یہ بات مزید طنزیہ ہے کیوں کہ انکا یہ یقین
  • 7:49 - 7:54
    در اصل ایمان کے متضاد ہے.
  • 7:54 - 7:59
    اسکے نتیجے میں بے ایمان یا کافر تو وہ خود ہوئے.
  • 7:59 - 8:02
    ہر مذہب کہ بنیاد پرستوں کی طرح انکے پاس بھی
  • 8:02 - 8:06
    کوئی سوال نہیں ہیں، صرف جواب ہیں.
  • 8:06 - 8:09
    انہوں نے سوچ کا بہترین علاج نکال لیا ہے
  • 8:09 - 8:13
    اور ایمان کے سخت مطالبات سے بہترین پناہ ڈھونڈ لی ہے.
  • 8:13 - 8:15
    انکو یعقوب کی طرح اسکے لئے جد و جہد نہیں کرنی پڑتی,
  • 8:15 - 8:17
    ساری رات فرشتے سے مقابلہ نہیں کرنا پڑتا,
  • 8:17 - 8:20
    اور عیسیٰ کی طرح 40 دن اور رات کے لئے بیاباں میں نہیں بھٹکنا پڑتا,
  • 8:20 - 8:23
    یا محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کی طرح جنہوں نے صرف اس رات اس پہاڑ پہ ہی نہیں,
  • 8:23 - 8:26
    بلکہ اپنی رسالت کہ تمام سالوں میں جد و جہد کی
  • 8:26 - 8:30
    جس میں قرآن نے انہیں مسلسل مایوسی سے بچنے کا حکم دیا,
  • 8:30 - 8:33
    اور ان لوگو پر ملامت کی جو کھلم کھلا کہتے ہیں
  • 8:33 - 8:37
    کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں
  • 8:37 - 8:44
    اور صرف وہ اکیلے ہی صحیح ہیں.
  • 8:44 - 8:51
    اور پھر بھی ہم وسیع اور حد سے زیادہ خاموش اکثریت
  • 8:51 - 8:57
    نے یہ سماجی دنگل انتہا پسند اقلیت کو سونپ دیا ہے.
  • 8:57 - 8:59
    اور ہم نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ جدائیسم پر
  • 8:59 - 9:03
    شدت پسند مسیحانا ویسٹ بینک کے رہنے والے قبضہ کر لیں,
  • 9:03 - 9:06
    عیسائیت پر ہم جنس پرستوں سے نفرت کرنے والے منافق
  • 9:06 - 9:09
    اور عورتوں سے نفرت کرنے والے لوگ قابض ہو جائے ,
  • 9:09 - 9:14
    اور اسلام پر خودکش ہملاور قابض .
  • 9:14 - 9:16
    اور ہم نے اس حقیقت پر آنکھیں بند کر لی ہیں کہ
  • 9:16 - 9:19
    اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ خود کو عیسائی بولیں
  • 9:19 - 9:20
    یا مسلمان یا یہودی,
  • 9:20 - 9:26
    فسادی انتہا پسند ان میں سے کوئی بھی نہیں ہوتے
  • 9:26 - 9:32
    یہ سب ایک ہی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں، سگے بھائی ہیں وہ
  • 9:32 - 9:37
    جو لوگوں کے خون سے بھیگے ہوئے ہیں.
  • 9:37 - 9:39
    یہ ایمان نہیں.
  • 9:39 - 9:44
    یہ مذہبی جنوں ہے، اور ہمیں ان دونوں کا فرق نہیں بھولنا چاہئے.
  • 9:44 - 9:49
    ہمیں اس بات کا احساس کرنا پڑیگا کہ حقیقی ایمان کے کوئی آسان جواب نہیں ہوتے.
  • 9:49 - 9:54
    یہ مشکل اور ضدی ہے.
  • 9:54 - 9:56
    اس میں مسلسل جد و جہد کرنی پڑتی ہے,
  • 9:56 - 9:59
    مسلسل سوال کرنا پڑتا ہے ہر اس چیز کے بارے میں جو ہمیں لگتا ہے کہ ہم جانتے ہیں,
  • 9:59 - 10:01
    .مسائل اور خیالات سے مسلسل کشتی کرنی پڑتی ہے
  • 10:01 - 10:05
    یہ شک کے شانہ بشانہ چلتا ہے,
  • 10:05 - 10:08
    اور یہ دونوں کبھی نہ ختم ہونے والی گفتگو میں مشغول ہوتے ہیں,
  • 10:08 - 10:14
    اور کبھی تو یہ شعوری طور پر اسکے مخالف ہوتا ہے.
  • 10:14 - 10:19
    اور اسی شعوری مخالفت کی بنا پہ میں ایک ملحد ہونے کے باوجود
  • 10:19 - 10:23
    ایمان حاصل کر سکتی ہو,
  • 10:23 - 10:26
    مثال کے طور پر میرا ایمان ہے کہ مشرق وسطی میں امن ہو سکتا ہے
  • 10:26 - 10:31
    تمام ثبوتوں کے باوجود
  • 10:31 - 10:34
    جو اس بات کی مخالفت کرتے ہیں.
  • 10:34 - 10:36
    مجھے اس بات کا مکمّل یقین نہیں
  • 10:36 - 10:38
    بلکہ مجھے اس پہ بمشکل تھوڑا سا یقین ہے.
  • 10:38 - 10:40
    میں صرف اس کو قابل یقین سمجھتی ہوں,
  • 10:40 - 10:44
    یعنی اس خیال کا ارتکاب کر سکتی ہوں,
  • 10:44 - 10:47
    اور میں یہ صرف اس اشتعال کی وجہ سے کروں گی
  • 10:47 - 10:49
    کہ میں ہاتھ پہ ہاتھ دھر کر بیٹھ جاؤں
  • 10:49 - 10:53
    اور خاموشی اختیار کر لوں.
  • 10:53 - 10:57
    کیونکہ مایوسی اس طرح واقع ہوتی ہے جس طرح ہم اس کی توقع کرتے ہیں.
  • 10:57 - 11:00
    اگر ہم کسی چیز کو نا ممکن کہتے ہیں
  • 11:00 - 11:04
    تو ہم اسی طرح کے عمل کرتے ہیں جو اسے نا ممکن بنا دیں.
  • 11:04 - 11:09
    اور کم از کم میں تو اس طرح جینے سے انکار کرتی ہوں.
  • 11:09 - 11:12
    حقیقتاً ہم میں سے زیادہ تر انکار کرتے ہیں,
  • 11:12 - 11:15
    چاہے ہم لا مذہب ہو یا توحید پرست
  • 11:15 - 11:19
    یا اس کے بیچ میں یا اسکے پار
  • 11:19 - 11:24
    ہمارے شک ہم پر اثر رکھتے ہیں.
  • 11:24 - 11:26
    بلکہ ہمارے شکوک کی وجہ سے ہی
  • 11:26 - 11:30
    ہم مایوسی کے فتنے کو رد کرتے ہیں.
  • 11:30 - 11:34
    ہم مستقبل پر یقین رکھنے پر زور دیتے ہیں
  • 11:34 - 11:38
    اور ایک دوسرے پر بھی.
  • 11:38 - 11:42
    .چاہو تو اسے بھولاپن کہو
  • 11:42 - 11:45
    چاہو تو اسے نا ممکن یا تصوراتی کہو
  • 11:45 - 11:47
    پر ایک بات تو یقینی ہے :
  • 11:47 - 11:51
    اسے انسانی برتاؤکہتے ہیں.
  • 11:51 - 11:54
    کیا محمّد (صل الله و علیھ وسلم) اس حد تک دنیا کو تبدیل کر سکتے
  • 11:54 - 11:57
    ایسے ایمان یا ایسی مخالفت کے بغیر
  • 11:57 - 12:01
    جو اس تنگ نظر یقین کو رد کرے ?
  • 12:01 - 12:05
    مجھے ایسا نہیں لگتا.
  • 12:05 - 12:07
    پچھلے 5 سالوں سے انکے ساتھ
  • 12:07 - 12:10
    سوانح ادیب کی طرح رہ کر مجھے نہیں لگتا
  • 12:10 - 12:15
    کہ وہ سواۓ شدید غضبناک ہونے کے کچھ بھی ہوتے
  • 12:15 - 12:18
    ان انتہا پسندوں پر جو دعویٰ کرتے ہیں کے وہ ان کے نام پر
  • 12:18 - 12:24
    بولتے اور عمل کرتے ہیں مشرق وسطی میں یا کہیں بھی اور
  • 12:24 - 12:28
    وہ تو حیران رہ جاتے آدھی عوام کےمحض انکے جنس کی وجہ سے
  • 12:28 - 12:31
    دبے ہونے پر.
  • 12:31 - 12:39
    .انکا دل تو چھلنی ہوجاتا فرقہ واریت دیکھ کر
  • 12:39 - 12:42
    وہ دہشتگردی کو وہ ہی کہتے جو وہ اصل میں ہے,
  • 12:42 - 12:47
    صرف غلط ہی نہیں بلکے انتہائی بے ہودہ نقل
  • 12:47 - 12:51
    ہر اس چیز کی جس پر انہوں نے یقین کیا اور جسکے لئے انہوں نے جد و جہد کی.
  • 12:51 - 12:57
    وہ وہی کہتے جو قرآن کہتا ہے: جو شخص کسی ایک کی جان لیتا ہے
  • 12:57 - 13:00
    وه پوری انسانیت کی جان لیتا ہے.
  • 13:00 - 13:07
    جو بھی کسی ایک کی جان بچاتا ہے،پوری انسانیت کی جان بچاتا ہے.
  • 13:07 - 13:10
    اور وہ پوری طرح سےاپنے آپ کو ارتقاب کرتے,
  • 13:10 - 13:17
    امن پھیلانے کے مشکل اور کانٹے دار کام میں.
  • 13:17 - 13:19
    شکریہ
  • 13:19 - 13:23
    (تالیاں)
  • 13:23 - 13:27
    شکریہ (تالیاں)
Title:
لیسلے ہازلٹن:شک ایمان کے لئے ضروری
Speaker:
Lesley Hazleton
Description:

جب لیسلے ہازلٹن محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کی سوانح عمری لکھ رہیں تھیں تو انکو کسی چیز نے چونکا دیا:جس رات ان پر قرآن کی وحی نازل ہوئی تو قدیم تحریروں کے مطابق انکا پہلا رد عمل شک، حیرانی یہاں تک کہ خوف تھا.اور پھر بھی یہ تجربہ انکے ایمان کی بنیاد بنی-ہازلٹن شک کی ایک نئی تعریف بیان کرتی ہیں اور شک کو ایمان کی بنیاد قرار دیتی ہیں-ہر قسم کی بنیاد پرستی کا خاتمہ کرتے ہوئے -

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
13:45
Irteza Ubaid approved Urdu subtitles for The doubt essential to faith
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for The doubt essential to faith
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for The doubt essential to faith
Irteza Ubaid accepted Urdu subtitles for The doubt essential to faith
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for The doubt essential to faith
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for The doubt essential to faith
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for The doubt essential to faith
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for The doubt essential to faith
Show all

Urdu subtitles

Revisions