Return to Video

کرونا وائرس کی وبا پر ہم کیسے قابو پا سکتے ہیں؟

  • 0:00 - 0:03
    [کرونا وائرس کی وبا
    پر ہم کیسے قابو پا سکتے ہیں؟]
  • 0:03 - 0:05
    [متعدی بیماریوں کے ماہر
    آدم کوچارسکی کی جانب سے]
  • 0:06 - 0:09
    [سوال 1: جب وبا کی بات آتی ہے
    توروک تھام کا کیا مطلب ہے؟]
  • 0:09 - 0:13
    روک تھام یہ نظریہ ہے کہ آپ اپنی
    کوششوں کو قابو کرنے پر مرکوز کرسکتے ہیں
  • 0:13 - 0:15
    تصدیق شدہ کیسز
    اوران سے مربوط افراد پر۔
  • 0:15 - 0:18
    تاکہ آپ وسیع تر آبادی کے لیے
    پریشانی کا سبب نہ بنیں،
  • 0:18 - 0:21
    آپ کے پاس جو کیس سامنے آتا ہے،
    آپ اسے الگ کرتے ہیں،
  • 0:21 - 0:23
    آپ پتہ کرتے ہیں کہ وہ کس کے ساتھ
    رابطے میں رہا ہے،
  • 0:23 - 0:26
    ممکنہ طور پرکن لوگوں کے لئے
    اس سے متاثر ہونے کے مواقع ہیں.
  • 0:26 - 0:28
    اور پھر آپ ان لوگوں کا تعاقَب کرتے ہیں،
  • 0:28 - 0:32
    شاید انھیں قرنطین کرنا پڑے، اس
    یقین دہانی کے لیے کہ مزید منتقلی نہ ہو۔
  • 0:32 - 0:34
    چنانچہ یہ ایک بہت ہی مرکوز،
    متعین طریقہ ہے،
  • 0:34 - 0:37
    اور SARS کے لئے،اس نے
    نمایاں طور پر بہتر کام کیا۔
  • 0:37 - 0:39
    لیکن مجھے لگتا ہے کہ
    اس انفیکشن کے باعث،
  • 0:39 - 0:43
    کیونکہ کـچھ کیسز چھوٹ جانے والے،
    یا غیر شناخت شدہ رہ جانے والے ہیں،
  • 0:43 - 0:46
    آپ کو یقیناً خطرے میں گھرے لوگوں
    کی بڑی تعداد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
  • 0:46 - 0:48
    اگر ذرا سے بھی نظرانداز ہوگئے،
  • 0:48 - 0:50
    تو ممکن ہے آپ ایک وبا کا
    سامنا کرنے والے ہیں۔
  • 0:50 - 0:53
    [سوال 2: اگر روک تھام کافی نہ ہو،
    تو مزید کیا کرنا چاہیے؟]
  • 0:53 - 0:55
    اس سلسلے میں،
  • 0:55 - 0:58
    ہمیں ہمارے معاشرتی روابط میں
    بڑی تبدیلیاں لانی ہوں گی۔
  • 0:58 - 1:00
    اور اس کے لیے ضرورت ہوگی،
  • 1:00 - 1:02
    کہ ایسے مواقع کو کم کیا جاۓ
    جو وائرس کو پھیلا سکتے ہیں،
  • 1:02 - 1:04
    تو اس طرح کے قریبی رابطے،
  • 1:04 - 1:07
    تقریباً آبادی میں ہر شخص کو، اوسطاً
  • 1:07 - 1:10
    کم کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  • 1:10 - 1:12
    تقریباً دو تہائی تک کم کرنا ہوگا
    اسے قابو کرنے کے لئے۔
  • 1:12 - 1:15
    یہ گھر سے کام کرنے کے ذریعے ہوسکتا ہے،
  • 1:15 - 1:17
    طرز زندگی کو تبدیل کرنے سے
  • 1:17 - 1:20
    اور اس قسم کی بھیڑ والی اور کھانے کی جگہوں
    میں نہ جانے کے ذریعے ہوسکتا ہے۔
  • 1:21 - 1:24
    اور بیشک ان اقدامات کے ذریعے،
    اسکولوں کی بندش جیسی چیزیں،
  • 1:24 - 1:26
    اور دوسری چیزیں جو
    کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں
  • 1:26 - 1:28
    آبادی کے معاشرتی اختلاط کو۔
  • 1:28 - 1:32
    [سوال 3:وہ خطرات کیا ہیں جن کے بارے میں
    لوگوں کو سوچنے کی ضرورت ہے؟]
  • 1:32 - 1:34
    آپ نے جس سے ہاتھ ملایا
    یہ صرف اس کی حد تک نہیں،
  • 1:34 - 1:36
    بلکہ اب جس سے وہ شخص
    ہاتھ ملائے گا۔
  • 1:36 - 1:39
    شائد دوسرے درجے کے
    ان اقدامات پر سوچنا ہوگا۔
  • 1:39 - 1:40
    جن میں آپ کو کم خطرہ لگتا ہے
  • 1:41 - 1:43
    اور آپ ایک کم عمر گروہ سے ہیں،
  • 1:43 - 1:46
    لیکن آپ اکثرایسے شخص سے
    بہت ہی تھوڑا فاصلہ اختیار کریں گے
  • 1:46 - 1:48
    جو اس کی وجہ سے بہت مشکل سے
    دوچار ہوسکتا ہے۔
  • 1:48 - 1:51
    اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں واقعی
    اجتماعی سوچ رکھنی چاہئے
  • 1:51 - 1:54
    اور میرے خیال میں یہ ہمارے طرزعمل میں
    کافی بڑی تبدیلی لا سکتا ہے،
  • 1:54 - 1:56
    لیکن ضرورت ہے کہ ہم ان
  • 1:56 - 1:58
    اثرات کو کم کریں جن کا ہم
    شدت سے سامنا کر رہے ہیں۔
  • 1:58 - 2:02
    [سوال 4: لوگوں کو ایک دوسرے
    سے کتنا دور رہنا چاہئے؟]
  • 2:02 - 2:04
    میرے خیال میں مکمل اندازہ لگانا مشکل ہے،
  • 2:04 - 2:08
    لیکن ایک چیز ذہن میں رکھنی ہے کہ
    اس بات کے قوی شواہد نہیں کہ
  • 2:08 - 2:10
    یہ ایک قسم کا ایروسول ہے
    اور بہت دورتک پھیلتا ہے--
  • 2:10 - 2:12
    یہ تھوڑے فاصلے تک ہی محدود ہے۔
  • 2:12 - 2:13
    مجھے نہیں لگتا یہ ایسا کیس ہے
  • 2:13 - 2:16
    کہ آپ کسی سے چند میٹر کے
    فاصلے پر بیٹھے ہوں
  • 2:16 - 2:19
    اور وائرس کسی نہ کسی طرح
    آپ تک پہنچ جاۓ۔
  • 2:19 - 2:21
    یہ قریبی میل جول سے ہوتا ہے
  • 2:21 - 2:24
    اور اسی وجہ سے ہم پھیلاؤ کے
    بہت سے واقعات دیکھ رہے ہیں
  • 2:24 - 2:27
    کھانے کی جگہوں اور
    بہت قریب رہنے والے گروہوں میں۔
  • 2:27 - 2:29
    کیونکہ اگر آپ تصور کریں
  • 2:29 - 2:32
    تو ان ہی جگہوں سے وائرس
    منتقل ہوسکتا ہے، مختلف سطحوں پر،
  • 2:32 - 2:33
    اور ہاتھوں پر، اور چہروں پر۔
  • 2:33 - 2:37
    اور بالکل ایسے ہی حالات کے بارے میں
    ہمیں مزید سوچنا چاہئے۔
  • 2:38 - 2:40
    [سوال 5: کون سے حفاظتی اقدامات ہیں
  • 2:40 - 2:42
    جو دنیا کے ممالک کو نافذ کرنے چاہیٔیں؟]
  • 2:42 - 2:44
    میرےخیال میں یہ وہی ہے جو لوگ
    جاننے کی کوشش کر رہے ہیں،
  • 2:44 - 2:46
    کہ کیا چیز کام آتی ہے۔
  • 2:47 - 2:50
    یہ واقعی چند ہی ہفتوں پہلے کی بات ہے
  • 2:50 - 2:53
    جب ہمیں یہ احساس ہوا کہ
    اس چیز پر قابو پایا جاسکتا ہے
  • 2:53 - 2:54
    ریاستی مداخلت کی اس حد سے،
  • 2:54 - 2:57
    لیکن ظاہر ہے کہ تمام ممالک
    وہ نہیں کر سکتے جو چین نے کیا،
  • 2:57 - 2:58
    ان میں سے کچھ اقدامات
  • 2:58 - 3:02
    بہت زیادہ معاشرتی، معاشی اور
    نفسیاتی بوجھ ڈال سکتے ہیں
  • 3:02 - 3:03
    لوگوں پر۔
  • 3:04 - 3:06
    اور ظاہر ہے کہ وقت محدود ہے۔
  • 3:06 - 3:08
    چین میں، انھوں نے انھیں
    چھ ہفتوں تک جاری رکھا،
  • 3:08 - 3:10
    اس کو برقرار رکھنا مشکل ہے،
  • 3:10 - 3:11
    تو ہمیں سمجھوتے کے بارے میں
    سوچنا ہوگا
  • 3:11 - 3:14
    ان تمام چیزوں کے جو ہم لوگوں کو
    کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں،
  • 3:14 - 3:18
    جو کہ واقعی سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگا
    بوجھ کو کم سے کم کرنے میں۔
  • 3:18 - 3:21
    [مزید جاننےکےلئے،ملاحظہ کریں: بیماریوں
    کےکنٹرول اورروک تھام کےمراکز]
  • 3:21 - 3:23
    [عالمی ادارہ صحت]
Title:
کرونا وائرس کی وبا پر ہم کیسے قابو پا سکتے ہیں؟
Speaker:
آدم کوچارسکی
Description:

جیسا کہ COVID-19 کا پھیلاؤ جاری ہے، متعدی بیماری کے ماہر اور TED کے ساتھی آدم کوچارسکی کورونا وائرس کےبارے میں پانچ اہم سوالات کے جوابات دیتے ہیں، جس سے اس کے پھیلاؤ کےبارے میں ایک اہم نقطہ نظر سامنےآتا ہے، حکومتوں کا ردعمل سامنے آتا ہےاور پتہ چلتا ہےکہ اس وبا کے خاتمے کے لئے ہمارے معاشرتی طرزعمل میں کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ (یہ ویڈیو کوچارسکی اورTED کے سربراہ کرس اینڈرسن کے مابین 70 منٹ کے انٹرویو سے اخذ کی گئی ہے۔ http://go.ted.com/adamkucharski پر مکمل انٹرویو سنیں۔ ریکارڈ شدہ 11 مارچ ، 2020)

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
03:37

Urdu subtitles

Revisions