شور آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ کیوں ہے -- اور آپ اس کے متعلق کیا کر سکتے ہیں
-
0:03 - 0:10کیا آپ یہ سن رہے ہیں؟
-
0:10 - 0:13کیا آپ کو معلوم ہے یہ کیا ہے؟
-
0:13 - 0:15خاموشی۔
-
0:15 - 0:17خاموشی کی آواز۔
-
0:17 - 0:20سائمن اور گارفنکل نے
اس کے بارے میں ایک گیت لکھا۔ -
0:20 - 0:23مگر آج کل خاموشی کافی نایاب شے ہے،
-
0:23 - 0:27اور ہم سب اس کی قیمت چکا
رہے ہیں اپنی صحت کی صورت میں ۔۔ -
0:27 - 0:31حیران کن طور پر ایک بڑی قیمت،
جیسا کہ سامنے آ رہا ہے۔ -
0:31 - 0:35خوش قسمتی سے، کچھ ایسا ہے
جو ہم ابھی کر سکتے ہیں، -
0:35 - 0:38انفرادی اور اجتماعی طور پر دونوں طرح،
-
0:38 - 0:39اپنی صحت کی حفاظت کے لیے
-
0:39 - 0:45اور خاموشی کی آواز سے ہمیں جو زیادہ فائدے
مل سکتے ہیں ان کے لیے۔ -
0:45 - 0:49میرے خیال میں آپ میں سے زیادہ تر کو علم ہے
کہ بہت زیادہ شور سماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔ -
0:49 - 0:53جب بھی آپ کسی کنسرٹ یا بار سے باہر آتے
ہیں اور آپ کے کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہیں، -
0:53 - 0:56تو آپ یقین کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی
سماعت کو کچھ نقصان پہنچا چکے ہیں، -
0:56 - 0:58ممکنہ طور پر دائمی۔
-
0:58 - 1:00اور یہ بہت اہم ہے۔
-
1:00 - 1:05البتہ، شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر
کئی مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ -
1:05 - 1:07یہ کم جانے جاتے ہیں،
-
1:07 - 1:11مگر یہ بالکل اتنے ہی خطرناک
ہیں جتنا کہ سمعی اثرات۔ -
1:11 - 1:14تو شور سے متعلق بات کرتے
ہوئے ہماری کیا مراد ہے؟ -
1:14 - 1:17ویسے، شور کی تعریف ان چاہی آواز
کے طور پر کی جاتی ہے، -
1:17 - 1:21اور ویسے یہ مشتمل ہے دونوں پر،
ایک مادی عنصر، آواز، -
1:21 - 1:23اور ایک نفسیاتی عنصر،
-
1:23 - 1:26وہ عوامل جو اس آواز کو ان چاہا بناتے ہیں۔
-
1:26 - 1:29اس کی بہت اچھی مثال ایک راک کنسرٹ ہے۔
-
1:29 - 1:33راک کنسرٹ میں شریک ایک شخص,
100 ڈیسی بل میں گھرا ہوا، -
1:33 - 1:36موسیقی کو شور نہیں سمجھتا۔
-
1:36 - 1:40وہ شخص اس بینڈ کو پسند کرتا ہے، اور اس نے
ٹکٹ کے 100 ڈالر بھی ادا کیے ہیں، -
1:40 - 1:44تو چاہے موسیقی کتنی بھی اونچی ہو،
وہ شخص اس کو شور نہیں سمجھتا۔ -
1:44 - 1:49اس کے برعکس، ایک شخص کا تصور کریں جو
کنسرٹ ہال سے کچھ فاصلے پر رہتا ہے۔ -
1:49 - 1:52وہ شخص ایک کتاب پڑھنے کی کوشش کر رہا ہے،
-
1:52 - 1:55مگر موسیقی کی وجہ سے توجہ نہیں دے پا رہا۔
-
1:55 - 1:59اور اگرچہ اس صورت حال میں
آواز کا دباؤ کافی کم ہے، -
1:59 - 2:02یہ شخص بہرحال موسیقی کو شور سمجھتا ہے،
-
2:02 - 2:09اور اس کے نتیجے میں، آنے والے وقت میں
صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ -
2:09 - 2:13تو خاموش جگہیں اتنی اہم کیوں ہیں؟
-
2:13 - 2:17کیونکہ شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر
کئی طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ -
2:17 - 2:23بہرحال، خاموش جگہیں ڈھونڈنا
مشکل ہوتا جا رہا ہے -
2:23 - 2:27مستقل بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دور میں،
-
2:27 - 2:29بڑھتی ہوئی شہری آبادی،
-
2:29 - 2:31تعمیراتی جگہیں، ائیرکنڈشنگ یونٹ،
-
2:31 - 2:33پتے اڑانے والی اور گھاس کاٹنے کی مشینیں،
-
2:33 - 2:36بیرونی کنسرٹ اور شراب خانے،
نجی موسیقی کے آلات، -
2:36 - 2:39اور صبح کے 3 بجے تک
جشن مناتے آپ کے پڑوسی۔ -
2:39 - 2:41اُف!
-
2:41 - 2:442011 میں عالمی ادارہِ صحت
نے تخمینہ لگایا -
2:44 - 2:50کہ ہر سال زندگی کے 16 لاکھ
صحت مند سال ضائع ہو جاتے ہیں -
2:50 - 2:53ماحولیاتی شور کی وجہ سے
-
2:53 - 2:57صرف مغربی یورپی ممالک میں ہی۔
-
2:57 - 3:01شور کا ایک اہم اثر یہ ہے کہ
اس سے رابطے میں پریشانی ہوتی ہے۔ -
3:01 - 3:04آپ کو اپنی بات سمجھانے کے لیے
آواز اونچی کرنا پڑ سکتی ہے۔ -
3:04 - 3:08انتہائی صورت میں، آپ کو
اپنی بات روکنی بھی پڑ سکتی ہے۔ -
3:08 - 3:12شور والے ماحول میں بات کے غلط
سمجھے جانے کا بھی زیادہ امکان ہوتا ہے۔ -
3:12 - 3:15ممکنہ طور پر یہ سب وجوہات ہیں
جن کی وجہ سے مطالعے سے معلوم ہوا -
3:15 - 3:18کہ جو بچے شور والے
علاقوں میں سکول جاتے ہیں -
3:19 - 3:24ان کا اپنے ساتھیوں میں علمی کارکردگی
میں پیچھے رہ جانے کا زیادہ امکان ہے۔ -
3:24 - 3:26شور کا صحت پر ایک اور اہم اثر
-
3:26 - 3:29دل اور اس کی رگوں کی
بیماری کا بڑھا ہوا امکان ہے -
3:29 - 3:33ان لوگوں میں جو مخصوص
حد کے شور کا سامنا کرتے ہیں -
3:33 - 3:35طویل عرصے پر محیط مدت کے لئے۔
-
3:35 - 3:37شور تناؤ ہے،
-
3:37 - 3:40خصوصاً اگر آپ کا اس پر
جزوی یا بالکل بھی اختیار نہیں۔ -
3:40 - 3:44ہمارا جسم ایڈرینالین اور کورٹیسول جیسے
تناؤ کے ہارمون خارج کرتا ہے -
3:44 - 3:47جو تبدیلی کا باعث بنتے ہیں
ہمارے خون کی ترکیب میں، -
3:47 - 3:49اور ہمارے خون کی وریدوں کی ساخت میں،
-
3:49 - 3:54جن میں صرف ایک رات شور کے بعد
سختی دیکھی گئی۔ -
3:54 - 3:58وبائی امراض کے علوم کے مطالعوں میں
شور میں رہنے سے تعلق نظر آتا ہے -
3:58 - 4:02بلند فشارِ خون کے بڑھے ہوئے خطرے سے،
-
4:02 - 4:04دل کے دورے اور فالج کے حملے سے،
-
4:04 - 4:07اور اگرچہ مجموعی طور پر خطرات
بڑھنے کا خدشہ کافی کم پے، -
4:07 - 4:11یہ پھر بھی ایک بڑا عوامی
صحت کا مسئلہ تشکیل دیتا ہے -
4:11 - 4:13کیونکہ شور ہر جگہ موجود ہے،
-
4:13 - 4:17اور بہت سے لوگوں کو متعلقہ شور
کی حد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ -
4:17 - 4:20ایک حالیہ مطالعے میں
معلوم ہوا کہ امریکی معاشرہ -
4:20 - 4:25ہر سال 390 کروڑ ڈالر بچا سکتا ہے
-
4:25 - 4:29ماحولیاتی شور کا اثر
5 ڈیسی بل تک کم کر کے -
4:29 - 4:33صرف دل اور اس کی رگوں کی بیماری
کے علاج کا خرچہ بچا کر۔ -
4:33 - 4:37دیگر بیماریاں ہیں جیسا کہ
کینسر، ذیابیطس اور موٹاپا -
4:37 - 4:39جن کا تعلق شور میں رہنے
کے ساتھ جوڑا گیا ہے، -
4:39 - 4:41مگر ابھی ہمارے پاس کافی ثبوت نہیں
-
4:41 - 4:47اس بات کو درحقیقت ثابت کرنے کے لیے
کہ شور ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ -
4:47 - 4:51تاہم شور کا ایک اور اہم اثر بے خوابی ہے۔
-
4:51 - 4:54نیند ایک بہت فعال طریقہ کار ہے
جو ہماری صحت بحال رکھتا ہے -
4:54 - 4:57اور ہمیں تیار کرتا ہے اگلے
جاگنے کے دورانیے کے لیے۔ -
4:57 - 5:01ایک خاموش سونے کا کمرہ وہ
بنیاد ہے جسے نیند کے محقق کہتے ہیں -
5:01 - 5:03''ایک اچھی صحت بخش نیند۔''
-
5:03 - 5:06اور ہمارے سمعی نظام کا
ایک چوکیدارانہ فعل ہے۔ -
5:06 - 5:09یہ مسلسل ہمارے ماحول کی
نگرانی کرتا ہے خطرات کے لیے، -
5:09 - 5:12حتٰی کہ سونے کے دورانِ بھی۔
-
5:12 - 5:17تو خواب گاہ میں شور ہمارے سونے میں
تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے، -
5:17 - 5:19یہ ہمیں رات میں سوتے سے جگا سکتا ہے،
-
5:19 - 5:23اور یہ رات میں ہمارے فشارِ خون
کو کم ہونے سے بچا سکتا ہے۔ -
5:23 - 5:27ہمارے خیال میں اگر شور کی وجہ سے
نیند میں پڑنے والا یہ خلل -
5:27 - 5:29مہینوں اور سالوں تک جاری رہے،
-
5:29 - 5:34تو امراض قلب ہونے کے امکانات
میں اضافہ کی وجہ بن سکتا ہے۔ -
5:34 - 5:38بہرحال، ہم اکثر شور کے پیدا کردہ
نیند میں خلل سے ناواقف ہوتے ہیں، -
5:38 - 5:41کیونکہ سونے کے دوران ہم بیہوش ہوتے ہیں۔
-
5:41 - 5:45ماضی میں، ہم نے ٹریفک کے شور
کے نیند پر اثرات پر مطالعے کیے، -
5:45 - 5:48اور تحقیق میں زیرِ مشاہدہ افراد
اکثر صبح اٹھ کر کہتے، -
5:48 - 5:51''آہ، میری رات بہت اچھی گزری،
میں فوراً سو گیا، -
5:51 - 5:53نیند سے حقیقتاً بیدار نہیں ہوا۔''
-
5:53 - 5:55جب ہم جسمانی اشارات کی طرف دیکھتے
-
5:55 - 5:57جو ہم نے رات میں محفوظ کیے ہوتے،
-
5:57 - 6:00ہم اکثر کئی دفعہ اٹھنا دیکھتے
-
6:00 - 6:03اور ایک شدید بکھری ہوئی ساخت کی نیند۔
-
6:03 - 6:08یہ بیداریاں اتنی مختصر تھیں کہ
زیرِ مشاہدہ کو ہوش میں نہ لا سکتیں -
6:08 - 6:11اور یہ کہ وہ اگلی صبح ان کو یاد رکھتے،
-
6:11 - 6:14مگر اس کے باوجود ان کا گہرا اثر ہو سکتا ہے
-
6:14 - 6:18کہ ہماری نیند کتنی پرسکون ہے۔
-
6:18 - 6:21تو آواز کب بہت اونچی ہوتی ہے؟
-
6:21 - 6:25بہت اونچی آواز کا ایک واضح اشارہ یہ ہے
کہ جب آپ اپنا رویہ بدلنا شروع کردیں۔ -
6:25 - 6:28آپ کو اپنی بات سمجھانے
کے لیے اونچا بولنا پڑے، -
6:28 - 6:31یا آپ اپنے ٹیلی وژن کی آواز اونچی کر دیں۔
-
6:31 - 6:34آپ بیرونی جگہوں سے گریز کریں،
یا اپنی کھڑکی بند کر رہے ہوں۔ -
6:34 - 6:37آپ اپنا بیڈروم گھر کے تہہ خانے
میں منتقل کر رہے ہوں، -
6:37 - 6:40اور یہاں تک کہ آپ نے
صوتی محدودیت لگوائی ہو۔ -
6:40 - 6:43کئی لوگ کم شور والے
علاقوں میں منتقل ہو جائیں گے، -
6:43 - 6:47مگر ظاہر ہے کہ ہر کوئی
اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ -
6:47 - 6:52تو ہم اپنے صوتی ماحول کو بہتر
بنانے کے لیے ابھی کیا کر سکتے ہیں -
6:52 - 6:54اور اپنی صحت کی بہتر حفاظت کے لیے؟
-
6:54 - 6:59دیکھیں، سب سے پہلے تو، اگر کوئی
چیز بہت زیادہ اونچی ہے تو، آواز اٹھائیں۔ -
6:59 - 7:01مثلاً کئی فلم تھیٹر کے مالکان
-
7:01 - 7:06یہ سمجھتے ہیں کہ صرف اونچا سننے
والے لوگ اب فلم دیکھنے جاتے ہیں۔ -
7:06 - 7:09اگر آپ شور کی شکایت کریں اور کچھ نہ ہو،
-
7:09 - 7:11پیسوں کی واپسی کا تقاضا
کریں اور چلے جائیں۔ -
7:11 - 7:15یہ وہ زبان ہے جو عام طور
پر منتظمین سمجھتے ہیں۔ -
7:15 - 7:18اس کے علاوہ، اپنے بچوں سے شور
کے صحت پر اثرات سے متعلق بات کریں -
7:18 - 7:23اور یہ کہ آج اونچی موسیقی سننے
کے اثرات ان کے بڑھاپے میں ہوں گے۔ -
7:23 - 7:26آپ اپنا بیڈروم گھر کی خاموش
والی طرف بھی منتقل کر سکتے ہیں، -
7:26 - 7:30جہاں آپ کی اپنی عمارت آپ کو
ٹریفک کے شور سے تحفظ دیتی ہو۔ -
7:30 - 7:33اگر آپ کوئی جگہ کرائے پر
لینا یا خریدنا چاہ رہے ہیں، -
7:33 - 7:35تو کم شور کو اپنی ترجیح بنائیں۔
-
7:35 - 7:38دن کے مختلف اوقات میں اس جگہ پر جائیں
-
7:38 - 7:41اور پڑوسیوں سے شور کے بارے میں بات کریں۔
-
7:41 - 7:45آپ سفر کے دوران شور کم کرنے والے
ہیڈ فون استعمال کر سکتے ہیں -
7:45 - 7:49یا اگر آپ کے دفتر کے پس منظر
میں آواز کی حد زیادہ ہے۔ -
7:49 - 7:52عام طور پر، خاموش جگہیں تلاش کریں،
-
7:52 - 7:55خصوصاً ہفتے کے آخر میں
یا جب آپ چھٹی پر ہوں۔ -
7:55 - 7:58اپنے نظام کو پرسکون ہونے دیں۔
-
7:58 - 8:01میں نے، خصوصاً اس گفتگو کے لئے،
-
8:01 - 8:04چار سال پہلے جاپان میں ایک
شور کی کانفرنس میں شرکت کی۔ -
8:04 - 8:08جب میں امریکہ واپس آیا
اور ہوائی اڈے میں داخل ہوا، -
8:08 - 8:11آواز کی ایک دیوار مجھ سے ٹکرائی۔
-
8:11 - 8:13یہ ہمیں بتاتا ہے کہ اب
ہمیں کوئی احساس نہیں -
8:13 - 8:15صوتی آلودگی کے اس درجے کا
جس کا ہم مسلسل سامنا کر رہے ہیں -
8:15 - 8:20اور یہ کہ ہم خاموش جگہوں سے
کتنا زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ -
8:20 - 8:23ہم شور کے متعلق مزید کیا کر سکتے ہیں؟
-
8:23 - 8:27دیکھیں، کسی بھی کاربن چھاپے کی
طرح، ہم سب کا ایک شور کا چھاپہ ہے، -
8:27 - 8:31اور کچھ چیزیں ہیں جو ہم اس شور کے
چھاپے کو کم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ -
8:31 - 8:36مثلاً، ہفتے کی صبح 7 بجے اپنے
لان کی گھاس کاٹنا مت شروع کردیں۔ -
8:36 - 8:38آپ کے پڑوسی آپ کے شکرگزار ہوں گے۔
-
8:38 - 8:41یا پتے جمع کرنے والی مشین کی
جگہ صفائی والا کانٹا استعمال کریں۔ -
8:41 - 8:45عام طور پر، شور میں کمی اس
کی ابتداء میں زیادہ مناسب ہے، -
8:45 - 8:48تو جب بھی آپ خریدنا
چاہ رہے ہیں ایک نئی گاڑی، -
8:48 - 8:51ائیرکنڈیشننگ یونٹ، بلینڈر، جو آپ چاہیں،
-
8:51 - 8:53تو کم آواز کو اپنی ترجیح بنائیں۔
-
8:53 - 8:57کئی کارخانہ دار اپنی مشین کی پیدا
ہونے والی آواز کی حد تحریر کریں گے، -
8:57 - 8:59اور کچھ تو اس کے ساتھ
تشہیر بھی کرتے ہیں۔ -
8:59 - 9:02ان معلومات کو استعمال کریں۔
-
9:02 - 9:06کئی لوگوں کا خیال ہے کہ شور کے متعلق مضبوط
قوانین اور ان کا نفاذ اچھا خیال ہیں، -
9:06 - 9:08اور شاید واضح حل بھی،
-
9:08 - 9:10مگر یہ اتنا آسان نہیں جتنا آپ کا خیال ہے،
-
9:10 - 9:13کیونکہ بہت سی ایسی سرگرمیاں
جو شور پیدا کرتی ہیں -
9:13 - 9:15وہ آمدنی کا ذریعہ بھی ہیں۔
-
9:15 - 9:21ایک ہوائی اڈے اور اس سے
منسلک تمام کاروباروں کا سوچیں۔ -
9:21 - 9:24ہماری تحقیق سیاست دانوں کو
بتاتی ہے کہ شور کی کس حد کا -
9:24 - 9:27وہ صحت پر کیا امکانی اثر دیکھ سکتے ہیں،
-
9:27 - 9:30اور یہ معاون ہے شور کے
لیے بہتر حکمتِ عملی بنانے میں۔ -
9:30 - 9:33قیاس ہے کہ رابرٹ کاچ نے ایک بار کہا،
-
9:33 - 9:39'' ایک دن انسان شور سے مسلسل
لڑے گا جیسے ہیضہ سے یا کیڑوں سے۔'' -
9:39 - 9:41میرا خیال ہے ہم پہنچ گئے ہیں،
-
9:41 - 9:43اور مجھے امید ہے کہ ہم یہ
لڑائی جیت جائیں گے، -
9:43 - 9:47اور جب ایسا کرلیں، تو ہم سب
ایک اچھا، خاموش جشن منا سکیں گے۔ -
9:47 - 9:48(قہقہے)
-
9:48 - 9:50شکریہ۔
-
9:50 - 9:52(تالیاں)
- Title:
- شور آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ کیوں ہے -- اور آپ اس کے متعلق کیا کر سکتے ہیں
- Speaker:
- میتھیس بیسنر
- Description:
-
خاموشی آجکل ایک نایاب شے ہے۔ ٹریفک، تعمیرات، ائیر کنڈیشنر، آپ کے پڑوسی کی گھاس کاٹنے کی مشین ۔۔۔ اور اس سب ان چاہے شور کا آپ کی صحت پر حیران کن اثر ہو سکتا ہے، یہ سب کہنا ہے شور کے محقق میتھیس بیسنر کا اپنی اس گفتگو میں۔ جانئے شور کے آپ کی صحت اور نیند پر اثرات کے پیچھے پوشیدہ سائنس کو ۔۔ اور یہ کہ آپ کیسے خاموشی کی آواز کے زیادہ فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
- Video Language:
- English
- Team:
- closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 10:04
Umar Anjum approved Urdu subtitles for Why noise is bad for your health -- and what you can do about it | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why noise is bad for your health -- and what you can do about it | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why noise is bad for your health -- and what you can do about it | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why noise is bad for your health -- and what you can do about it | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why noise is bad for your health -- and what you can do about it | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why noise is bad for your health -- and what you can do about it | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why noise is bad for your health -- and what you can do about it | ||
Syed Ali Raza accepted Urdu subtitles for Why noise is bad for your health -- and what you can do about it |