Return to Video

مصنوعی ذکاوت اور متحول مادوں کے طبی امکانات

  • 0:02 - 0:03
    2003 میں
  • 0:03 - 0:06
    جب ہم نے انسانی جینوم کو مربوط کیا۔
  • 0:06 - 0:11
    ہم نے سوچا کہ ہمارے پاس بہت ساری
    بیماریوں کے علاج کا حل ہے۔
  • 0:11 - 0:14
    مگر حقیقت کچھ اور ہی ہے،
  • 0:14 - 0:17
    کیونکہ ہمارے جينوں کے علاوہ،
  • 0:17 - 0:21
    ہمارا ماحول اور طرز زندگی بھی
    ایک اہم رول ادا کرتے ہیں
  • 0:21 - 0:24
    بہت ساری خطرناک بیماریوں کو بڑھانے میں۔
  • 0:24 - 0:28
    ایک مثال جگر کا چربی دار ہونے کی
    بیماری ہے۔
  • 0:28 - 0:32
    جو عالمی طور پر 20 فیصد آبادی کو
    متاثر کر رہی ہے۔
  • 0:32 - 0:35
    اسکا کوئی علاج نہیں ہے اور یہ
    جگر کے کینسر کا سبب بنتی ہے۔
  • 0:35 - 0:37
    یا جگر کی خرابی کا۔
  • 0:38 - 0:42
    لہذا صرف ڈی این اے کو ہی مربوط کرنے سے
    ہمیں زیادہ معلومات نہیں ملتیں
  • 0:42 - 0:45
    متاثر کن علاج پانے کے لیے.
  • 0:45 - 0:48
    دوسری جانب ہمارے جسم میں
    بہت سارے سالمے ہیں۔
  • 0:48 - 0:52
    حقیقت میں 1000000 سے زائد
    متحول مادے ہوتے ہیں،
  • 0:52 - 0:57
    متحول مادے وہ سالمے ہیں جو حجم میں
    انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں۔
  • 0:57 - 1:02
    گلوکوز، پھلوں کی شکر، چربی، کولیسٹرول
    اسکی معروف مثالیں ہیں۔۔۔
  • 1:02 - 1:04
    ان کے بارے میں ہم ہمیشہ سنتے رہتے ہیں۔
  • 1:04 - 1:08
    متحول مادے ہمارے غذائی تحول
    میں شامل ہوتے ہیں۔
  • 1:08 - 1:12
    اور مزید وہ ڈی این اے میں حرکت کرتے ہیں،
  • 1:12 - 1:17
    لہذا وہ معلومات اکٹھا کرتے ہیں ہمارے جین
    اور اسی طرح طرز زندگی سے۔
  • 1:17 - 1:23
    متحول مادے کو سمجھنا ضروری ہے
    بہت سی بیماریوں کا علاج پانے کے لیے۔
  • 1:23 - 1:26
    میں نے ہمیشہ مریضوں کا علاج کرنا چاہا ہے۔
  • 1:26 - 1:30
    اسکے باوجود ،15 سال پہلے،
    میں نے طبی اسکول چھوڑ دیا،
  • 1:30 - 1:33
    کیونکہ مجھے ریاضی کی ياد كر ستاتی تھی۔
  • 1:33 - 1:36
    اسکے فورا بعد میں نے انتہائی شاندار چیز
    دریافت کی:
  • 1:36 - 1:40
    میں طب پڑھنے میں ریاضی کو
    استعمال کر سکتی ہوں۔
  • 1:40 - 1:46
    تب سے میں الگورتھم كو ترقی دے رہی ہوں
    حياتياتی معلومات کا تجزیہ کرنے کے لیے۔
  • 1:46 - 1:49
    یہ آسان معلوم ہوتا ہے۔
  • 1:49 - 1:53
    چلو اپنے جسم کے تمام متحول مادے سے
    معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔
  • 1:53 - 1:58
    ریاضی کے نمونے بناتے ہیں یہ بتانے کے لیے
    کہ وہ کیسے بیماری میں تبدیل ہوجاتے ہیں
  • 1:58 - 2:02
    اور ان تبدیلیوں میں دخل دیتے ہیں
    انکا علاج کرنے کے لیے۔
  • 2:02 - 2:07
    تب میں نے محسوس کیا کہ کیوں
    اس سے پہلے کسی نے ایسا نہیں کیا۔
  • 2:07 - 2:09
    یہ انتہائی مشکل ہے۔
  • 2:09 - 2:10
    ( قہقہے)
  • 2:10 - 2:13
    ہمارے جسم میں بہت سے متحول مادے ہیں۔
  • 2:13 - 2:15
    ہر ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
  • 2:15 - 2:19
    كچھ متحول مادے کے سالمی مجموعے کو
    ہم ناپ سکتے ہیں۔
  • 2:19 - 2:22
    طيف پیما آلات کا استعمال کر کے۔
  • 2:22 - 2:26
    مگر ممکن ہے کہ 10 اجزاء ایک ہی
    کمیت کے ہوں گے۔
  • 2:26 - 2:28
    ہم نہیں جانتے کہ حقیقتاً وہ کیا ہیں۔
  • 2:28 - 2:31
    اور اگر آپ واضح طور پر
    انکی شناخت کرنا چاہتے ہیں۔
  • 2:31 - 2:34
    تو آپکو مزيد تجربہ کرنا ہوگا
    جس میں صدیاں لگ سکتی ہیں
  • 2:34 - 2:36
    اور اربوں ڈالر۔
  • 2:36 - 2:42
    لہذا ہم نے اس کام کو انجام دینے کے لیے
    ایک مصنوعی و ذکاوتی پلیٹ فارم بنایا
  • 2:42 - 2:45
    ہم نے حیاتیاتی معلومات کی ترقی
    کا استعمال کیا۔
  • 2:45 - 2:49
    اور متحول مادے کے بارے میں ہر موجود
    معلومات کا ایک معلوماتی ڈھانچہ بنایا
  • 2:49 - 2:52
    اور ہر سالمے کا دوسرے سے باہمی تعامل کا۔
  • 2:52 - 2:56
    ہم نے ہر معلومات کو دوسرے سے
    ایک عظیم الشان نیٹورک کی طرح جوڑا۔
  • 2:56 - 2:59
    پھر خليوں یا مریضوں کے خون سے،
  • 2:59 - 3:02
    ہم نے متحول مادے کے مجموعے کا ناپا
  • 3:02 - 3:05
    اور مجموعوں کو پایا کہ وہ ایک بیماری
    میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
  • 3:05 - 3:09
    مگر جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا ہے کہ
    ہم نہیں جانتے کہ حقیقتاً وہ کیا ہیں۔
  • 3:09 - 3:14
    180 کے مجموعے کا ایک سالمی یا تو گلوکوز،
    گلیکٹوز یا فرکٹوز ہو سکتا ہے۔
  • 3:14 - 3:16
    ان تمام کی تعداد ایک ہی ہے۔
  • 3:16 - 3:18
    مگر انکا عمل ہمارے جسم میں مختلف ہوتا ہے۔
  • 3:18 - 3:21
    ہمارے الگورتھم نے ان تمام ابہامات پر
    غور کیا.
  • 3:21 - 3:24
    اور پھر اس عظیم الشان نیٹورک کی تلاش کی
  • 3:24 - 3:28
    یہ جاننے کے لیے کہ ان متحول مادوں کے
    مجموعے کس طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
  • 3:28 - 3:30
    جس سے بیماری پیدا ہوتی ہے۔
  • 3:30 - 3:33
    اور انکے ایک دوسرے سے جڑنے کی وجہ سے
  • 3:33 - 3:37
    ہم استنباط کرنے کے لائق ہیں کہ
    ہر متحول مادہ کی ماہیت کیا ہے،
  • 3:37 - 3:40
    اسی طرح سے 180 یہاں گلوکوز ہوسکتا ہے۔
  • 3:40 - 3:43
    اور زیادہ اہم طور پر یہ انکشاف کرنے کے لیے
  • 3:43 - 3:46
    کہ کیسے گلوکوز اور دوسرے
    متحول مادوں میں تبدیلیاں
  • 3:46 - 3:47
    بیماری کا سبب بنتی ہیں۔
  • 3:47 - 3:50
    بیماری کی میکانکیوں کا یہ جدید فہم
  • 3:51 - 3:55
    ہمیں متاثر کن علاج کے اکتشاف کے
    لائق بناتا ہے اس غرض کے لیے۔
  • 3:55 - 3:59
    پہر ہم نے ایک نئی کمپنی کو تشکیل دیا
    ان ٹیکنالوجی کو مارکٹ میں لانے کے لیے۔
  • 3:59 - 4:02
    اور لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالنے کے لیے۔
  • 4:02 - 4:05
    اب میں اور میری ٹیم کام کر رہی ہے
    اکتشاف کرنے کے لیے
  • 4:05 - 4:10
    ان اہم بیماریوں کے علاج کا
    جن میں متحول مادے کا اہم کردار ہے
  • 4:10 - 4:12
    جیسے جگر کا چربی دار ہونے کی بیماری،
  • 4:12 - 4:15
    کیونکہ یہ چربی کے جمع ہونے
    کی وجہ سے ہوا ہے،
  • 4:15 - 4:18
    جو کہ جگر میں موجود
    متحول مادے کی اقسام ہیں۔
  • 4:18 - 4:22
    جیسا کہ میں نے پہلے ہی ذکر کیا ہے،
    یہ ایک بڑی لاعلاج وبائی بیماریی ہے ۔
  • 4:22 - 4:24
    اور جگر کے چربی دار ہونے
    کی بیماری صرف ایک مثال ہے۔
  • 4:24 - 4:29
    اب ہم آگے بڑھتے ہیں، ہم اس طرح کی دوسری
    سینکڑوں بیماریوں کا سامنا کرنے جا رہے ہیں
  • 4:29 - 4:30
    بنا کسی علاج کے۔
  • 4:30 - 4:35
    اور متحول مادوں کے بارے میں
    زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کرکے
  • 4:35 - 4:38
    اور سمجھ کر کہ کیسے
    متحول مادوں میں تبدیلیاں
  • 4:38 - 4:41
    بیماریوں کے بڑھنے کا سبب بنتی ہیں،
  • 4:41 - 4:44
    ہمارا الگورتھم اور زیادہ تیز ہوجائے گا
  • 4:44 - 4:48
    مریضوں کے لیے صحیح علاج کو ڈھونڈنے کے لیے۔
  • 4:49 - 4:52
    اور ہم اپنے مقصد کے حصول کے
    اور قریب ہو جائیں گے
  • 4:52 - 4:56
    اور وہ ہے زندگیاں بچانا
    کوڈ کی ہر لائن کے اضافے کے ساتھ۔
  • 4:56 - 4:58
    (شکریہ)
  • 4:58 - 5:01
    (تالیاں)
Title:
مصنوعی ذکاوت اور متحول مادوں کے طبی امکانات
Speaker:
لیلی پیرہاجی
Description:

بہت سی بیماریاں متحول مادوں کے سبب ہوتی ہیں۔۔ چھوٹے زرات کے سبب تمہارے جسم میں جیسے چربی، گلوکوز، کولیسٹرول۔۔۔ مگر ہم نہیں جانتے کہ وہ کیا ہیں اور وہ کیسے عمل کرتے ہیں۔ بایوٹک مترجم اور ٹیڈ ایڈ ساتھی لیلی پیرہاجی اپنے پلان شیر کرتی ہیں ایک مصنوعی ذکاوت سے لیس نیٹورک بنانے کی متحول مادے کے ترتیب کو بیان کرنے کے لیے اور بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے کہ کیسے۔بیماریاں ابھرتی ہیں۔۔۔ اور مزید اثر کن علاج کا انکشاف کرنے کے لیے۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
05:14

Urdu subtitles

Revisions