Return to Video

ایمازون کا تعلق تمام انسانیت سے ہے ۔۔ چلو مل کر اس کی حفاظت کریں

  • 0:02 - 0:05
    تاشكا يواناوا ( تیز سانس)
  • 0:05 - 0:07
    ( تیز سانس)
  • 0:07 - 0:08
    ( تیز سانس)
  • 0:08 - 0:12
    ( تیزتیز سانس)
  • 0:12 - 0:57
    ( گانا گاتا ہے)
  • 0:57 - 1:00
    ( گانا ختم ہوتا ہے)
  • 1:00 - 1:07
    ( تیز سانس)
  • 1:07 - 1:10
    میں تاشکا یواناوا ہوں۔
  • 1:10 - 1:13
    میں یہاں اپنی بیوی کے ساتھ آیا ہوں۔
  • 1:13 - 1:18
    میں یواناوا قبیلہ سے ہوں۔
  • 1:18 - 1:20
    جو ایکر کی ریاست میں واقع ہے
  • 1:20 - 1:24
    برازیلی ایمازون میں۔
  • 1:24 - 1:27
    یہاں پہنچنے کے لیے چند دن لگتے ہیں۔
  • 1:27 - 1:29
    میں نے ابھی گانا گایا
  • 1:29 - 1:33
    ہمیں گھنے جنگلات کی روح سے جوڑنے کے لیے۔
  • 1:33 - 1:35
    بہت قدیم زمانہ سے،
  • 1:35 - 1:40
    ہم لوگ یواناوا کی سرزمین پر رہتے ہیں۔
  • 1:40 - 1:45
    ہم دیکھتے ہیں اس تامیّتی طریقہ سے
  • 1:45 - 1:47
    قدرت کی کیفیت کو۔
  • 1:47 - 1:53
    ہمارے نزدیک قدرت کا تعلق
    تمام انسانیت سے ہے۔
  • 1:53 - 1:56
    اور ہم اھل یواناوا دیکھتے ہیں
  • 1:56 - 2:00
    ماحول اور جنگل کو زندہ جاندار کے طور پر۔
  • 2:00 - 2:04
    مگر ہر چیز ہمیشہ ایک چیلنج ہوتی ہے۔
  • 2:04 - 2:07
    عموماً آج كل، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ
    آپ میں سے بیشتر جانتے ہیں
  • 2:07 - 2:11
    کہ ایمازون اسوقت نذر آتش ہے۔
  • 2:11 - 2:15
    جو ہم سب کو متأثر کرتا ہے۔
  • 2:15 - 2:20
    ایمازون کو برباد کرنے سے صرف
    اصلی باشندے ہی متأثر نہیں ہوتے ہیں۔
  • 2:20 - 2:22
    کیونکہ ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
  • 2:23 - 2:26
    ہم اپنی کمیونٹی میں جو بھی کریں،
    اگر میں ساری چیزوں کو جلا دوں،
  • 2:26 - 2:27
    تو اسکا اثر یہاں بھی ہوگا
  • 2:27 - 2:30
    جب کرسمس میں یہاں برف باری ہوتی ہے۔
  • 2:30 - 2:32
    اگر آپ یہاں آلودگی پھیلائیں گے،
  • 2:32 - 2:37
    تو اسکا اثر تب ہو گا
    جب میرے ملک میں بارش ہوگی۔
  • 2:37 - 2:42
    میں یہ کہتا تھا کہ ہم سب عالمی گاوں
    سے تعلق رکھتے ہیں۔
  • 2:42 - 2:46
    اور کہتا تھا کہ ایمازون کا تعلق
    کل انسانیت سے ہے،
  • 2:46 - 2:53
    اور انسانیت کو خیال رکھنے کی ضرورت ہے
    جیسا کہ دنیا میں اصلی باشندے کرتے ہیں۔
  • 2:53 - 2:56
    اور اس وجہ سے،
  • 2:56 - 3:02
    آج ہمارے جاگنے اور متحد ہونے کا وقت ہے۔
  • 3:02 - 3:04
    ہم اہل یواناوا اپنے حصے کا کام کر رہےہیں۔
  • 3:04 - 3:08
    ہم مادرِ زمین کا خیال رکھتے ہیں۔
  • 3:08 - 3:11
    اور اب میں اپنی بیوی کو موقعہ دوں گا۔
  • 3:11 - 3:16
    لورا یواناوا: ہم یہاں اپنے
    روتے دلوں کے ساتھ ہیں۔
  • 3:16 - 3:20
    میں یہاں مسکرا رہی ہوں مگر
    میرا دل رو رہا ہے،
  • 3:20 - 3:24
    کیونکہ ہمارے بہت سے جنگلات کو
    برباد کیا جا رہا ہے۔
  • 3:24 - 3:28
    اور میں صرف آپکو ایک پیغام دینا چاہتی ہوں۔
  • 3:28 - 3:34
    یہ بحران انسانیت کو دو اختیارات دیتا ہے۔
  • 3:34 - 3:41
    ایک اختیار یہ کہ آپ ختم کرنے،
    برباد کرنے اور مٹا دینے میں مدد کریں
  • 3:41 - 3:46
    ہمارے تمام جنگلوں اور اس سے منسلک
    تمام ثقافتوں کو۔
  • 3:46 - 3:51
    یا ہم اس بحران کو ایک موقع میں تبدیل کردیں
  • 3:51 - 3:54
    اصلی باشندوں کی بھلائی میں،
  • 3:54 - 3:56
    اصلی باشندوں کی مدد میں،
  • 3:56 - 4:00
    گھنے جنگلات اور انکی ثقافتوں کو بچانے میں۔
  • 4:00 - 4:03
    اور آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں؟
  • 4:03 - 4:09
    ہم اھل یواناوا نے زندگی کا
    ایک منصوبہ بنایا ہے،
  • 4:09 - 4:12
    جو ہماری حکمت عملی ہے۔
  • 4:12 - 4:17
    جو ہمیں ان اقدامات کے بارے میں بتلاتی ہے
    کہ کیسے ہم اپنی سرزمین کو محفوظ کریں۔۔
  • 4:17 - 4:21
    ہم تقریباً 200,000 ہیکڑ گھننے جنگلات کو
    محفوظ کرتے ہیں۔
  • 4:21 - 4:24
    مگر اب یہ خطرے کی زد میں ہے۔
  • 4:24 - 4:30
    یہ زندگی کا منصوبہ ہماری زمین کو
    محفوظ کرنے کے اقدامات،
  • 4:30 - 4:32
    ہماری حیاتی تنوع،
  • 4:32 - 4:35
    ہماری تہزیب اور ہماری تعلیم کو دکھاتا ہے۔
  • 4:35 - 4:38
    میں آپ تمام کو بلاتی ہوں،
  • 4:38 - 4:40
    اور تمام کمپنیوں کو بلاتی ہوں،
  • 4:40 - 4:44
    اور تمام حکومتوں اور سماجی تنظیموں کو،
  • 4:44 - 4:46
    مقامی باشندوں کو سننے کے لیے،
  • 4:46 - 4:49
    اپنے اصل کی طرف لوٹنے کے لیے۔
  • 4:49 - 4:54
    ہم یہاں بہت بہت ۔ ۔ ۔ صدیوں سے ہیں۔
  • 4:54 - 4:57
    اور ہم دنیا کو چلا کر بتانے کی
    کوشش کررتے رہے ہیں
  • 4:57 - 5:00
    کہ ہمیں اپنی زمین اور
    قدرت کی حفاظت کرنی چاہیے۔
  • 5:00 - 5:02
    اور آپ ہماری کبھی نہیں سنتے ہیں۔
  • 5:02 - 5:03
    کبھی نہیں۔
  • 5:03 - 5:07
    میں گمان کرتی ہوں کہ
    یہ بحران انسانیت کو سکھا رہا ہے
  • 5:07 - 5:09
    کہ آپ کو اب ہمیں سننے کی ضرورت ہے۔
  • 5:09 - 5:12
    اور مقامی باشندوں کی
    براہ راست مدد کرنے کی ضرورت ہے،
  • 5:12 - 5:15
    اور انکی اولیات کی بالواسطہ مدد کرنے کی۔
  • 5:15 - 5:20
    یہی پیغام میں آپ کو دینا چاہوں گی۔
  • 5:20 - 5:23
    کہ اصل باشندوں کے پاس جواب ہے،
  • 5:23 - 5:25
    اور اگر آپ ایمازون کو بچانا چاہتے ہیں،
  • 5:25 - 5:29
    تو ہمیں اب عمل کرنا ہو گا۔
  • 5:29 - 5:34
    ٹی وائے: ( لمبی سانس)
  • 5:34 - 5:39
    ( تالیاں)
Title:
ایمازون کا تعلق تمام انسانیت سے ہے ۔۔ چلو مل کر اس کی حفاظت کریں
Speaker:
تاشکا اور لورا یواناوا
Description:

تاشکا اور لورا یواناوا اہلِ یواناوا کی ایکر برازیل، میں قیادت کرتے ہیں ۔۔ ایک قبیلہ جو تقریباً 500,000 ایکڑ پر مشتمل ایمازون کے گھنے جنگلات کی نگرانی کرتے ہیں۔ جیسا کہ ایمازون کے جلنے کی ویڈیو دنیا کے ہوش اڑا رہی ہے، تاشکا اور لورا اس لمحے کو ایک موقع میں بدلنے کی دعوت دے رہے ہیں مقامی باشندوں کی مدد کرنے کے لیے جن کے پاس تجربہ، علم اور زمین کی حفاظت کے لیے ضروری آلات ہیں۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
05:52

Urdu subtitles

Revisions