گفتگو کرنے کے ١٠ بہتر انداز
-
0:01 - 0:03اچھا مجھے ہاتھ اٹھا کر بتائیں
-
0:03 - 0:05کتنے لوگوں نے فیس بک سے کسی کو ہٹایا ہے
-
0:05 - 0:09سیاست یا مذہب کے بارے میں کچھ برا کہنے پر
-
0:09 - 0:11بچوں کی دیکھ بھال،
یا کھانے کے بارے میں؟ -
0:11 - 0:13[قہقہہ]
-
0:13 - 0:16اور کتنے ایسے ہیں جو کم از کم ایک
شخص کو نظر انداز کرتے ہیں -
0:16 - 0:18کیونکہ آپ اس سے بات نہیں کرنا چاہتے؟
-
0:19 - 0:21[قہقہہ]
-
0:21 - 0:24یقین جانئے، شائستگی سے بات کرنے کے لئے
-
0:24 - 0:27ہنری ہگنس کی کتاب "My Fair Lady" میں
دیے گئے مشورے پر عمل کرنا پڑتا تھا -
0:27 - 0:29موسم اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
-
0:29 - 0:33مگر آجکل کے موسم اور خراب
دوائیوں میں یہ مضامین، -
0:33 - 0:34(قہقہہ)
-
0:34 - 0:35بھی محفوظ نہیں۔
-
0:35 - 0:38لہٰذا یہ دنیا جس میں ہم رہتے ہیں
-
0:39 - 0:41یہ دنیا جہاں ہر گفتگو
-
0:41 - 0:43میں صلاحیت ہے ایک بحث بننے کی
-
0:43 - 0:46جہاں ہمارے سیاستدان
ایک دوسرے سے بات نہیں کرسکتے -
0:46 - 0:48اور جہاں چھوٹے سے چھوٹے مسائل
-
0:48 - 0:53کسی کو بہت ہی جذبات سے لڑوا دیتے ہیں،
اسکے حق میں اور خلاف بھی، یہ معمول نہیں. -
0:53 - 0:56Pew Research نے 10,000 بالغ امریکیوں
پر ایک تحقیق کی، -
0:56 - 0:59اور انہیں پتا لگا کے اس وقت
ہم سب سے زیادہ تفریق میں ہیں -
0:59 - 1:00ہم سب سے زیادہ تقسیم ہیں،
-
1:00 - 1:03اتنا جتنا کبھی پہلے تاریخ میں نہ تھے۔
-
1:03 - 1:05ہم سمجھوتہ ہی نہیں کرنا چاہتے
-
1:05 - 1:07جسکا مطلب ہے،
ہم ایک دوسرے کی سننا نہیں چاہتے -
1:07 - 1:09اور ہم فیصلے کرتے ہیں کے
ہمیں کہاں رہنا ہے، -
1:09 - 1:12ہمیں کس سے شادی کرنی ہے،
اور ہمارے دوست کون ہونگے -
1:12 - 1:14اپنی سوچ کو بنیاد بنا کے
-
1:14 - 1:17اور اسکا بھی یہی مطلب ہے کے
ہم ایک دوسرے کی نہیں سنتے. -
1:17 - 1:20ایک گفتگو توازن چاہتی ہے
سننے اور بولنے میں -
1:20 - 1:23اور پتا نہیں کیا ہوا مگر
ہم وہ توازن کھو بیٹھیں ہیں. -
1:23 - 1:25اسکی ایک وجہ تو ٹیکنالوجی ہے.
-
1:25 - 1:28یہ سمارٹ فونز جو آپکے ہاتھ میں ہیں.
-
1:28 - 1:30یا نزدیک تاکے آپ جھٹ سے اٹھا سکیں.
-
1:30 - 1:32Pew Research کے مطابق.
-
1:32 - 1:37ہر تیسرا امریکی جوان ایک دن میں تقریباً
١٠٠ سے بھی زیادہ پیغامات بھیجتا ہے. -
1:37 - 1:41اور ان میں سے زیادہ تر
اپنے دوستوں کوپیغام بھیجتے ہیں. -
1:41 - 1:43بجائے ان سے آمنے سامنے بات کرنے کے.
-
1:44 - 1:46The Atlantic میگزین
میں ایک زبردست مضمون ہے -
1:46 - 1:49یہ ایک ہائی اسکول استاد
Paul Barnwell نے لکھا تھا. -
1:49 - 1:51اور اسنے بچوں کو مواصلات کا
ایک پراجیکٹ دیا. -
1:51 - 1:55وہ انکو سکھانا چاہتا تھا کے کیسے
بغیر نوٹس کے ایک مضمون پر بولا جائے. -
1:55 - 1:57اور اسنے کہا، "میں یہ سمجھا ہوں کہ...
-
1:57 - 2:00[قہقہہ]
-
2:00 - 2:03"مجھے پتا چلا ہے کے گفتگو کی قابلیت...
-
2:03 - 2:07وہ ایک نظر انداز مہارت
ہوسکتی ہے جو ہم نہیں سکھاتے. -
2:08 - 2:12بچے گھنٹوں خیالات اور ایک دوسرے کے ساتھ
مشغول رہتے ہیں سکرینز کے ذریعہ، -
2:12 - 2:14مگر انکو بہت کم موقع ملتا ہے
-
2:14 - 2:16باہمی گفتگو کو بہتر کرنے کے لئے
-
2:16 - 2:19یہ شاید ایک مزاحیہ سوال لگے
مگر ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا پڑیگا. -
2:20 - 2:21کیا اکیسوی صدی کی کوئی مہارت ہے
-
2:21 - 2:27جو ایک پر اعتماد اور مضبوط گفتگو کو
برقرار رکھنے سے زیادہ ضروری ہو؟ -
2:27 - 2:29اب میں لوگوں سے بات کرکے پیسے کماتی ہوں:
-
2:29 - 2:32نوبل پرائز کے جیتنے والے،
ٹرک ڈرائیورز، -
2:32 - 2:34ارب پتی لوگ، کنڈرگارٹن کے اساتذہ،
-
2:34 - 2:37ریاستوں کے سربراہ، پلمبرز
-
2:37 - 2:40میں ان سے بولتی ہوں جو مجھے پسند ہیں
اور ان سے بھِی جو ناپسند ہیں -
2:40 - 2:44کچھ ایسے لوگوں سے بات کرتی ہوں جن سے
دل کی گہرائیوں سے اختلاف رکھتی ہوں -
2:44 - 2:46مگر پھر بھی میں ان سے
بہترین گفتگو کرتی ہوں۔ -
2:46 - 2:50تو میرے اگلے دس منٹ گزریں گے
آپ کو سکھانے میں کہ بات کیسے کرتے ہیں -
2:50 - 2:52اور سنتے کیسے ہیں،
-
2:53 - 2:55آپ میں سے کئی اس بارے میں
پہلے ہی بہت مشورے لے چکے ہیں، -
2:55 - 2:57جیسے کہ اس فرد کی آنکھوں میں دیکھیں،
-
2:57 - 3:01دلچسپ موضوعات کو پہلے سے ہی
ذہن میں رکھیں، -
3:01 - 3:06مسکراہٹ کے ساتھ دیکھتے اور سر ہلاتے
رہیں جیسے آپ توجہ دے رہے ہیں -
3:06 - 3:09جو سنیں اسے دہرائیں اور اس کا
خلاصہ کریں۔ -
3:09 - 3:11میں چاہوں گی آپ یہ سب
بھول جائیں -
3:11 - 3:12یہ بے کار ہے۔
-
3:12 - 3:15[قہقہہ]
-
3:15 - 3:19کوئی ضرورت نہیں توجہ ظاہر کرنا
سیکھنے کی -
3:19 - 3:23اگر آپ سچ میں توجہ دے رہے ہیں تو،
-
3:23 - 3:25[قہقہہ]
-
3:25 - 3:28(تالیاں)
-
3:28 - 3:31تو، میں بالکل یہ صلاحیت استعمال کرتی ہوں
ایک انٹرویو لینے والی کی حیثیت سے -
3:31 - 3:34جو میرا روزمرہ کا کام ہے۔
-
3:34 - 3:38لہٰذا، میں آپ کو سکھاونگی،
کیسے لوگوں کا انٹرویو لیتے ہیں -
3:38 - 3:42اور یہ اصل میں آپکی مدد کریگا،
بہتر گفتگو کرنے والا بننے میں -
3:42 - 3:43سکھائے گا بہتر گفتگو کرنا
-
3:43 - 3:45بغیر وقت ضائع کیے،
بغیر دلچسپی ختم ہوئے -
3:46 - 3:49اور، خدا کے لئے،
بغیر کسی کو دکھ پہنچائے -
3:49 - 3:51ہم سب عظیم گفتگو کر چکے ہیں
-
3:51 - 3:53ہم پہلے کر چکے ہیں
پتا ہے وہ کیسی ہوتی ہیں -
3:53 - 3:57ایسی گفتگو جس سے آپ منسلک ہو کر
خود کو متاثر ہوتا محسوس کرتے ہیں، -
3:57 - 3:59جہاں آپ محسوس کرتے ہیں
کہ آپ نے ایک صحیح رابطہ بنایا -
3:59 - 4:02یا آپکو پوری طرح سمجھا گیا۔
-
4:02 - 4:03ایسی کوئی وجہ نہیں
-
4:03 - 4:06کیوں آپکی کافی گفتگو،
ایسی نہیں ہوسکتی -
4:06 - 4:09میرے پاس ١٠ بنیادی قوانین ہیں,
میں آپکو وہ سارے بتاتی ہوں -
4:09 - 4:13لیکن سچ میں، اگر آپ ان میں سے
ایک پر عبور حاصل کرلیں -
4:13 - 4:16تو آپ بہتر گفتگو سے لطف اندوز
ہوسکیں گے۔ -
4:16 - 4:18نمبر ایک: ایک وقت کئی کاموں سے
پرہیز کریں۔ -
4:18 - 4:20میرا یہ مطلب نہیں کہ اپنے موبائل
کو چھوڑ دیں -
4:20 - 4:23یا ٹیبلٹ، یا گاڑی کی چابیاں،
یا جو کچھ بھی ہاتھ میں ہے۔ -
4:23 - 4:25میرا مطلب ہے، حاضر رہیں
-
4:25 - 4:27اس لمحے میں رہیں
-
4:27 - 4:30اپنے افسر سے ہوئی بحث پر
مت سوچیں۔ -
4:30 - 4:33مت سوچیں کہ رات کو کیا کھانا ہے۔
-
4:33 - 4:35اگر آپ گفتگو ترک کرنا چاہتے ہیں،
-
4:35 - 4:36تو اسے ترک کردیں،
-
4:36 - 4:38مگر آدھے شامل اور آدھے غائب نہ رہیں۔
-
4:38 - 4:41نمبر دو: اپنی رائے بڑھا
چڑھا کے مت پیش کریں -
4:41 - 4:43اگر آپ اپنی رائے دینا چاہتے ہیں
-
4:43 - 4:49بغیر جواب کے موقع کے یا بغیر بحث
-
4:49 - 4:51تو ایک بلاگ لکھیں,
-
4:51 - 4:54(تالیاں)
-
4:54 - 4:57میرے اپنے شو پر پنڈتوں کو آنے نہ دینے
کی ایک بڑی اچھی وجہ ہے: -
4:57 - 4:59کیونکہ وہ بہت بورنگ ہوتے ہیں۔
-
4:59 - 5:03اگر وہ تنگ ذہن ہے تو وہ اوباما،
فوڈ سٹیمپ اور اسقاط حمل پر تنقید کریںگے -
5:03 - 5:05اگر آزاد خیال ہوے تو وہ تنقید کریں گے
-
5:05 - 5:07بڑے بینکوں، تیل کی کمپنیز اور ڈک چینے پر۔
-
5:07 - 5:08مکمل طور پر قابل قیاس۔
-
5:08 - 5:10اور آپ اس طرح کے نہیں بننا چاہتے۔
-
5:10 - 5:15آپ ہر گفتگو میں کچھ سیکھنے کی نیت سے
شامل ہونا چاہتے ہیں۔ -
5:16 - 5:18مشہور تھراپسٹ سکاٹ پک نے کہا
-
5:18 - 5:22غور سے سننے کے لئے
اپنے آپ کو الگ رکھنا پڑتا ہے. -
5:22 - 5:25اور کبھی کبار اسکا مطلب ہوتا ہے،
اپنی رائے پر خاموش رہنا۔ -
5:26 - 5:29وہ کہتے ہیں کہ اس قبولیت کے احساس کے ساتھ،
-
5:30 - 5:32بولنے والا خود کو محفوظ محسوس کرے گا
-
5:32 - 5:35اور زیادہ امکان ہے کے
اپنے ذہن کو کھول دے گا -
5:35 - 5:37اپنے سننے والوں کے لئے۔
-
5:37 - 5:40یاد رکھئے، کچھ ہے جس سے آپ سیکھ
سکتے ہیں۔ -
5:41 - 5:45بل نائے کہتے ہِیں، "ہرنیا ملنے والا شخص
کچھ ایسا جانتا ہے جو آپ نہیں جانتے"۔ -
5:45 - 5:47میں اسے ایسے کہتی ہوں:
-
5:47 - 5:50ہر شخص کسی نہ کسی چیز کا ماہر ہے۔
-
5:51 - 5:54نمبر ٣: آزاد سوالات کریں۔
-
5:54 - 5:56اس معاملے میں صحافیوں سے مدد لیں۔
-
5:56 - 5:59اپنے سوال کون، کیا، کب، کہاں،
کیوں اور کیسے سے شروع کریں۔ -
5:59 - 6:03اگر آپ ایک پیچیدہ سوال کریںگے،
آپکو ایک سیدھا جواب ملے گا۔ -
6:03 - 6:05اگر میں آپ سے پوچھوں،
"کیا آپ گھبرا گئے تھے؟" -
6:05 - 6:08آپ جملے میں موجود سب سے سخت
لفظ کا جواب دیں گے، -
6:08 - 6:12جو کے "گھبرانا" ہے، اور جواب ہوگا
"ہاں میں تھا" یا "نہیں میں نہیں تھا"۔ -
6:12 - 6:14"کیا آپ غصّہ تھے؟"،
"ہاں میں بہت غصّہ تھا" -
6:14 - 6:17انکو وضاحت کرنے دیں،
وہ ہی سب جانتے ہیں۔ -
6:17 - 6:20ان سے پوچھنے کی کوشش کریں،
"وہ کیسا تھا؟" -
6:20 - 6:21"انھیں کیسا لگا؟"
-
6:21 - 6:26کیونکے پھر انکو رکنا پڑیگا,
ایک پل کے لئے، اور سوچنا پڑیگا، -
6:26 - 6:29اور آپکو ملیگا،
ایک بہت دلچسپ جواب۔ -
6:29 - 6:31نمبر چار: روانی میں رہیں۔
-
6:32 - 6:35یعنی آپکے ذھن خیالات آئیں گے
-
6:35 - 6:38اور آپکو انھیں اپنے ذھن سے
باہر جانے دینا ہے۔ -
6:38 - 6:40ہم نے اکثر انٹریوز سنے ہیں
-
6:40 - 6:42جہاں مہمان کچھ دیر
کے لئے بولتے رہتے ہیں -
6:42 - 6:45اور پھر میزبان دخل دے کر
ایک سوال پوچھتا ہے -
6:45 - 6:48جو کے غیر متعلقہ ہوتا ہے
اور اسکا جواب ایک بار دے چکے ہوتے ہیں۔ -
6:48 - 6:51اسکا مطلب ہے کے میزبان
دو منٹ پہلے سننا چھوڑ چکا تھا -
6:51 - 6:54کیونکہ اس کے ذھن میں
یہ بہترین سوال آگیا تھا -
6:54 - 6:57اور پھر اس کا ذہن اسے کہنے
پر تل سا گیا تھا۔ -
6:57 - 6:59ہم بھی بالکل ایسا ہی کرتے ہیں۔
-
6:59 - 7:02ہم بیٹھ کے کسی سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں،
-
7:02 - 7:06اور ہمیں یاد آتا ہے کہ ہماری ملاقات
ہیوج جیکمن سے کافی شاپ میں ہوئی تھی -
7:06 - 7:07(قہقہہ)
-
7:07 - 7:09اور ہم سننا روک دیتے ہیں۔
-
7:09 - 7:11آپ کو خیالات اور کہانیاں
یاد آتی رہیں گی۔ -
7:11 - 7:14آپ کو انھیں آنے اور جانے دینا ہے۔
-
7:14 - 7:18نمبر پانچ: اگر آپ نہیں جانتے،
تو کہہ دیجئے کہ نہیں جانتے۔ -
7:19 - 7:21اب ریڈیو پر لوگ،
خاص طور پر NPR پر، -
7:21 - 7:24یہ جانتے ہیں کہ ان کی باتیں
ریکارڈ پر رہیں گی، -
7:24 - 7:28تو وہ اپنی مہارت کے اظہار کے معاملے میں
زیادہ محتاط ہوتے ہیں -
7:28 - 7:30اور جس کا دعوی کرتے ہیں،
اس کا یقین ہوتا ہے۔ -
7:30 - 7:32ایسا کیا کریں.
اور احتیاط کریں -
7:32 - 7:34ہلکی بات نہیں کرنی چاہئے۔
-
7:35 - 7:38نمبر چھ : اپنے تجربے کی
دوسروں سے برابری نہ کریں -
7:39 - 7:42اگر وہ خاندان میں کسی کی
فوتگی کا ذکر کر رہے ہیں، -
7:42 - 7:45اپنے خاندان کے کسی کی فوتگی کا
ذکر نہ چھیڑیں۔ -
7:45 - 7:48اگر وہ کام پر کسی
تکلیف کا ذکر کر رہے ہیں، -
7:48 - 7:50تو ان سے نہ کہیں
کہ آپ اپنے کام سے ناخوش ہیں۔ -
7:50 - 7:52یہ ایک جیسی بات نہیں. کبھی بھی نہیں۔
-
7:52 - 7:54تمام تجربات انفرادی ہوتے ہیں۔
-
7:54 - 7:57اور سب سے ضروری یہ کہ،
آپکی بات ہی نہیں ہو رہی۔ -
7:57 - 8:01ضرورت نہِیں کہ موقع کا فائدہ اٹھائیں
اور ثابت کریں کہ آپ کتنے زبردست ہیں -
8:01 - 8:02یا آپ پرکتنی تکالیف گزری ہیں۔
-
8:03 - 8:06کسی نے سٹیفین ہاکنگ سے پوچھا
انکا IQ کتنا ہے، وہ بولے، -
8:06 - 8:09"مجھے نہیں پتا. جو لوگ اپنا IQ
دکھائیں، فضول ہوتے ہیں۔ -
8:09 - 8:11(قہقہہ)
-
8:11 - 8:14گفتگو کوئی دکھاوے کے موقعے نہیں ہوتے۔
-
8:17 - 8:18نمبر سات:
-
8:19 - 8:21خود کو دہرانے سے پرہیز کریں
-
8:21 - 8:23یہ غرور کا اظہار،
یہ بہت اکتا دینے والا ہے۔ -
8:23 - 8:25اور ہم ایسا بہت کرتے ہیں۔
-
8:25 - 8:29زیادہ تر کام کے اور
بچوں سے گفتگو کے دوران -
8:29 - 8:30ہم کچھ ثابت کرنا چاہتے ہیں
-
8:30 - 8:33اور ہم ایک ہی بات کرتے ہیں،
بار بار -
8:34 - 8:35ایسا مت کیا کریں
-
8:35 - 8:37نمبر ٨: بہت زیادہ تفصیل میں مت جائیں
-
8:37 - 8:40اصل میں، لوگ سننا نہیں چاہتے
-
8:40 - 8:43سالوں کے باروں میں ، ناموں کے بارے میں
-
8:43 - 8:45تاریخیں اور ساری تفصیلات
-
8:45 - 8:47جنھیں یاد کرنے میں آپ کو
بڑی زہنی مشق کرنی پڑتی ہے۔ -
8:47 - 8:49انکو ان چیزوں کی پرواہ نہیں،
انکو آپکی پرواہ ہے -
8:50 - 8:51وہ پرواہ کرتے ہیں کے آپ کیسے ہیں
-
8:52 - 8:54آپ دونوں میں کیا مشترک ہے
-
8:54 - 8:56لہٰذا تفصیلات چھوڑیں، بھول جائیں انھیں۔
-
8:57 - 8:58نمبر ٩:
-
8:58 - 9:01یہ آخری نہیں بلکہ انتہائی ضروری ہے۔
-
9:01 - 9:03سنیں.
-
9:03 - 9:06میں نہیں بتا سکتی کہ کتنے اہم
لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ -
9:06 - 9:10شائد بلکہ اولین مہارت سننے کی
صلاحیت ہونا ہے -
9:10 - 9:12جسے آپ بہتر کرسکتے ہیں۔
-
9:12 - 9:13بدھا کا قول ہے، میرے الفاظ میں،
-
9:13 - 9:16"اگر آپکا منہ کھلا ہے، اس کا مطلب
آپ سیکھ نہیں رہے۔" -
9:16 - 9:20کیلوں کولیج کہتے ہیں، "کوئی بھِی انسان
اپنے نوکری کے علاوہ بات نہیں سنتا۔" -
9:21 - 9:22[قہقہہ]
-
9:22 - 9:24ہم کیوں ایک دوسرے کو نہیں سنتے؟
-
9:25 - 9:27نمبر ایک، ہم بس بولنا چاہیںگے۔
-
9:27 - 9:29بولتے وقت، کنٹرول میرا ہوتا ہے۔
-
9:29 - 9:32جس میں مجھے دلچسپی نہیں وہ
مجھے سننا بھی نہیں۔ -
9:32 - 9:33توجہ کا مرکز تو میں ہوں۔
-
9:33 - 9:35میں اپنی پہچان کو فروغ دے سکتی ہوں۔
-
9:35 - 9:36لیکن وجہ ایک اور بھی ہے:
-
9:37 - 9:38ہم بہک جاتے ہیں۔
-
9:38 - 9:42ایک عام انسان تقریباً
225 الفاظ فی منٹ بولتا ہے، -
9:42 - 9:46لیکن ہم 500 الفاظ فی منٹ
سن سکتے ہیں -
9:46 - 9:50لہٰذا ہمارا ذہن ان
275 لفظوں سے بھر رہا ہوتا ہے۔ -
9:50 - 9:53دیکھیں، مجھے پتہ ہے کہ
دوسرے پر توجہ دینے کے لئے -
9:53 - 9:55طاقت اور کوشش کی ضرورت ہوتی ہے،
-
9:55 - 9:58لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے،
آپ ایک گفتگو نہیں کر سکتے۔ -
9:58 - 10:01آپ ایسے دو افراد ہیں، جو
چلا کر بے ربط جملے بول رہے ہوں -
10:01 - 10:03ایک ہی جگہ پر۔
-
10:03 - 10:04[قہقہہ]
-
10:04 - 10:07آپکو ایک دوسرے کو سننا پڑیگا
-
10:07 - 10:09سٹیفن کوی نے بہت خوبصورت انداز میں کہا
-
10:09 - 10:13"ہم میں سے اکثر سمجھنے کے لئے نہیں سنتے،
-
10:13 - 10:16ہم جواب دینے کے لئے سنتے ہیں"
-
10:17 - 10:21ایک اور قایدہ، نمبر 10،
اور یہ ہے: مختصر رہیں، -
10:21 - 10:24[اچھی گفتگو منی اسکرٹ کی ہے؛
بس اتنی چھوٹی ہوکے دلچسپی بنی رہے، مگر -
10:24 - 10:27اتنی بڑی ہو کہ مقصد چھپا رہے
--- میری بہن] -
10:27 - 10:28[قہقہہ]
-
10:28 - 10:30(تالیاں)
-
10:30 - 10:35ان سب کا نچوڑ آخر میں ایک ہی ہے
-
10:35 - 10:38دوسرے لوگوں میں دلچسپی لیں
-
10:38 - 10:41پتا ہے، میں ایک بہت مشہور
دادا کے پاس بڑھی ہوئی، -
10:41 - 10:43اور میرے گھر ایک رواج سا تھا۔
-
10:43 - 10:45جب بھی لوگ میرے دادا سے بات کرنے آتے تھے،
-
10:45 - 10:48تو انکے جانے کے بعد
ہماری ماں ہمارے پاس آتی تھی، -
10:48 - 10:50اور کہتی تھی، "تمہیں پتا ہے وہ کون تھی؟
-
10:50 - 10:52وہ مس امریکا کے لئے دوسرے نمبرپر تھی۔
-
10:52 - 10:54وہ سیکرامینٹو کے میئر تھے۔
-
10:54 - 10:57اس نے پلٹزر پرائز جیتا تھا۔
یہ ایک روسی بیلی ڈانسر تھا۔" -
10:57 - 11:00اور میں یہ سمجھ کر بڑی ہوئی
-
11:00 - 11:03کہ سب کے اندر کچھ نہ کچھ
پوشیدہ مگر بہترین ہوتا ہے۔ -
11:04 - 11:07اور میرے خیال میں یہی بات
مجھے ایک اچھا میزبان بناتی ہے۔ -
11:07 - 11:10میں جتنا ممکن ہو، خاموش رہتی ہوں،
-
11:10 - 11:12میں اپنا ذہن کھلا رکھتی ہوں
-
11:12 - 11:14اور میں ہمیشہ حیران
ہونے کے لئے تیار رہتی ہوں، -
11:14 - 11:16اور میں کبھی مایوس نہیں ہوتی۔
-
11:17 - 11:19آپ بھی ایسا کریں۔
-
11:19 - 11:21نکلیں، لوگوں سے بات کریں،
-
11:21 - 11:22انھیں سنیں،
-
11:22 - 11:26اور سب سے ضروری،
حیران ہونے کے لئے تیار رہیں۔ -
11:26 - 11:28شکریہ
-
11:28 - 11:31(تالیاں)
- Title:
- گفتگو کرنے کے ١٠ بہتر انداز
- Speaker:
- سلیستی ہدلی
- Description:
-
جب آپکا کام لوگوں سے بات کرنے پر منحصر ہو، تو آپ گفتگو کرنا سیکھ جاتے ہیں - اور ہم میں سے بہت سے لوگ اچھی گفتگو کرنا نہیں جانتے. سلیستی ہدلی ایک ریڈیو میزبان کے طور پے دہائیوں تک کام کر چکی ہیں، اور انھیں ایک اچھی گفتگو کے تمام اجزاء کا علم ہے۔ ایمانداری، اختصار، واضح ہونا اور اس پر مغز گفتگو کے دوران اچھی خاصی مقدار میں سننے کا عمل۔ وہ بتا رہی ہیں بہتر گفگتو کے دس بنیادی اصول۔ وہ کہتی ہیں، باہر جائیے، لوگوں سے بات کرنے اور انھیں سننے کے لئے، اور سب سے بڑھ کر حیران ہونے کے لئے۔"
- Video Language:
- English
- Team:
- closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 11:44
Irteza Ubaid approved Urdu subtitles for 10 ways to have a better conversation | ||
Syed Ali Raza accepted Urdu subtitles for 10 ways to have a better conversation | ||
Syed Ali Raza edited Urdu subtitles for 10 ways to have a better conversation | ||
Syed Ali Raza edited Urdu subtitles for 10 ways to have a better conversation | ||
Syed Ali Raza edited Urdu subtitles for 10 ways to have a better conversation | ||
Syed Ali Raza edited Urdu subtitles for 10 ways to have a better conversation | ||
Syed Ali Raza edited Urdu subtitles for 10 ways to have a better conversation | ||
Syed Ali Raza edited Urdu subtitles for 10 ways to have a better conversation |