1 00:00:06,969 --> 00:00:11,479 شو شین جو کہ انتہائی قابل نوجوان ماہر نباتات تھا، وہ مشکل میں تھا۔ 2 00:00:11,479 --> 00:00:13,422 یہ اس کے لیے فتحیابی کے لمحات تھے – 3 00:00:13,422 --> 00:00:16,212 اس نے حال ہی میں اپنا دوا خانہ کھولا تھا۔ 4 00:00:16,212 --> 00:00:19,132 لیکن اس نے اس کے لیے سامان اپنے پرانے مالک سے خریدا تھا، 5 00:00:19,132 --> 00:00:22,252 رنجیدہ آدمی نے اسے گلی سڑی نباتات بیچ دیں تھیں۔ 6 00:00:22,252 --> 00:00:25,722 جبکہ شو شین حیران تھا کہ وہ اس بیکار سامان کا کیا کرے، 7 00:00:25,722 --> 00:00:27,872 مریض جوق در جوق اس کی دکان میں آنے لگے۔ 8 00:00:27,872 --> 00:00:29,592 شہر پر ایک طاعون نے حملہ کر دیا تھا، 9 00:00:29,592 --> 00:00:31,662 اور اس کے پاس ان کا کوئی علاج نہ تھا۔ 10 00:00:31,662 --> 00:00:33,602 وہ گھبراہٹ میں مبتلا ہوا ہی چاہتا تھا کہ 11 00:00:33,602 --> 00:00:39,242 اس کی بیوی بائی سو ژن نے ایک نسخے سے ان گلی سڑی نباتات سے ایک دوا تیار کر لی۔ 12 00:00:39,242 --> 00:00:43,093 اس کی تیار کردہ دوا سے طاعون سے متاثرہ تمام شہری فی الفور ٹھیک ہو گئے۔ 13 00:00:43,093 --> 00:00:46,523 حتیٰ کہ شو شین کے پچھلے مالک کو بھی وہی گلی سڑی جڑی بوٹیان خریدنا پڑ گئیں 14 00:00:46,523 --> 00:00:48,193 اپنے گھر والوں کے علاج کی خاطر۔ 15 00:00:48,193 --> 00:00:52,793 کچھ عرصہ بعد، فا ہائی نامی ایک جوگی شو شین کے پاس آیا، 16 00:00:52,793 --> 00:00:55,882 اور اسے خبردار کیا کہ اس کے گھر میں ایک عفریت ہے۔ 17 00:00:55,882 --> 00:00:58,502 اور وہ عفریت، اس نے بتایا، بائی سو ژن ہے۔ 18 00:00:58,502 --> 00:00:59,932 شو شین ہنسنے لگا۔ 19 00:00:59,932 --> 00:01:03,512 اس کی رحم دل اور خوش تدبیر بیوی عفریت نہیں تھی۔ 20 00:01:03,512 --> 00:01:04,922 فا ہائی اپنی بات پر مُصر رہا۔ 21 00:01:04,922 --> 00:01:10,122 اسنے شوشین کو کہا وہ پانچویں مہینے کی پانچ تاریخ کو اپنی بیوی کو ہرتال کی شراب پلائے 22 00:01:10,122 --> 00:01:12,052 جب عفریت کی طاقت کم ہوتی ہے۔ 23 00:01:12,052 --> 00:01:15,312 اگر وہ عفریت نہیں ہے تو یہ اسے ضرر نہیں پہنچائے گی، اس نے وضاحت کی۔ 24 00:01:15,312 --> 00:01:17,292 شو شین نے جوگی کو شائستگی سے رخصت کیا، 25 00:01:17,292 --> 00:01:20,152 اس ارادے کے ساتھ کہ وہ بائی سو ژن کو شراب نہیں پلائے گا۔ 26 00:01:20,152 --> 00:01:23,252 لیکن جب وہ دن آیا تو اس نے اس بات کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔ 27 00:01:23,252 --> 00:01:25,902 جونہی شراب نے بائی سو ژن کے ہونٹوں کو چھوا 28 00:01:25,902 --> 00:01:29,122 وہ اپنے کمرے کی طرف بھاگی کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ 29 00:01:29,122 --> 00:01:32,262 شو شین نے ایک دوا تیار کی اور اس کو دیکھنے کے لیے گیا۔ 30 00:01:32,262 --> 00:01:33,712 لیکن وہاں اس کی بیوی کی بجائے 31 00:01:33,712 --> 00:01:37,952 اس نے ایک دو شاخی زبان والا دیو ہیکل سفید اژدھا بستر پر دیکھا۔ 32 00:01:37,952 --> 00:01:40,512 وہ صدمے سے وہیں گر کر مر گیا۔ 33 00:01:40,512 --> 00:01:42,482 جب بائی سو ژن کی آنکھ کھلی 34 00:01:42,482 --> 00:01:45,292 تو اسے احساس ہوا کہ کیا ہوا ہو گا۔ 35 00:01:45,292 --> 00:01:48,522 درحقیقت بائی سو ژن ایک لافانی سانپ تھی، 36 00:01:48,522 --> 00:01:50,792 جو کہ انتہائی مہیب جادوئی طاقتوں کی مالک تھی۔ 37 00:01:50,792 --> 00:01:53,562 اس نے اپنی طاقتوں کا استعمال کر کے انسانی شکل اختیارکی تھی 38 00:01:53,562 --> 00:01:56,212 تاکہ اپنی اور اپنے شوہر کی قسمت بدل سکے۔ 39 00:01:56,212 --> 00:01:58,412 اس کا جادو شو شین کو زندہ نہ کر سکا، 40 00:01:58,412 --> 00:02:00,822 لیکن اس کو ایک اور خیال سوجھا اس کی زندگی بچانے کا: 41 00:02:00,822 --> 00:02:05,052 ایک بُوٹی جو کہ نہ صرف طویل عمر عطا کرتی تھی بلکہ مُردوں کو بھی زندہ کر دیتی تھی، 42 00:02:05,052 --> 00:02:07,400 جس کی حفاطت قطب جنوبی کا بوڑھا کرتا تھا 43 00:02:07,400 --> 00:02:12,250 کُن لین پہاڑوں کی ممنوعہ چوٹیوں پر۔ 44 00:02:12,253 --> 00:02:15,543 وہ بادل پر سوار ہو کر ان پہاڑوں کی طرف گئی، 45 00:02:15,543 --> 00:02:18,303 پھر گزرگاہوں اور محرابوں میں سے پیدل گزرتی چلی گئی 46 00:02:18,303 --> 00:02:21,103 حتی کہ پہنچی ایک نشان پر جہاں تحریر تھا "ممنوعہ برائے فانی" 47 00:02:21,103 --> 00:02:22,783 چاندی کے معلق پل پر۔ 48 00:02:22,783 --> 00:02:24,013 دوسری طرف، 49 00:02:24,013 --> 00:02:27,293 بوڑھے شخص کے دو چیلے اس بوٹی کی حفاظت پر مامور تھے۔ 50 00:02:27,293 --> 00:02:29,753 بائی سو ژن نے جوگی کی شکل اختیار کی اور 51 00:02:29,753 --> 00:02:33,883 انہیں بتایا کہ وہ بوڑھے شخص کو دیوتاؤں کے ایک اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے آئی ہے۔ 52 00:02:33,883 --> 00:02:35,377 جب وہ اس کا پیغام پہنچانے گئے، 53 00:02:35,377 --> 00:02:37,575 اس نے بوٹی سے کچھ پتے توڑے اور دوڑی۔ 54 00:02:37,575 --> 00:02:40,595 غلام دھوکے کا احساس ہونے پر اس کے تعاقب میں بھاگے. 55 00:02:40,595 --> 00:02:43,715 بائی سو ژن نے ایک جادو کی گیند بنا کر ایک پر اچھالی۔ 56 00:02:43,715 --> 00:02:45,695 دوسرا جب اس کے نزدیک آیا، 57 00:02:45,695 --> 00:02:48,485 اس نے بوٹی کو محفوظ رکھنے کی خاطر اپنی زبان کے نیچے رکھا، 58 00:02:48,485 --> 00:02:51,915 لیکن اس کے جادوئی اثر سے وہ دونوں اپنی اصل شکل میں آگئے۔ 59 00:02:51,915 --> 00:02:54,355 جوں ہی سارس نے اپنی لمبی چونچ سے اس کی گردن دبوچی، 60 00:02:54,355 --> 00:02:55,935 بوڑھا نمودار ہوا۔ 61 00:02:55,935 --> 00:02:59,125 اس نے پوچھا، اس نے بوٹی کو چرانے کی خاطر اتنا بڑا خطرہ کیوں مول لیا 62 00:02:59,125 --> 00:03:00,995 جب کہ وہ پہلے سے ہی لافانی تھی؟ 63 00:03:00,995 --> 00:03:03,745 بائی سو ژن نے شو شین کیلیے اپنی محبت کی داستان سنائی۔ 64 00:03:03,745 --> 00:03:07,235 چاہے اب وہ اس کے ساتھ نہ رہنا چاہے گا، کہ وہ جان چکا تھا کہ وہ عفریت تھی، 65 00:03:07,235 --> 00:03:09,725 وہ اس کی زندگی لوٹانے کے لیے پرعزم تھی۔ 66 00:03:09,725 --> 00:03:13,575 ان دونوں کا ہزاروں سال سے جنموں کا رشتہ تھا۔ 67 00:03:13,575 --> 00:03:15,625 جب بائی سو ژن ایک چھوٹا سا سانپ تھی، 68 00:03:15,625 --> 00:03:17,675 ایک بھکاری نے اس کو مار ڈالنا چاہا، 69 00:03:17,675 --> 00:03:19,965 لیکن ایک رحمدل راہگیر نے اس کی جان بچالی۔ 70 00:03:19,965 --> 00:03:23,405 اس کا مسیحا شو شین ہی تھا، اپنے پچھلے جیون میں۔ 71 00:03:23,405 --> 00:03:26,085 شو شین کی خاطر اپنی زندگی کو جوکھوں میں ڈالنے کی وجہ سے، 72 00:03:26,085 --> 00:03:30,905 بوڑھا آدمی اس سے بہت متاثر ہوا اور اس نے بائی سو ژن کو لافانی بوٹی لے جانے دی۔ 73 00:03:30,905 --> 00:03:35,831 بائی سو ژن شو شین کو دوبارہ زندہ کرنے گھر لوٹ آئی۔ 74 00:03:35,832 --> 00:03:37,032 جب اس نے آنکھیں کھولیں، 75 00:03:37,032 --> 00:03:40,512 تو اس کے چہرے کے ہیبتناک تاثرات ایک مسکراہٹ میں بدل گئے۔ 76 00:03:40,512 --> 00:03:41,411 عفرہت ہو یا نہ ہو، 77 00:03:41,411 --> 00:03:43,811 وہ اپنی بیوی کو دیکھ کر بہت مسرور تھا۔