واہ! تین اور پزلز حل ہوگئیں! اور ہم نے پکڑی ہے...سالمن۔ سونے کے ڈھیر جتنی زیادہ دلچسپ تو نہیں، لیکن ہم جو کچھ حاصل کر سکتے ہیں وہ لے لیں گے۔ اور مجھے محسوس لگتا ہے کہ ناٹیلس کا خول بعد میں کام آئے گا۔ مجھے تجسس ہے کہ ان کھنڈرات میں کیا چھپا ہوا ہے۔ شاید ایک اور اشارہ! آئیں اندر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ میرا نام نیٹی ہے اور میرے کھنڈرات میں خوش آمدید۔ ہم تمام وقت حالتوں کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔ اگر بارش ہونے والی ہو تو ہم چھتری تھام لیں گے۔ اگر ہمیں بھوک لگی ہوئی ہے، تو ہم ایک اسنیک کھائیں گے۔ اگر ہمیں کوئی کریپر نظر آتا ہے، تو ہم مخالف سمت میں دوڑنے لگتے ہیں۔ کمپیوٹر بھی اس طرح کے فیصلے کرتے ہیں۔ وہ دراصل کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے حالات پر ردعمل کر سکتے ہیں۔ اپنی کوڈ کمانڈز کا استعمال کرتے ہوئے اس کی طرح ایک ردعمل کو پروگرام کرنے کے لئے، اِف پاتھ بلاک کو منتخب کریں۔ کمانڈ بنانے کے لئے ڈراپ ڈاؤن کو منتخب کریں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کمانڈ "اگر دائیں جانب راستہ" لکھتے ہیں اور دائیں مڑیں کو کنڈیشنل کے اندر رکھتے ہیں، تو جب اسٹیو دائیں طرف کھلے راستے پر پہنچ جاتا ہے تو وہ ہمیشہ دائیں طرف مڑ جاتا ہے۔ اگر دائیں طرف کوئی سوراخ نہیں ہے، تو وہ دائیں نہیں مڑے گا۔ یہ کنڈیشنل اِف کمانڈز تب مفید ثابت ہوتی ہیں جب آپ غیر متوقع حالات جیسے زیر آب غاروں میں پراسرار کھنڈرات میں کوڈ چلاتے ہیں۔ اِف بلاکس کو استعمال کرنے کی کوشش کریں اور اپنے کوڈ کو آزمائیں۔ واہ! نیٹی کے کھنڈرات بہت شاندار تھے۔ مجھے واقعی میں اپنے والدین کے گھر سے منتقل ہونا ہوگا۔ لہذا آپ کو کیا لگتا ہے؟ کیا حالتیں ہمارے لئے حتمی پزلز کو مکمل کرنے کے لئے صحیح ہیں؟ آئیں اسے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔