1 00:00:00,640 --> 00:00:05,800 دنیا بھر میں 1.5 ارب لوگ مسلح جنگ کی آزمائش سے گزرتے ہیں۔ 2 00:00:06,880 --> 00:00:09,576 اسکے جواب میں لوگ اپنا ملک چھوڑنے پرمجبور ہو جاتے ہیں، 3 00:00:09,600 --> 00:00:12,720 اس کا نتیجہ ڈیڑھ کروڑ مہاجرین ہیں۔ 4 00:00:13,520 --> 00:00:14,856 بچے، بلا شبہ، 5 00:00:14,880 --> 00:00:17,360 سب سے معصوم اورغیر محفوظ شکار ہیں ... 6 00:00:18,640 --> 00:00:21,256 لیکن صرف ظاہری مادی خطرات کا نہیں، 7 00:00:21,280 --> 00:00:25,580 بلکہ اکثر ان جنگی اثرات کا بھی خاندان جن کا سامنا کرتے ہیں مگر اس پر بات نہیں ہوتی۔ 8 00:00:26,280 --> 00:00:29,496 جنگ کا سامنا کرنے سے بچے شدید خطرات کا شکار بن سکتے ہیں 9 00:00:29,520 --> 00:00:32,439 جذبات اور رویوں کی بڑھوتری کے حوالے سے۔ 10 00:00:33,770 --> 00:00:35,816 بچے، جیسے ہم صرف تصور کر سکتے ہیں، 11 00:00:35,840 --> 00:00:38,190 پریشان ہوں گے، خوفزدہ اور خطرے میں محسوس کریں گے۔ 12 00:00:38,560 --> 00:00:39,760 لیکن اچھی خبر بھی ہے۔ 13 00:00:40,400 --> 00:00:44,136 اپنے خاندان میں بچے جو معیاری نگہداشت پاتے ہیں 14 00:00:44,160 --> 00:00:47,616 اس کا ان کی بہتری پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے 15 00:00:47,640 --> 00:00:51,320 بہ نسبت جنگ کے ان اثرات سے جن کا سامنا ان کو کرنا پڑتا ہے۔ 16 00:00:52,440 --> 00:00:55,176 تو دراصل بچوں کو بچایا جا سکتا ہے 17 00:00:55,200 --> 00:00:59,640 محفوظ اور پر جوش تربیت سے، جنگ کے دوران اور بعد میں۔ 18 00:01:01,920 --> 00:01:05,256 2011 میں، میں پی۔ایچ۔ڈی کی پہلے سال کی طالبہ تھی 19 00:01:05,280 --> 00:01:08,480 مانچسٹر یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی علوم میں۔ 20 00:01:09,040 --> 00:01:10,496 یہاں موجود بہت لوگوں کی طرح، 21 00:01:10,520 --> 00:01:13,520 میں نے شام کے بحران کو ٹی۔وی پر ظاہر ہوتے ہوئے دیکھا۔ 22 00:01:14,560 --> 00:01:16,856 بنیادی طور پر میرا خاندان شام سے ہے، 23 00:01:16,880 --> 00:01:18,110 اور شروع میں ہی، 24 00:01:18,110 --> 00:01:21,670 میرے خاندان کے کئی افراد ہولناک طریقوں سے اپنی جانیں ہار گئے۔ 25 00:01:21,670 --> 00:01:24,440 میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر ٹی وی دیکھتی۔ 26 00:01:25,200 --> 00:01:26,616 ہم سب نے وہ مناظر دیکھے ہیں: 27 00:01:26,640 --> 00:01:28,696 بم عمارتوں کو تباہ کرتے ہوئے، 28 00:01:28,720 --> 00:01:30,160 افراتفری، بربادی 29 00:01:30,840 --> 00:01:32,862 اورچیختے ہوئے اور بھاگتے ہوئے لوگ۔ 30 00:01:33,440 --> 00:01:37,376 چیختے ہوئے اور بھاگتے ہوئے لوگوں نے مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا۔ 31 00:01:37,400 --> 00:01:39,640 خاص طور پر خوفزدہ بچوں نے۔ 32 00:01:41,400 --> 00:01:45,096 میں دو چھوٹے متجسس بچوں کی ماں تھی۔ 33 00:01:45,120 --> 00:01:46,696 وہ تب پانچ اور چھ سال کے تھے، 34 00:01:46,720 --> 00:01:49,776 عمر کے اس حصے میں جب وہ بہت زیادہ سوال کرتے ہیں، 35 00:01:49,800 --> 00:01:51,920 اور سچا اور قابل یقین جواب چاہتے ہیں۔ 36 00:01:53,120 --> 00:01:55,776 تو میں نے سوچنا شروع کیا کہ کیسا ہو گا 37 00:01:55,800 --> 00:01:59,200 اپنے بچوں کی پرورش کرنا جنگ زدہ علاقے اور مہاجر کیمپ میں۔ 38 00:02:00,170 --> 00:02:01,780 میرے بچے تبدیل ہو جائیں گے؟ 39 00:02:02,680 --> 00:02:05,880 میری بیٹی کی خوش اور روشن آنکھیں اپنی چمک کھو دیں گی؟ 40 00:02:06,520 --> 00:02:11,520 میرے بیٹے کی پرسکون اور بے فکر طبیعت دہشت زدہ اور سہمی ہوئی بن جائے گی؟ 41 00:02:12,680 --> 00:02:14,530 میں کیسے سامنا کروں گی؟ 42 00:02:15,440 --> 00:02:16,980 کیا میں بدل جاوں گی؟ 43 00:02:18,520 --> 00:02:20,856 بطور ماہر نفسیات اورپرورش کے ماہر، 44 00:02:20,880 --> 00:02:24,776 ہم جانتے ہیں کہ والدین کو بچوں کی تربیت کے حوالے سے ماہر بنانا 45 00:02:24,800 --> 00:02:27,360 ان کی بہبود پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے، 46 00:02:28,200 --> 00:02:30,080 اور ہم اس کو والدین کی تربیت کہتے ہیں۔ 47 00:02:30,680 --> 00:02:32,616 میرا سوال تھا کہ: 48 00:02:32,640 --> 00:02:36,376 کیا والدین کی تربیت کے پروگرام ان خاندانوں کے لیے مفید ہو سکتے ہیں 49 00:02:36,400 --> 00:02:39,416 جو جنگ زدہ علاقوں یا مہاجر کیمپوں میں ہیں؟ 50 00:02:39,440 --> 00:02:42,016 کیا ہم ان کومشورے یا تربیت دے سکتے ہیں 51 00:02:42,040 --> 00:02:44,160 جو ان مشکلات میں ان کی مدد کر سکیں؟ 52 00:02:45,840 --> 00:02:48,576 تو میں اپنی پی۔ایچ۔ڈی کی نگران کے پاس گئی، 53 00:02:48,600 --> 00:02:50,096 پروفیسر ریچل کیلم، 54 00:02:50,120 --> 00:02:54,400 اس خیال سے کہ میں اپنی تعلیمی صلاحیتوں سے عملی دنیا میں کوئی تبدیلی لا سکوں۔ 55 00:02:54,620 --> 00:02:57,359 مجھے خود پتا نہیں تھا کہ میں کیا کرنا چاہتی ہوں۔ 56 00:02:57,830 --> 00:02:59,640 انہوں نے بہت توجہ اور تحمل سے بات سنی، 57 00:02:59,640 --> 00:03:01,496 اور میں بہت خوش ہوئی جب انہوں نے کہا، 58 00:03:01,520 --> 00:03:04,376 "اگر اس کی تمہارے نزدیک بہت اہمیت ہے اور تم یہی کرنا چاہتی ہو 59 00:03:04,400 --> 00:03:05,656 تو چلو یہ کرتے ہیں۔ 60 00:03:05,680 --> 00:03:08,656 ایسے طریقے ڈھونڈتے ہیں کہ پتہ چلے کہ والدین کی تربیت کے پروگرام 61 00:03:08,680 --> 00:03:11,040 ان حالات میں خاندانوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔" 62 00:03:11,960 --> 00:03:14,856 تو پچھلے پانچ سالوں سے میں اور میرے رفیق 63 00:03:14,880 --> 00:03:17,456 پروفیسر کیلم اور ڈاکٹر کم کارٹرائٹ -- 64 00:03:17,480 --> 00:03:19,716 خاندانوں کو مدد دینے کے طریقوں پر کام کر رہے ہیں 65 00:03:19,720 --> 00:03:21,920 جو جنگ اورنقل مکانی بھگت چکے ہوں۔ 66 00:03:23,560 --> 00:03:26,976 تو اب یہ جاننا کہ خاندانوں کی مدد کیسے کریں جو جنگ دیکھ چکے ہیں 67 00:03:27,000 --> 00:03:28,416 ان کے بچوں کی مدد کریں، 68 00:03:28,440 --> 00:03:32,256 پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ ان سے پوچھیں کہ ان کے مسائل کیا ہیں؟ 69 00:03:32,280 --> 00:03:33,480 ٹھیک ہے؟ 70 00:03:33,480 --> 00:03:34,956 میرا مطلب ہے، یہ ظاہری بات ہے۔ 71 00:03:34,956 --> 00:03:37,296 لیکن اکثر جو خطرے کی زد میں ہوں، 72 00:03:37,320 --> 00:03:38,736 جن کی مدد کی ہم کوشش کریں، 73 00:03:38,760 --> 00:03:40,096 ہم ان سے اکثر نہیں پوچھتے۔ 74 00:03:40,120 --> 00:03:43,296 ہم اکثر یہ تصور کر لیتے ہیں کہ ہمیں سب کچھ ٹھیک ٹھیک پتہ ہے 75 00:03:43,320 --> 00:03:46,960 جو ان کے لئے یا کسی چیز کے لئے فائدہ مند ہو گا، ان سے پوچھے بغیر ہی؟ 76 00:03:47,400 --> 00:03:51,056 تو میں شام اور ترکی کے مہاجرین کیمپوں میں گئی، 77 00:03:51,080 --> 00:03:53,440 اور خاندانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ 78 00:03:54,240 --> 00:03:56,976 میں نے ان کے پرورش کے مسائل کو سنا، 79 00:03:57,000 --> 00:03:59,256 میں نے ان کی پرورش کی مشکلات کو سنا 80 00:03:59,280 --> 00:04:01,496 اور میں نے ان کی مدد کی آواز کو سنا۔ 81 00:04:01,520 --> 00:04:03,536 اور کئی دفعہ یہ سب کچھ رک سا گیا، 82 00:04:03,560 --> 00:04:05,610 کیونکہ میں صرف ان کے ساتھ کھڑی رہ سکتی تھی 83 00:04:05,610 --> 00:04:08,310 اور ان کے ساتھ آنسو بہا سکتی تھی اور دعا کر سکتی تھی۔ 84 00:04:08,600 --> 00:04:11,016 انہوں نے مجھے اپنی مشکلات بتائیں، 85 00:04:11,040 --> 00:04:14,816 انہوں نے مجھے مہاجر کیمپوں میں اپنے کٹھن اور دشوار معمولات کے بارے میں بتایا 86 00:04:14,840 --> 00:04:18,055 جس کی وجہ سے ان کی توجہ صرف روزمرہ کے معمولات پر ہوتی تھی 87 00:04:18,079 --> 00:04:19,880 جیسے صاف پانی کا حصول۔ 88 00:04:20,600 --> 00:04:23,540 انہوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پس پائی دیکھی؛ 89 00:04:23,920 --> 00:04:27,096 اداسی، دباو، غصے کی طرف، 90 00:04:27,120 --> 00:04:30,296 بستر پر پیشاب کرنے، انگوٹھا چوسنے، بلند آوازوں سے ڈرنے کی طرف، 91 00:04:30,320 --> 00:04:32,176 ڈراونے خوابوں کی طرف -- 92 00:04:32,200 --> 00:04:33,920 ہولناک ڈراونے خوابوں کی طرف۔ 93 00:04:34,960 --> 00:04:38,640 ان خاندانوں نے اس سب کا سامنا کیا ہے جو ہم ٹی۔وی پر دیکھتے رہے ہیں۔ 94 00:04:39,240 --> 00:04:40,440 مائیں -- 95 00:04:40,440 --> 00:04:42,746 تقربیاٌ ان میں سے آدھی جنگ کی وجہ سے بیوہ ہوئیں، 96 00:04:42,746 --> 00:04:45,456 یا بے خبر تھیں کہ ان کے خاوند زندہ ہیں یا مارے گئے -- 97 00:04:45,480 --> 00:04:48,160 انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کتنی مشکل تھی۔ 98 00:04:49,480 --> 00:04:53,536 انہوں نے اپنے بچوں کو بدلتے دیکھا لیکن ناواقف تھیں کہ انکی مدد کیسے کریں۔ 99 00:04:53,560 --> 00:04:56,520 ان کو معلوم نہیں تھا کہ بچوں کے سوالات کا کیسے جواب دیں۔ 100 00:04:57,440 --> 00:05:00,776 جو حیران کن اور نہایت ترغیب دینے والی بات معلوم ہوئی 101 00:05:00,800 --> 00:05:05,696 کہ یہ خاندان اپنے بچوں کی مدد کے لیے بہت پرجوش تھے۔ 102 00:05:05,720 --> 00:05:08,136 ان تمام مصائب کا سامنا کرنے کے باوجود، 103 00:05:08,160 --> 00:05:10,416 وہ اپنے بچوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 104 00:05:10,440 --> 00:05:14,056 وہ غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے مدد حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے، 105 00:05:14,080 --> 00:05:15,976 مہاجر کیمپ کے استادوں سے، 106 00:05:16,000 --> 00:05:17,246 تربیت یافتہ طبی ماہرین سے، 107 00:05:17,246 --> 00:05:18,440 دوسرے والدین سے۔ 108 00:05:19,040 --> 00:05:22,250 میں ایک ماں سے ملی جو کیمپ میں صرف چار دن سے تھی، 109 00:05:22,250 --> 00:05:24,066 اور وہ پہلے ہی دو مرتبہ کوشش کر چکی تھی 110 00:05:24,066 --> 00:05:26,336 اپنی آٹھ سالہ بچی کی مدد کے لیے 111 00:05:26,360 --> 00:05:28,400 جس کو ڈراونے خواب آتے تھے۔ 112 00:05:30,000 --> 00:05:32,920 لیکن افسوس کی بات، یہ کوششیں تقریباً ہمیشہ بے سود رہیں۔ 113 00:05:33,680 --> 00:05:35,736 مہاجر کیمپ کے ڈاکٹر، جب آتے تھے، 114 00:05:35,760 --> 00:05:37,536 بہت مصروف ہوتے تھے، 115 00:05:37,560 --> 00:05:41,640 یا ان کے پاس وقت نہیں تھا یا پرورش کے بارے میں بنیادی معلومات نہیں ہوتی تھیں۔ 116 00:05:42,360 --> 00:05:45,480 مہاجر کیمپ کے اساتذہ اور دوسرے والدین کا بھی یہی حال تھا -- 117 00:05:46,120 --> 00:05:49,600 وہ بھی اسی نئے مہاجر طبقے کا حصہ تھے جو زندگی کی مشکلات سے نبرد آزما تھا۔ 118 00:05:51,000 --> 00:05:53,200 تو پھر ہم سوچنے لگے۔ 119 00:05:53,760 --> 00:05:56,120 ہم ان خاندانوں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ 120 00:05:57,240 --> 00:06:01,376 ان کے مسائل ان کی استطاعت سے بڑھ کر تھے۔ 121 00:06:01,400 --> 00:06:03,096 شام کے بحران نے یہ واضح کر دیا 122 00:06:03,120 --> 00:06:08,416 ناقابل یقین حد تک کتنا نا ممکن ہو گا انفرادی طور پر خاندانوں کی مدد کرنا۔ 123 00:06:08,440 --> 00:06:10,416 ہم اور کیسے ان کی مدد کر سکتے تھے؟ 124 00:06:10,440 --> 00:06:14,376 ہم عام خاندانوں تک کیسے پہنچیں گے 125 00:06:14,400 --> 00:06:15,960 کم خرچ میں 126 00:06:17,120 --> 00:06:19,840 اس خوفناک اور ڈراونے وقت میں؟ 127 00:06:20,880 --> 00:06:23,456 غیر سرکاری تنظیموں کے کارکنوں سے طویل گفتگو کے بعد، 128 00:06:23,480 --> 00:06:25,936 کسی نے ایک اچھوتا خیال پیش کیا 129 00:06:25,960 --> 00:06:30,976 پرورش کے متعلق کتابچہ روٹی کے لفافوں کے ذریعے تقسیم کرنے کا -- 130 00:06:31,000 --> 00:06:35,336 روٹی کے لفافے جو شام کے جنگ زدہ علاقوں میں خاندانوں میں تقسیم کیے جاتے تھے 131 00:06:35,360 --> 00:06:37,000 انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے ذریعے۔ 132 00:06:37,360 --> 00:06:38,976 پھر ہم نے یہی کیا۔ 133 00:06:39,000 --> 00:06:41,976 روٹی کے لفافوں کی شکل و صورت بالکل تبدیل نہیں ہوئی، 134 00:06:42,000 --> 00:06:44,200 بس ان میں کاغذ کے دو ٹکڑوں کا اضافہ کیا گیا۔ 135 00:06:44,800 --> 00:06:49,696 ایک پر پرورش سے متعلق بینادی معلومات اور ہدایات تھیں 136 00:06:49,720 --> 00:06:53,136 جو بتاتا تھا کہ جو ان کے ساتھ ہو رہا ہے ان حالات میں معمول کی بات ہے، 137 00:06:53,160 --> 00:06:55,176 اور وہ بھی جو ان کے بچے محسوس کر رہے ہیں۔ 138 00:06:55,200 --> 00:06:59,016 اور اس بارے میں معلومات کہ وہ کیسے اپنی اور اپنے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں، 139 00:06:59,040 --> 00:07:03,256 جیسے کہ اپنے بچے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات چیت کرنا، 140 00:07:03,280 --> 00:07:05,376 اس کے ساتھ غیر معمولی شفقت سے پیش آنا، 141 00:07:05,400 --> 00:07:07,456 اس کے ساتھ زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا، 142 00:07:07,480 --> 00:07:09,296 اس کے ساتھ گپ شپ لگانا۔ 143 00:07:09,320 --> 00:07:11,896 کاغذ کا دوسرا ٹکڑا سوالنامہ برائے تجاویز تھا، 144 00:07:11,920 --> 00:07:13,610 اوریقیناً اس میں ایک پین بھی تھا۔ 145 00:07:14,160 --> 00:07:17,656 تو کیا یہ صرف کتابچوں کی تقسیم تک ہے، 146 00:07:17,680 --> 00:07:21,496 یا پھر یہ واقعی نفسیاتی مدد فراہم کرنے کا ابتدائی ذریعہ ہے 147 00:07:21,520 --> 00:07:24,576 جو محفوظ، پر جوش اور محبت بھری پرورش فراہم کرتی ہے؟ 148 00:07:24,600 --> 00:07:28,680 ہم صرف ایک ہفتے میں 3000 کتابچے تقسیم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 149 00:07:30,160 --> 00:07:33,816 جو چیز حیران کن تھی وہ 60% جوابی رابطہ تھا۔ 150 00:07:33,840 --> 00:07:38,056 ان 3000 خاندانوں میں سے %60 نے جواب دیے۔ 151 00:07:38,080 --> 00:07:40,576 میں نہیں جانتی کہ آج یہاں کتنے محققین موجود ہیں، 152 00:07:40,600 --> 00:07:42,936 لیکن اس قسم کی جوابی شرح متاثر کن ہے۔ 153 00:07:42,960 --> 00:07:46,216 مانچسٹر میں بھی یہ ملنا بڑی کامیابی ہو گی، 154 00:07:46,240 --> 00:07:48,936 نہ کہ شام کے جنگ زدہ علاقے میں -- 155 00:07:48,960 --> 00:07:52,870 یہ اس بات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے کہ اس قسم کے پیغامات خاندانوں کے لیے کتنے اہم تھے۔ 156 00:07:55,200 --> 00:07:59,136 مجھے یاد ہے کہ ہم کتنے مشتاق اور پرجوش تھے ان سوالناموں کے واپس آنے کے لیے۔ 157 00:07:59,160 --> 00:08:01,656 خاندانوں نے سینکڑوں پیغامات بھیجے تھے -- 158 00:08:01,680 --> 00:08:04,056 حیران کن طور پر مثبت اور حوصلہ افزا۔ 159 00:08:04,080 --> 00:08:05,816 لیکن میرا پسندیدہ یہ ہے، 160 00:08:05,840 --> 00:08:08,840 "ہمیں اور ہمارے بچوں کو نہ بھولنے کا شکریہ ۔ " 161 00:08:10,280 --> 00:08:12,336 یہ دکھاتا ہے پوشیدہ امکانات 162 00:08:12,360 --> 00:08:15,136 خاندانوں کو ابتدائی نفسیاتی امداد پہنچانے کے، 163 00:08:15,160 --> 00:08:17,256 اور جوابی رابطہ کے بھی۔ 164 00:08:17,280 --> 00:08:19,776 ذرا سوچیے اسی عمل کو دوسرے ذرائع سے دہرانا 165 00:08:19,800 --> 00:08:24,376 جیسے بچوں کے دودھ کی تقسیم کے ذریعے سے یا نسوانی حفظان صحت کے سامان کے ساتھ، 166 00:08:24,400 --> 00:08:26,570 یا پھر خوراک کی ٹوکریوں کے ذریعے۔ 167 00:08:28,021 --> 00:08:29,736 چلیں معاملے کی تہہ تک پہنچتے ہیں، 168 00:08:29,760 --> 00:08:31,056 کیونکہ مہاجرین کا بحران 169 00:08:31,080 --> 00:08:34,496 ہم سب کو متاثر کرتا ہے۔ 170 00:08:34,520 --> 00:08:39,135 ہم سب ان گنت تصاویر اور اعداد و شمار دیکھتے ہیں، 171 00:08:39,159 --> 00:08:40,736 اور یہ حیران کن نہیں ہے۔ 172 00:08:40,760 --> 00:08:42,015 کیونکہ پچھلے مہینے تک، 173 00:08:42,039 --> 00:08:45,136 10 لاکھ مہاجرین یورپ پہنچ چکے تھے۔ 174 00:08:45,160 --> 00:08:46,360 10 لاکھ۔ 175 00:08:46,960 --> 00:08:50,096 مہاجرین ہمارے معاشروں میں شامل ہو رہے ہیں، 176 00:08:50,120 --> 00:08:51,616 وہ ہمارے ہمسائے بن رہے ہیں، 177 00:08:51,640 --> 00:08:54,120 ان کے بچے ہمارے بچوں کے سکولوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ 178 00:08:55,280 --> 00:08:58,840 چناچہ ہم نے ایسے کتابچے بنائے جو یورپی مہاجرین کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں، 179 00:08:59,600 --> 00:09:01,936 اور وہ انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں، سب کے لیے، 180 00:09:01,960 --> 00:09:04,610 ان علاقوں میں بھی جہاں مہاجرین کی آمد زیادہ ہے۔ 181 00:09:04,610 --> 00:09:07,946 مثال کے طور ہر سویڈن کے محکمہ صحت نے اسے اپنی ویب سائٹ پر رکھا ہے۔ 182 00:09:07,946 --> 00:09:09,576 اور پہلے 45 منٹ کے اندر، 183 00:09:09,600 --> 00:09:12,800 اسے 343 بار ڈاون لوڈ کیا گیا -- 184 00:09:13,480 --> 00:09:15,376 یہ اس کی اہمیت اجاگر کرتا ہے 185 00:09:15,400 --> 00:09:17,936 رضاکاروں، پیشہ وروں اور دوسرے والدین کے لیے 186 00:09:17,960 --> 00:09:20,880 ابتدائی نفسیاتی امداد کے پیغامات تک سب کی رسائی کا ہونا۔ 187 00:09:23,280 --> 00:09:29,456 2013 میں، میں مہاجر کیمپ کے ایک خیمے کے ٹھنڈے، سخت فرش پر بیٹھی تھی 188 00:09:29,480 --> 00:09:32,560 ماوں کے حلقہ میں، سوالات جوابات کی محفل سجائے۔ 189 00:09:33,440 --> 00:09:35,736 میرے سامنے ایک بوڑھی خاتون تھیں 190 00:09:35,760 --> 00:09:39,216 ان کے ساتھ ایک لڑکی لیٹی تھی جسکی عمر لگ بھگ 13 سال ہو گی، 191 00:09:39,240 --> 00:09:41,520 اس کا سر ان خاتون کے گھٹنے پر تھا۔ 192 00:09:42,080 --> 00:09:44,856 وہ لڑکی اس پوری محفل کے دوران خاموش رہی، 193 00:09:44,880 --> 00:09:46,176 بالکل بھی نہیں بولی، 194 00:09:46,200 --> 00:09:48,320 اپنے گھٹنے سینے کے ساتھ سمیٹے ہوئے۔ 195 00:09:49,040 --> 00:09:50,736 سوالات جوابات کی محفل کے آخر میں، 196 00:09:50,760 --> 00:09:53,736 جب میں ماوں کا وقت نکالنے کے لیے شکریہ ادا کر رہی تھی، 197 00:09:53,760 --> 00:09:56,736 اس بزرگ خاتون نے اس لڑکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے میری طرف دیکھا، 198 00:09:56,760 --> 00:09:59,160 اور کہا، "کیا آپ ہماری مدد کر سکتی ہیں؟" 199 00:10:00,080 --> 00:10:02,456 ٹھیک معلوم نہیں وہ میرے سے کیا چاہتی تھیں، 200 00:10:02,480 --> 00:10:04,336 میں نے لڑکی کی طرف دیکھا اور مسکرائی، 201 00:10:04,360 --> 00:10:05,736 اور عربی میں کہا، 202 00:10:05,760 --> 00:10:07,776 "اسلام علیکم، شو اسمک؟" 203 00:10:07,800 --> 00:10:09,000 "تمہارا نام کیا ہے؟" 204 00:10:09,720 --> 00:10:12,456 اس نے الجھی ہوئی نظروں اور بیزاری سے مجھے دیکھا، 205 00:10:12,480 --> 00:10:14,080 لیکن کہا، "حلول"۔ 206 00:10:14,840 --> 00:10:19,376 حلول عربی میں زنانہ نام حالہ کی بگڑی ہوئی شکل ہے، 207 00:10:19,400 --> 00:10:22,280 اور صرف چھوٹی لڑکیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ 208 00:10:23,320 --> 00:10:26,960 اس وقت مجھے احساس ہوا کہ شاید حالہ 13 سال سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔ 209 00:10:27,800 --> 00:10:32,080 پتہ چلا کہ حالہ 25 سال کی تھی اور تین چھوٹے بچوں کی ماں تھی۔ 210 00:10:32,920 --> 00:10:36,896 حالہ ایک چلبلی، پر اعتماد، ذہین، اور پیار کرنے والی ماں تھی 211 00:10:36,920 --> 00:10:38,136 اپنے بچوں کے لیے، 212 00:10:38,160 --> 00:10:40,120 لیکن جنگ نے یہ سب بدل دیا۔ 213 00:10:41,000 --> 00:10:45,376 اس نے بموں کو اپنے قصبے پر گرتے دیکھا؛ 214 00:10:45,400 --> 00:10:47,840 وہ دھماکوں میں زندگی گزارتی رہی۔ 215 00:10:48,200 --> 00:10:50,896 جب لڑاکا طیارے اس کی رہائشی عمارت کے گرد پرواز کر تے تھے 216 00:10:50,920 --> 00:10:52,136 بم گراتے تھے، 217 00:10:52,160 --> 00:10:54,896 اس کے بچے ان آوازوں سے ڈر کر چیخیں مارتے تھے۔ 218 00:10:54,920 --> 00:10:58,016 حالہ وحشت کے عالم میں تکیے اٹھا کر ان کے کان بند کرتی تھی 219 00:10:58,040 --> 00:10:59,416 تاکہ آوازیں رک سکیں، 220 00:10:59,440 --> 00:11:01,000 حالانکہ وہ خود چیخ رہی ہوتی تھی۔ 221 00:11:02,080 --> 00:11:03,776 جب وہ مہاجر کیمپ پہنچے 222 00:11:03,800 --> 00:11:07,016 اور اس کو احساس ہوا کہ وہ کسی حد تک محفوظ ہیں، 223 00:11:07,040 --> 00:11:10,440 وہ مکمل طور پر تبدیل ہو گئی اور اپنے ماضی میں، بچپن میں کھو سی گئی۔ 224 00:11:11,080 --> 00:11:13,160 اس نے اپنے خاندان کو ٹھکرا دیا -- 225 00:11:14,480 --> 00:11:16,440 اپنے بچوں کو، اپنے شوھر کو۔ 226 00:11:17,200 --> 00:11:19,320 حالہ مزید مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔ 227 00:11:20,600 --> 00:11:23,490 یہ بچوں کی پرورش کی جدوجہد تھی جس کا انجام بہت تلخ ہے، 228 00:11:23,490 --> 00:11:25,386 لیکن افسوس، یہ کوئی انہونی نہیں ہے۔ 229 00:11:25,386 --> 00:11:28,336 جو مسلح لڑائی اورہجرت سہتے ہیں 230 00:11:28,360 --> 00:11:30,960 وہ شدید جذباتی کشمکش سے گزرتے ہیں۔ 231 00:11:31,720 --> 00:11:33,760 اور ہم سب اس سے آشنا ہیں۔ 232 00:11:34,920 --> 00:11:37,920 اگر آپ کی زندگی میں کبھی ایسا تباہ کن وقت آیا ہے، 233 00:11:38,600 --> 00:11:42,240 اگر آپ نے کبھی کوئی عزیز شخص یا شے کھوئی ہے، 234 00:11:43,400 --> 00:11:45,480 آپ کیسے جدوجہد جاری رکھتے ہیں؟ 235 00:11:46,680 --> 00:11:49,800 کیا آپ تب بھی اپنا اور اپنے خاندان کا خیال رکھ سکتے ہیں؟ 236 00:11:51,480 --> 00:11:54,616 یہ مانتے ہوئے کہ بچے کی زندگی کے ابتدائی سال اہم ہیں 237 00:11:54,640 --> 00:11:57,896 اس کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے، 238 00:11:57,920 --> 00:12:02,896 اور یہ کہ 1.5 ارب لوگ مسلح جنگ کی آزمائش سے گزر رہے ہیں -- 239 00:12:02,920 --> 00:12:05,616 ان میں سے بہت سے ہمارے معاشروں کا حصہ بن رہے ہیں -- 240 00:12:05,640 --> 00:12:07,536 ہم منہ نہیں پھیر سکتے 241 00:12:07,560 --> 00:12:12,730 ان کی ضروریات سے جو جنگ اور ہجرت سے گزر رہے ہیں۔ 242 00:12:12,800 --> 00:12:15,296 ہمیں ان خاندانوں کی ضروریات کو سرفہرست رکھنا ہو گا -- 243 00:12:15,296 --> 00:12:20,120 جو اندرون ملک یا دنیا بھر میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔ 244 00:12:21,080 --> 00:12:26,096 ان ضروریات کو اہمیت دینی ہو گی این۔جی۔اوز کے کارکنوں، پالیسی بنانے والوں کی جانب سے 245 00:12:26,120 --> 00:12:30,416 ڈبلیو۔ایچ۔او، یو۔این۔ایچ،سی،آر اور ہم سب کی طرف سے 246 00:12:30,440 --> 00:12:33,840 ہمارا معاشرے میں چاہے جو بھی کردار ہو۔ 247 00:12:35,600 --> 00:12:40,776 جب ہم تنازعے کی انفرادی صورتوں کو پہچاننا شروع کر دیں گے، 248 00:12:40,800 --> 00:12:45,296 جب ہم ان کی شکلوں پر پائے جانے والے پیچیدہ جذبات کو سمجھنے لگیں گے، 249 00:12:45,320 --> 00:12:47,200 تب ہم ان کو بھی انسان سمجھنے لگیں گے۔ 250 00:12:48,000 --> 00:12:50,696 تب ہم ان خاندانوں کی ضروریات کا خیال کریں گے، 251 00:12:50,720 --> 00:12:52,400 اور یہ حقیقی انسانی ضروریات ہیں۔ 252 00:12:53,840 --> 00:12:56,536 جب خاندانی ضروریات کی ترجیح طے ہوتی ہے، 253 00:12:56,560 --> 00:12:59,856 بچوں کے لئے مداخلت کرنا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 254 00:12:59,880 --> 00:13:05,160 بنیادی طور پر اس کو ترجیح ملے گی خاندان کے کردار کو بچوں کو مدد دینے میں۔ 255 00:13:05,840 --> 00:13:08,416 خاندان کی ذہنی صحت اولین ترجیح ہو گی 256 00:13:08,440 --> 00:13:10,200 عالمی اور بین الاقوامی ترجیحات میں۔ 257 00:13:11,080 --> 00:13:14,776 اور بچوں کو سماجی خدمت کے اداروں میں بھیجنے کا امکان کم ہو گا 258 00:13:14,800 --> 00:13:16,376 ان کے نو آباد ممالک میں 259 00:13:16,400 --> 00:13:19,080 کیونکہ ان کے خاندانوں کو پہلے ہی مدد مل چکی ہو گی۔ 260 00:13:20,520 --> 00:13:23,256 اور ہم زیادہ وسیع النظر ہوں گے، 261 00:13:23,280 --> 00:13:25,096 زیادہ پرجوش اور زیادہ روادار 262 00:13:25,120 --> 00:13:28,600 اور زیادہ اعتماد کریں گے ان پر جو ہمارے معاشروں میں شامل ہو رہے ہیں۔ 263 00:13:29,800 --> 00:13:32,000 ہمیں جنگوں کو روکنا ہے۔ 264 00:13:32,720 --> 00:13:37,376 ہمیں ایسی دنیا بنانی ہے جہاں بچے ایسے خواب دیکھ سکیں کہ طیارے کھلونے گراتے ہیں، 265 00:13:37,400 --> 00:13:38,640 بم نہیں۔ 266 00:13:39,320 --> 00:13:43,376 جب تک ہم مسلح جنگوں کو دنیا میں انتشار پھیلانے سے نہیں روکیں گے، 267 00:13:43,400 --> 00:13:46,096 خاندان ہجرت کرتے رہیں گے، 268 00:13:46,120 --> 00:13:47,700 بچے خطروں سے دوچار ہوتے رہیں گے۔ 269 00:13:48,080 --> 00:13:51,136 لیکن پرورش اور دیکھ بھال میں مدد کے نظام کو بہتر کرنے سے، 270 00:13:51,160 --> 00:13:56,416 شاید یہ ممکن ہو کہ جنگوں اور اس سے جڑی نفسیاتی مشکلوں کو کم کیا جا سکے 271 00:13:56,440 --> 00:13:58,360 بچوں اور ان کے خاندانوں میں۔ 272 00:13:58,840 --> 00:14:00,056 شکریہ۔ 273 00:14:00,080 --> 00:14:01,960 (تالیاں)