میں جینز برگرنسٹن ہوں، لیکن لوگ مجھے جیب بلاتے ہیں۔ میں Minecraft کا لیڈ ڈویلپر ہوں یہاں mojang.com پر۔ 11 یا 12 سال کا تھا کہ میں نے پروگرامنگ شروع کی کیونکہ میں گیم بنانا چاہتا تھا۔ والد کے دوست نے بتایا کہ کھیل بنانے کے لئے مجھے پروگرامنگ سیکھنی ہو گی. یہ تھا میرا سٹارٹ۔ مجھے ڈیزائن کرنا اور چیزوں کی فنی تعمیر سمجھنا پسند ہیں۔ مجھے Minecraft میں یہی بات اچھی لگتی ہے۔ اگلے گھنٹے میں آپ کمپیوٹر سائنس کی بنیادی باتیں سیکھیں گے ایلکس اور سٹیو کو ماین کرافٹ کی دنیا حرکت دے کر سیکھیں گے۔ روایتی پروگرامنگ متن text میں ہوتی ہے۔ لیکن ہم بلاکلی استعمال کریں گے: سسٹم جہاں بلاکوں کو کھینچ اور چھوڑ کر پروگرام لکھتے ہیں۔ لیکن اصل میں وہ جاوا اسکرپٹ کوڈ ہوتا ہے۔ آپ وہ تصورات سیکھیں گے جو کمپیوٹر پروگرامر روزانہ استعمال کرتے ہیں اور یہ کمپیوٹر سائنس کی بنیاد ہیں۔ موجنگ میں ہم انہی تصورات کو Minecraft میں استعمال کرتے ہیں۔ شروع میں آپ اپنا کردار چنیں گے۔ میں الیکس منتخب کرتا ہوں۔ آئیے ایسا پروگرام کوڈ لکھیں جو اسے اسکرین پر حرکت دے۔ سکرین کے تین اہم حصے ہیں۔ بائیں جانب Minecraft پلے سپیس ہے، جہاں پروگرام چلے گا۔ ہر لیول کے لئے ہدایات نیچے لکھے ہیں۔ یہ درمیانی علاقہ ٹول باکس ہے اور یہ ہر ایک بلاک ایک حکم ہے جو الیکس کو حرکت بتاتی ہے۔ دائیں طرف کی سفید جگہ ورک سپیس ہے جہاں ہم پروگرام بنائیں گے۔ اگر moveForward(); بلاک کو گھسیٹیں ورک سپیس میں اور پھر Run کریں، کیا ہوتا ہے؟ ایلیکس گرڈ پر آگے جاتا ہے۔ اور اگر ہم ایلیکس کے آگے جانے کے بعد کچھ اور کرنا چاہیں تو کیا کریں؟ ہم بلاک لگا سکتے ہیں۔ میں turnRight(); کا بلاک لیتا ہوں، اور اسے moveForward(); والی بلاک کے نیچے لاتا ہوں جہاں سنتری لکیر ظاہر ہو۔ پھر، میں اسے ڈراپ کرتی ہوں اور دونوں بلاک جڑ جاتے ہیں۔ جب ہم دوبارہ Run دبائیں، الیکس وہی احکام مانے گی جو ہمارے ورک سپیس میں اوپر سے نیچے ڈھیر ہوتے ہیں۔ اور اگر کوئی بلاک ڈیلیٹ کرنا ہے، اسے ڈھیر سے واپس ٹول باکس میں کھینچیں۔ تبدیلیاں حذف کرنے اور سٹارٹ لیول پر واپسی کے لئے، تو ورک سپیس میں اوپر دائیں طرف Start Over بٹن ماریں۔ ایک بات اور، آپ کو مڑنے کے بلاکوں پر چھوٹا سا مثلث نظر آرہا ہے؟ اس مثلث کا مطلب یہ ہے کہ آپ کوئی اور آپشن منتخب کرسکتے ہیں۔ آ‌‍‌ؤ کوڈ لکھنا شروع کریں!