WEBVTT 00:00:00.720 --> 00:00:05.000 لوگ بہت عرصے سے مختلف ذرائع سے جنسیات پر بات کر رہے ہیں۔ 00:00:05.600 --> 00:00:09.040 عاشقانہ خطوط، فون سیکس، اور جذبات کو بھڑکانے والی تصویریں۔ 00:00:09.480 --> 00:00:15.536 یہاں تک کہ1886کی اس لڑکی کی کہانی جو ایک مرد سے ٹیلیگراف کے ذریعے ملی 00:00:15.560 --> 00:00:17.200 اور اس کے ساتھ بھاگ گئی۔ 00:00:18.560 --> 00:00:23.656 آج ہمارے پاس سیکسٹنگ ہے، اور میں ایک ماہر سیکسٹر۔ 00:00:23.680 --> 00:00:25.560 ایک ماہر سیکسٹنگ کرنے والی نہیں۔ 00:00:26.800 --> 00:00:30.976 تاہم، مجھے پتا ہے یہ کیا ہے ۔۔ شائد آپ کو بھی۔ NOTE Paragraph 00:00:31.000 --> 00:00:32.375 [یہ ایک عضو تناسل ہے] NOTE Paragraph 00:00:32.400 --> 00:00:34.760 (قہقہہ) NOTE Paragraph 00:00:36.360 --> 00:00:42.696 سیکسٹنگ پرمیری تحقیق سال 2008 سے ہے جب سے میڈیا نے اس جانب توجہ کی ہے۔ 00:00:42.720 --> 00:00:45.696 میں نے سیکسٹنگ کی اخلاقی بے قاعدگیوں پر ایک کتاب لکھی تھی۔ 00:00:45.720 --> 00:00:47.336 اور جو مجھے پتہ چلا وہ کچھ یوں ہے: 00:00:47.360 --> 00:00:50.576 اکثر لوگوں کی فکر کی وجہ غلط ہے۔ 00:00:50.600 --> 00:00:54.776 وہ بس سیکسٹنگ کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ 00:00:54.800 --> 00:00:56.336 مگر میں یہاں یہ پوچھنا چاہوں گی: 00:00:56.360 --> 00:01:01.216 اگر یہ مکمل باہمی رضامندی سے ہے توپھر سیکسٹنگ میں کیا برائی ہے؟ 00:01:01.240 --> 00:01:05.256 لوگ بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو شائد آپ نہ کرتے ہوں، 00:01:05.280 --> 00:01:07.576 جیسے کے نیلی پنیر اور دھنیا وغیرہ کا استعمال۔ NOTE Paragraph 00:01:07.600 --> 00:01:09.240 (قہقہہ) NOTE Paragraph 00:01:10.600 --> 00:01:14.736 سیکسٹنگ یقیناً پرخطر ہے، ہر تفریح کی طرح، 00:01:14.760 --> 00:01:21.456 مگر جب تک آپ کسی کو تصویر نہ بھیجیں جو وہ وصول نہ کرنا چاہتا ہو، 00:01:21.480 --> 00:01:23.256 تب تک کوئی خطرہ نہیں۔ 00:01:23.280 --> 00:01:25.896 میری نظر میں یہ ایک گھمبیر مسئلہ ہے کہ جب 00:01:25.920 --> 00:01:29.176 لوگ دوسروں کی ذاتی تصاویر کا تبادلہ کرنے لگیں 00:01:29.200 --> 00:01:30.720 وہ بھِی ان کی اجازت کے بغیر۔ 00:01:31.360 --> 00:01:33.696 تو بجائے سیکسٹنگ کے لئے پریشان ہوا جائے 00:01:33.720 --> 00:01:38.280 میرے خیال میں ہمیں ڈیجیٹل رازداری پر زیادہ سوچنا اور فکر کرنی چاہئے۔ NOTE Paragraph 00:01:38.880 --> 00:01:41.080 بنیادی چیز ہے رضامندی۔ 00:01:41.680 --> 00:01:44.976 اس وقت بھی بہت سے لوگ سیکسٹنگ کے بارے میں سوچ رہے ہیں 00:01:45.000 --> 00:01:47.960 بغیر کسی رضامندی کے تصور کے۔ 00:01:48.400 --> 00:01:52.080 کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم بچوں کا سیکسٹنگ کرنا جرم قرار دیتے ہیں؟ 00:01:53.400 --> 00:01:56.856 یہ ایک جرم ہوسکتا ہے کیوں کہ یہ بچوں میں جنسیت و برہنگی کی وجہ ہے۔ 00:01:56.880 --> 00:01:59.736 اگر کسی 18 سال سے کم عمر کی تصویر ہو، 00:01:59.760 --> 00:02:01.096 اور اس سے فرق نہیں پڑتا 00:02:01.120 --> 00:02:05.320 کہ وہ تصویر انھوں نے خود لے کر جان بوجھ کر تقسیم کی ہو۔ 00:02:05.800 --> 00:02:08.776 تو بالآخر ہم اس عجیب قانونی پیچیدگی میں پہنچ جاتے ہیں 00:02:08.800 --> 00:02:13.336 جس کے تحت امریکہ کی اکثر ریاستوں میں دو سترہ سال کے افراد سیکس کرسکتے ہیں 00:02:13.360 --> 00:02:15.240 مگر وہ اس کی تصویر کشی نہیں کرسکتے۔ 00:02:16.560 --> 00:02:20.816 کچھ ریاستوں نے سیکسٹنگ کو چھوٹے درجے کا جرم قرار دینے کی کوشش کی ہے 00:02:20.840 --> 00:02:23.856 مگر ان قوانین سے پھر وہی مسائل جنم لیتے ہیں 00:02:23.880 --> 00:02:27.640 کیونک یہ اب بھی مرضی سے کی گئی سیکسٹنگ کو غیر قانونی کہتے ہیں۔ 00:02:28.520 --> 00:02:29.776 یہ کوئی قابل فہم بات نہیں 00:02:29.800 --> 00:02:34.536 کہ ہر سیکسٹنگ کو بند کیا جائے رازداری کی خلاف ورزی سے بچنے کے لئے۔ 00:02:34.560 --> 00:02:36.056 یہ تو ایسا ہے جیسے کہا جائے 00:02:36.080 --> 00:02:41.520 اکیلی ملاقاتوں میں ہونے والے زنا سے بچنے کے لئے ملاقاتوں کو ہی بند کردیا جائے۔ NOTE Paragraph 00:02:43.120 --> 00:02:48.496 اکثر نوجوان سیکسٹنگ پر گرفتار نہیں ہوتے، مگر کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون؟ 00:02:48.520 --> 00:02:53.496 اکثر وہ نوجوان جو اپنے ساتھی کے والدین کو ناپسند ہوں۔ 00:02:53.520 --> 00:02:58.320 اور اس کی وجہ معاشرتی درجہ بندی، تعصب یا ہم جنسیت ہوسکتی ہے۔ 00:02:58.960 --> 00:03:01.736 زیادہ تر وکیل اتنے ہوشیار ہوتے ہیں کہ 00:03:01.760 --> 00:03:07.240 نوجوانوں پر بچوں میں فحاشی والے الزامات نہ لگائیں، مگر کچھ لگاتے بھی ہیں۔ NOTE Paragraph 00:03:07.720 --> 00:03:11.376 نیو ہمپشائر یونیورسٹی کے محققین کے مطابق 00:03:11.400 --> 00:03:17.056 بچوں سے فحاشی کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں 7 فیصد نوجوان ہوتے ہیں۔ 00:03:17.080 --> 00:03:20.080 پوری رضامندی سے سیکسٹنگ دوسرے نوجوانوں کے ساتھ۔ 00:03:21.480 --> 00:03:24.016 بچوں سے متعلق برہنگی ایک بڑا جرم ہے، 00:03:24.040 --> 00:03:27.720 مگر یہ اور نوجوانوں میں سیکسٹنگ ایک چیز نہیں۔ 00:03:29.040 --> 00:03:32.456 والدین اور اساتذہ بھی سیکسٹنگ پر بات کررہے ہیں 00:03:32.480 --> 00:03:35.616 حقیقتاً رضامندی والی بات پرسوچے بغیر۔ 00:03:35.640 --> 00:03:39.760 نوجوانوں کو ان کا پیغام اکثر یہ ہوتا ہے: کہ بس مت کرو یہ NOTE Paragraph 00:03:40.200 --> 00:03:43.696 اور میں سمجھتی ہوں۔۔ اس میں قانونی رسک ہیں 00:03:43.720 --> 00:03:47.376 جس میں، رازداری کی خلاف ورزی بھِی شامل ہے۔ 00:03:47.400 --> 00:03:48.656 اور جب آپ ایک نوجوان تھے، 00:03:48.680 --> 00:03:52.080 مجھے یقین ہے کہ جیسا کہا گیا ہوگا ویسا ہی کیا ہوگا، ہیں نا؟ NOTE Paragraph 00:03:53.440 --> 00:03:56.896 ہوسکتا ہے آپ سوچ رہے ہوں، میرا بچہ سیکس ٹیکسٹ نہیں کرے گا۔ 00:03:56.920 --> 00:04:00.376 اور صحیح بھی ہے، ممکن ہے آپ کا ننھا فرشتہ ایسا نہ کررہا ہو 00:04:00.400 --> 00:04:03.536 کیوں کہ 16 اور 17 سال کی عمر کے محض 33 فیصد 00:04:03.560 --> 00:04:05.920 نوجوان سیکسٹنگ کرتے ہیں۔ 00:04:07.200 --> 00:04:11.816 مگر معذرت کے ساتھ جب وہ بڑے ہوں گے امکان یہی ہے کہ سیکسٹنگ کریں گے۔ 00:04:11.840 --> 00:04:18.040 میری نظر سے گزرے تمام تجزیوں کے مطابق 50 فیصد تعداد 18-24 سال والوں کی ہے۔ 00:04:18.720 --> 00:04:21.776 اور اکثر، کچھ غلط نہیں ہوتا۔ 00:04:21.800 --> 00:04:27.176 لوگ ہر وقت مجھ سے پوچھتے ہیں، کیا سیکسٹنگ بہت خطرناک نہیں ہے؟ 00:04:27.200 --> 00:04:30.776 یہ ایسی ہے جیسے آپ اپنا پرس کبھی پارک کی کرسی پر نہیں چھوڑتے 00:04:30.800 --> 00:04:34.240 کیونکہ آپ کو خدشہ ہے کے وہ چوری ہوجائے گا۔ ٹھیک ہے نا؟ 00:04:34.880 --> 00:04:36.336 اب سنئے میں کیا سوچتی ہوں: 00:04:36.360 --> 00:04:40.296 سیکسٹنگ ایسی ہے جیسے آپ اپنا پرس اپنے بوائے فرینڈ کے گھر چھوڑ آئیں۔ 00:04:40.320 --> 00:04:42.096 اگرآپ اگلے دن واپس آئیں 00:04:42.120 --> 00:04:44.400 اور سارے پیسے غائب ہوں، 00:04:45.040 --> 00:04:47.160 تو آپ کو اسی انسان کو الزام دینا ہوگا۔ 00:04:47.690 --> 00:04:49.860 (قہقہہ) 00:04:51.360 --> 00:04:53.680 تو بجائے سیکسٹنگ کو جرم بنائیں 00:04:53.720 --> 00:04:56.336 تاکہ رازداری کی حفاظت کی کوشش ہوسکے، 00:04:56.360 --> 00:04:59.656 بجائے رضامندی کے قوانین کو وضع کرنے کے 00:04:59.680 --> 00:05:03.760 کہ ہم اپنے ذاتی مواد و معلومات کی تشہیر کہ بارے میں کیسے سوچیں۔ NOTE Paragraph 00:05:04.480 --> 00:05:08.736 میڈیا سے جڑی ہر نئی ایجاد رازداری کے مسائل پیدا کررہی ہے۔ 00:05:08.760 --> 00:05:13.376 درحقیقت، امریکہ میں رازداری سے متعلق ہونے والے اولین مباحث 00:05:13.400 --> 00:05:17.896 ایسی ہی نئی آنے والی ٹیکنالوجی اور ایجادات کے جواب میں تھے۔ 00:05:17.920 --> 00:05:21.816 اٹھارویں صدی کے اواخر میں، لوگ کیمروں کی طرف سے فکرمند تھے 00:05:21.840 --> 00:05:25.296 جو اچانک ہی بہت آسانی سے لے کر گھومے جانے کے قابل ہوگئے تھے، 00:05:25.320 --> 00:05:27.816 اور اخبارات کے [راز کھولتے] مضامین۔ 00:05:27.840 --> 00:05:31.656 وہ فکرمند تھے کے کیمرا ان سے جڑی معلومات حاصل کرلے گا، 00:05:31.680 --> 00:05:34.880 اسے بے جا استعمال کر کے ہر طرف پھیلا دے گا۔ 00:05:35.240 --> 00:05:36.856 یہ بات سنی سنی سی لگتی ہے نا؟ 00:05:36.880 --> 00:05:41.736 سوشل میڈیا اور ڈرون کیمروں سے جڑی یہ وہی فکر ہے جس نے ہمیں پریشان کررکھا ہے، 00:05:41.760 --> 00:05:43.400 اور یقیناً سیکسٹنگ نے بھی۔ 00:05:43.920 --> 00:05:46.136 اور ٹیکنالوجی کے یہی خوف، 00:05:46.160 --> 00:05:47.376 سمجھ میں آنے والے ہیں 00:05:47.400 --> 00:05:50.816 کیوںکہ ٹیکنالوجی بڑھا چڑھا کر ہرطرف پھیلا سکتی ہے 00:05:50.840 --> 00:05:53.560 ہمارے عیب اور بری عادتیں۔ 00:05:54.160 --> 00:05:56.536 مگر اس کے حل بھی ہیں۔ 00:05:56.560 --> 00:06:00.120 ہم پہلے بھی اس مقام پر تھے، ایک نئی خطرناک ایجاد کے ساتھ۔ NOTE Paragraph 00:06:00.720 --> 00:06:04.496 1908 میں، فورڈ نے ماڈل ٹی کار متعارف کی۔ 00:06:04.520 --> 00:06:07.096 ٹریفک حادثات سے جڑی اموات بڑھ رہی تھیں۔ 00:06:07.120 --> 00:06:09.920 یہ بہت سنجیدہ مسئلہ تھا ۔۔ مگر اب محفوظ دکھتا ہے، ہے نا؟ 00:06:12.080 --> 00:06:16.056 ہمارا پہلاقدم یہ تھا کہ ڈرائیور کے روئیوں میں تبدلی لائی جائے، 00:06:16.080 --> 00:06:19.800 تو ہم نے حد رفتار متعین کیں اور جرمانوں کے ساتھ ان کا اطلاق کیا۔ 00:06:20.240 --> 00:06:22.096 مگر اس کے بعد کی دہائیوں میں، 00:06:22.120 --> 00:06:27.616 ہم نے محسوس کیا کہ کار کی ٹیکنالوجی ازخود اعتدال میں نہیں ہے۔ 00:06:27.640 --> 00:06:30.856 ہم کار کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔ 00:06:30.880 --> 00:06:34.336 تو 1920 میں، محفوظ بکھر جانے والے شیشوں کا حصول ممکن ہوا۔ 00:06:34.360 --> 00:06:36.856 پھر 1950 میں، سیٹ بیلٹ۔ 00:06:36.880 --> 00:06:39.960 اور 1990 میں، ہوا بھرے تھیلے۔ 00:06:40.440 --> 00:06:42.816 ان تینوں معاملات میں: 00:06:42.840 --> 00:06:47.616 قانون، عام افراد اور انڈسٹری، سب ایک ساتھ مل گئے 00:06:47.640 --> 00:06:51.416 تاکہ مسئلے کے حل میں مدد کریں، جو ایک نئی ایجاد کی وجہ سے آیا ہے۔ 00:06:51.440 --> 00:06:54.680 اسی انداز سے ہم ڈیجیٹل رازداری کے معاملے کو لے سکتے ہیں۔ 00:06:55.160 --> 00:06:57.920 یقیناً، یہ واپس رضامندی پر آجاتا ہے۔ 00:06:58.360 --> 00:06:59.576 تو آئیڈیا یہ ہے کہ: 00:06:59.600 --> 00:07:03.416 اس سے پہلے کہ کوئی آپ کی خفیہ معلومات پھیلا سکے، 00:07:03.440 --> 00:07:05.680 انھیں آپ کی اجازت درکار ہو۔ 00:07:06.240 --> 00:07:11.056 مثبت رضامندی کا یہ خیال بالجبر زنا کے خلاف کام کرنے والوں سے آیا ہے 00:07:11.080 --> 00:07:14.856 جو کہتے ہیں کہ ہر جنسی تعلق سے پہلے باہمی رضامندی ضروری ہے۔ 00:07:14.880 --> 00:07:19.456 اور بہت سے دوسرے معاملات میں رضامندی پر ہمارے معیار بہت بلند ہیں۔ NOTE Paragraph 00:07:19.480 --> 00:07:21.336 سرجری کروانے کے بارے میں سوچئے۔ 00:07:21.360 --> 00:07:22.976 آپ کے ڈاکٹر کو یقین کرنا پڑتا ہے 00:07:23.000 --> 00:07:27.040 کہ آپ اپنی رضا و رغبت سے سرجری کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔ 00:07:27.520 --> 00:07:31.216 یہ آئی ٹیون کے استعمال کے لئے ہونے والے معاہدے جیسا نہیں 00:07:31.240 --> 00:07:34.896 جسے بس اوپر سے نیچے گھسیٹا اور راضی راضی راضی پر کلک کردیا۔ NOTE Paragraph 00:07:34.920 --> 00:07:36.640 (قہقہہ) NOTE Paragraph 00:07:37.160 --> 00:07:42.416 اگر ہم رضامندی پر مزید سوچیں تو ہم رازداری کے بہتر قانون وضع کرسکتے ہیں۔ 00:07:42.440 --> 00:07:45.856 فی الوقت، ہمیں وہ سارا تحفظ حاصل نہیں۔ 00:07:45.880 --> 00:07:49.456 اگر آپ کا سابقہ شریک حیات ایک خوفناک انسان ہے، 00:07:49.480 --> 00:07:53.696 تو وہ آپ کی برہنہ تصاویر کسی فحش ویب سائٹ پر ڈال سکتا ہے۔ 00:07:53.720 --> 00:07:56.936 پھر ان تصاویر کو وہاں سے ہٹانا بہت ہی مشکل کام ہے۔ 00:07:56.960 --> 00:07:58.176 اور بہت سی ریاستوں میں، 00:07:58.200 --> 00:08:02.016 اچھا یہی ہے کہ اپنی تصاویر خود ہی بنالیں 00:08:02.040 --> 00:08:04.840 اس سے آپ کم از کم کاپی رائٹ کا ہرجانہ دائر کرسکیں گے۔ NOTE Paragraph 00:08:05.320 --> 00:08:07.376 (قہقہہ) NOTE Paragraph 00:08:07.400 --> 00:08:10.376 اس وقت، اگر کوئی آپ کی رازداری کی خلاف ورزی کرے، 00:08:10.400 --> 00:08:14.600 چاہے وہ کوئی فرد ہو یا کمپنی یا قومی سلامتی کا ادارہ، 00:08:15.280 --> 00:08:18.016 آپ اس پر کیس کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، 00:08:18.040 --> 00:08:20.176 ہوسکتا ہے آپ کامیاب نہ بھی ہوں 00:08:20.200 --> 00:08:24.976 کیوں کہ اکثر عدالتیں ڈیجیٹل رازداری کو ناممکن سمجھتی ہیں۔ 00:08:25.000 --> 00:08:28.440 تو وہ کسی کو اس کی خلاف ورزی کی سزا بھی نہیں دینا چاہتیں۔ 00:08:29.200 --> 00:08:32.096 اب بھی بسا اوقات لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں، 00:08:32.120 --> 00:08:37.416 کیا یہ ڈیجیٹل تصاویر عوامی اور ذاتی نوعیت کا فرق ختم نہیں کررہیں 00:08:37.440 --> 00:08:39.080 کیوں کو وہ ڈیجیٹل ہیں، اس لئے؟ 00:08:39.600 --> 00:08:40.936 نہیں، نہیں 00:08:40.960 --> 00:08:44.296 ہر وہ چیز جو ڈیجیٹل ہوخود بخود عوامی نہیں بن جاتی. 00:08:44.320 --> 00:08:46.216 یہ بات عقل میں آنے والی نہیں۔ NOTE Paragraph 00:08:46.240 --> 00:08:49.736 نیویارک یونیورسٹی کی قانونی اسکالر ہیلن نسین بام ہمیں بتاتی ہیں، 00:08:49.760 --> 00:08:52.376 ہمارے پاس قانون، اصول اور طریقہ کار ہیں 00:08:52.400 --> 00:08:55.536 جو ہر قسم کی ذاتی معلومات کو تحفظ دیتے ہیں ، 00:08:55.560 --> 00:08:58.976 اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ ڈیجیٹل ہو یا نہ ہو۔ 00:08:59.000 --> 00:09:01.656 صحت سے متعلق آپ کی تمام معلومات ڈیجیٹل ہوتی ہیں 00:09:01.680 --> 00:09:04.816 پر آپ کا ڈاکٹر اسے کسی سے بانٹ نہیں سکتا۔ 00:09:04.840 --> 00:09:09.296 آپ کی ساری مالی معلومات ڈیجیٹل ڈیٹابیس میں ہوتی ہے، 00:09:09.320 --> 00:09:13.560 پرآپ کی کریڈٹ کارڈ کمپنی آپ کی خریداری کی فہرست شائع نہیں کرسکتی۔ 00:09:15.080 --> 00:09:20.536 بہتر قوانین، رازداری کی خلاف ورزی کے مسائل کو بہتر سنبھال سکتے ہیں، 00:09:20.560 --> 00:09:24.936 مگر آسان ترین چیز جو ہم کرسکتے ہیں وہ خود میں تبدیلی ہے 00:09:24.960 --> 00:09:27.640 تاکہ ایک دوسرے کی رازداری رکھنے میں مدد کرسکیں۔ 00:09:28.360 --> 00:09:30.256 ہمیں ہمیشہ یہی بتایا گیا کہ، رازداری 00:09:30.280 --> 00:09:33.336 مکمل طور پر ہماری ذاتی ذمہ داری ہے۔ 00:09:33.360 --> 00:09:37.616 ہمیں اپنی رازداری پر مستقل نگاہ رکھتے ہوئےاسے محفوظ کرتے رہنا چاہئے۔ 00:09:37.640 --> 00:09:42.440 جو چیز ہم نہیں چاہتے کہ دنیا دیکھے اسے کسی سے نہ بانٹیں۔ 00:09:43.400 --> 00:09:44.616 یہ عقل تسلیم نہیں کرتی۔ 00:09:44.640 --> 00:09:47.616 ڈیجیٹل میڈیا سماجی ماحول ہیں 00:09:47.640 --> 00:09:51.920 اور ہم اپنی چیزیں سارے دن بلکہ ہر دن ان سے بانٹتے ہیں جن پر ہمیں اعتبار ہے۔ NOTE Paragraph 00:09:52.760 --> 00:09:55.736 پرنسٹن کی محقق جینیٹ ورٹیسی دلیل دیتی ہیں، 00:09:55.760 --> 00:09:59.776 ہماری معلومات اور ہماری رازداری صرف ذاتی نہیں ہیں، 00:09:59.800 --> 00:10:02.376 یہ دراصل باہمی ہیں۔ 00:10:02.400 --> 00:10:05.656 اور جو ایک چیز آپ بڑی آسانی سے کرسکتے ہیں وہ یہ 00:10:05.680 --> 00:10:10.776 کہ بس جب کسی سے متعلق کچھ بانٹنا ہو تو اس کی اجازت لینا شروع کردیں۔ 00:10:10.800 --> 00:10:15.336 اگر آپ کسی کی تصویر آن لائن بھیجنا چاہیں، اجازت لے لیں۔ 00:10:15.360 --> 00:10:17.816 اگر کوئی ای میل آگے بھیجنا چاہتے ہوں، 00:10:17.840 --> 00:10:19.216 اجازت لے لیجئیے۔ 00:10:19.240 --> 00:10:22.016 اور اگر آپ کسی کی برہنہ سیلفی بانٹنا چاہیں، 00:10:22.040 --> 00:10:24.320 یقیناً، اجازت لے لیں۔ NOTE Paragraph 00:10:25.560 --> 00:10:30.016 یہ انفرادی تبدیلیاں یقیناً مددگار ہوں گی ایک دوسرے کی رازداری کی حفاظت میں، 00:10:30.040 --> 00:10:33.840 مگر ضرورت ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی آگے بڑھیں۔ 00:10:34.360 --> 00:10:38.856 رازداری کی حفاظت میں ان کمپنیوں کا بہت ہی تھوڑا فائدہ ہے 00:10:38.880 --> 00:10:42.176 کیوںکہ ان کے کاروبار کا انداز ہمارے بانٹتے رہنے پرمنحصر ہے 00:10:42.200 --> 00:10:44.440 جتنے زیادہ لوگوں کے ساتھ بھِی ممکن ہو۔ 00:10:45.080 --> 00:10:47.016 اس وقت، اگر میں آپ کو ایک تصویر بھیجوں، 00:10:47.040 --> 00:10:50.136 آپ جسے چاہیں وہ تصویر بھیج سکتے ہیں۔ 00:10:50.160 --> 00:10:54.416 مگر کیا ہو اگر مجھے فیصلہ کرنا ہو کہ یہ آگے بھیجے جانے کے قابل ہے یا نہیں؟ 00:10:54.440 --> 00:10:58.496 یہ آپ کو بتائے گا کہ اسے آگے بڑھانے کے لئے میری اجازت نہیں ہے۔ 00:10:58.520 --> 00:11:02.656 ہم اکثر ایسی چیزیں کرتے ہیں کاپی رائٹ کی حفاظت کے لئے۔ 00:11:02.680 --> 00:11:07.456 اگر آپ ایک ای بک خریدتے ہیں تو اسے جسے چاہیں اسے نہیں بھیج سکتے۔ 00:11:07.480 --> 00:11:10.040 تو کیوں نہ اسکا اطلاق موبائل فون پر بھی کریں؟ 00:11:10.960 --> 00:11:15.736 کیا یہ جاسکتا ہے کہ مطالبہ کیا جائے کہ ٹیک کمپنیاں پہلے سے طے شدہ انداز میں 00:11:15.760 --> 00:11:19.496 ہماری مشینوں اور پروگرامز میں ایسے حفاظتی اقدام نصب کریں۔ 00:11:19.520 --> 00:11:22.936 بھئی آپ اپنی کار کا رنگ تو منتخب کرتے ہیں، 00:11:22.960 --> 00:11:25.800 مگر ہوائی بیگ ضرورت کے طور پر ہمیشہ شامل ہوتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:11:28.080 --> 00:11:31.896 اگر ہم رضامندی اور رازداری پر مزید نہیں سوچیں گے، 00:11:31.920 --> 00:11:34.640 تو نتائج بہت سنجیدہ ہوسکتے ہیں۔ 00:11:35.360 --> 00:11:37.616 اوہائیو میں ایک نوجوان تھی ۔۔ 00:11:37.640 --> 00:11:40.480 مثلاً رازداری کے لئے ہم اسے جینیفر کہہ لیتے ہیں۔ 00:11:41.120 --> 00:11:44.696 اس نے اپنی برہنہ تصاویر اپنے ہم مدرسہ معشوق کے ساتھ بانٹیں، 00:11:44.720 --> 00:11:46.240 یہ سوچ کر کے وہ قابل بھروسہ ہے۔ 00:11:47.720 --> 00:11:49.656 بدقسمتی سے اس نے دھوکہ دیا 00:11:49.680 --> 00:11:52.656 اور اس کی تصاویر پورے اسکول میں پھیلا دیں۔ 00:11:52.680 --> 00:11:56.200 جینیفر بری طرح ذلیل و رسوا ہوگئی، 00:11:56.800 --> 00:12:00.936 مگر بجائے ہمدردی کے اس کے ہم جماعتوں نے اسے ہراساں کیا۔ 00:12:00.960 --> 00:12:02.816 انھون ے اسے طوائف اور بدچلن کہا 00:12:02.840 --> 00:12:04.800 اور اس کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا۔ 00:12:05.360 --> 00:12:09.040 جینیفر نے اسکول آنا کم کردیا اس کے گریڈز گرنا شروع ہوگئے۔ 00:12:09.520 --> 00:12:13.320 بالآخر، جینیفر نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ NOTE Paragraph 00:12:14.720 --> 00:12:17.416 جینیفر نے کچھ غلط نہیں کیا تھا۔ 00:12:17.440 --> 00:12:19.696 محض اپنی برہنہ تصویر دی تھی 00:12:19.720 --> 00:12:22.536 کسی ایسے کو جس پر اس کے خیال میں وہ بھروسہ کرسکتی تھی۔ 00:12:22.560 --> 00:12:25.176 ہمارا قانون اسے کہتا ہے کہ 00:12:25.200 --> 00:12:29.360 اس سے ایک بچوں کی برہنگی جیسا گھناونا جرم سرزد ہوا ہے۔ 00:12:29.920 --> 00:12:31.416 ہماری جنسی تفریق اسے کہتی ہے 00:12:31.440 --> 00:12:34.656 کہ اپنی برہنہ تصویر بنا کر، 00:12:34.680 --> 00:12:37.880 اس نے ایک بدترین اور شرمناک کام انجام دیا ہے۔ 00:12:38.400 --> 00:12:42.616 اور جب ہم یہ تصور کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل میڈیا میں رازداری ناممکن ہے، 00:12:42.640 --> 00:12:48.160 ہم مکمل طور پر اس کے معشوق کے بہت برے رویئے کو نظر انداز کرتے ہیں۔ 00:12:49.200 --> 00:12:54.936 لوگ اب بھی رازداری کے متاثرین سے ہر وقت یہی کہتے ہیں، 00:12:54.960 --> 00:12:56.216 "کیا سوچ کر کیا تم نے یہ؟ 00:12:56.240 --> 00:12:58.720 تمہیں کبھی وہ تصویر نہیں بھیجناچاہئے تھی۔" NOTE Paragraph 00:12:59.640 --> 00:13:03.640 اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اس کے بجائے کیا کہنا چاہئے، تو یہ آزمائیں۔ 00:13:04.160 --> 00:13:07.680 مثلاً آپ اپنے دوست کے پاس گئے جس کی ٹانگ ’اسکی اِنگ‘ میں ٹوٹ گئی، 00:13:08.240 --> 00:13:12.816 اس نے تفریح کے لئے ایک خطرہ مول لیا، جس کا انجام اچھا نہ ہوا۔ 00:13:12.840 --> 00:13:15.376 شائد آپ وہ بے وقوف ثابت نہیں ہوں گے جو کہے، 00:13:15.400 --> 00:13:17.840 "میرے خیال سے تمہیں اسکی اِنگ نہیں کرنی چاہئے تھی۔" 00:13:20.080 --> 00:13:22.216 اگر ہم رضامندی پر مزید سوچیں، 00:13:22.240 --> 00:13:25.496 تو ہم دیکھیں گے کہ رازداری کی خلاف ورزی کے متاثرین 00:13:25.520 --> 00:13:27.256 ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں، 00:13:27.280 --> 00:13:31.880 نہ کہ شرمندگی، احساس جرم، ہراساں کرنے اور سزا دینے کے۔ 00:13:32.440 --> 00:13:36.936 ہم متاثرین کی مدد، اورکچھ رازداری کی خلاف ورزیوں کو روک سکتے ہیں 00:13:36.960 --> 00:13:41.280 ان انفرادی اور تکنیکی تبدیلیوں کو یقینی بنا کر۔ 00:13:41.840 --> 00:13:47.656 کیونکہ مسئلہ سیکسٹنگ نہیں، بلکہ اصل مسئلہ ڈیجیٹل رازداری ہے۔ 00:13:47.680 --> 00:13:50.040 اور ایک حل رضامندی ہے۔ NOTE Paragraph 00:13:50.680 --> 00:13:55.256 تو اگلی بارجب ایک رازداری کی خلاف ورزی کا متاثر آپ سے ملے تو، 00:13:55.280 --> 00:13:58.016 الزام دینے کے بجائے کچھ اس طرح کیجئے: 00:13:58.040 --> 00:14:01.456 ڈیجیٹل رازداری سے متعلق اپنے خیالات کو تبدیل کیجئے، 00:14:01.480 --> 00:14:04.120 اور ہمدردی سے برتاو کیجئے۔ NOTE Paragraph 00:14:04.680 --> 00:14:05.896 شکریہ NOTE Paragraph 00:14:05.920 --> 00:14:12.056 (تالیاں)